اسلام آباد (پی پی آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کااضافہ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مبینہ کیس میں ایمان مزاری کو 3 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت حکومتی و ایمان مزاری کے وکلا نے اپنے دلائل دیئے، حکومتی وکیل نے ایمان مزاری کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔
امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف
تلہار:پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی: نیازاحمد لاشاری
ماتلی: خلفائے راشدین کے یوم وفات پر عام تعطیل کا مطالبہ
بولان : مسلح افراد کی فائرنگ سے چھے مزدور جاں بحق ، ایک زخمی
اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پیپلز پارٹی قومی اثاثہ کی نجکاری قبول نہیں کرے گی :سینیٹر میاں رضا ربانی
فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پر عزم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑاہوں: چوہدری پرویز الٰہی
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں پر عزم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑاہوں۔پی پی آئی کے مطابق احاطہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ ن لیگ کی قیادت ملک کا بیڑا غرق کر کے لندن بھاگ گئی ہے، عوام کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی، جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی کی ہے، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیاہے کہ الیکشن کروائیں، اس وقت ملک کی کوئی صورتحال نہیں ہے، فوری الیکشن کروائے جائیں۔
سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان ماہ رواں میں پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (پی پی آئی)سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان ماہ رواں میں بھارت جاتے ہوئے پاکستان میں مختصر قیام کریں گے،سعودی ولی عہد کا پاکستان میں مختصر قیام بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی، پی پی آئی کے مطابق دی عرب نے حال ہی میں پاکستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، اس بھاری سرمایہ کاری کے فوری بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 22 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی فوری طور پر رہا
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق قبل ازیں قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو عدالت کے حکم پرپیش کیاگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔دوران سماعت جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹراکورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ میرے علم میں نہیں،جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہو گی،میں ابھی پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہاہوں۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار ی سے ر وک دیا۔
تلاش کریں
خبریں

امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف
(November 1, 2013)
کراچی: بھارت کے شہر امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ بچی امرتسر جیل ہی میں اپنی پیدائش کے بعد مسلسل جیل میں اپنی زندگی گذار رہی ہے۔پاکستانی بچی کی پیدائش سے لیکر اب تک جیل میں موجودگی کا انکشاف پاکستان اور بھارت کی اعلی عدالتوں کے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل پرزنرز کمیٹی کے حالیہ دورہ امرتسر کے دوران ہوا ہے۔یہ بچی اپنی ماں فاطمہ بی بی کے ساتھ جیل میں قید ہے۔فاطمہ بی بی کو دس سال قبل گرفتار کرکے امرتسر جیل میں بند کیا گیا تھا۔فاطمہ بی بی نے امرتسر جیل ہی میں ایک بچی کو جنم دیا جو مسلسل جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہے،بھارتی حکومت،سول سوسائٹی اوربھارتی میڈیا 9 سال سے اس بچی کی حالت زار پر خاموش ہے۔

تلہار:پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی: نیازاحمد لاشاری
(November 1, 2013)
تلہار: پاکستان پیپلز پارٹی تلہار کے صدر نیاز احمد لاشاری نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کامیابی حا صل کر لے گی۔ نیشنل پریس کلب تلہار میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے نیاز احمد لاشاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کر لے گی ، انھوں نے کہا کہ بلدیا تی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کے مخا لفین کو تاریخی شکست کاسامنا کر نا پڑے گا کیونکہ پیپلز پارٹی اس ملک کے غریب مظلوموں ،ہاریوں اورمزدوروں کی پارٹی ہے ،یہ پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے، انھوں نے کہاکہ تحصیل تلہار کے ہر علاقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کھڑے ہونگے ۔

ماتلی: خلفائے راشدین کے یوم وفات پر عام تعطیل کا مطالبہ
(November 1, 2013)
ماتلی: ماتلی کی مذہبی تنظیموںومذہبی سیاسی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خلفائے راشدین کے یوم وفات کے موقع پرپورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جائے ۔ماتلی کی مذہبی سیاسی جماعتیں اور مذہبی تنظیموںنے یہ مطالبہ کیا کہ پیغمبر اسلام کے قریبی ساتھیوں کی یوم وفات پر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ملکی سطح پر تعطیل کا اعلان کر دیا جائے ، انھوں نے کہا کہ اسلام کو اس کی اصل روح کے مطابق دنیا میں پھیلانے کا عملی نمونے پیش کرنے والے ان اکا برین کو نظر انداز کرنا اسلامی پاکستان میں کسی طور زیب نہیں دیتا۔

