اسلام آباد ہائیکورٹ :ذکاءاشرف اورنجم سیٹھی کی انٹراکورٹ اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

رنگون: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف اور موجودہ عبور ی چیئرمین نجم سیٹھی کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل ڈویڑنل بنچ نے چیئرمین پی سی بی کی برطرفی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کی ،دوران سماعت وزارت بین الصوبائی رابطے کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانچ رکنی عبوری منیجمنٹ کمیٹی90 روز کیلئے بنائی گئی ،حکومت اس معاملے کے حل میں سنجیدہ ہے ،پی سی بی کو ہائی جیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،کرکٹ کے کھیل کو شائقین کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے اورسفارتی تعلقات کیلئے بھی اہم ہے،حکومت اس کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،عدالت کا جو فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔سابق چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کے وکیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے دونوں ایس آر اوز میں تضاد ہے ،عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،نئی حکومت اپنا چیئرمین لے کر آنا چاہتی ہے،ایس آر اوز ہمارے لئے سرپرائزہیں ،عدالت میں پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا کہ18 اکتوبر کے عدالتی فیصلے کے بعد خلاءپیدا ہوا،پی سی بی اپنے آئین کے تحت فیصلہ کرنے میں آزاد ہے ،فیصلوں کی منظوری بورڈ آف گورنرز دیتا ہے،عدالت نے وکلا کے دلائل دینے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Next Post

عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن معیزاللہ بیگ کی ٹیم کیساتھ وطن واپسی

Tue Dec 17 , 2013
کراچی: دبئی میں ہونے والی ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے معیز اللہ بیگ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ۔ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں 17 ممالک کے136 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے معیز اللہ نے چوبیس میں سے انیس مقابلے جیتے اور امریکا کے ٹم برائنٹ کو شکست دیکر ٹائٹل جیتنے […]