اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا چئیرمین منظور کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس موقع پر سینیٹر رانا محمود الحسن کا کہنا تھا کہ جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار ہنر مند افراد مانگے تو بھارت نے ڈیڑھ لاکھ اور نیپال نے 91 ہزار افراد بھیجے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنر مند افراد جاپان بھیجے مگر پاکستان سے صرف 200 افراد ہی جاپان گئے۔سینیٹر رانا محمود نے کہا کہ ہمارے پاس 50 ہزار انجینئرز بیروزگار ہیں، سعودی عرب کی جانب سے اب ہنرمند افراد کو بلایا جا رہا ہے، مگر انہیں سادہ لیبر نہیں بلکہ اسکلڈ لیبر چاہئے۔اجلاس کےکو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سمندرپار پاکستانیز کا کہنا تھا کہ تقریباً 10 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک میں ہیں، متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ، سعودی عرب میں 30 لاکھ اور قطر میں ہمارے دو لاکھ افراد موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فقیر سب سے زیادہ باہر جا رہے ہیں، جتنے فقیر گرفتار ہوتے ہیں ان میں 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، عراقی اور سعودی سفیر کہتے ہیں کہ آپ عادی مجرم بھیجتے ہیں جن سے ان کی جیلیں بھر گئی ہیں۔سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ یہاں سے جہاز بھر بھر کر بھکاری بیرون ملک جا رہے ہیں، حرم سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت پاکستانیوں کی ہے، یہ زیارات پر بھیک مانگنے جاتے ہیں۔
فٹبال کی عالمی رینکنگ، پاکستان کی 7 درجے ترقی، 165واں نمبر
پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے : عامر سہیل
چار ماہ تک پی سی بی کا چیئرمین رہوں گا :نجم سیٹھی
مچل جانسن کو ٹیسٹ کیرئیر کی 250وکٹوں کی تکمیل کیلئے ایک وکٹ درکار
نجیب عامر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلئے ہانگ کانگ اسکواڈ میں شامل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 14رکنی سری لنکن ویمن اسکواڈ کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آئندہ عام انتخابات کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز میں سے نصف سے زائد حساس قرار
اسلام آباد (پی پی آئی) آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والے عام انتخابات کے لیے قائم کیے جانے والے تقریباً 55 فیصد پولنگ اسٹیشنزالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ’حساس’قرار دیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انتخابات میں تقریباً 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں سے 49 ہزار 919 کو ’حساس‘ یا ’انتہائی حساس‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے 17 ہزار 411 کو انتہائی حساس اور 32 ہزار 508 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 41 ہزار 809 (تقریباً 45 فیصد) کو غیرمعمولی حالات سے پاک (نارمل) قرار دیا گیا ہے۔ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقے ہوں گے، آئندہ عام انتخابات کے لیے تقریباً 10 لاکھ پولنگ عملہ درکار ہوگا
جیل میں پرویز الہیٰ کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں:لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست نمٹاتے ہوئے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو وہ تمام سہولیات فراہم کریں جن کے جیل قوانین کے تحت پرویز الہیٰ کے مستحق ہیں جسٹس صداقت علی خان پرویز الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی جس میں اپنے استحقاق کے مطابق بہتر سہولیات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران پرویز الہیٰ کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نہ صرف سابق وزیراعلیٰ ہیں بلکہ اس سے قبل وہ نائب وزیراعظم بھی رہ چکیہیں، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جیل انتظامیہ نے مبینہ طور پر ماحول کو گھٹن زدہ کرنے کے لیے ان کے مؤکل کی بیرک کی کھڑکی کے ساتھ دیوار تعمیر کردی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی شکایت کی کہ ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کے لیے ان کے سیل کے باہر ایک اجنبی شخص کو تعینات کیا گیا ہے۔عدالت عالیہ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ انہیں وہ تمام سہولیات فراہم کریں جن کے جیل قوانین کے تحت پرویز الہیٰ کے مستحق ہیں، ہائی کورٹ نے پندرہ روز کے اندر تعمیلی رپورٹ بھی طلب کی۔
کراچی دوسرے روز بھی آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، نئی دہلی دوسرے نمبر پر
کراچی (پی پی آئی)میٹروپولیٹن شہر کراچی فضائی آلودگی کے اعتبار سے مسلسل 2 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ’آئی کیو ایئر ڈاٹ کام‘ کے مطابق کراچی کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر نئی دہلی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں پی ایم 2.5 (پارٹیکیولیٹ میٹر) کا ارتکاز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سالانہ ایئر کوالٹی گائیڈ لائن ویلیو سے 20.3 گنا زیادہ ہے، گزشتہ شب کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 175 ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ 151 سے 200 کی رینج میں ایئر کوالٹی انڈیکس ریڈنگ کو غیر صحت بخش سمجھا جاتا ہے، جبکہ 201 اور 300 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس ریڈنگ صحت کے لیے اور بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔کراچی کی ہوا کا معیار مسلسل دوسرے روز بھی غیر صحت مند رہا جو کہ ایئر کوالٹی انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے، کراچی کا عالمی سطح پر سب سے زیادہ آلودہ شہر ہونا انتہائی تشویشناک سمجھا جارہا ہے۔’آئی کیو ایئر‘ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق چند برسوں کے دوران کراچی میں آلودگی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ درحقیقت اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

