امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف

کراچی: بھارت کے شہر امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ بچی امرتسر جیل ہی میں اپنی پیدائش کے بعد مسلسل جیل میں اپنی زندگی گذار رہی ہے۔پاکستانی بچی کی پیدائش سے لیکر اب تک جیل میں موجودگی کا انکشاف پاکستان اور بھارت کی اعلی عدالتوں کے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل پرزنرز کمیٹی کے حالیہ دورہ امرتسر کے دوران ہوا ہے۔یہ بچی اپنی ماں فاطمہ بی بی کے ساتھ جیل میں قید ہے۔فاطمہ بی بی کو دس سال قبل گرفتار کرکے امرتسر جیل میں بند کیا گیا تھا۔فاطمہ بی بی نے امرتسر جیل ہی میں ایک بچی کو جنم دیا جو مسلسل جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہے،بھارتی حکومت،سول سوسائٹی اوربھارتی میڈیا 9 سال سے اس بچی کی حالت زار پر خاموش ہے۔

Next Post

سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار

Fri Nov 1 , 2013
کراچی: پاکستان کے اسپن کنگ سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔ فیصل آبادی منڈے نے رواں سال ون ڈے میں 41شکار کر رکھے ہیں۔ دوسرے کے ماہر سعید اجمل کے پاس ہے رواں سال سب سے زیادہ وکٹوں لینے والے باﺅلر بننے کا موقع ہے۔ روایتی حریف بھارت سے پہلی پوزیشن چھیننے کے […]