حیدر آباد (پی پی آئی) سندھ بھرمیں جشن میلادالنبیﷺ کا اہتمام عروج پر ہے جابجاسبز پرچموں کی بہار دکھائی دیتی ہے اور ہرسو درودو سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں، شہر و مضافات برقی قمقموں سے جگمگانے لگے ہیں‘ پی پی آئی کے مطابق دعوت اسلامی، جماعت اہلسنت و دیگر دینی تنظیموں کی جانب سے شہر بھر میں سجاوٹ کی جا رہی ہے ۔ماہ میلادالنبی ﷺکے دوران مساجد و خانقاہوں میں محافل ذکر ولادت،جلسہ ہائے میلادالنبی،حسن نعت و قرات کے مقابلوں کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں، بازاروں،سرکاری و غیرسرکاری اداروں،دفاترمیں محافل درودوسلام کا انعقاد شروع ہے۔
ڈیو س کپ : سوئٹزرلینڈکو سربیا کے خلاف دوصفر کی برتری حاصل ہوگئی
فارمولاون کے چوتھے پریکٹس سیشن میں فلپی ماسا نے سب کو پیچھے چھوڑدیا
مائیکل ہسی اور لیوک رائٹ پلیئر آف دی بگ بیش کیلئے شارٹ لسٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 3فروری کو ہوگا
میٹ ہنر ی ڈیبیو میچ میں 4وکٹیں سمیٹنے والے تیسرے کیوی کرکٹر بن گئے
روس ٹیلر 10سنچریاںبنانے والے دوسرے کیوی کرکٹر بن گئے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
تھائی ایئرویز پاکستان سے اپنے فضائی روابط بحال کرنے پر آمادہ
کراچی(پی پی آئی)) تھائی لینڈ کے سفیر چاکریڈ کرائچائیونگ نے کہا ہے کہ تھائی ایئرویز پاکستان کیلئے اپنے فضائی روابط دوبارہ شروع کررہی ہے۔ اسلام آباد سے 4 جبکہ کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار 5 پروازیں شروع کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کیلئے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کیلئے گیٹ وے ہے۔
سفاک بھارتی فورسز نے اختلافی آوازوں کوبدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا:مشعال ملک
مظفر آباد(پی پی آئی))وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خودمختاریِ خواتین مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ سفاک بھارتی فورسز نے اختلافی آوازوں کوبدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مشعال حسین ملک نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مسلسل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تاہم بھارتی فورسز کی وحشیانہ اور غیر انسانی کارروائیوں پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے خاموشی انتہائی قابل افسوس ہے۔
نیٹ آئی ٹی ایکسپورٹ میں ماہانہ بنیاد پر 7 اور سالانہ بنیاد پر 3 فیصد اضافہ
کراچی(پی پی آئی) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر اگست2023میں 10فیصد اضا فے کے ساتھ بڑھ کر235ملین ڈالر ہوگئی ہیں تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات 5 فیصد اضافے کے ساتھ 449 ملین ڈالر رہی ہیں، پی پی آئی کے مطابق اگست میں نیٹ آئی ٹی ایکسپورٹ ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اضافے کے ساتھ 204 ملین ڈالر رہی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ڈیو س کپ : سوئٹزرلینڈکو سربیا کے خلاف دوصفر کی برتری حاصل ہوگئی
(February 1, 2014)
نووی ساڈ: ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ میں سوئٹزرلینڈ نے سربیا کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ سربیا کے شہر نووی ساڈ میں کھیلے جانے والے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ میں آسٹریلین اوپن کے چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے سربیا کے ڈوسان لیجووک کو چار سیٹ میں مقابلے کے بعد زیر کرلیا ۔سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار، چار چھ ،چھ ایک اور سات چھ رہا ۔ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ ہی کے راجر فیڈرر نے سربیا کے لیجابوزولجک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے برتری کو دگنا کردیا ۔دوسرے ٹائی میں فرانس نے آسٹریلیا کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی ۔جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر ہوگیا۔

فارمولاون کے چوتھے پریکٹس سیشن میں فلپی ماسا نے سب کو پیچھے چھوڑدیا
(February 1, 2014)
میڈرڈ: اسپین میں جاری فارمولاون کے چوتھے اور آخری پریکٹس سیشن میں ولیمز کے فلپی ماسا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ دفاعی چیمپئن ریڈبل کی ٹیم پریکٹس سیشن میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی ۔جیریز سرکٹ پر منعقدہ چوتھے پریکٹس سیشن میں فلپی ماسا نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ 28اعشاریہ دو سیکنڈز میں طے کیا ۔ ریڈ بل کو ٹیسٹنگ سیشن میں تیکنیکی خرانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ فراری کے فرننڈ اولنسو دوسرے نمبر پر رہے ۔مرسڈیز ٹیم کے دو ڈرائیور برطانیہ کے لوئس ہملٹن اور جرمنی کے نیکوروز برگ نے 132لیپس مکمل کیے ۔ فارمولا ون کے نئے سیزن کا آغاز 16مارچ کو آسٹریلیا میں ہوگا۔

مائیکل ہسی اور لیوک رائٹ پلیئر آف دی بگ بیش کیلئے شارٹ لسٹ
(February 1, 2014)
سڈنی: آسٹریلیا کے معروف کرکٹر مائیکل ہسی اور انگلش آل راﺅنڈر لیوک رائٹ سمیت آٹھ کھلاڑیوں کو بگ بیش کرکٹ لیگ پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ۔ کھلاڑیوں میں مائیکل ہسی ،لیوک رائٹ کے علاوہ جیکسن برڈ ،بین ڈنک ،جان ہیسٹنگز،موئسز ،ہنریکس،بریڈ ہوگ اور کرس لائن شامل ہیں ۔ فاتح کھلاڑی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ سیمی فائنل مرحلے کے آغاز سے قبل 3فروری کو دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 3فروری کو ہوگا
(February 1, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس تین فروری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاءاشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بورڈ اراکین کو آئی سی سی اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس اور بگ تھری منصوبے کے حوالے سے ممبران کی منظوری حاصل کی جائے گی ۔

میٹ ہنر ی ڈیبیو میچ میں 4وکٹیں سمیٹنے والے تیسرے کیوی کرکٹر بن گئے
(February 1, 2014)
ویلنگٹن: نوجوان فاسٹ بولر میٹ ہنر ی ڈیبیو ون ڈے میں 4وکٹیں حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے کرکٹر بن گئے۔ ہنری نے بھارت کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے اس سے قبل ڈیبیو ون ڈے میں چار وکٹیں لینے کا اعزاز میکلینا گھان اور رچرڈہیڈلی کو حاصل ہے ۔ ہنری کی شاندار پرفارمنس کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کیخلاف تاریخی کلین سویپ کرنے میں کامیاب رہی ۔

روس ٹیلر 10سنچریاںبنانے والے دوسرے کیوی کرکٹر بن گئے
(February 1, 2014)
ویلنگٹن: مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز روس ٹیلر انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں 10سنچریاں مکمل کرنے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے بلے باز بن گئے ۔ ٹیلر نے یہ اعزاز بھارت کیخلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرکے حاصل کیا ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز نیتھن ایسٹل کو حاصل ہے ۔ایسٹل نے 223میچوں میں 16سنچریاں اسکور کی ہیں ۔