بولان : مسلح افراد کی فائرنگ سے چھے مزدور جاں بحق ، ایک زخمی
(November 1, 2013)
بولان: بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ مچ مےں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد کام پر جانے والے مزدوروں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ مزدورجاں بحق جبکہ اےک مزدورشدید زخمی ہو گیا۔ بولان کے قریب ضلع کچھی کے علاقہ مچ مےں جدےد اسلحہ سے لیس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چھ مزدوروںعاطف ولد جواد احمد، عبدالحکےم ،نجےب اللہ عرف بھولو مستری ولد سرور ، ضامن ، ابراہےم ، علی ولد قربان کو قتل کردےا جبکہ جمعہ خان ولد ےوسف شدےد زخمی ہوگےا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولےس ا ورلےوےزاہلکارموقع پر پہنچے اور زخمی کو سول ہسپتال مچ منتقل کر دیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،جاں بحق ہونے والے تمام افراد قریبی کوئلہ کی کان پر مزدوری کرتے تھے جو جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے کام پر واپس جارہے تھا کہ دوسو ہوٹل کے قریب ان کو نشانہ بناےا گےا مزدورں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے مےں کامیاب ہوگئے ، واقعہ کے بعد مچ شہر بند ہوگےا۔

اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پیپلز پارٹی قومی اثاثہ کی نجکاری قبول نہیں کرے گی :سینیٹر میاں رضا ربانی
(November 1, 2013)
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پاکستان اسٹیل قومی اثاثہ ہے ، پیپلز پارٹی کسی صورت اس کی نجکاری قبول نہیں کرے گی۔اس بات کا اظہار پاکستان اسٹیل میں 4نومبر کے ریفرنڈمکے سلسلے میں پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین سی بی اے کے جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کسی جماعت کا سیاسی مسئلہ نہیں ہے ، قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ اس کی نجکاری نہیں کی جائے ، ہزاروں محنت کشوں کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دیں گے ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی رُکی ہوئی تنخواہیں فی الفور جاری کی جائیںاور متنبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر کسی صورت ملکی اداروں کا سودا نہیں ہونے دیں گے ،جلسہ عام میں مزدوروں کی بڑی تعداد شریک تھی ، کئی تنظیموں اور رجسٹرڈ یونینوںو دیگر یونین کے عہدیداران نے پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کی حمایت کا اعلان کیا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شمشاد قریشی چیئرمین پیپلز ورکرز یونین سی بی اے نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے خلاف اس بار بھی محنت کش پیپلز ورکرز یونین کے ساتھ ہیںاور پاکستان اسٹیل کو کسی صورت اتفاق فاونڈری نہیں بننے دیں گے،پاکستان اسٹیل کا محنت کش 4نومبر کو اپنے ووٹ کے ذریعہ نجکاری کی بات کرنے والوں کو ایسا تھپڑ مارے گا جس کی گونج پورے ملک میں سنائی دے گی ،انھوںنے کہاکہ 4نومبر کو پاکستان اسٹیل میں تاریخی ریفرنڈم ، پاکستان اسٹیل کے روشن مستقبل کی نوید ہوگا۔

فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی
(November 1, 2013)
کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں منعقدہ آل کراچی فیصل انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ کورنگی شہزاد فٹ بال کلب نے اپنے مد مقابل جانباز اسپورٹس کو 1-0سے شکست دی ،دوسرے میچ میں میزبان ٹیم بابل اسپورٹس لانڈھی نے چترال اسپورٹس کو 7-2سے زیر کردیا، فاتح ٹیم کے فرید نے 4 گول کئے ،تیسرے میچ میں ریئس برادرز فٹ بال کلب نے پاک ارکان فٹ بال کلب کو 5-0سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا،کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض سعید عالم رحمت ،نور ہاشم اور رحمت اللہ نے انجام دیے جبکہ میچ کمشنر نفیس اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