انقرہ/ اسلام آباد (پی پی آئی)سربراہ پاک فضائیہ ظہیراحمد بابر سدھو نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران اعلی ترک شخصیات سے ملاقاتیں سے ملاقاتیں کی ہیں،اورترکیہ کے ساتھ ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری، عسکری اورہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو ترک صدررجب طیب ادوان کی خصوصی دعوت پرترکیہ کے تاریخی دورے پرپہنچے۔ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک ائیرفورس اکیڈمی میں گریجویشن اور پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو سمیت مختلف اعلی سطحی شخصیات سے ملاقات کی۔۔سربراہ پاک فضائیہ نے قطر کے وزیرمملکت برائے دفاع و نائب وزیراعظم ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ، آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور ہنگری کی ڈیفنس فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں۔
کراچی حیدر آباد موٹر وے کی تعمیر کے لیے فنڈ جاری کر دیے جائیں: صدر حیدرآباد چیمبر آف کامرس
ضلع بینظیر آباد کے ویکسین رضاکاروں کی تنخواہوں کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پرمظاہرہ
جامعہ سندھ جام شورو نے امتحانات اینوئل کے شیڈول کا اعلان کر دیا
اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز :سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز
انٹربورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میںلاڑکانہ نے کوئٹہ کوشکست دیدی
مشتاق احمد نے نیا اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پی سی بی کو پیشکش کردی
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کمیشن نہ بڑھانے پر پیٹرول پمپ ڈیلرز نے پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی
کراچی (پی پی آئی)پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمیشن نہ بڑھانے پر پیٹرول پمپ ڈیلرز نے ایک بار پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عبدالسمیع خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یکم ستمبر تک ڈیلر کا مارجن بڑھانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن ابھی تک اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر ذمہ داران نے بیٹھ کر ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا لیکن معاہدے کے باوجود وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ڈیلر مارجن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔عبدالسمیع خان نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ڈیلر مارجن کے ساتھ ہم پیٹرول پمپ نہیں چلا سکتے کیونکہ اخراجات کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے۔پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نے مزید کہا کہ ڈیلر مارجن فوری طور پر بڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا تو ہم ہڑتال کی طرف جائیں گے۔
ن لیگ کا آفس جلانے کے کیس میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت خارج
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی،اعدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی،سماعت کے دوران فواد چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوئے،سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 2مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کی گئی۔ عدالت نے عدم پیشی پر فواد چوہدری کی ضمانت خارج کر دی۔
جناح ہاؤس،عسکری ٹاور ،جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس،عسکری ٹاور حملہ،جلاو گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے سماعت کی،پی پی آئی کے مطابق شاہ محمود قریشی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی گئی،وکیل نے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی گرفتار ہو چکے ہیں پیش نہیں ہو سکتے،شاہ محمود قریشی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر انکوائری کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

کراچی حیدر آباد موٹر وے کی تعمیر کے لیے فنڈ جاری کر دیے جائیں: صدر حیدرآباد چیمبر آف کامرس
حیدرآباد: حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ فو ری طو رپر حیدرآباد تا کراچی M9مو ٹر وے کی تعمیر ات کے لئے فنڈ جا ری کرےں۔مو ٹر وے کی تعمیر میں تاخیر سے تاجر برادری کو سپر ہائی وے کے ذریعے در آمدی و بر آمدی مال کی ترسیل اور آمدو رفت میں مشکلات اورحادثات کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہےں، حیدرآباد تا کرا چی M9مو ٹر وے کی تعمیر کے لئے فنڈز جا ری نہ کرنا صوبہ سندھ کے عوام کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک کرنے کے مترادف ہے ، وفاقی حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھا رٹی سپر ہائی وے ٹول ٹیکس سے اربوں روپے وصول کر کے صوبہ پنجاب میں مو ٹر وے کی تعمیرات پر خرچ کئے جارہے ہیں ، سندھ کے عوام نیشنل ہائی وے اتھا رٹی سے نالاں ہیں ، تاجر و صنعتکا ر حیدرآباد سے درآمدی حجم 81ملین امریکی ڈالر ہے اور تاجر و صنعتکا ر FBRکلکٹریٹ حیدرآباد کو 22بلین روپے انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیو ٹی کی مد میں ادا کر رہے ہیں،8سالوں کے طویل عرصہ گزرنے کے بعد تا حال سپر ہائی وے کی پیچ ورک اور کارپیٹنگ نہیں کرائی ، جس کے باعث سپر ہائی وے زبوں حالی کا شکار ہے اور تاجروں و صنعتکا روں کو بھا ری مالی نقصان بر داشت کرنا پڑ رہا ہے ۔

