پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی

سارو گنگولی نے بی جے پی کے پارٹی ٹکٹ کی آفر ٹھکرادی

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز : پولیس کا سٹہ بازوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

اسلام آبادہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

پرتگال : کرسٹیانو رونالڈوکے اعزازات پر مشتمل میوزیم کا افتتاح

سالانہ ڈیزرٹ کار ریلی سندھ کے صوبائی وزیر نادر مگسی نے جیت لی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی

لاہور: پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کلیم امام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کھیل کیلئے کچھ کرنے کے بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔باغ جناح لاہور میں ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگل کے فائنل میں ایم عابد نے حریف عثمان رفیق کو چھ ایک اور چھ تین سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا،انڈر فورٹین میں حمزہ بن ریحان،انڈر فورٹین میں ایم مزمل اور انڈر ایٹین میں ایم مدثر فاتح رہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں سہولتیں اور ایونٹس زیادہ فراہم کئے جائیں تو وہ اعصام الحق اور عقیل خان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ پنجا ب ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد راو کا کہنا تھا کہ ٹینس فیڈریشن کے صدر کلیم امام کی وجہ سے کھیل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے کیونکہ وہ زیادہ تر بیرون ملک ہی رہتے ہیں اور ان کی توجہ صرف انڈر14 ایونٹ تک محدود ہے۔راو افتخار کے مطابق فیڈریشن نے ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی تاریخیں تبدیل کرادی ہیں جس سے ہالینڈ میں ایونٹ کھیلنے کی وجہ سے اعصام الحق کی ٹائی میں پاکستان کی نمائندگی مشکوک ہے۔

مزید پڑھیں

سارو گنگولی نے بی جے پی کے پارٹی ٹکٹ کی آفر ٹھکرادی

کولکتہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے ملکی سیاست میں داخل ہونے سے انکار کردیا ۔سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ میں دیے گئے پیغام میں گنگولی نے کہا کہ سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی نے انہیں 2014میں ہونے والے انتخابات میں ٹکٹ کی آفر کی تھی لیکن انہوں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا اصل مقام کرکٹ کے میدان ہیں ۔

مزید پڑھیں

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز : پولیس کا سٹہ بازوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

لاہور: پنجاب پولیس نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے ون ڈے میچوں میں سٹے کھیلنے والے بکیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا،جس کے لئے مختلف اضلاع میں بکیوں کے ناموں کی لسٹ بنالی گئی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز نے سٹہ بازوں اور بکیوں کے خلاف کاروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دےدی ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ ) کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں

اسلام آبادہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز نے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روک دیا تھا اور ڈویڑن بنچ نے انھیں بحال نہیں کیا۔ اس کے باوجود نجم سیٹھی پی سی بی کے عبوری چیئرمین بنے ہوئے ہیں اور عبوری کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں

پرتگال : کرسٹیانو رونالڈوکے اعزازات پر مشتمل میوزیم کا افتتاح

لسبن: شہرہ آفاق فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو کی پذیرائی کیلئے پرتگال میں میوزیم بنادیا گیا ، جس کا افتتاح خود اسٹار فٹ بالر نے کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کا وہ شاہکار جو لاکھوں کا ہیرو ہے، میدان میں ہو تو حریفوں کا ہدف ہوتا ہے، باہر ہو تو نگاہوں کا مرکز۔ میوزیم میں جہاں اسٹار فٹ بالر کے اعزازات توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ساتھ ہی فٹ بال ہیرو کی قد آور تصاویر بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن نظر جہاں ٹھہرتی ہے، وہ ہے رونالڈو کا مجسمہ، پرتگالی اسٹار اس مجسمے کے برابر میں کھڑے ہوئے تو اصل اور نقل کی پہچان کرنا مشکل ہوگیا۔ رونالڈو پرامید ہیں کہ مزید ٹائٹلز اس میوزیم کی زینت بنیں گے۔

مزید پڑھیں

سالانہ ڈیزرٹ کار ریلی سندھ کے صوبائی وزیر نادر مگسی نے جیت لی

ڈیرہ مراد جمالی:  بلو چستان کے علاقے جھل مگسی میں سالانہ ڈیزرٹ کار ریلی سندھ کے صوبائی وزیر نادر مگسی نے جیت لی۔ ریلی کے مہمان خصوصی سابق گورنربلوچستان ذوالفقار مگسی تھے۔ کار ریلی میں بیرون ملک سمیت سندھ ، پنجاب اورخیبر پختون خواہ سے نامور ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ اے کیٹگری میں سندھ کے صوبائی وزیرنادرخان مگسی، ظفر علی مگسی اور مکیش کمار چاولہ میں سخت مقابلہ ہوا۔کار ریلی تین کیٹگری اے ، بی اور سی پر مشتمل تھی۔ اے کیٹگری میں دو سو کلو میٹرکا چکر لگا کر واپس نگورپہنچانا ہوگا۔دشوار گزار راستوں سے ہوکر نادر مگسی سب سے پہلے پہنچنے میں کامیاب رہے، رانا سمیر کی دوسری اور ظفر مگسی کی تیسری پوزیشن پر رہے۔ بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن اسد کھوڑونے حاصل کی۔ سی کیٹیگری میں مکیش چاولہ کامیاب رہے۔ سابق گورنربلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کامیاب ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کی

مزید پڑھیں