قومی اسنوکرچیمپیئن شپ: آکاش نے خرم آغا کو شکست دیدی

انڈو پاک پنجاب گیمزپاکستانی پنجاب نے جیت لیا

مشرف کے وکلا کو طالبان کا دھمکی آمیز خط مو صول

ملتان میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی

زمبا بوے کرکٹر زاور بورڑ کے معاملا ت طے ، ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی

ویمنز کرکٹ : بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو 43رنز سے شکست دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

قومی اسنوکرچیمپیئن شپ: آکاش نے خرم آغا کو شکست دیدی

کراچی: 39 ویں قومی اسنوکرچیمپیئن شپ میں آکاش رفیق نے خرم آغا کو شکست دے دی۔ کراچی میںمنعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں خیبر پختون خوا کے آکاش رفیق نے سندھ کے خرم آغا کو ایک کے مقابلے میں چار فریم سے آوٹ کلاس کر دیا۔ آکاش کو پہلے فریم میں بائیس اکیانوے سے مات ہوئی تاہم اگلے چاروں فریم میں آکاش نے عمدہ کھیل کے ذریعے خرم آغا کو شکست سے دو چار کر دیا۔ انھوں نے73۔43، 52۔15،63۔50 ،اور54۔47سے کامیابی حاصل کی۔ قومی جونیئر چیمپیئن میں ماجد علی نے محمد افضل کو چاردوفریم سے ہرایا۔ پنجاب کے عامرطارق نے سندھ کے ذوالفقار قادر کو زیر کیا۔

مزید پڑھیں

انڈو پاک پنجاب گیمزپاکستانی پنجاب نے جیت لیا

لاہور: لاہور میں منعقدہ انڈو پاک پنجاب گیمز پاکستانی پنجاب نے جیت لئے۔ گیمز میں مجموعی طور پرپاکستانی ایتھلٹس چھائے رہے ، مڈریسلنگ میں پاکستانی پہلوان صدیق مٹر موچی نے بھارتی پہلوان جگروپ سنگھ کو چت کردیا۔ لاہور میں ہونیوالی انڈو پاک پنجاب گیمز کے دوسرے اور آخری روز بھی پاکستانی مرد اورخواتین کھلاڑی چھائے رہے۔ویمنز آرم ریسلنگ میں میزبان پنجاب کی کھلاڑیوں نے دو صفر سے کامیابی سمیٹی جبکہ مینز آرم ریسلنگ میں دو ایک سے میدان مارا۔ باڈی بلڈنگ میں پاکستان نے بھارت کو دو ایک سے زیر کیا جبکہ ویٹ لفٹنگ میں پاکستان نے بھارت کو تین ایک سے شکست دی۔ویٹ لفٹرز احمد شہزاد،اظہرعامراورمستقیم بٹ نے تین مختلف ویٹ کٹیگریزمیں کامیابی سمیٹی۔ رسہ کشی کا مقابلہ پاکستان نے دو صفر سے اپنے نام کیا جبکہ مڈ ریسلنگ میں مجموعی طور پر ہونیوالے چار جوڑ میں سے تین پاکستان نے جیتے اور ایک برابر رہا۔سب سے بڑا جوڑ صدیق مٹر موچی پہلوان نے جگروپ سنگھ کو چت کرکے اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں

مشرف کے وکلا کو طالبان کا دھمکی آمیز خط مو صول

اسلام آباد: مشرف کا غدا ری کیس لڑنے والے تین وکلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں طالبان کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جبکہ کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغازپرسابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری نے کالعدم تحریک طالبان کی جانب دھمکی آمیز خط عدالت میں پیش کیا۔ احمد رضا قصوری نے عدالت کوبتایا کہ کالعدم تحریک طالبان نے مجھے، انور منصور ایڈووکیٹ اورشریف الدین پیرزادہ کو پرویز مشرف کیس سے علیحدہ ہونے کیلئے دھمکیاں دی ہیں، ان حالات میں کیس کی پیروی نہیں کرسکتے۔ پراسیکوٹراکرم شیخ نے کہا کہ عدالتیں جنگی حالات میں بھی کام کرتی ہیں، ہمیں دہشتگردی کے سامنے جھکنا نہیں چاہئے۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ جان کے خطرے کے باعث اپنا کام نہیں چھوڑسکتے، جتنی زندگی اللہ نے دی ہے،وہ ملے گی۔ جسٹس فیصل عرب نے قرار دیا کہ ججزکے تعصب اورعدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ آئندہ سماعت پرسنایا جائے گا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ انہیں کیس سے الگ ہونے کیلئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ مشرف کے وکلا کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ گیارہ مارچ کو پرویزمشرف کی پیشی کے موقع پردیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ملتان میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی

