ریاض/دبئی/ اسلام آباد (پی پی آئی) عالمی منڈی میں ایک ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد 16ستمبر سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔،گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قمیت 88ڈالر بیرل سے بڑھ کر 93ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوگیا ہے،پاکستانی کرنسی کے مطابق یکم ستمبر کو خام تیل کی قمیت 25ہزار 344روپے فی بیرل بنتی تھی،قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان کرنسی میں خام تیل کی قمیت 28ہزار86روپے بنتی ہے۔ پاکستانی کرنسی میں خام تیل کی قمیت میں 2742روپے فی بیرل اضافہ ہوا، پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود اب بھی یکم ستمبر سے 15روپے اضافہ ہوا ہے،ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہ ہوئی تو 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ 16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ2015کے کوالیفائر کیلئے 10ٹیموںکاا علان
آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
برازیل : 2مزدروں کی ہلاکت پر عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر رکوادی
جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کا دباﺅ بڑھ گیا
عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن معیزاللہ بیگ کی ٹیم کیساتھ وطن واپسی
اسلام آباد ہائیکورٹ :ذکاءاشرف اورنجم سیٹھی کی انٹراکورٹ اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شیریں مزاری کی گرفتاری پرآئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی)عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے،اس کیس میں آئی جی اسلام غیرمشروط معافی نامہ جمع کراچکے ہیں، آئی جی کی معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ اس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا۔ خیال رہے کہ عدالت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرنے پر آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور جرمانے کی رقم شیریں مزاری کو دینے کا کہا تھا جس پر آئی جی اسلام آباد نے شیریں مزاری کو جرمانہ ادا کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، ہماری ایک نہیں سنی، پرویز خٹک
مانسہرہ (پی پی آئی) تحریک انصاف پارلمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔ تحریک انصاف میں کسی کی عزت نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ساڑھے تین سال بہت کچھ برداشت کیا ہے، ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے خلاف پارٹی بنائی ہے۔مخالفین سن لیں ان کا انجام بہت برا ہونے والا ہے۔مذاق اڑانے والوں کا ہم مذاق اڑائیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال کے دور حکومت میں ڈرامے کئے گئے۔
خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
لاہور(پی پی آئی) جلاؤ گھیراؤ کیس کے حوالے سے عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے, جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا،پی پی آئی کے مطابق جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے، فیصلہ میں کہا گیا ہیکہ ملزمان نئی دفعات کی روشنی میں دوبارہ ضمانتیں دائر کریں۔ عدالت درخواست ضمانتوں کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے،پراسکیوٹر نے بتایا کہ درخواستوں کے زیر سماعت ہونے کے دوران مقدمے میں نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ2015کے کوالیفائر کیلئے 10ٹیموںکاا علان
دبئی: آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے دس ٹیموں کا اعلان کر دیا۔کوالیفائنگ راونڈ کی فائنلسٹ دو ٹیمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں شرکت کریں گی،کوالیفائرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں میں کینیڈا ، ہانگ کانگ ، کینیا ، نیمیبیا ، نیپال ، ہالینڈ ، پاپوا نیو گینی ،سکاٹ لینڈ ، یو اے ای اور یوگینڈا شامل ہیں،کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ آئندہ سال بارہ جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو گا۔

آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
پرتھ: ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 150 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔کینگروز کو چھ سال بعد ایشز سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔پرتھ میں ہونیوالے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے پانچ وکٹ 251 رنز کے ساتھ آخری روز کا کھیل شروع کیا۔بین سٹوکس نے ذمہ دارانہ سنچری سکور کی لیکن بدقسمتی سے ان کے 120 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور پوری ٹیم 353 رنز پر آوٹ ہو گئی۔میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 369 رنز پر ڈیکلئیر کر کے مہمان انگلش ٹیم کو 504 رنز کا پہاڑ ہدف دیا تھا۔ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ڈیوڈ وارنر 112 اور شین واٹسن 103 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے،سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ26 دسمبر کو میلبورن میں شروع ہو گا۔

