پشاور(پی پی آئی)محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا (سی ٹی ڈی) نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے سمیت گرفتاری کے لیے تصاویر و فہرست جاری کردی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری پر انعامی رقم بھی مقرر کی گئی ہے، پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اس وقت 135دہشت گرد سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔سی ٹی ڈی کی جانب سے ان مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری پر تین لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔مطلوب دہشتگردوں میں شہکاردین بھٹی، الطاف حسین، واجد، نقاب خان، کلیم، ظفر سید، محمد یاسر، محمد کاشف، سلیم خان،سخی زمان،عمران وزیر کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔دہشت گرد شیخ محمد،منصور،طاہر محبوب،حسین اللہ،خلیل احمد،بشیرکامران کے سر کی قیمت بھی تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔دہشت گرد حمزہ علی،عالم زیب،مفتی سجاد،عزیر الرحمان اور عمران کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔انتہائی مطلوب دہشت گرد وں میں سے ماجد زبیر، محمد زمضان کامران، محمد سبحان، رحمت اللہ خان، فضل حلیم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔محمد صادق کے سر کی قیمت 20 لاکھ، محمد آصف صدیق کی 30 لاکھ اور حمز ہ علی کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے مولانا خالد اور محمد یوسف کے سرکی قیمت 50 لاکھ روپے، عامر قادر 60 لاکھ روپے جبکہ آصف خان،محب علی اور سیف الرحمان 80لاکھ روپے انعامی رقم مقررکی گئی ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق میاں سید محمد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشید ہ رکھا جا ئے گا۔
شین وارن کی آسٹریلیا سے انگلینڈ منتقلی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا
فی الحال میری توجہ دوسری شادی سے زیادہ ٹینس پر ہے : اعصام الحق
سوچی ونٹر اولمپکس 2014کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی
بورڈ کمپلیکس میں رہائش پذیر ملازمین کے پی ایس بی پر الزامات
دھونی 23میچوں میں ناقابل شکست رہ کر رانا ٹنگا کا ریکارڈ توڑدیا
عالمی کراٹے چیمپئن سعدی عباس حکومتی عدم دلچسپی سے نالاں ،ملک چھوڑنے پر غور
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز کی کارروائی، اسمگل شدہ سامان برآمد
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس اور سندھ رینجرز نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 14 ٹرکوں پر مشتمل ا سمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران ا سمگل شدہ ٹائر، امپورٹڈ آئٹمز، چھالیہ، الیکٹرانکس، سگریٹ، کپڑا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پرکارروائی کے دوران کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ ا سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
پیپلز پارٹی بلوچستان پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، صدارت چنگیز جمالی کرینگے
کوئٹہ (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہفتہ 30 ستمبر کو شام پانچ بجے جمالی ہاوس چمن ہاوسنگ اسکیم ائیر پورٹ روڈ پر طلب کرلیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر میرچنگیز جمالی کریں گے۔
نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں معیشت کا پہیہ چل پڑتا ہے:عابد شیر علی
ریاض(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنمامسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں معیشت کا پہیہ چل پڑتا ہے۔جیسے ہی ملک کی سمت درست ہوتی ہے نواز شریف کے خلاف سازشیں بھی شروع ہو جاتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وہ ادائیگی عمرہ کیلئے یہاں پہنچے ہیں انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے سواکسی حکمران نے پاکستان میں ڈیلیور نہیں کیا نہ عوام کو ریلیف دیا ہے۔ میاں نوازشریف کاچوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونا بدیہی حقیقت ہے،ہمارے قائدکی وطن واپسی پرانکا شایان شان تاریخی استقبال ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات ہوئے تو سندھ باالخصوص کراچی میں بھی ماضی کی طرح ن لیگ بہتر کارکردگی دکھائیگی۔
تلاش کریں
خبریں

شین وارن کی آسٹریلیا سے انگلینڈ منتقلی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا
سڈنی: لیجنڈری آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی آسٹریلیا سے انگلینڈ منتقلی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ۔لیجنڈری آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے میلبورن میں اپنی رہائش گاہ پندرہ ملین آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت کردی ہے، جس کے بعد ان کے انگلینڈ میں رہائش اختیار کرنے کی اطلاعات زور و شور سے گرم ہیں۔سابق کرکٹر شین وارن کے قریبی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجہ ممتاز برطانوی اداکارہ ایلزبتھ ہرلے سے تعلقات کی تجدید ہوسکتی ہے۔

