کراچی(پی پی آئی)ممتاز اہلحدیث عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی دو روزہ دورے پر بدین اور تھر کے لیے روانہ ہوگئے۔وہ بدھ 18اکتوبر کو بدین میں ملکانی شریف کی مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں عظمت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کانفرنس سے خطاب کرینگے جبکہ تھر میں اسکائی وے فاونڈیشن کے سولر واٹر پراجیکٹس کا افتتاح اورمسجد توحید کی تعمیرات کا معائنہ کرینگے۔ پی پی آئی کے مطابق مفتی عبدالوکیل ناصر، شیخ عرفان اور،شیخ یاسین ان کے ہمراہ ہیں۔
آکلینڈ ٹیسٹ : بھارت کے پہلی اننگز میں چار وکٹ پر130رنز
فیڈ ایکس گالف چیمپئن شپ : امریکا کے جمی والکر کی پہلے راﺅنڈ میں برتری
ذکاءاشرف کو عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
ذکاءاشرف آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سنگاپور روانہ
انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ : مانچسٹریونائیٹڈ نے شرکت کی تصدیق کردی
بگ تھری منصوبہ اگر فائدہ مند ہے تو پاکستان حمایت کرے:راشد لطیف
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
پنجاب میں 157 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،داعش کے اہم کمانڈرز سمیت 9دہشتگرد گرفتار
لاہور(پی پی آئی) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 157 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں، لاہور کے سرحدی گاؤں سے داعش کے 2 اہم کمانڈرز بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 12 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت رؤف، زبیر، ضیا، وقار، امین، مسعود، سرفراز، حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38 روپے تک کمی
کراچی (پی پی آئی)ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ترجمان یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کا کہنا ہے کہ معروف برانڈزکے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38 روپے تک کی کمی کی گئی،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لیکر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیاہے، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔
قبرستان کی زمین پر قبضہ کے کیس میں خاور مانیکا کی درخواست ضمانت دائر
لاہور(پی پی آئی)بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق خاور مانیکا نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی جس پر جسٹس علی باقر نجفی سماعت کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی زمین پر قبضے کے کیس میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

آکلینڈ ٹیسٹ : بھارت کے پہلی اننگز میں چار وکٹ پر130رنز
(February 7, 2014)
آکلینڈ: آکلینڈ ٹیسٹ میں دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے چار وکٹ پر 130 رنز بنا لیے۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 503 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان میکولم کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت ٹیم 503 رنز بنائے۔ کپتان میکولم نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 224 رنز جوڑے۔ کین ولیمسن بھی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 113 رنز کی اننگز کھیلی۔کورے اینڈرسن77 رنز بنا اےشانت شرما کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ شیکھر دھون کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ویرات کوہلی 4وجے مرلی 26 رنز کا اضافہ کر سکے۔ روہت شرما 67 اوراجنکیا ریحانے 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ کم روشنی کے باعث کے دن کا اختتام جلد کر دیا گیا۔

فیڈ ایکس گالف چیمپئن شپ : امریکا کے جمی والکر کی پہلے راﺅنڈ میں برتری
(February 7, 2014)
کیلیفورنیا: امریکا کے جمی والکر نے فیڈایکس گالف چیمپئن شپ کے پہلے راونڈ میں برتری حاصل کر لی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونیوالی گالف چیمپئن شپ کے افتتاحی راونڈ میں گالفرز نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔ امریکہ کے جمی والکر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوا سٹروکس کی برتری حاصل کی۔ لزانیا کے ایڈریو لوپ پہلے راونڈ میں مقابلہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہے۔

ذکاءاشرف کو عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
(February 7, 2014)
کراچی: چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کو عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری وزیراعظم کو بھجوادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ذکاءاشرف 8 فروری کو سنگاپور میں آئی سی سی اجلاس کے بعد عہدے سے ہٹادیئے جائیں گے جبکہ عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم نواز شریف کو بھجوادی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں دوبارہ ایڈہاک لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نجم سیٹھی ایڈہاک کمیٹی کے متوقع سربراہ ہوں گے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کے خلاف درخواست پر عدالت نے انہیں کام کرنے سے روک دیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے انہیں بحال کردیا تھا۔

ذکاءاشرف آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سنگاپور روانہ
(February 7, 2014)
لاہور: چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سنگاپور روانہ ہوگئے۔سنگاپور روانگی سے قبل لاہورائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاءاشرف نے کہا کہ وہ بگ تھری کے معاملے پر حق اور سچ کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم مصروف ہیں اس لیے ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ جب وزیراعظم کو وقت ملے گا تو ضرور ملاقات ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں چیئرمین شب سے ہٹائے جانے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذکاءاشرف نے کہا تھا کہ بگ تھری کے معاملے پر اکیلے نہیں ہیں۔ سری لنکا اور جنوبی افریقہ ہمارے ساتھ ہیں۔ 8 فروری کو آئی سی سی کے اجلاس میں ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر بات کریں گے۔ بھارت نے کوئی پیشکش کی تو دیکھا جائیگا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی مصروفیت کی وجہ سے قومی ٹیم کے کوچ کی درخواستوں کے لیے دو دن کی توسیع کردی ہے۔9 فروری کو قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔

انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ : مانچسٹریونائیٹڈ نے شرکت کی تصدیق کردی
(February 7, 2014)
لندن: انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے لئے اپنے دورہ امریکا کی تصدیق کردی ۔ میگا ایونٹ میں دنیا کی آٹھ ٹاپ ڈومیسٹک ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں انگلینڈ کی مانچسٹر سٹی اور لیور پول بھی شامل ہیں جبکہ اسپین اور اٹلی کی ریال میڈرڈ ،انٹرمیلان اور اے سی میلان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ ایونٹ میں شریک آٹھوں ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

بگ تھری منصوبہ اگر فائدہ مند ہے تو پاکستان حمایت کرے:راشد لطیف
(February 7, 2014)
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ بگ تھری منصوبہ اگر فائدہ مند ہے تو پاکستان حمایت کرے۔ اگر منصوبہ سود مند نہیں توپاکستان سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر آئی سی سی ایونٹ کا بائیکاٹ کردے۔ ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بگ تھری مسودے پراسی صورت میں دستخط کرنے چاہئیں جب یہ منصوبہ پاکستانی کرکٹ کے لیے فائدہ مند ہو۔ اگر منصوبہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے توسری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مشاورت کے بعد آئی سی سی کے تمام ایونٹس سے بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔ راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم دنیا کی ایک اہم ترین ٹیم ہے جس کا بگ تھری کوبھی بخوبی اندازہ ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سری نواسن کی پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی پیشکش پروہ یقین نہیں رکھتے کیونکہ دونوں ملکوں کے کرکٹ روابط کی بحالی بورڈز کے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہے۔

