نوکوٹ : صرافہ مارکیٹ میں مسلح افراد نے کروڑو ں مالیت کے زیورات لو ٹ لیے

پی سی بی نے عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز جاری کردیئے

پاکستانی کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے : توصیف احمد

بیٹسمینوں نے ایک بار پھر غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا : مصباح الحق

کولکتہ ٹیسٹ:بھارت کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 120 رنز کی برتری

چوتھے ون ڈے میں آج پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑے گا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

نوکوٹ : صرافہ مارکیٹ میں مسلح افراد نے کروڑو ں مالیت کے زیورات لو ٹ لیے

نوکوٹ: نوکوٹ کے صرافہ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے سوناروںکے دو کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات نقدی اور تجوری لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پانچ مسلح افراد وین میںسوار ہو کر شہر کے مین صرافہ بازار کے دو کان دار مہیش کمار سونارو ، سوائی سونارو ، کیلاش سونارو کی دکانوں کے تالے توڑ کے دکان میں موجود زیورات نقدی اور تجوری لے اڑے جس کی مالیت دو کروڑسے زائد بتائی جاتی ہے،واقع کی اطلاع ملتے ہی بیوپاری ایسوسی ایشن نوکوٹ کے عہداروں سمیت شہر یوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعے کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کر دیا،دوسری جانب ایس ایچ او نوکوٹ اللہ ورایو ھنگورجو نے پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا، اوربیوپاری ایسو سی ایشن کے عہداروں اور متاثرہ سونارو ں کو یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے لُوٹا ہو اسامان واپس لیا جائے گا، پولیس نے فوری طور پر شہر کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے جبکہ بیوپاری ایسوسی ایشن نوکوٹ ، شہری اتحاد نوکوٹ اور تمام سیاسی سماجی تنظیموں کے ہزاروں کارکنوں نے بیوپاری ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضا قائم خانی کی قیادت میں نوکوٹ میرپورخاص روڈ پر بھٹی گوٹھ اور بائے پاس کے مقام پر دھرنادے کر سڑک بلاک کردی اور ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوکوٹ پولیس جرائم کی روک تھام میں مکمل ناکام ہو گئی ہے اورعلاقے کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، متاثرہ سوناروں کیلاش ، مہیش کمار اور سوائی سونارو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں اس سے قبل بھی ہماری چوریاں ہوئی ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام اٹھا یا نہیں کی گیا، انھوں نے کہا کہ اس بار ہماری دو کروڑ سے زائد کی مالیت کا سامان لوٹاگیاہے، جب تک ہماری دکانوں سے لوٹاگیا سامان نہیں مل جاتا اور ڈاکو گرفتار نہیں ہوتے ہمارا دھرنا اور ہڑتال جاری رہے گی ۔

مزید پڑھیں

پی سی بی نے عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز جاری کردیئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو کلب کرکٹ کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ کر دیا جبکہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے پر عبدالقادر اور جاوید میانداد کو نوٹسز بھی جاری کردیئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز عبدالقادر، احتشام الدین اور عظمت رانا سمیت متعدد ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع سے انکار کردیا جس کی وجہ سے عبدالقادر کلب کرکٹ کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے پر عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔بورڈ ذرائع کے مطابق دونوں سابق کرکٹرز نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے، عبدالقادر نے بورڈ معاملات مکمل پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کا عزم ظاہر کیا تھا جبکہ چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد انہوں نے اپنے تعلقات استعمال کرکے ملک میں بین لااقوامی کرکٹ کی بحالی کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں

پاکستانی کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے : توصیف احمد

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شعیب ملک اور عبدالرزاق کی واپسی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ کراچی میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے توصیف احمد نے کہا کہ طویل عرصے سے باتیں ہورہی تھیں کہ نیا ٹیلنٹ بہت ہے لیکن بار بار دوبارہ سینئرز کھلاڑی گھوم پھر کر ٹیم میں منتخب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے پاس زیادہ وقت نہیں بہتر انداز میں تیاری شروع کردینی چاہیے۔ توصیف احمد نے ایک سوال پربتایا کہ آل راونڈرکوبیٹنگ اوربولنگ دونوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی صرف ایک شعبے میں پرفارمنس نہیں۔توصیف احمد نے کہا کہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں کامیابی کے لیے پاکستانی بیٹنگ لائن کو اپنی ذمے داری نبھانی ہوگی۔

مزید پڑھیں

بیٹسمینوں نے ایک بار پھر غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا : مصباح الحق

ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ون ڈے میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا مگر اختتام اچھا ثابت نہ ہوسکا۔۔ بیٹسمین ایک مرتبہ پھر ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی بیٹسمینوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں وہاب ریاض اور سہیل تنویر نے اچھی پارٹنر شپ قائم کی۔ کپتان مصباح الحق کے مطابق جنوبی افریقا جیسی ٹیم کو ہرانے کیلئے دو سو پچاس کے قریب رنز بنانا ضروری ہے تبھی انھیں شکست دی جاسکتی تھی۔

مزید پڑھیں

کولکتہ ٹیسٹ:بھارت کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 120 رنز کی برتری

کولکتہ:  کولکتہ ٹیسٹ میں روہیت شرما اور ایشون کی شاندر بیٹنگ بھارت کو ویسٹ انڈیز پر ایک سو بیس رنز کی برتری دلادی۔ ٹنڈولکرصرف دس رنز پر پویلین لوٹے۔ کول کتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بھارت نے کھیل کے دوسرے روزاپنی ادھوری اننگز سینتیس رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی۔ ایک سو چھپن پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد روہیت شرما اور ایشون نے ساتویں وکٹ کے لیے ایک سواٹھانوے رنز کی شراکت قائم کی۔ شرما نے کریئر کے پہلے ٹیسٹ میں سینچری بنائی وہ ایک سوستائیس رنز بناکر ناٹ آوٹ ہیں جبکہ ایشون کو سینچری کے لیے تیسرے روز صرف آٹھ رنز درکار ہوں گے۔ اس سے پہلے ٹنڈولکر دس، شیکھر دھون تئیس، مرلی وجے چھبیس، چتیش ور پجارا سترہ، ویرات کوہلی تین اور کپتان مہیندر سنگھ دھونی بیالیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنرشین شیلنگ فورڈ نے ڈیبیو ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ بھارت نے دوسرے روز کے اختتام پر چھ وکٹ پر تین سو چون رنزبنالیے ہیں۔ جبکہ ویسٹ اندیز کی ٹیم پہلی اننگز میں دوسو چونتیس رنز بناکر آوٹ ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں

چوتھے ون ڈے میں آج پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑے گا

ابوظہبی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج (جمعہ) ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا ،سیریز میں بقاکے لیے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ فاتح بنا تھا جبکہ دوسرا ون ڈے پاکستان نے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردیا لیکن ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پروٹیز نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں ایک بار پھر سبقت لے لی ہے۔ سیریزمیں اب تک تمام میچوں میں کامیابی پہلی بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے نام ہی رہی ہے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سیریز میں واپسی کے لیے اپنی ذمے داری نبھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ گرین شرٹس ضرور فائیٹ بیک کرے گی۔

مزید پڑھیں