باکسرعامر خان اور ماڈل کے درمیان تعلقات کا انکشاف، بیوی کی تردید

لندن: برطانوی اخبار نے پاکستانی نڑاد باکسر عامر خان اور برطانوی ماڈل کے درمیان تعلقات کا انکشاف کیا۔ عامر کی بیوی فریال مخدوم نے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار ”دی سن” نے باکسر عامر خان کی ماڈل کریسٹنی کے ساتھ مبینہ تصویر شائع کی ہے اور دعویٰ کیا کہ عامر خان کئی دنوں سے برطانوی ماڈل کے فلیٹ میں ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق عامر خان کی خفیہ ویڈیو بھی بنا لی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں مقیم عامر کی اہلیہ فریال مخدوم نے شوہر کے برطانوی ماڈل کے ساتھ تعلقات کو افواہ قرار دے دیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے عامر کی ماڈل کریسٹنی کے ساتھ مبینہ تصویر پر افسوس کا اظہار کیا۔ فریال نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Next Post

سیزن 2014کیلئے کنگ فشر کی جدید فارمولا ون کار کی تقریب رونمائی

Mon Jan 27 , 2014
برن: مشہور کار کمپنی کنگ فشر نے سیزن 2014ءکے اپنی نئی فارمولا ون کار کو نمائش کے لیے پیش کر دیا۔سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی تقریب رونمائی میں جدید ریسنگ کار کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جرمنی کے فار مولا ون ڈرائیور ایڈرین سوئٹل نے کار کی خوبیاں بتاتے ہو ئے کہا کہ کار نئی […]