جڑانوالہ(پی پی آئی)جڑانوالہ میں تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ سے ایک پادری زخمی ہوگیا۔زخمی پادری کی شناخت وکی پاسٹر کے نام سے ہوئی ہے،پی پی آئی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ صدر کی حدود ستیانہ روڈ جھال خانو آنہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں پادری زخمی ہوا، زخمی فرد کو طبی امداد فراہم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
قومی شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ٹی 20معرکہ آج برپا ہوگا
ارجنٹائن فٹبال لیگ : نیوویلز کی ٹیم کو ٹیگرے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال دوستانہ میچ کے لئے ارجنٹائن پہنچ گئے
چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں:مصباح الحق
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
گلگت بلتستان میں سابق وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کی خالی نشست پر پولنگ 9 ستمبر کو ہو گی
گلگت (پی پی آئی) گلگت بلتستان میں ایل اے 13 استور ون کے ضمنی انتخاب کی پولنگ 9 ستمبر کو ہو گی۔ایل اے 13 استور ون کی نشست سابق وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کے جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔اس نشست کے لیے اب مسلم لیگ (ن)کے رانا فرمان علی، پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اور پی ٹی آئی کے خورشید احمد خان میدان میں ہیں۔ان کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا عنایت اللّٰہ اور آزاد امیدوار بھی مدِ مقابل ہیں۔
پی آئی اے، ائیرچائنا پارٹنر شپ معاہدہ کے تحت پروازوں کا آغازا سی ماہ ہوگا
کراچی (پی پی آئی)پی آئی اے اور اِئیرچائنا کا پارٹنر شپ معاہدہ/قومی ائیرلائن کراچی،اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر سے چین کے 16 شہروں کے لیے فلائٹس چلائے گی۔پی پی آئی کے مطابق چین میں پروازوں کا نیٹ ورک بڑھانے سے ائیرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ پاکستانی مسافر پی آئی اے ٹکٹ پر بیجنگ کے علاوہ چین کے مزید 16 شہروں تک سفر کر سکیں گے،پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو بیجنگ پہنچائے گی۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم کاکڑ امریکی صدر جو بائیڈن کے استقبالیے میں بھی شرکت کریں گے جو سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر دیا جائے گا۔ صدر بائیڈن اور اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن مین ہٹن میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے متصل امریکن میوزیم آف نیشنل ہسٹری میں اس ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی، قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر احمد عرفان اسلم اور سیکرٹری خارجہ محمد سائرس قاضی سمیت مختصر وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
(November 20, 2013)
لاہور: پی سی بی نے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر،پریس سیکریٹری اور بورڈ ممبران کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ۔پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق انہیں انتخابات کے لئے پی سی بی کا خط مل گیا ہے اور الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ دو دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک ملک بھر کی 36ایسوسی ایشنز کے صدور ،سیکریٹریز اور خزانچی ووٹ ڈالیں گے ۔

قومی شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ٹی 20معرکہ آج برپا ہوگا
(November 19, 2013)
جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج (بدھ) کھیلا جائے گا۔ افتتاحی ٹی ٹوئنٹی جوہانسبرگ میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ مختصرترین فارمیٹ کا دوسرا اور آخری شو بائیس نومبر کو کیپ ٹاون میں دیکھا جائے گا۔ قومی شاہین ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کلین سویپ شکست کا بدلہ لینے کے لئے پرعزم ہیں جس کی تیاریوں کے لیے اسٹارز نے اپنی خامیاں دور کرنے کی خوب محنت کی۔ میزبان پروٹیز کے اے بی ڈویلیئرز اس سیریز سے محروم ہو سکتے ہیں۔ چوبیس نومبر سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔ دوسرا مقابلہ ستائیس جبکہ آخری معرکہ تیس نومبر کو ہو گا۔ ون ڈے کے قومی قائد مصباح الحق بھی جیت کے لیے پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ افریقی ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرا کر اپنے ناراض شائقین کو خوش کر دیں گے۔ دوسری جانب میزبان ٹیم نے تجربہ کار آل راونڈ جیک کیلس کی واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ سپر اسٹار کھلاڑی سے ان کا بولنگ اور بیٹنگ اٹیک مضبوط ہو گا۔

ارجنٹائن فٹبال لیگ : نیوویلز کی ٹیم کو ٹیگرے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
(November 19, 2013)
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں نیو ویلز اولڈ بوائز کی ٹیم ٹیگرے سے اپ سیٹ شکست کے بعد پہلی سے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔بیونس آئرس میں ہونیوالی فٹ بال چیمپئن شپ کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔کھیل کے بیسویں منٹ میں اولڈ بوائز کی ٹیم نے پہلا گول کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کی جس کے بعد ٹیگرے کی جانب سے رامیرو نے شاندار گول سکور کر کے اسکوربرابر کیا۔دوسرے ہاف میں ٹیگرے کے کھلاڑی ڈیاز نے پنلٹی پر گول سکور کر کے برتری دو ایک کی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی،لیگ میں اپ سیٹ ناکامی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اولڈ بوائز کی ٹیم پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال دوستانہ میچ کے لئے ارجنٹائن پہنچ گئے
(November 19, 2013)
بیونس آئرس: اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال ارجنٹائن پہنچ گئے، بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔رافیل نڈال ان دنوں دورہ جنوبی امریکہ پر ہیں جس میں وہ ارجنٹائن پہنچے تو بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا کہنا تھا کہ وہ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی تیاری کر رہے ہیں۔رافیل نڈال ارجنٹائن میں ڈیوڈ نیلبینڈین سے دوستانہ میچ کھیلیں گے جس کے بعد چلی میں ان کا سربین سٹار نوواک جوکووچ سے بھی فرینڈلی میچ شیڈول ہے۔

چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں:مصباح الحق
(November 19, 2013)
لاہور: پاکستان ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ چار پانچ کھلاڑیوں کی عدم کارکردگی کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہے، آرام کا مشورہ دینے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ جنوبی افریقہ روانگی سے قبل لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور ہمیں فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کی کمی محسوس ہوگی۔ رنز نہ کرنے والے چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں امید ہے جلد اپنی خامیوں پر قابو پا کر بیٹنگ لائن کلک کرے گی اور بہترین پرفارمنس پیش کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکست کی ذمہ داری کپتان پر نہیں ڈالی جاسکتی کرکٹ کے اصل مسائل حل کرنے چاہیے۔ کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ آرام کا مشورہ دینے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں تھیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل
(November 19, 2013)
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ۔ لاہور ریجن کے انتخابات میں بابر اشرف صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے انتخابات سے قبل لاہور ریجن کی خواتین اور مردوں کے ووٹر کلبز اور سکولز و کالجز کی ٹیموں کی سکروٹنی کی گئی۔ جس کے بعد انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا۔بابر اشرف لاہور ریجن ہاکی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ خواجہ جنید، ارشد چوہدری اور خواجہ اویس پنجاب کے لئے نمائندے منتخب ہوئے۔ لاہور ریجن خواتین ہاکی ایسوی ایشن کے انتخابات میں پروین گل گروپ نے ثمن رشید گروپ کو شکست دی۔ شاہدہ خانم صدر اور روبینہ نسرین تینتس ووٹ حاصل کرکے سیکرٹری منتخب ہوئیں۔ پنجاب خواتین ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات کل لاہور میں ہوں گے۔