ذکاءاشرف آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سنگاپور روانہ

لاہور: چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سنگاپور روانہ ہوگئے۔سنگاپور روانگی سے قبل لاہورائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاءاشرف نے کہا کہ وہ بگ تھری کے معاملے پر حق اور سچ کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم مصروف ہیں اس لیے ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ جب وزیراعظم کو وقت ملے گا تو ضرور ملاقات ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں چیئرمین شب سے ہٹائے جانے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذکاءاشرف نے کہا تھا کہ بگ تھری کے معاملے پر اکیلے نہیں ہیں۔ سری لنکا اور جنوبی افریقہ ہمارے ساتھ ہیں۔ 8 فروری کو آئی سی سی کے اجلاس میں ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر بات کریں گے۔ بھارت نے کوئی پیشکش کی تو دیکھا جائیگا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی مصروفیت کی وجہ سے قومی ٹیم کے کوچ کی درخواستوں کے لیے دو دن کی توسیع کردی ہے۔9 فروری کو قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔

Next Post

ذکاءاشرف کو عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

Fri Feb 7 , 2014
کراچی: چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کو عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری وزیراعظم کو بھجوادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ذکاءاشرف 8 فروری کو سنگاپور میں آئی سی سی اجلاس کے بعد عہدے سے ہٹادیئے جائیں گے جبکہ عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم نواز شریف کو بھجوادی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع […]