میانوالی(پی پی آ ئی ) میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل کے مقام پر پولیس چوکی پر حملہ کیا ۔ چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ اُن کے مطابق پولیس چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا تھا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے ۔ عثمان انور کے مطابق حملے میں پولیس کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایم ڈی لاءٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹی میں پہنچ گئی ہیں ، دہشتگردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے، اندھیرے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔
ماجد علی چھٹی قومی جونیئراسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میںپہنچ گئے
دوستانہ فٹبال میچ میں پاکستان کولبنان کے ہاتھوں 3-1سے شکست
سوچی اولمپکس:میڈلز ٹیبل پر نارروے پہلی پوزیشن پر براجمان
پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزاز میں امریکی قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد
ریان میکلیرن انجری کی باعث آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
فاسٹ بولر سوٹسوبے کی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حکومت نے پٹرول کی قیمت کم کر کے گیس کے ریٹ بڑھا دیے: سراج الحق
لاہور(پی پی آ ئی ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت کم کر کے گیس کے ریٹ بڑھا دیے ۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خبر دیکھی کہ وفاقی حکومت نے پٹرول فی لٹر 8 روپے سستا کر دیا، ساتھ ہی خبر پڑھی کہ گیس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں غائب، خوف و بے یقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر، وزیراعظم سے پولیس تک سب حالات خرابی کا اعتراف کر رہے ہیں ، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ روٹی 25 روپے اور بجلی کا یونٹ 52 روپے کا ہے، پاکستان میں جیسے ہی کوئی وزیر بنتا ہے اس کی جائیدادوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ افغان کرنسی پاکستان سے 3 گنا زیادہ مضبوط ہے، بنگلادیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، انڈیا سب ترقی یافتہ ہیں ، کیا ہماری معیشت ٹھیک اور امن وامان صورتحال بہتر ہو رہی ہے;238; ۔
حکومت نے پٹرول، ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا
لاہور(پی پی آ ئی )حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا ۔ ذراءع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا جبکہ ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ذراءع نے بتایا ہے کہ پٹرول پر او ایم سی مارجن 6;46;47 روپے سے بڑھ کر 6;46;94 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ ذراءع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7;46;41 روپے سے بڑھ کر 7;46;82 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6;46;70 روپے سے بڑھ کر 7;46;17 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا، ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور پٹرول پر 16 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ۔ حکومت ڈیزل پر 65 روپے 70 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور 50 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے، پٹرول پر 80 روپے 29 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو بھی پٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے ۔
سپریم کورٹ نے 24 تا 28 ستمبر 257 کیسز نمٹائے، 204 نئے دائر
اسلام آباد(پی پی آ ئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 24 سے 28 ستمبر تک 257 کیسز نمٹائے جبکہ اس دوران 204 نئے کیسز دائر ہوئے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس اور دیگر ججز تیزی سے مقدمات کا بیک لاگ ختم کرنے کیلئے پُر عزم ہیں ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

ماجد علی چھٹی قومی جونیئراسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میںپہنچ گئے
کراچی: ماجد علی نے ٹاپ سیڈ حمزہ اکبرکو اپ سیٹ شکست دے کر چھٹی قومی جونیئراسنوکرچیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں ماجد علی کاحارث ندیم سے مقابلہ ہوگا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ایشین رنر اپ ماجد علی نے قومی سینیئرچیمپئن حمزہ اکبر کو ایک کے مقابلے میں پانچ فریم سے آوٹ کلاس کیا۔ ماجد نے تیسرے فریم میں 101 کا بریک بھی کھیلا۔ ماجد کی جیت کا اسکور اٹھتر تیرہ، ستاسی چھ، ایک سو ایک صفر، چونسٹھ اکتیس، ترپن چھیاسٹھ اوربانوے ایک رہا۔ دو سر ے سیمی فائنل میں سندھ چیمپئن حارث ندیم نے پنجاب کے محمد فہیم کو پانچ تین فریم سے شکست دی۔ اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں حمزہ اکبرنے محمد رفیق کو ہرایا۔ ماجد علی نے عامر طارق کوچار ایک سے مات دی۔ حارث ندیم نے عبدالر حیم کو چار صفر سے آوٹ کلاس کیا۔ محمد فہیم نے نعمان اقبال کے خلاف چار دو سے فریم سے کامیابی حاصل کی۔

