کراچی (پی پی آئی)ملک سے سوتی دھاگہ کی برآمدا میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 202 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26 فیصد زیادہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمد سے ملک کو 160 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 105ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 89 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔جولائی کیمقابلہ میں اگست میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 97 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں بڑھ کر 105 ملین ڈالر ہو۔واضح رہیکہ جاری مالی سال کیپہلے 2ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 2.767 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا۔
سری لنکن فرسٹ کلا س میں پریرا اور مبارک کے درمیان ریکارڈ شراکت
الیسٹر کک نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں عدم شرکت کی تصدیق کردی
ذکاءاشرف بحالی کیس ،سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی
پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کی بھارتی پیشکش منظور کر لی
پشاور میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کی ذمہ داری شاہد آفریدی کے سپرد
پی سی بی کا میچ ریفری الیاس خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ن لیگ نے ملک بھرکے کارکنوں سے21 اکتوبر کو لاہور پہنچنے کی اپیل کردی
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن نے اکیس اکتوبرکو ملک بھرکے کارکنوں کو مینار پاکستان میں پہنچنے کی کال دیدی۔نواز شریف نے ائیرپورٹ پرسینئیر قیادت کو آنے کی ہدایت کردی، قائد مسلم لیگ ن کی گرفتاری کی صورت میں مینار پاکستان پر استقبالی جلسہ احتجاج کی شکل اختیار کر جائے گا۔اکیس اکتوبرکو ملک بھر کے کارکنوں کو مینار پاکستان میں پہنچنے کی کال دی گئی۔نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت میں خود عوامی استقبال سے خطاب کریں گے۔ فیصلہ کیا گیا ہیکہ نوازشریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے،مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے۔
پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے،منظور وسان
کراچی (پی پی آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے الیکشن کمیشن پہنچ کر الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثاردرانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد منظور وسان کا صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے،سندھ میں اعلیٰ عہدیدار انہی میں سے ہیں،ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے تھپڑ بھی مارتی ہے اورروتی بھی ہے، یہ واحد پارٹی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ ہر دورمیں شریک اقتدار رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھاکہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہو سکتے ہیں،عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی،پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحادہو سکتا ہے،،آج کل مجھے نیند نہیں آتی اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔
تلاش کریں
خبریں

سری لنکن فرسٹ کلا س میں پریرا اور مبارک کے درمیان ریکارڈ شراکت
کولمبو: اینجلو پریرا اور جہان مبارک نے سری لنکا اسپورٹس کلب کیخلاف 405رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کرلی ۔ یہ چوتھی وکٹ پر سری لنکا کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی شراکت ہے ۔ اینجلو پریرا کے 244اور جہان مبارک کے 164رنز کی بدولت این سی سی نے میچ کو ایک اننگز اور 39رنز سے جیت لیا ۔

الیسٹر کک نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں عدم شرکت کی تصدیق کردی
لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کریں گے ۔کک کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا ہے چنانچہ وہ چاہتے ہیں کہ چھ ہفتوں کے دوران انگلش ٹیم کی تعمیر نو کے مراحل سے گزرے ۔

ذکاءاشرف بحالی کیس ،سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی بحالی کے معاملے پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔عدالت عظمی کے 2 رکنی بینچ کے روبرو حکومتی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صرف ذکاءاشرف کو بحال کیا، عبوری کمیٹی کے ایس آر او کو معطل نہیں کیا۔ججز نے کہا کہ عبوری کمیٹیاں صرف خلاءپر کرنے کیلئے بنائی جاتی ہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد عبوری کمیٹیاں خود بخود ختم ہوگئیں۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف کی تعیناتی بھی ایس آر او کے تحت ہوئی تھی، ایسا مان لیا جائے تو چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی بھی غیر قانونی ہو جائے گی۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ان ایس آر اوز کی کیا اہمیت ہے، آئندہ سماعت پر بتائیں کہ یہ ایس آر اوز کن قوانین کے تحت جاری ہوئے۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ چیئرمین پی سی بی کو ہٹا سکے، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے تو اپیل کیوں دائر کی؟ہدایات لے لیں کہ اپیل کی پیروی کرنی ہے یا اختیار استعمال کرنا ہے، کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی ۔

پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کی بھارتی پیشکش منظور کر لی
لاہور: پاکستان نے بھارت کے خلاف نیوٹرل وینیو پر کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی جسے بھارتی لابی کی جیت خیال کیا جا رہا ہے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یو اے ای سمیت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بھارتی پیشکش منظور کر لی ہے۔ یہ خبر کرکٹ قبضہ کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ حکمرانی کے حوالے سے “قبضہ گروپ” کو پاکستان کی طرف سے سخت مزاحمت کا خطرہ تھا اس خطرے کو ٹالنے کے لیے بھارت نے پاکستان کو مختصر سیریز کھیلنے پیشکش کی جسے پاکستان کی کرکٹ طرف سے منظور کر لیا گیا ہے۔ کرکٹ مصروفیت کے باعث پاک بھارت سیریز کب ہو گی شیڈول نہیں بتایا گیا اور اب بھارتی پیشکش کو مان لینے کو یہی عندیہ سمجھا جا رہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملک بھارت کے حق میں ووٹ دے گا۔

پشاور میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کی ذمہ داری شاہد آفریدی کے سپرد
کراچی: خیبر پختونخواہ کی حکومت نے 25جنوری کو پشاور میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کی ذمہ داری سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو سونپ دی ۔ پشاور میں اوپن ٹرائلز کے ذریعے باصلاحیت کرکٹرز کا انتخاب کرکے انہیں تربیت دی جائے گی ۔ عمران خان نے خصوصی طور پر فون کرکے شاہد آفریدی کو یہ ذمہ داری سونپی ۔

پی سی بی کا میچ ریفری الیاس خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کرنے اور قوانین کے غلط اطلاق پر میچ ریفری الیاس خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ الیاس خان نے پورٹ قاسم کے وکٹ کیپر محمد سلمان پر لیول تھری کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ان پر تین میچوں کی پابندی لگائی تھی ،جس پر محمد سلمان نے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے ۔