اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان نے کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسوس ڈیولپمنٹ منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے منصوبے کی جاری دستاویزات کے مطابق اے ڈی بی سے 2024 میں قرضے کی منظوری متوقع ہے۔ پی پی آئی کے مطابق منصوبے کا مقصد دریائے کرم پر 1,480 ملین کیوبک میٹر (ایم 3) پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 95 میٹر اونچا ڈیم بنانا؛ 65 میگاواٹ پن بجلی کی پیداوار کے لیے 3 چھوٹے ہائیڈرو الیکٹرک پاور ہاؤسز کی تعمیر،نئے کمانڈ ایریا کے 27 ہزار 400 ہیکٹرکی سیرابی؛ اور موجودہ ایک لاکھ 55 ہزار 444 ہیکٹر کمانڈ ایریا کو آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی ہے کرم تنگی منصوبہ آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا جبکہ 5 لاکھ کلومیٹر طویل آبپاشی کی نہروں اور واٹر کورسز کی تعمیر کی جائے گی۔
سیہون شریف : شہریوں کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
حیدر آباد: فرائض پر غفلت اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق پر 27پولیس اہلکار بر خاست
پنگریو: بارش سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی
میرپورخاص: شہر میں پانی کا بحران سنگین صورت حال اختیا ر کر گیا
چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں مخلص نہیںصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
میرپورخاص: چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم ، دو خواتین جاں بحق تین افراد شدید زخمی
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ستلج کا بند ٹوٹنے سے بہاولپور و ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس
بہاولپور(پی پی آئی) اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے حفاظتی پشتوں کی بڑی تعداد دریائے ستلج میں پانی کے تیز بہاؤ کو برداشت نہیں کر سکی جس کی وجہ سے شہر کے گرد و نواح میں تین اہم گاؤں زیر آب آگئے اور بہاولپور شہر و ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایمپریس پْل پر ستلج میں سب سے زیادہ اخراج ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک تھا جس سے ویسلان، سہلان اور لال دے گوٹھ کی بستیاں زیر آب آگئیں، بند ٹوٹنے سے قبل ہی شہریوں کو ان کے مویشیوں سمیت متاثرہ علاقوں سے نکال لیا گیا تھا لیکن سیلاب کے باعث بڑے رقبے پر ان کی کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔
راولپنڈی کے نور خان ایئربیس کی حفاظت کیلئے ’بڑے آپریشن‘ کا فیصلہ
راولپنڈی (پی پی آئی)راولپنڈی میں نور خان ایئربیس کے اطراف میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کے باعث طیاروں کے ساتھ ساتھ بیس کو بھی حفاظتی مسئلہ درپیش ہے جب کہ حکام نے اس قسم کی سرگرمی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ’بڑے پیمانے پر آپریشن‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس اور انتظامیہ پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بیس کے آس پاس کے علاقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کو بھی یقینی بنائے گی۔کمیٹیوں کی جانب سے فلائٹ آپریشنز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فائرنگ، پتنگ بازی اور کچرا پھینکنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے متعدد فیصلے کیے جانے کے باوجود ایک اور واقعہ 22 اگست کو پیش آیا جب ایک اندھی گولی نے بیس پر کھڑے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے سی 130 کو نقصان پہنچایا، ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
مقدمہ بغاوت میں رہائی کے بعد ایمان مزاری دوبارہ گرفتار
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی تاہم رہائی کے فوری بعد پولیس نے ایمان مزاری کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایمان زینب مزاری کو بہارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔قبل ازیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے علی وزیر اور ایمان مزاری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
تلاش کریں
خبریں

سیہون شریف : شہریوں کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سیہون شریف: سیہون میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہریوں کی جانب سے حیسکو اور واپڈا کے خلاف احتجاجی ریلی اوردھر نا دیا گیا ۔ ایک ہفتے سے جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیہون کے شہریوں نے شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ایڈو کیٹ بشیر احمد اوٹھو اور غلام بشیر ملاح کی سر براہی میں چھاز چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں واپڈا اور حیسکو حکا م کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ بشیر احمد اوٹھو نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر بجلی کی سپلائی درست کی جائے ورنہ حیسکو دفتر کا گھیراﺅ کر دیا جائے گا اور انڈس ہائی وے بلاک کر دی جائے گی ۔