برازیل : 2مزدروں کی ہلاکت پر عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر رکوادی
ریو ڈی جنیرو: برازیل کی عدالت نے فٹبال اسٹیڈیم میں ہونیوالی دوسری ہلاکت کے بعد تعمیراتی کام کو رکوا دیا۔ برازیل کے شہر میناس میں آئندہ سال ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے جاری تھا۔ ایک مزدور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسا۔ اس کے رشتہ داروں نے یہ الزام لگایا ہے ضرورت سے زیادہ کام کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔اس سے چند گھنٹے پہلے ایک بائیس سالہ مزدور تقریباً 35 میٹر کی اونچائی سے گر کر ہسپتال میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے برازیلین عدالت نے اسٹیڈیم کا کام روکنے کا حکم دیا ہے۔ اب تک ورلڈ کپ کے سلسلے میں تعمیر کی جانے والی مختلف عمارتوں میں کئی مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ وقت پر اسٹیڈیم کے پورا کرنے کے لیے رات دن جنگی پیمانے پر کام ہو رہے ہیں۔

جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کا دباﺅ بڑھ گیا
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سینئر آل راﺅنڈر جیک کیلس پر ناقص پرفارمنس کی وجہ سے دباﺅ بڑھ گیا۔ ان کی گذشتہ 9 ٹیسٹ اننگز میں اوسط فقط 17.77 رہی جس کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بھی خطرے میں دکھائی دینے لگی ہے، بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کیلس کو اس بڑھتے ہوئے دباﺅ سے نجات کیلئے بڑی اننگز درکار ہوگی، 38 سالہ کرکٹر نے گذشتہ 9 اننگز میں صرف 160 رنز بنائے جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ آخری نصف سنچری انھوں نے پاکستان کے خلاف رواں برس فروری میں جوہانسبرگ میں بنائی تھی، اس کے بعد ان کا ٹیسٹ میں اسکور 7، 2، 21، 5، 0 اور7 رہا۔ جیک کیلس نے آخری سنچری گذشتہ برس نومبر میں برسبین میں بنائی تھی۔

عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن معیزاللہ بیگ کی ٹیم کیساتھ وطن واپسی
کراچی: دبئی میں ہونے والی ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے معیز اللہ بیگ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ۔ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں 17 ممالک کے136 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے معیز اللہ نے چوبیس میں سے انیس مقابلے جیتے اور امریکا کے ٹم برائنٹ کو شکست دیکر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستانی ٹیم میں شامل جویریہ مرزا نے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم کا کراچی ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ :ذکاءاشرف اورنجم سیٹھی کی انٹراکورٹ اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
رنگون: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف اور موجودہ عبور ی چیئرمین نجم سیٹھی کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل ڈویڑنل بنچ نے چیئرمین پی سی بی کی برطرفی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کی ،دوران سماعت وزارت بین الصوبائی رابطے کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانچ رکنی عبوری منیجمنٹ کمیٹی90 روز کیلئے بنائی گئی ،حکومت اس معاملے کے حل میں سنجیدہ ہے ،پی سی بی کو ہائی جیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،کرکٹ کے کھیل کو شائقین کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے اورسفارتی تعلقات کیلئے بھی اہم ہے،حکومت اس کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،عدالت کا جو فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کے وکیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے دونوں ایس آر اوز میں تضاد ہے ،عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،نئی حکومت اپنا چیئرمین لے کر آنا چاہتی ہے،ایس آر اوز ہمارے لئے سرپرائزہیں ،عدالت میں پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا کہ18 اکتوبر کے عدالتی فیصلے کے بعد خلاءپیدا ہوا،پی سی بی اپنے آئین کے تحت فیصلہ کرنے میں آزاد ہے ،فیصلوں کی منظوری بورڈ آف گورنرز دیتا ہے،عدالت نے وکلا کے دلائل دینے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
