کراچی (پی پی آئی)ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے جمعہ سے تین روز کیلئے بند رہیں گے، پی پی آئی کے مطابق جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے جمعہ 12ربیع الاول/ 29ستمبر کو عام تعطیل جبکہ 30ستمبر ہفتہ اور یکم اکتوبر اتوار کو معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے اور تین روز کی تعطیلات کے بعدپیر 2اکتوبر کے روز دوبارہ کھلیں گے۔
پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
قومی شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ٹی 20معرکہ آج برپا ہوگا
ارجنٹائن فٹبال لیگ : نیوویلز کی ٹیم کو ٹیگرے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال دوستانہ میچ کے لئے ارجنٹائن پہنچ گئے
چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں:مصباح الحق
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں عمران، عمر سرفراز چیمہ محمودالرشید کو چالان میں قصور وار قرار
لاہور(پی پی آئی) پولیس نے کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید اور یاسمین راشد کو چالان میں قصور وار قرار دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس سمیت 11 مقدمات کا چالان انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس نے جمع کروا دیا۔ سانحہ 9 مئی مقدمات میں عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید کو قصور وار قرار دیا گیا ہے جبکہ چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو بھی قصور وار بتایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کورکمانڈر حملہ کیس کا چالان 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ چالان جمع کروائے گئے دیگر کیسز میں عسکری ٹاور حملہ کیس، شادمان تھانہ جلانا، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ بھی شامل ہیں۔
غیرضروری مقدمہ بازی پرسپریم کورٹ کا وکیل کو 2لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے غیرضروری مقدمہ بازی پر وکیل کو 2لاکھ روپے جرمانہ کردیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کے پاس کوئی گراونڈ موجود نہیں، پھر بھی درخواست دائر کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہم موقع دے رہے ہیں لیکن آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں،سماعت شروع ہونے سے پہلے کے کام آپ اب بتا رہے ہیں، ہائیکورٹ نے آپ کو کم جرمانہ کیا، زیادہ ہونا چاہئے تھا۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل نہ دینے پر وکیل کی سرزنش کردی،چیف جسٹس پاکستان نے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کیس کے میرٹ پر دلائل دیں،بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت ہے؟وکیل فیاض شیرازی نے کہاکہ ہمارا کیس زائد المعیاد ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے آپ کہہ رہے ہیں زائد المعیاد ہے،آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں،آپ کا بڑا احترام ہے کیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں آپ کا بڑا مرتبہ ہے۔
سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب بھائی اور دیگر 4ساتھیوں سمیت گوادر سے گرفتار
گوادر(پی پی آئی)بلوچستان کے ساحلی شہرگوادر سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب،بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7-8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
(November 20, 2013)
لاہور: پی سی بی نے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر،پریس سیکریٹری اور بورڈ ممبران کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ۔پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق انہیں انتخابات کے لئے پی سی بی کا خط مل گیا ہے اور الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ دو دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک ملک بھر کی 36ایسوسی ایشنز کے صدور ،سیکریٹریز اور خزانچی ووٹ ڈالیں گے ۔

قومی شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ٹی 20معرکہ آج برپا ہوگا
(November 19, 2013)
جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج (بدھ) کھیلا جائے گا۔ افتتاحی ٹی ٹوئنٹی جوہانسبرگ میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ مختصرترین فارمیٹ کا دوسرا اور آخری شو بائیس نومبر کو کیپ ٹاون میں دیکھا جائے گا۔ قومی شاہین ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کلین سویپ شکست کا بدلہ لینے کے لئے پرعزم ہیں جس کی تیاریوں کے لیے اسٹارز نے اپنی خامیاں دور کرنے کی خوب محنت کی۔ میزبان پروٹیز کے اے بی ڈویلیئرز اس سیریز سے محروم ہو سکتے ہیں۔ چوبیس نومبر سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔ دوسرا مقابلہ ستائیس جبکہ آخری معرکہ تیس نومبر کو ہو گا۔ ون ڈے کے قومی قائد مصباح الحق بھی جیت کے لیے پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ افریقی ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرا کر اپنے ناراض شائقین کو خوش کر دیں گے۔ دوسری جانب میزبان ٹیم نے تجربہ کار آل راونڈ جیک کیلس کی واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ سپر اسٹار کھلاڑی سے ان کا بولنگ اور بیٹنگ اٹیک مضبوط ہو گا۔

ارجنٹائن فٹبال لیگ : نیوویلز کی ٹیم کو ٹیگرے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
(November 19, 2013)
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں نیو ویلز اولڈ بوائز کی ٹیم ٹیگرے سے اپ سیٹ شکست کے بعد پہلی سے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔بیونس آئرس میں ہونیوالی فٹ بال چیمپئن شپ کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔کھیل کے بیسویں منٹ میں اولڈ بوائز کی ٹیم نے پہلا گول کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کی جس کے بعد ٹیگرے کی جانب سے رامیرو نے شاندار گول سکور کر کے اسکوربرابر کیا۔دوسرے ہاف میں ٹیگرے کے کھلاڑی ڈیاز نے پنلٹی پر گول سکور کر کے برتری دو ایک کی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی،لیگ میں اپ سیٹ ناکامی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اولڈ بوائز کی ٹیم پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال دوستانہ میچ کے لئے ارجنٹائن پہنچ گئے
(November 19, 2013)
بیونس آئرس: اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال ارجنٹائن پہنچ گئے، بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔رافیل نڈال ان دنوں دورہ جنوبی امریکہ پر ہیں جس میں وہ ارجنٹائن پہنچے تو بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا کہنا تھا کہ وہ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی تیاری کر رہے ہیں۔رافیل نڈال ارجنٹائن میں ڈیوڈ نیلبینڈین سے دوستانہ میچ کھیلیں گے جس کے بعد چلی میں ان کا سربین سٹار نوواک جوکووچ سے بھی فرینڈلی میچ شیڈول ہے۔

چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں:مصباح الحق
(November 19, 2013)
لاہور: پاکستان ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ چار پانچ کھلاڑیوں کی عدم کارکردگی کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہے، آرام کا مشورہ دینے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ جنوبی افریقہ روانگی سے قبل لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور ہمیں فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کی کمی محسوس ہوگی۔ رنز نہ کرنے والے چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں امید ہے جلد اپنی خامیوں پر قابو پا کر بیٹنگ لائن کلک کرے گی اور بہترین پرفارمنس پیش کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکست کی ذمہ داری کپتان پر نہیں ڈالی جاسکتی کرکٹ کے اصل مسائل حل کرنے چاہیے۔ کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ آرام کا مشورہ دینے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں تھیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل
(November 19, 2013)
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ۔ لاہور ریجن کے انتخابات میں بابر اشرف صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے انتخابات سے قبل لاہور ریجن کی خواتین اور مردوں کے ووٹر کلبز اور سکولز و کالجز کی ٹیموں کی سکروٹنی کی گئی۔ جس کے بعد انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا۔بابر اشرف لاہور ریجن ہاکی ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر صدر اور حسن اختر سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ خواجہ جنید، ارشد چوہدری اور خواجہ اویس پنجاب کے لئے نمائندے منتخب ہوئے۔ لاہور ریجن خواتین ہاکی ایسوی ایشن کے انتخابات میں پروین گل گروپ نے ثمن رشید گروپ کو شکست دی۔ شاہدہ خانم صدر اور روبینہ نسرین تینتس ووٹ حاصل کرکے سیکرٹری منتخب ہوئیں۔ پنجاب خواتین ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات کل لاہور میں ہوں گے۔