جموں /مقبوضہ جموں و کشمیر (پی پی آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر جموں و کشمیر میں خون خرابہ بند کرنا ہے تو اس کے لئے بھارت اور پاکستان کے پاس بات چیت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ کوکر ناگ انکاؤنٹر کے دوران تین فوج اور پولیس کے تین افسران کی ہلاکت کا تذکرہ کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ اور اس کے لئے ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ بات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جنگوں سے کبھی معاملات حل نہیں ہوئے ہیں اور نہ کبھی ہونگے بلکہ بات چیت سے ہی ہر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوکرناگ جیسے واقعات ہوتے رہیں گے جب تک بات چیت کے ذریعے معاملے کا حل نہیں نکالا جائے۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ ضد چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آئیں۔
ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے دوران حادثات سے رائیڈ سمیت 3افراد ہلاک
محمد یوسف اور رمیز راجہ ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے لگے
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20میں شکست دیدی
سڈنی ٹینس : فائنل میں اعصام ،بھوپنا جوڑی شکست سے دوچار ہوگئی
پی سی بی عبوری کمیٹی کی مدت میں 90دن توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور:جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز،کوچ رشید ملک کی حکومت سے تعاون کی اپیل
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان کی لیبر مارکیٹ مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی،بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ
کراچی (پی پی آئی)انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے کہا ہے کہ پاکستان کی لیبر مارکیٹ ابھی تک عالمی وبا کورونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور اس سال بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کاخدشہ ہے، جس میں 2021 کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے۔۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایل او کی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا کہ یہ تخمینہ آئی ایم ایف کی 2023 میں 8.5 فیصد کی متوقع بے روزگاری کی شرح سے منسلک ہے، جو 2021 کے 6.2 فیصد سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ خواتین کی بے روزگاری کی شرح 11.1 فیصد کی بلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہے۔آئی ایل او نے خبردار کیا کہ ملازمتوں میں کمی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پاکستان کی پیش رفت کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل سکتی ہے۔آئی ایل او کے تخمینے کے مطابق 2023 میں پاکستان کی آبادی سے روزگار کا تناسب 47.6 فیصد پر بحران سے پہلے کے رجحان کی لکیر سے بہت نیچے گر گیا ہے آئی ایل او نے کہا کہ پاکستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے جو اس کی لیبر مارکیٹ پر نقصانات مرتب کر رہے ہیں۔پاکستان کے لیے انٹرنیشنل لیبر ا?رگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ2023 میں ملک میں روزگار کا آبادی کے لحاظ سے تخمینہ 47.6 فیصد ہے جو 2019 کے بحران سے تقریباً 2 فیصد کم ہے۔۔2022 کے تباہ کن سیلاب اور اس وقت سامنے آنے والے مالیاتی بحران کے پیش نظر پاکستان کی معیشت منفی نمو اور افراط زر کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے جو کاروباری اداروں اور لوگوں کے لیے برداشت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
بھارت میں پاکستان پرحملے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع
سری نگر/مقبوضہ جموں و کشمیر،مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)بھارت میں پاکستان پرحملے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، ان قیاس آرائیوں کا مقصد صرف عوامی حمایت اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔یہ ناکام کوشش جعلی ان کاؤنٹر سے شروع ہو کر اپنے ہی فوجیوں کی ہلاکت پر انجام پذیر یاد رہے کہ منی پور اور ہریانہ میں بھی عیسائیوں، مسلمانوں پر تشدد کے حالیہ واقعات رونما ہوئے، بی جے پی ان واقعات کو نسلی زاویہ دیکر انتخابی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اس وقت ایک متضاد بیانیہ پیش کر رہا ہے، بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ وادی میں معمول کے حالات کے دعووں کی صریحاً نفی کر رہا ہے۔
کراچی میں پولیس آپریشن،سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3ملزمان گرفتار
کراچی (پی پی آئی)کراچی ایسٹ پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں تین کارروائیوں کے دوران 3ملزمان گرفتار کرلیے پولیس کے مطابق ملزمان ا سٹریٹ کرائم، کارلفٹنگ، منشیات فروشی اور چھالیہ سپلائی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں صدیق، بصیر اورممتاز علی شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ،پسٹل وایمونیشن،چوری شدہ کار 1 کلو550 گرام چرس، بھاری مقدار میں چھالیہ بھی برآمدکی گئی ہے، ملزمان کا مجیدلاشاری کے بدنام زمانہ گروہ سے تعلق ہے جو کارچوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔اگرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے،تفتیش جاری ہے۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
(June 15, 2026)
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
(June 14, 2026)

ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے دوران حادثات سے رائیڈ سمیت 3افراد ہلاک
(January 11, 2014)
بیونس آئرس : بیلجیئم کے موٹر سائیکلسٹ اور دو تماشائیوں کی مختلف حادثوں میں ہلاکت کے بعد ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کا مزہ کرکرا ہوگیا ۔موٹر سائیکلسٹ ایرک پلانٹے ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ مکمل نہ کرپائے اور روٹ کے ایک مقام سے اُن کی لاش ملی ہے ۔پولیس کے مطابق ایک اور مقام سے 19سالہ صحافی اورموٹر اسپورٹس کے 51سالہ شیدائی کی کار ڈاکار ریلی کے روٹ پر ایک ناہموار مقام پر الٹ گئی ۔حادثے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے کار ریس میں اسپین کے ڈرائیور چھائے رہے۔کار ریس کیٹگری کے چھٹے مرحلے میں اسپین کے نانی روما کو سبقت حاصل ہے، جب کہ موٹر سائیکل کیٹگری میں اسپین ہی کے مارک کوما پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

محمد یوسف اور رمیز راجہ ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے لگے
(January 11, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کو شاہد آفریدی کے بعد رمیز راجہ کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ محمد یوسف نے دبئی ٹیسٹ سے متعلق ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ محمد یوسف نے کہا تھا کہ رمیز راجہ انگریزی تو خوب جانتے ہیں لیکن اچھے کرکٹر کبھی نہیں تھے۔اس تنقید پر رمیز راجہ چراغ پا ہوگئے اور محمد یوسف کی خوب خبر لی۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یوسف اچھے کرکٹر نہیں بلکہ خود غرض انسان ہیں، نہ تو انگلش وکٹوں پر ان کا بلا رنز بناتا تھا نہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں اسکور کرپاتے تھے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یوسف کے ظاہری حلیے پر نہیں جانا چاہیئے، کیونکہ حقیقت میں وہ بہت میلا انسان ہے۔رمیز راجا کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد یوسف اس قابل نہیں کہ انہیں ٹی وی پر تبصروں کے لیے بٹھایا جائے۔

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20میں شکست دیدی
(January 11, 2014)
آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں81 رنز سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی بیٹسمینوں نے کھیل کا عمدہ آغاز کیا جس کے بعد میکولم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 179 رنز تک پہنچادیا۔ میکولم نے60 اور لیوک رانچھی نے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر108 رنز ہی بناسکی۔

سڈنی ٹینس : فائنل میں اعصام ،بھوپنا جوڑی شکست سے دوچار ہوگئی
(January 11, 2014)
سڈنی: سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپنا کی جوڑی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور روہن بھوپناکا مقابلہ کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹر اور سربیا کے نیناند زیمونجک کی جوڑی سے تھا۔پاک بھارت جوڑی نے پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ کیا لیکن ٹائی بریک پر سات چھ سے حریف جوڑی نے کامیابی حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں بھی مقابلہ ٹائی بریک تک گیا اور اس بار بھی حریف جوڑی نے میدان مارلیا۔

پی سی بی عبوری کمیٹی کی مدت میں 90دن توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
(January 11, 2014)
اسلام آباد: پی سی بی عبوری کمیٹی کی مدت میں90 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ عبوری کمیٹی تین ماہ قبل قائم کی گئی تھی، جس کی مدت میں نوے دن کی توسیع کردی گئی ہے، وزیراعظم میاں نواز شریف نے کمیٹی کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، کمیٹی جن ارکان پر مشتمل ہے ان میں ظہیرعباس،نویداکرم چیمہ،ہارون الرشید،شہریارخان اور نجم سیٹھی شامل ہیں، واضح رہے کہ عبوری کمیٹی کی مدت 13جنوری کو ختم ہورہی ہے۔

لاہور:جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز،کوچ رشید ملک کی حکومت سے تعاون کی اپیل
(January 11, 2014)
لاہور: لاہور میں ایک اور جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،سابق کوچ رشید ملک نے حکومت سے ٹینس کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔باغ جناح لاہور میں شروع ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق کھلاڑی90 سالہ محمود عالم نے کیا،ٹورنامنٹ میں انڈر ٹین،ٹویلو،فورٹین اور سکسٹین کے علاوہ مینز اینڈ گرلز انڈر ایٹین کے مقابلے میں پلیئرز ان ایکشن ہیں۔اس موقع پر سابق کوچ رشید ملک نے الزام عائد کیا کہ ٹینس فیڈریشن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کھیل تنزلی کا شکار ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹس کراکے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے کوشاں ہیں۔رشید ملک کا کہنا تھا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہوگا۔