لاہور)پی پی آ ئی ) پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی، داخلوں کے لیے حافظ قرآن امیدواروں کے اضافی نمبرز میرٹ سے حذف کر دیئے گئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق حافظ قرآن طلبا ء و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دئیے جائیں گے، اضافی نمبرپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حکم پر ختم کیے گئے، پی ایم ڈی سی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعداحکامات دئیے، حافظ قرآن بارے نئی پالیسی پر عملدرآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا، اس سے قبل حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر دئیے جاتے تھے، حافظ قرآن کو 20 نمبر انٹرمیڈیٹ کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ میں 55 فیصد تک نمبر لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈینٹل کالجوں کیلئے 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہوگا، نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلے بھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کرے گی، پنجاب نگران کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جس سے معلوم ہوا ہے کہ داخلے میں ایم ڈی کیٹ کے نمبروں کا حصہ 50 فیصد، ایف ایس سی 40 فیصد اور میٹرک 10 فیصد ہوگا، گزشتہ سال کے ایم ڈی کیٹ کے نتاءج رواں برس داخلے کیلئے قابل قبول نہیں ہوں گے، داخلے کیلئے ایف ایس سی یا مساوی امتحان میں کم سے کم 60 فیصد نمبر لینا لازمی ہوگا، طلبہ پبلک اور پرائیویٹ کالجز دونوں کیلئے یو ایچ ایس کے آن لائن داخلہ پورٹل پر درخواست دیں گے، امیدوار درخواست فارم میں تمام کالجوں کی چوائس دے سکیں گے، لسٹ میں نام آجانے پر امیدوار کو تین دن کے اندر کالج فیس جمع کرانا ہوگی ۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے 31 دسمبر تک مکمل کئے جائیں گے، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے داخلے 31 جنوری تک مکمل ہوں گے، سرکاری ڈینٹل کالجوں کے داخلے 15 فروری تک اور پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں کے داخلے 28 فروری تک مکمل کئے جائیں گے، سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے پنجاب کے ڈومیسائل کی بنیاد پر ہوں گے ۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک میچ میں دو عالمی ریکارڈ قائم کردیے
ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی
شدیدمالی بحران ،اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک
انجرڈ تلکارتے دلشان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
معاوضے میں اضافہ ،وین رونی مانچسٹریونائیٹڈ کیساتھ نئے معاہدے پر راضی
اینڈی فلاور کو کوچنگ کی ذمہ داری نہیں سونپ رہے : بھارتی کرکٹ بورڈ
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
میانوالی میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
لاہور)پی پی آ ئی ) صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں کنڈل پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ۔ کاءونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت زبیر نواز جب کہ دوسرے کی محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت کے ٹیپو گروپ سے ہے، ہلاک دہشت گرد زبیر نواز کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا، زبیر نواز پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں پولیس افسران کے قتل اور فرقہ واریت میں ملوث رہا، دوسرا ہلاک دہشتگرد محمد خان کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن تھا، دونوں ہلاک دہشتگرد اغوا ء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے ۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس کے بہادر جوانوں نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، اس حملے میں جام شہادت نوش کرنے پر پولیس اہلکار ہارون خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں ، غم کی اس گھڑی میں شہید اہلکار کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ، ملک دشمن پاکستان میں امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ خیال رہے کہ دس سے بارہ دہشت گردوں نے کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا، اس حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جب کہ چیک پوسٹ کی چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی جی پولیس عثمان انور نے بتایا کہ پٹرولنگ پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دیگر فرار ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں پولیس ہیڈکانسٹیبل ہارون خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، ایس ایم ڈی لاءٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹی میں موقع پر پہنچ گئی ہیں ، جنہوں نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا، تاہم اندھیرے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کرنا پڑا ۔
وفاقی حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ
اسلام آباد(پی پی آ ئی ) وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نگران وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام شرکت کریں گے ۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں چاروں نگران صوبائی وزرائے اعلی کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور تمام صوبوں کے پولیس سربراہان بھی شرکت کریں گے ۔ یہ بھی پڑھیں : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کیلئے خوشخبری، ایف بی آر نے بڑا اعلان کر دیا وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اجلاس کے شرکا کو ملکی سکیورٹی پر بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر غور کے ساتھ اہم نکات پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے اور اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔
پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ
کراچی: (پی پی آ ئی ) سعودی عرب کے لیے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا فلاءٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس میں ایئرلائن ذراءع سے پتا چلا ہے کہ کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا لیکن طیارہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پرواز پی کے 859 کی شام 4 بج کر 45 منٹ پر روانگی کا امکان ہے ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 742 تقریباً 5 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے، اسی طرح اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 301 کے آنے میں بھی 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی، پی آئی اے کے طیارے پی کے 301 کو صبح 11 بج کر 55 منٹ پر کراچی پہنچنا تھا، پی کے 742 کو ساڑھے 11 بجے جدہ سے کراچی آنا تھا، جس کی 3 بج کر 45 منٹ پر آمد متوقع ہے ۔ ذراءع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث فلاءٹ آپریشن متاثر ہے، پروازوں میں تاخیر کے باعث مسافروں نے احتجاج کیا، اس دوران مسافروں کی ایئر پورٹ پر عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ گزشتہ روز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارے میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ بتایا گیا ہے کہ جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی پاکستان روانگی کے وقت اس کے اے پی یونٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پرواز کی روانگی منسوخ کرتے ہوئے 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، جہاں گوجرانوالہ کا رہائشی 31 سالہ نوجوان ذکیس احمد بھی دیگر مسافروں کے ہمراہ ہوٹل میں مقیم تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔
تلاش کریں
خبریں

اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک میچ میں دو عالمی ریکارڈ قائم کردیے
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ کر ٹیسٹ میچوں میں چھکوں کی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں 50 چھکے لگانے والے جنوبی افریقا کے دوسرے اور دنیا کے 28 ویں کھلاڑی بن گئے۔ڈی ویلیئرز سے قبل جنوبی افریقا کی طرف سے جیک کیلس بھی یہ کار نامہ انجام دے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس ہے، انہوں نے 96 میچوں میں 100 چھکے لگائے تھے۔ پورٹ الزبتھ میں کینگروز کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویلیئرز نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کی انیسویں سنچری ہے اور اسی اننگز میں انہوں نے ایک چھکا لگا کر کیریئر کے 50 چھکے بھی مکمل کئے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ میچوں میں مسلسل بارہ نصف سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویلیئرز نے یہ سنگ میل آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عبور کیا۔ ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری سکور بنا کر ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز، بھارت کے گوتم گھمبیر اور وریندر سہواگ کا ٹیسٹ میچوں میں مسلسل گیارہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی
ڈھاکا: ورلڈ کپ ٹی 20 کا آفیشل گیت جاری کردیا گیا، میگا ایونٹ 16 مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی، کھلاڑیوں کا خون گرمانے کیلئے بنگلہ اور انگلش زبان تھیم سانگ میں شامل کی گئی ہے۔ ورلڈ ٹی 20 کے 3 منٹ 41 سیکنڈ کا یہ سانگ انعم بسواس اور رفایت احمد نے لکھا ہے، موسیقی بنگلہ دیش کے مشہور گلوکار و موسیقار فہد المقتدر نے دی ہے، گانے میں 7 گلوکاروں نے آواز میں آواز ملائی ہے۔

شدیدمالی بحران ،اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک
لاہور: شدید مالی بحران کے باعث قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔فیڈریشن کے پاس اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ تک لگانے کے پیسے نہیں، ایونٹ میں پاکستان کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطے نے پی ایچ ایف کو ایونٹ کیلئے فنڈز دیئے ہی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ رقم بھی اب تک فیڈریشن کو نہیں ملی۔آئندہ ماہ 13 تاریخ سے شروع ہونے والے اذلان شاہ ایونٹ کیلئے تاحال کیمپ نہیں لگ سکا، فنڈز نہ ملے تو قومی ہاکی ٹیم گھر بیٹھے ٹورنامنٹ دیکھے گی۔

انجرڈ تلکارتے دلشان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
ڈھاکا: سری لنکا کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں کمار سنگاکارا، تکارتنے دلشاناور مہیلا جے وردھنے کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی ۔آخری ون ڈے میں سنگاکارا کو آرا م دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ بلے باز لاہیرو تھریماما نے ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ دلشان ہاتھ کی انجری میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ واپس وطن لوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔

معاوضے میں اضافہ ،وین رونی مانچسٹریونائیٹڈ کیساتھ نئے معاہدے پر راضی
لندن: انگلش فٹبالر وین رونی مانچسٹر یونائیٹڈکے ساتھ نئے معاہدے پر راضی ہوگئے ۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ٹاپ کلب نے انہیں معاہدے ہونے پر 12لاکھ پاﺅنڈ ماہانہ ادا کرے گا ۔ ان کا معاہدہ 2015میں ختم ہوگا ۔ پرانے معاہدے کے تحت کلب انہیں 10لاکھ پاﺅنڈ ماہانہ ادا کررہا تھا ۔ 2004میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو جوائن کرنے والے وین رونی نے اب تک 430میچوں میں شرکت کرکے 208گول کیے ہیں ۔

اینڈی فلاور کو کوچنگ کی ذمہ داری نہیں سونپ رہے : بھارتی کرکٹ بورڈ
ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو ڈنکن فلیچر کی جگہ انڈین ٹیم کا کوچ بنایا جارہا ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری سنجے پاٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ اینڈی فلاور کو بھارتی ٹیم کاہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کو چ کے لئے آئندہ ماہ اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں گے ۔
