لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے معاشرے میں زہر گھول دیا جبکہ نواز شریف عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے آرہے ہیں ،ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنے حلقے کے اندر کارکنوں سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف انتقام لینے کیلئے وطن واپس نہیں آئیں گے بلکہ ان کی آمد کا مقصد عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف 20،20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں اس وقت کامیاب ہوئے جب بجلی نہیں تھی اور عوام بے روزگاری کا سامنا کر رہے تھے ۔ ن لیگ نے 4سال میں لوڈ شیڈنگ بند کی،اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور ترقی کے سفر کا آغاز کریں گے جو رک گیا ہے، عوام اس روز نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں اور بتائیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی ۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں مہنگائی نہیں تھی، 2018 میں جھرلو انتخابات اور دھاندلی کے نتیجے میں عوام ترقی و خوشحالی سے محروم ہوگئے، نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانا عوامی ترقی و خوشحالی روکنا تھا ۔ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز کے نمائندوں نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ملکی مجموعی صورتحال،معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے،تاجروں نے سابق وزیراعظم کو درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا،تاجروں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر شہباز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا،تاجروں نے شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کی ۔
پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی
سارو گنگولی نے بی جے پی کے پارٹی ٹکٹ کی آفر ٹھکرادی
پاک سری لنکا کرکٹ سیریز : پولیس کا سٹہ بازوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
اسلام آبادہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
پرتگال : کرسٹیانو رونالڈوکے اعزازات پر مشتمل میوزیم کا افتتاح
سالانہ ڈیزرٹ کار ریلی سندھ کے صوبائی وزیر نادر مگسی نے جیت لی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
معاشرے کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے: محسن نقوی
لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے،اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ک نبی کریم حضرت محمد;248; پوری دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین معلم ہیں ۔ آپ;248; نے علم کے نور سے جہالت کے اندھیرے ختم کئے،استاد اپنے شاگردوں میں لاعلمی کے اندھیروں کو مٹا کر علم کا نور بانٹتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جس مقام پر ہوں ، اس میں میرے اساتذہ کی تربیت اور محنت شامل ہے،وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اپنی مادر علمی کریسنٹ ماڈل سکول کا دورہ کیا اور اپنے اساتذہ سے ملاقات کی،اساتذہ سے ملاقات کی خوشگوار یادیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہترین مستقبل کے فروغ کیلئے اساتذہ کی انتھک محنتوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اوراستاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے, تعلیم دینا محض ا ستاد کا پیشہ ہی نہیں بلکہ قومی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے، ترقی یافتہ دور میں وہی قو میں کامیاب ہیں جنہیں تعلیم کی معیاری سہولتیں میسرہیں ، آج کے دن ہ میں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم اور احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔
عثمان ڈار کی والدہ نے خواجہ آصف کو چیلنج کردیا
لاہور(پی پی آئی)سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے سیاست اور پی ٹی آئی دستبرداری کے اعلان کے بعد ان کی والدہ نے خواجہ آصف کو بڑا چیلنج کردیا۔عثمان ڈار کی والدہ اپنے بیان میں کہنا ہے کہ خواجہ آصف میری بات غور سے سن لیں، جو آپ چاہتے تھے وہ عثمان ڈار کو گن پوائنٹ پر رکھ کر حاصل کرلیا۔ ان کی والدہ نے کہا کہ سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے اس کی والدہ نے نہیں، اب تمہارا مقابلہ میں کروں گی۔ میرا چینلج ہے، میدان میں آؤ، دیکھنا تمہارے شیر کا میں کیا حشرکرتی ہوں۔ والدہ عثمان ڈار نے کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں، میدان میں آؤ اور میرا مقابلہ کرو۔ واضح رہے کہ عثمان ڈار نے گذشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ہوشربا انکشاف کیا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف اپنی پارٹی چھوڑ رہا ہوں بلکہ سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے سانحہ 9 مئی کے دوران ہونے والے تمام واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا کھیل زمان پارک میں رچا گیا تھا۔۔
پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا،پاکستان نے احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے، سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی ویزے نہ ملنے سے عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں، بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے عالمی کپ دیکھنے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، امید کرتے ہیں پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرانس ہمالیہ فورم کا آغاز جغرافیائی رابطے اور ماحولیاتی تحفظ بڑھانے کیلییکیا گیا، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ٹرانس ہمالیہ فورم سے خطاب کیا اور چینی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں سی پیک، باہمی تزویراتی رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضرورپڑھیں:کرکٹ کی عالمی جنگ کا آغاز،گوگل نے ڈوڈل جاری کردیا ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے، فریقین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت ہوئی، پاکستان نے جنیوا میں او آئی سی گروپ کے ساتھ منافرت اور امتیاز کے خاتمے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا بھارتی قابض فوج کا جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر میں 13 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا، بھارتی مظالم جنیوا کنونشن، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی سرعام خلاف ورزی ہیں، بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پراپیگنڈے میں ملوث ہے، بھارت خود پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی، پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں، پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیر قانونی رہائش پذیر باشندوں کیخلاف کارروائی کر رہا ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ یہ بھی پڑھیں:الیکشن ملتوی؟افغان مہاجرین کی واپسی پر زور،کیا افغانی واپس جائیں گے؟ ان کا کہنا تھا پاک افغان باہمی تجارت بند نہیں ہوئی یہ بے بنیاد رپورٹس ہیں، پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ جاری ہے، پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کی ڈیڈلائن ان کی تعداد اور اقدامات پر منحصر ہے۔ الیکشن کے دوران غیر ملکی مبصرین کو بلانے سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ہمارے ساتھ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے رابطے کیے گیے ہیں، یہ رابطے غیر جانبدار انتخابی مبصرین کو پاکستان بلانے کے حوالے سے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی
لاہور: پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کلیم امام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کھیل کیلئے کچھ کرنے کے بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔باغ جناح لاہور میں ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگل کے فائنل میں ایم عابد نے حریف عثمان رفیق کو چھ ایک اور چھ تین سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا،انڈر فورٹین میں حمزہ بن ریحان،انڈر فورٹین میں ایم مزمل اور انڈر ایٹین میں ایم مدثر فاتح رہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں سہولتیں اور ایونٹس زیادہ فراہم کئے جائیں تو وہ اعصام الحق اور عقیل خان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ پنجا ب ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد راو کا کہنا تھا کہ ٹینس فیڈریشن کے صدر کلیم امام کی وجہ سے کھیل تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے کیونکہ وہ زیادہ تر بیرون ملک ہی رہتے ہیں اور ان کی توجہ صرف انڈر14 ایونٹ تک محدود ہے۔راو افتخار کے مطابق فیڈریشن نے ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی تاریخیں تبدیل کرادی ہیں جس سے ہالینڈ میں ایونٹ کھیلنے کی وجہ سے اعصام الحق کی ٹائی میں پاکستان کی نمائندگی مشکوک ہے۔

