پی سی بی عبوری کمیٹی کی مدت میں 90دن توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پی سی بی عبوری کمیٹی کی مدت میں90 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ عبوری کمیٹی تین ماہ قبل قائم کی گئی تھی، جس کی مدت میں نوے دن کی توسیع کردی گئی ہے، وزیراعظم میاں نواز شریف نے کمیٹی کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، کمیٹی جن ارکان پر مشتمل ہے ان میں ظہیرعباس،نویداکرم چیمہ،ہارون الرشید،شہریارخان اور نجم سیٹھی شامل ہیں، واضح رہے کہ عبوری کمیٹی کی مدت 13جنوری کو ختم ہورہی ہے۔

Next Post

سڈنی ٹینس : فائنل میں اعصام ،بھوپنا جوڑی شکست سے دوچار ہوگئی

Sat Jan 11 , 2014
سڈنی: سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپنا کی جوڑی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور روہن بھوپناکا مقابلہ کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹر اور سربیا کے نیناند زیمونجک کی جوڑی سے تھا۔پاک بھارت جوڑی نے پہلے سیٹ میں […]