(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پی ڈی ایم کے ترجمان اورجے یو آئی (ف) کے سینئرر ہنما حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ ہوا بم دھماکے میں سابق ایم این اے زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے میں زخمی ہو گئے،سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورجائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔پی پی آئی کے مطابق دھماکہ مستونگ قومی شاہراہ پر جوتو کے مقام پر ہوا، نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے دھماکے میں 4افراد زخمی ہو ئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،بتایا گیا ہے کہ سینیٹر غفور حیدری نے دھماکے کے بعد جلسہ ملتوی کر دیا۔
ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے دوران حادثات سے رائیڈ سمیت 3افراد ہلاک
محمد یوسف اور رمیز راجہ ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے لگے
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20میں شکست دیدی
سڈنی ٹینس : فائنل میں اعصام ،بھوپنا جوڑی شکست سے دوچار ہوگئی
پی سی بی عبوری کمیٹی کی مدت میں 90دن توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور:جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز،کوچ رشید ملک کی حکومت سے تعاون کی اپیل
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سلمان خان اور انکی بہنیں بھی باقاعدگی سے میرا بیان سنتی ہیں، مولانا طارق جمیل کا دعویٰ
کراچی (پی پی آئی)معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان اور انکی بہنیں باقاعدگی سے میرا بیان سنتی ہیں، وہ بالی وڈ اسٹار عامر خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی وڈ ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ شروع میں انہوں نے بھارتی اداکار سے فلموں کی باتیں کیں، جس پر اداکار حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے عامر خان کو پرانے بالی وڈ سے متعلق وہ باتیں بتائیں جو وہ خود بھی نہیں جانتے تھے، جس کے بعد اداکار پرسکون ہوگئے اور ان سے ملاقات کا دورانیہ بڑھا دیا۔مولانا طارق جمیل کے مطابق دورانیہ بڑھنے کے بعد انہوں نے عامر خان کو حج کرنے کا کہا اور انہیں حج کی فضیلت بتائی۔ حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان اپنے گھر میں ان کا بیان سنتے ہیں۔پوڈکاسٹ کے دوران نادر علی نے سوال پوچھا کہ ’آپ نے مجھے کہا تھا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان نے مجھے بتایا کہ سلمان خان کے گھر بھی بیان چلتے ہیں، کیا ا?پ کو یادہے؟‘۔جس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ’عامر خان نہیں بلکہ میرے ایک دوست ہیں جن کا کاروبار بھارت میں بھی ہے، وہ ممبئی گئے تو ان کے پارٹنر نے ان کی ملاقات سلمان خان سے کروائی۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’سلمان خان کو جب معلوم ہوا کہ میرے دوست پاکستان سے ممبئی آئے ہیں تو انہوں نے میرے دوست سے دریافت کیا کہ کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں؟ جس پر میرے دوست نے کہا کہ آپ کو ان کا کیسے پتا؟ اس پر سلمان خان میرے دوست کو اپنے گھر کے اندر لے گئے جہاں ایک دیوار کے ساتھ میرے بیان کی ڈھیروں سی ڈیز موجود تھیں‘۔
سانحہ9 مئی کیس میں یاسمین راشد14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور(پی پی آئی)9 مئی کو شیر پاؤپل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤگھیراؤکا کیس میں پولیس نے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت پیش کردیا جس پرعدالت نیڈاکٹر یاسمین راشد کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔پی پی آئی کے مطابق 9 مئی کو جلاوگھراوکیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے سماعت کی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کی درخواست منظور کرلی۔ وکیل یاسمین راشد نے عدالت سے استدعا کی کہ شوکت خانم سے ٹیسٹ کرانے کی ا جازت دی جائے کیونکہ سروسز ہسپتال سے کینسر کا علاج اچھا نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے عدالت کاشوکت خانم ہسپتال سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔
پولیس سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ
لاہور(پی پی آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ضلع کچہری لاہور میں پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،کیپٹن ر صفدر نے دونوں مقدمات میں بریت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے دوران حادثات سے رائیڈ سمیت 3افراد ہلاک
(January 11, 2014)
بیونس آئرس : بیلجیئم کے موٹر سائیکلسٹ اور دو تماشائیوں کی مختلف حادثوں میں ہلاکت کے بعد ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کا مزہ کرکرا ہوگیا ۔موٹر سائیکلسٹ ایرک پلانٹے ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ مکمل نہ کرپائے اور روٹ کے ایک مقام سے اُن کی لاش ملی ہے ۔پولیس کے مطابق ایک اور مقام سے 19سالہ صحافی اورموٹر اسپورٹس کے 51سالہ شیدائی کی کار ڈاکار ریلی کے روٹ پر ایک ناہموار مقام پر الٹ گئی ۔حادثے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے کار ریس میں اسپین کے ڈرائیور چھائے رہے۔کار ریس کیٹگری کے چھٹے مرحلے میں اسپین کے نانی روما کو سبقت حاصل ہے، جب کہ موٹر سائیکل کیٹگری میں اسپین ہی کے مارک کوما پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

