پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی

لاہور: پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کلیم امام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کھیل کیلئے کچھ کرنے کے بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔باغ جناح لاہور میں ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگل کے فائنل میں ایم عابد نے حریف عثمان رفیق کو چھ ایک اور چھ تین سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا،انڈر فورٹین میں حمزہ بن ریحان،انڈر فورٹین میں ایم مزمل اور انڈر ایٹین میں ایم مدثر فاتح رہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں سہولتیں اور ایونٹس زیادہ فراہم کئے جائیں تو وہ اعصام الحق اور عقیل خان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ پنجا ب ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد راو کا کہنا تھا کہ ٹینس فیڈریشن کے صدر کلیم امام کی وجہ سے کھیل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے کیونکہ وہ زیادہ تر بیرون ملک ہی رہتے ہیں اور ان کی توجہ صرف انڈر14 ایونٹ تک محدود ہے۔راو افتخار کے مطابق فیڈریشن نے ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی تاریخیں تبدیل کرادی ہیں جس سے ہالینڈ میں ایونٹ کھیلنے کی وجہ سے اعصام الحق کی ٹائی میں پاکستان کی نمائندگی مشکوک ہے۔

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ :ذکاءاشرف اورنجم سیٹھی کی انٹراکورٹ اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

Tue Dec 17 , 2013
رنگون: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف اور موجودہ عبور ی چیئرمین نجم سیٹھی کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل ڈویڑنل بنچ نے چیئرمین پی سی بی کی برطرفی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کی ،دوران سماعت […]