ملتان: ملتان میں سوائن فلوسے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیاجبکہ مجمو عی تعداد تین ہوگئی۔ملتان میں ناقص سہولیات کی وجہ سے نرسوں نے کام نہ کر نے کی دھمکی دے دی ہے ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے سوائن فلو میں مبتلا چودہ مریضوں کو نشتراسپتال میں داخل کیا جاچکا ہے۔جاں بحق ہو نے والے شخص محمودالحسن گذ شتہ کچھ دنوںسے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ جاں بحق ہو نے والوں کی مجموعی تعداد تین ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نشتراسپتال کے سوائن فلو وارڈ میں ناقص انتظامات کی وجہ سے ایک نرس اور ڈاکٹر بھی اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جس پر پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجاً کام نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف کو وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کا بندوبست کیا جائے۔ دوسری جانب محکمہ صحت نے اینٹی وائرل اور ٹیمی فلو ادویات اسپتالوں کو فراہم کردی ہیں۔

مزید پڑھیں

زمبا بوے کرکٹر زاور بورڑ کے معاملا ت طے ، ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی

بلاوایو: کرکٹ بورڑ کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں شر کت کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہوگئی۔ زمبا بوے پروفیشنل کرکٹر ایسو سی ایشن اور بورڑ کے درمیان کھلا ڑیوں کے معاوضے کا تنا زعہ حل ہو نے کے بعد کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ۔ کھلاڑیوں کی ماہا نہ تنخواہ اگلے ایک سال کے لیے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تما م کھلاڑیوں کوفی کس11500امریکی ڈالر جبکہ میچ میں جیت کی صور ت میں دو ہزار سات سو امریکی ڈالر کی اضافی رقم بھی دی جائے گی ۔ مستقبل میں اس طرح کے تنازعات سے بچنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ آئی سی سی چیف ڈیو رچرڈ سن کی موجو دگی میں مذاکرات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، آئی سی سی چیف کھلاڑیوں اور بورڑ کے درمیان مصالحت کے لیے زمبابوے پہنچ گئے تھے ، واضح رہے پچھلے ہفتے کھلاڑیوں نے دھمکی دی تھی کہ ان کے معاوضے کا معاملہ حل نہیں ہوا تو وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔زمبابوے کر کٹ بور ڑ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا، کھلاڑیوں نے کنٹرکٹ پر دستخط کر دیے ہیں اب تمام معاملات معمول پر آچکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی سے ملنے والے معاوضے میں کھلاڑیوں کے حصہ پر دوبارہ بات چیت ہو گی۔

مزید پڑھیں

ویمنز کرکٹ : بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو 43رنز سے شکست دی

بلاوایو: پہلے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو43 رنزسے شکست دے دی۔153رنز کاتعا قب کر تے ہوئے پا کستانی خواتین ٹیم 109رنز بنا سکی ۔پاک بنگلہ دیش ویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان دوون ڈے میچوں پرمشتمل سیریزکا پہلامیچ شیخ کمال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔پاکستانی کپتان ثنامیرنے ٹاس جیت کربنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم پچاسویں اوورمیں ایک سو باون رنزبنا کرآوٹ ہوگئی ، بنگلہ دیش کی جانب سےرومانہ احمدنے سب سے زیادہ44رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے کانیتا جلیل نے تین جبکہ نداڈاردووکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں قومی ٹیم 45 ویں اوورمیں صرف 109رنزپرآوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سماویہ اقبال نے سب سے زیادہ 40رنزبنائے۔فاتح ٹیم کی جانب سےلتاموندل نے چاراورجہاں آراعالم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیریزکادوسرااورآخری ون ڈے آج کھیلاجائے گا۔

مزید پڑھیں