محمد یوسف اور رمیز راجہ ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے لگے
(January 11, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کو شاہد آفریدی کے بعد رمیز راجہ کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ محمد یوسف نے دبئی ٹیسٹ سے متعلق ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ محمد یوسف نے کہا تھا کہ رمیز راجہ انگریزی تو خوب جانتے ہیں لیکن اچھے کرکٹر کبھی نہیں تھے۔اس تنقید پر رمیز راجہ چراغ پا ہوگئے اور محمد یوسف کی خوب خبر لی۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یوسف اچھے کرکٹر نہیں بلکہ خود غرض انسان ہیں، نہ تو انگلش وکٹوں پر ان کا بلا رنز بناتا تھا نہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں اسکور کرپاتے تھے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یوسف کے ظاہری حلیے پر نہیں جانا چاہیئے، کیونکہ حقیقت میں وہ بہت میلا انسان ہے۔رمیز راجا کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد یوسف اس قابل نہیں کہ انہیں ٹی وی پر تبصروں کے لیے بٹھایا جائے۔

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20میں شکست دیدی
(January 11, 2014)
آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں81 رنز سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی بیٹسمینوں نے کھیل کا عمدہ آغاز کیا جس کے بعد میکولم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 179 رنز تک پہنچادیا۔ میکولم نے60 اور لیوک رانچھی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر108 رنز ہی بناسکی۔

سڈنی ٹینس : فائنل میں اعصام ،بھوپنا جوڑی شکست سے دوچار ہوگئی
(January 11, 2014)
سڈنی: سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپنا کی جوڑی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور روہن بھوپناکا مقابلہ کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹر اور سربیا کے نیناند زیمونجک کی جوڑی سے تھا۔پاک بھارت جوڑی نے پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ کیا لیکن ٹائی بریک پر سات چھ سے حریف جوڑی نے کامیابی حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں بھی مقابلہ ٹائی بریک تک گیا اور اس بار بھی حریف جوڑی نے میدان مارلیا۔

پی سی بی عبوری کمیٹی کی مدت میں 90دن توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
(January 11, 2014)
اسلام آباد: پی سی بی عبوری کمیٹی کی مدت میں90 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ عبوری کمیٹی تین ماہ قبل قائم کی گئی تھی، جس کی مدت میں نوے دن کی توسیع کردی گئی ہے، وزیراعظم میاں نواز شریف نے کمیٹی کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، کمیٹی جن ارکان پر مشتمل ہے ان میں ظہیرعباس،نویداکرم چیمہ،ہارون الرشید،شہریارخان اور نجم سیٹھی شامل ہیں، واضح رہے کہ عبوری کمیٹی کی مدت 13جنوری کو ختم ہورہی ہے۔

لاہور:جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز،کوچ رشید ملک کی حکومت سے تعاون کی اپیل
(January 11, 2014)
لاہور: لاہور میں ایک اور جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،سابق کوچ رشید ملک نے حکومت سے ٹینس کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔باغ جناح لاہور میں شروع ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق کھلاڑی90 سالہ محمود عالم نے کیا،ٹورنامنٹ میں انڈر ٹین،ٹویلو،فورٹین اور سکسٹین کے علاوہ مینز اینڈ گرلز انڈر ایٹین کے مقابلے میں پلیئرز ان ایکشن ہیں۔اس موقع پر سابق کوچ رشید ملک نے الزام عائد کیا کہ ٹینس فیڈریشن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کھیل تنزلی کا شکار ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹس کراکے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے کوشاں ہیں۔رشید ملک کا کہنا تھا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہوگا۔