آسٹریلیا نے جنو بی افریقا کے خلا ف ٹیسٹ سیریز 2-1جیت لی

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وہرات کو ہلی کے درمیان اختلا فات

قصور میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا لا ہور ہائی کورٹ نے نو ٹس لے لیا

حیدر آبا د: مزدور یونین کا نجکا ری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ایشیا کپ : انڈیا کی افغانستان کے خلا ف 8وکٹوں سے کامیابی

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی بر طرفی لا ہور ہائی کورٹ میں چیلنج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

آسٹریلیا نے جنو بی افریقا کے خلا ف ٹیسٹ سیریز 2-1جیت لی

کیپ ٹاون: آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کوتیسرے اور آخری ٹیسٹ میں دو سو پینتالیس رنز سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قابض ہو گیا۔ کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پروٹیز نے پانچ سو گیارہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز اکہتر رنز چار کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی تواس کی تین وکٹیں جلد گرگئیں۔ فاف ڈوپلسی اور جے پی ڈومینی نے مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور دو سو چھیالیس تک پہنچایا لیکن ڈومینی تینتالیس رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ فلینڈرنے بھی ڈوپلیسی کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کی لیکن دوسرے اینڈ سے جنوبی افریقہ کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم دو سو پینسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ریان ہیرس نے چار اور مچل جونسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کومیچ اور سیریزکا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت سے دوسری پوزیشن چھین کر تین لاکھ ستر ہزار ڈالرز کا حقداربن گیا۔

مزید پڑھیں

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وہرات کو ہلی کے درمیان اختلا فات

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کے درمیان شدید اختلا فات کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق دھونی نے جان بوجھ کر اچانک فٹنس مسائل کا بہانہ بنا کر ایشیا کپ سے دستبرداری کا اعلان کیاجبکہ ایشیا کپ کے دوران بیشتر کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا، شیکھر دھاون، دنیش کارتک اور روہت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا اور ڈریسنگ روم میں بیٹھے رہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ اس وقت اندرونی خلفشار کا شکار ہے، ٹیم عملی طور پر دو حصوں میں بٹ کر رہ گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور نائب کپتان ویرات کوہلی کے درمیان سرد جنگ عروج پر ہے۔ اس سرد جنگ میں بھارتی بورڈ کے بعض اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں اورمہندرا سنگھ دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے موقع پر بھارتی ٹیم کی شرمناک شکست بھی اسی سرد جنگ کا حصہ ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ ٹیم میں جاری اختلافات کو ختم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کر رہا ہے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کو صرف ون ڈے ٹیم کی قیادت پر برقرار رکھا جائے جبکہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کے حوالے کر دی جائے۔

مزید پڑھیں

قصور میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا لا ہور ہائی کورٹ نے نو ٹس لے لیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے قصور میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ غیرقانونی طور پر گوشت فروخت کرنیوالے گروہ کے سربراہ کو چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی ٹیم کے چھاپے پر لیا، قصور میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ نیازی نے گدھے کا گوشت فروخت کرنے کی اطلاع پر دین گڑھ میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا ،کارروائی میں 200 کلو گرام گوشت قبضے میں لیکر گودام مالک ملزم جارج مسیح کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم جارج مسیح کا کہنا ہے کہ وہ صابن بنانے کیلئے گدھے کے گوشت سے صرف چربی حاصل کرتا تھا، تاہم وہ اس بات کی وضاحت نہ کرسکا کہ گدھے کے گوشت کو گائے کی طرح کیوں کاٹا جارہا تھا۔ملزمان کے خلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں

حیدر آبا د: مزدور یونین کا نجکا ری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی فیصلے کے مطابق آج سندھ میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ جبکہ سندھ کی سطح پر مرکزی ریلی یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کی زیر قیادت میں لیبر ہال حیدرآباد سے نکالی گئی ۔ جس میں ہزاروں محنت کش بمعہ ٹرانسپورٹ شریک ہوئے۔ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ سرمائیہ دارانہ سوچ کی حامل حکومت نے ملک کے قومی اداروں کی نجکاری کے نام پر ”لوٹ سیل“ لگائی ہوئی ہے ۔انھوں نے کہاکہ قومی ادارے ہماری شناخت ہیں ہم پاکستان کی شناخت رکھنے والے قومی اداروں کو ایسٹ انڈیا کمپنی ہرگز ہرگز نہیں بنیں دینگے۔ ریلی سے دیگر مزدور رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ۔

مزید پڑھیں

ایشیا کپ : انڈیا کی افغانستان کے خلا ف 8وکٹوں سے کامیابی

ڈھاکا: ایشیا کپ کے لیگ میچ میں انڈیا نے افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 159رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ،۔ جواب میں انڈیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دووکٹوں کے نقصا ن پر پورا کیا ۔ انڈیا کی طرف سے شیکھر دھون نے 60جبکہ ریہا نے 56رنز بنائے۔ میچ میں کامیابی کے باوجود اندیا فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ۔ ایشیا کپ کا فائنل 8مارچ کو کھیلا جائے گا ۔

مزید پڑھیں

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی بر طرفی لا ہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور: قومی اور جونیئر کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے اپنی برطرفی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت نے پی سی بی سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی کی موجودہانتظامیہ نے انھیں بغیر نوٹس کے برطرف کیا اور برطرفی کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔ انھیں عہدے سے ہٹانا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پی سی بی سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ محمد الیاس کو ذکا اشرف کے دوسرے دور میں جونیئر ٹیم کا سلیکٹر بنایا گیا تھا تاہم نجم سیٹھی نے دوبارہ چیئرمین بننے کے بعد محمد الیاس کو بھی برطرف کر دیاتھا۔

مزید پڑھیں