سارو گنگولی نے بی جے پی کے پارٹی ٹکٹ کی آفر ٹھکرادی
کولکتہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے ملکی سیاست میں داخل ہونے سے انکار کردیا ۔سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ میں دیے گئے پیغام میں گنگولی نے کہا کہ سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی نے انہیں 2014میں ہونے والے انتخابات میں ٹکٹ کی آفر کی تھی لیکن انہوں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا اصل مقام کرکٹ کے میدان ہیں ۔

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز : پولیس کا سٹہ بازوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
لاہور: پنجاب پولیس نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے ون ڈے میچوں میں سٹے کھیلنے والے بکیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا،جس کے لئے مختلف اضلاع میں بکیوں کے ناموں کی لسٹ بنالی گئی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز نے سٹہ بازوں اور بکیوں کے خلاف کاروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دےدی ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ ) کھیلا جائیگا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز نے عبدالرزاق رجب ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے نجم سیٹھی کو کام کرنے سے روک دیا تھا اور ڈویڑن بنچ نے انھیں بحال نہیں کیا۔ اس کے باوجود نجم سیٹھی پی سی بی کے عبوری چیئرمین بنے ہوئے ہیں اور عبوری کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہیں جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

پرتگال : کرسٹیانو رونالڈوکے اعزازات پر مشتمل میوزیم کا افتتاح
لسبن: شہرہ آفاق فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو کی پذیرائی کیلئے پرتگال میں میوزیم بنادیا گیا ، جس کا افتتاح خود اسٹار فٹ بالر نے کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو فٹ بال کا وہ شاہکار جو لاکھوں کا ہیرو ہے، میدان میں ہو تو حریفوں کا ہدف ہوتا ہے، باہر ہو تو نگاہوں کا مرکز۔ میوزیم میں جہاں اسٹار فٹ بالر کے اعزازات توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ساتھ ہی فٹ بال ہیرو کی قد آور تصاویر بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن نظر جہاں ٹھہرتی ہے، وہ ہے رونالڈو کا مجسمہ، پرتگالی اسٹار اس مجسمے کے برابر میں کھڑے ہوئے تو اصل اور نقل کی پہچان کرنا مشکل ہوگیا۔ رونالڈو پرامید ہیں کہ مزید ٹائٹلز اس میوزیم کی زینت بنیں گے۔

سالانہ ڈیزرٹ کار ریلی سندھ کے صوبائی وزیر نادر مگسی نے جیت لی
ڈیرہ مراد جمالی: بلو چستان کے علاقے جھل مگسی میں سالانہ ڈیزرٹ کار ریلی سندھ کے صوبائی وزیر نادر مگسی نے جیت لی۔ ریلی کے مہمان خصوصی سابق گورنربلوچستان ذوالفقار مگسی تھے۔ کار ریلی میں بیرون ملک سمیت سندھ ، پنجاب اورخیبر پختون خواہ سے نامور ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ اے کیٹگری میں سندھ کے صوبائی وزیرنادرخان مگسی، ظفر علی مگسی اور مکیش کمار چاولہ میں سخت مقابلہ ہوا۔کار ریلی تین کیٹگری اے ، بی اور سی پر مشتمل تھی۔ اے کیٹگری میں دو سو کلو میٹرکا چکر لگا کر واپس نگورپہنچانا ہوگا۔دشوار گزار راستوں سے ہوکر نادر مگسی سب سے پہلے پہنچنے میں کامیاب رہے، رانا سمیر کی دوسری اور ظفر مگسی کی تیسری پوزیشن پر رہے۔ بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن اسد کھوڑونے حاصل کی۔ سی کیٹیگری میں مکیش چاولہ کامیاب رہے۔ سابق گورنربلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کامیاب ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کی