فٹبال کی عالمی رینکنگ، پاکستان کی 7 درجے ترقی، 165واں نمبر
زیورخ: فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 7 درجے ترقی کر کے 165 ویں نمبر پر آ گیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفاکی طرف سے جاری رینکنگ کے مطابق پاکستان اب 165ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ماہ گرین شرٹس کا نمبر 172 واں تھا۔ ایشیائی زون میں پاکستان انہی سات پوائنٹس کی ترقی کے ساتھ36ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی 35 پوزیشن ہے جبکہ تین درجے پار کرنے والے نیپال کا 37 واں نمبر ہے۔ عالمی رینکنگ میں ورلڈ کپ چیمپئن اسپین کا پہلا نمبر ہے۔ جرمنی دوسرے اور ارجنٹائن تیسرے نمبر پر ہے۔

پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے : عامر سہیل
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معزول چیئرمین ذکاءاشرف سمیت تحلیل ہونے والے گورننگ بورڈ کے ارکان اس اقدام کو جلد چیلنج کریں گے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ انہیں معزول چیئرمین ذکاءاشرف نے چیف سلیکٹر اور گیمز اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عہدوں پر تعینات کیا تھا۔نجم سیٹھی اینڈ کمپنی نے انہیں ان عہدوں سے ہٹانے کیلئے غلط بیانی سے کام لیا کہ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن ہی نہیں ہوا تھا۔ سابق کپتان نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کو ہی تیار نہیں تھے کیونکہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف کو معزول کئے جانے کے اقدام کو پہلے ہی چیلنج کیا جاچکا ہے اور معزول چیئرمین اور گورننگ باڈی کے ارکان بھی اسے چیلنج کرنے کیلئے قانونی مشاورت کررہے ہیں۔

چار ماہ تک پی سی بی کا چیئرمین رہوں گا :نجم سیٹھی
لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ چار ماہ تک اپنے عہدے کو سنبھالیں گے ۔ ایک خصوصی انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے رات کے اندھیرے میں اپنی مرضی کا آئین بنایا لیکن ہمارا آئین سپریم کورٹ کے تین ججز بنائیں گے ۔اپنے اوپر تنقید کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ جو لوگ ان کے خلاف الزامات لگارہے ہیں ان کو وہ لیگل نوٹس بھجوانے کے لئے اپنے وکیل سے مشاورت کررہے ہیں ۔35پنکچر کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان وہ ٹیپ منظر عام پر لے آئیں تو وہ خودکشی کرلیں گے ورنہ عمران خان خود کشی کرلیں اور اگر یہ نہ کرسکیں تو معافی مانگ لیں ۔

مچل جانسن کو ٹیسٹ کیرئیر کی 250وکٹوں کی تکمیل کیلئے ایک وکٹ درکار
سینچورین: آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کو ٹیسٹ کیرئیر میں 250وکٹیں حاصل کرنے کے لئے صر ف ایک وکٹ کی ضرورت ہے ۔جانسن یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں آسٹریلوی بولر بن جائیں گے ۔مچل جانسن نے 2007میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔

نجیب عامر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلئے ہانگ کانگ اسکواڈ میں شامل
ہانگ کانگ: کرکٹر نجیب عامر کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے دوبارہ ہانگ کانگ کی ٹیم میں طلب کرلیا گیا ۔ نوجوان فاسٹ بولر احسن نواز بھی 15رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میںکامیاب ہوگئے ۔ نجیب نے 2004میں ہانگ کانگ کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا۔میگا ایونٹ میں شرکت کی تیاری کے حوالے سے ہانگ کانگ کی ٹیم سری لنکا میں تربیت حاصل کرے گی ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 14رکنی سری لنکن ویمن اسکواڈ کا اعلان
کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔سشیکا لاسروردھنے ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ چماری اتاپتو نائب کپتا ن ہوں گی ۔ سری لنکن ٹیم کو گروپ بی میں انگلینڈ ،ویسٹ انڈیز اور بھارت کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 24مارچ کو بھارت کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی ۔