ضلع بینظیر آباد کے ویکسین رضاکاروں کی تنخواہوں کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب پرمظاہرہ
کراچی: پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے بینظیر آباد کے ویکسینٹرز پر ہونے والے ظلم اور زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیںفی الفور جاری کی جائیں ۔انھوںنے کہاکہ کسی آفیسر کو یہ حق نہیں کہ بغیر کسی سبب اور گناہ اور بغیر کسی وضاحت اور شو کاز نوٹس کے کسی ملازم کی تنخواہ بند کردے، نیازحسین بھٹو نے بتاےاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع بینظیر آباد ڈاکٹر بہادر خان کھیڑو نے غریب ویکسینٹروں کی تنخواہ دو ماہ سے بغیر کسی خطا اور گناہ کے بند کر دی ہے،جس کے باعث ملازمین احتجاج کر نے پر مجبورہیں،انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر بہادر خان کھیڑو سیاسی اثر و رسوخ اور سپورٹ کی وجہ سے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ بینظیر آباد کا بے تاج بادشاہ بنا ہوا ہے، انھوں نے سیکر ٹیری صحت اور ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ویکسنیٹروںکی تنخواہیں ریلیزکر نے کے احکامات جاری کریں ایسا نہ ہوکہ پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر بہادر خان کے اس ظالمانہ عمل کے خلاف سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے۔

جامعہ سندھ جام شورو نے امتحانات اینوئل کے شیڈول کا اعلان کر دیا
جام شورو: جامعہ سندھ جامشورو کے کنٹرولر امتحانات (اینوئل) ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو نے کہا ہے کہ بی ایڈ/ایم ایڈ نان فارمل پرگرام سالانہ امتحان 2012 اور ایم اے (پریویس) انگلش/اکنامکس، ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام 2013 کے امتحانات کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق امتحانی فارم ایلسا قاضی کیمپس (اولڈکیمپس) حیدرآباد میں ڈائریکٹر ڈسٹینس ایجوکیشن کے دفتر میں 18 نومبر تک جمع کرا ئے جاسکتے ہیں، امیدوارں کو ایڈمٹ کارڈ 16 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے جبکہ امتحانات 21 دسمبرکو ہوں گے، خواہش مند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے ڈائریکٹر ڈسٹنس ایجوکیشن کی آفس واقع ایلسا قاضی کیمپس (اول کیمپس) حیدرآباد سے رابطہ کریں۔

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز :سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز
لندن: عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کامیابی کے ساتھ آغاز کرنے میں ناکام رہے۔ سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے گروپ کے اپنے ابتدائی میچ میں سوئس کھلاڑی کے خلاف تین سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔جوکووچ کی فتح کا اسکور چھ چار، سات چھ اور چھ دو رہا۔ گزشتہ سال بھی ورلڈ ٹور کے فائنل میں جوکووچ نے فیڈرر کو شکست دی تھی۔

انٹربورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میںلاڑکانہ نے کوئٹہ کوشکست دیدی
لاڑکانہ: لاڑکانہ میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں لاڑکانہ نے کوئٹہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔لاڑکانہ میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میں کوئٹہ بورڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر ترانوے رنز بنائے۔ لاڑکانہ کی ٹیم نے بارہ اعشاریہ تین اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر چورانوے رنز کا ٹارگٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ لاڑکانہ کی طالبہ حور پچیس رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہیں جبکہ کوئٹہ کی طالبہ کائنات دو وکٹیں لیکر نمایاں رہی۔ دونوں ٹیموں کی بالرز طالبات کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ کوئٹہ کی بالرز نے تینتالیس جبکہ لاڑکانہ کی بالرز نے اڑتالیس ایکسٹرا رنز دیئے۔ آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمئن شپ میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔

مشتاق احمد نے نیا اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پی سی بی کو پیشکش کردی
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے پاکستا ن کرکٹ بورڈ کو اسپن باﺅلنگ میں نیاٹیلنٹ تلاش کرنے کی پیشکش کردی ۔ ایک گفتگو کے دوران مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مجھے جو بھی عزت ملی ہے پاکستان کی بدولت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2015ءتک معاہدہ ہے ،لیکن ملکی کرکٹ کی بہتری کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن اسے ڈھونڈ کر آگے لانے کی ضرورت ہے ،تاکہ عمران طاہر جیسے کسی اور کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ملک سے باہر نہ جانا پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اگر چاہے تو ملک بھر میں انڈر16اور19سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے میں مدد کرسکتا ہوں ۔