دوستانہ فٹبال میچ میں پاکستان کولبنان کے ہاتھوں 3-1سے شکست
بیروت: بیروت میں ہونے والے دوستانہ فٹبال میچ میں پاکستان کولبنان نے تین ایک سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف میں دو گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ پاکستان کی طرف سے کپتان کلیم اللہ نے گول کر کے خسارا دو ایک کر دیا۔ میزبان ٹیم نے دوسرے ہاف میں ایک اور گول کر کے تین ایک سے کامیابی حاصل کر لی۔

سوچی اولمپکس:میڈلز ٹیبل پر نارروے پہلی پوزیشن پر براجمان
سوچی: سوچی اولمپکس میں ناروے نے ایک مرتبہ پھر جرمنی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔سوچی میں جاری گیمز کے لے بابزایونٹ میں کینیڈین ایتھلیٹس کی پرفارمنس شاندار رہی۔کیلی اور موئسے نے تین منٹ 50 اعشاریہ چھ ایک وقت کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔بیتھلون مکسڈ ریلے میں مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔ ایتھلیٹس نے شاندار اسکی انگ کا مظاہرہ کیا، پھر شوٹنگ میں اپنی مہارت دکھائی۔ناروے کے سووینڈسن سب سے تیز رہے۔انہوں نے ایک گھنٹے نو منٹ سترہ سیکنڈز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ویمنز کے5000 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کے فائنل میں بھی مقابلہ زوروں کا ہوا، جس میں چیک ری پبلک کی سیبلی کووا نے میدان مار لیا۔سلور میڈل نیدر لینڈ کی اسکیٹر نے جیتا۔ مینز آئس ہاکی کے کوارٹر فائنل میں روس نے فن لینڈ کے خلاف برتری تو حاصل کی لیکن اسے برقرار نہ رکھ سکی، فن لینڈ نے یکے بعد دیگرے تین گول بنائے اور میچ تین ایک سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں امریکا نے چیک ری پبلک کو آﺅٹ کلاس کر دیا، امریکی ٹیم نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ایک اور میچ میں کینیڈا نے لیٹویا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدایک کے مقابلے میں دو گول سے ہر ادیا۔میڈلز ٹیبل پر اب ناروے 9 گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جرمنی 8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزاز میں امریکی قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد
کراچی: ایشیا پیسیفک اسپیشل اولمپکس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانی ایتھلیٹس کے اعزاز میں امریکی قونصل خانے میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں امریکی قونصلر جنرل مائیکل ڈاڈمین نے کامیاب ایتھلیٹس میں اسناد تقسیم کیں ۔تقریب میں خصوصی بچوں نے سندھ گیتوں پر ٹیبلوز پیش کیے جس نے امریکی قونصل خانے کے افسران کو بھی رقص پر مجبور کردیا ۔

ریان میکلیرن انجری کی باعث آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ریان میکلیرن فٹنس مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز میکلیرن کو بیٹنگ کے دوران مچل جونسن کا باﺅنسر لگا تھا ۔ میکلیرن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں باﺅنسر لگنے سے سرمیں درد اور متلی کی شکایت ہے اور یہ تکلیف انہیں باﺅنسر لگنے کے 30گھنٹے بعد شروع ہوئی ۔ جنوبی افریقا کے ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق میکلیرن کی حالت پہلے سے بہتر ہے لیکن کھلاڑی کو کسی بڑی انجری سے بچانے کے لئے دوسرے ٹیسٹ میں آرام کا موقع دیا جارہاہے ۔تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے سینٹ جارج پارک ،پورٹ الزبتھ میں شروع ہوگا ۔ آسٹریلیا کو پروٹیز کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

فاسٹ بولر سوٹسوبے کی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا ٹیم کے فاسٹ باﺅلر لونابوسو ٹسوبے کی فٹنس مسائل کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ جنوبی افریقی بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سوٹسوبے کی میگا ایونٹ میں شرکت مشکل ہے اور انہیں فٹنس کی بحالی کے لئے مزید محنت اور وقت کی ضرورت ہے،تاہم ان کی شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے ۔