فی الحال میری توجہ دوسری شادی سے زیادہ ٹینس پر ہے : اعصام الحق
لاہور: ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ فی الحال دوسری شادی کا ارادہ نہیں ہے۔ ورلڈ نمبر ون بننے تک ٹینس نہیں چھوڑوں گا۔باغ جناح لاہور کے ٹینس کورٹ میں ایک ٹورنامنٹ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ وہ دوسری شادی ضرور کریں گے لیکن ابھی ان کی تمام تر توجہ ٹینس پر ہے،وہ نمبر ون کا ٹائٹل جیتنے تک کھیل کو خیر باد نہیں کہیں گے جبکہ سابق کوچ رشید ملک کہتے ہیں کہ ٹینس کو مکمل تباہی سے بچانے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے گراس روٹ پر ایونٹس کے انعقاد کرناچاہیے۔ٹورنامنٹ میں مینز سنگل فیضان خرم،گرلز انڈر18ردا خالد،بوائز انڈر14حافظ عبدالعلی اور انڈر12 حمزہ بن ریحان فاتح رہے۔

سوچی ونٹر اولمپکس 2014کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی
ماسکو: سوچی ونٹر اولمپکس 2014کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ سوچی اور ماسکو میں کھیلوں کے دلدادہ ہزاروں افراد ٹکٹس کے حصول کیلئے گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہے۔ ٹکٹ خریدنے والے افراد کا کہنا تھا کہ اولمپک جیسا دلچسپ ایونٹ دیکھنے کا موقع بار بار نہیں ملتا اس لئے وہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے۔

بورڈ کمپلیکس میں رہائش پذیر ملازمین کے پی ایس بی پر الزامات
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مالی بے قاعدگیوں پر ملازمین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔اسپورٹس بورڈ کے افسران نے اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں رہائش پذیر ملازمین کو کمرے خالی کرنے کا حکم دیا ہے جس پر ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملازمین کا موقف ہے کہ کمپلیکس میں رہائش کے بدلے ان کی تنخواہوں باقاعدہ کٹوتی کی جاتی اس کے باوجود کمرے خالی کرنے کا حکم ادارے میں مالی بے قاعدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

دھونی 23میچوں میں ناقابل شکست رہ کر رانا ٹنگا کا ریکارڈ توڑدیا
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک روزہ کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ مرتبہ ناقابل شکست رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں دھونی نے 60رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،جس کے بعد وہ ایک روزہ کرکٹ میں 23مرتبہ بطور کپتان ناٹ آﺅٹ رہنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ دھونی نے سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا کا 22مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہنے کا ریکارڈ توڑدیا ۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 16،بھارت کے اظہر الدین 15، اسٹیفن فلیمنگ اور ایلن بارڈر 14،14اور مرتبہ بطور کپتان ون کرکٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں ۔

عالمی کراٹے چیمپئن سعدی عباس حکومتی عدم دلچسپی سے نالاں ،ملک چھوڑنے پر غور
لاہور: دولت مشترکہ کراٹے چیمپئن شپ جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ سعدی عباس نے حکومتی عدم دلچسپی کے باعث ملک چھوڑنے پر غور شروع کردیا ۔سعدی عباس نے حال ہی میں کینیڈا کے شہرمانٹریال میں 67کلو گرام مقابلے میں طلائی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ دولت مشترکہ کے مقابلوں میں مارشل آرٹس میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں ۔سعدی عباس کو آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والے ایشیائی کراٹے چیمپئن چپ میں اعزاز کا دفاع کرنا ہے لیکن ملک میں اسپورٹس منتظمین کی عدم دلچسپی نے ان کے جذبات کو سرد کردیا ہے ۔ سعدی عباس نے پہلی مرتبہ دوحہ ایشین گیمز 2006میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ عالمی مقابلوں میں درجن کے قریب طلائی تمغے جیت چکے ہیں ۔