حیدر آباد: فرائض پر غفلت اور جرائم پیشہ افراد سے تعلق پر 27پولیس اہلکار بر خاست
حیدر آباد: ایس ایس پی حید ر آ باد نے27پولیس اہلکاروں کو فرائض میں غفلت اورجرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوںپر برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایس پی حیدر آباد فداحسین مستوئی نے27پولیس اہلکا روںکو نوکریوں سے برطرف کردیا جن میںایک ہیڈ کانسٹیبل اور چھبیس پولیس جوان شامل ہیں ، ان اہلکاروں کو فرائض میں غفلت اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ رابطوں کے انکشاف کے بعد نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل پولیس کانسٹیبل محمد پریل نے پولیس لائن کے گیٹ کے سامنے بھتہ نہ دینے پر فروٹ فروش کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، محمد پریل پر فروٹ فروش کے قتل کا مقدمہ کینٹ تھانے میں درج ہے جبکہ ملزم جیل میں ہے ۔

پنگریو: بارش سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی
پنگریو: پنگریو اور ملحقہ علاقوںمیں تیسرے روز بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ پنگریو میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، موسم مسلسل ابر آ لو د رہنے کی ساتھ ہوا چلنے کے باعث گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔بارش سے علاقے کے لوگوں میں خوشی لہر دوڈ گئی اور لوگ موسم شے لطف اندوز ہونے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

میرپورخاص: شہر میں پانی کا بحران سنگین صورت حال اختیا ر کر گیا
میرپورخاص: میرپورخاص شہر میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ میرپورخاص شہر میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے شہر کے علاقوں آدم ٹاون، کھری کواٹر ، ٹورآباد، غریب آباد ، اقبال نگر ، سمیت دیگر علاقے گزشتہ کئی ماہ سے واٹر سپلائی کے پانی سے محروم ہیں، علاقہ مکین میٹھا پانی کی عدم دستیابی کے سبب بورنگ کا کھارا پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں، آدم ٹاون،کھری کواٹر ،اقبال نگر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقوں میں واٹر سپلائی کا پانی گزشتہ ایک ماہ سے نہیں آرہا جس کی وجہ سے ہم بازار سے مہنگے داموں منرل واٹر کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں نہانے اور کپڑے وغیرہ دھونے کے لےے دور دراز علاقوں میں پانی کی تلاش میں دن رات سرگرداں رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے کے افسران کو بھی اس سلسلے میں کئی بار آگاہ کیا جاچکا ہے مگرتاحال کو ئی اقدام نہیں اٹھا یا گیا ہے، شہر کی اکثر مساجد میں بھی نمازی زمین کے کڑوے پانی سے وضو کرنے پر مجبو ر ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ جب کبھی پانی آ بھی جائے تو وہ انتہائی گندا بدبودار اور جاگ والا ہوتا ہے جس کے پینے سے بیماریا ں جنم لینے کا خدشہ ہوتا ہے، شہریوں نے میرپورخاص کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو واٹر سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں مخلص نہیںصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
میرپورخاص: جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور حزب اختلاف دونوں مخلص نہیں ۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب کے چیئر مین کے تقرر میں حکومت اور اپوزیشن دونوں مخلص نظر نہیں آرہی ہیں بلکہ دونوں ملی بھگت سے اس معاملہ کو کئی مہینوں سے ملتوی کرتے آئے ہیں اور اب مزید اس کو التواءکا شکار کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان دونوں کے کرپٹ عناصر کو تحفظ مل جائے ،انھوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن میں کرپشن ختم کرنے اور کرپٹ عناصر کو پکڑنے کے مسلم لیگ ن کے تمام وعدے صرف انتخابی نعرہ تھا حقیقت میں مسلم لیگ ن سابقہ حکمرانوںکی طرح کرپٹ عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتی بلکہ چیئرمین نیب کے مسلہ کو التواءمیں ڈال کر کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے ،انھوں نے کہا کہ افسوس تو اس بات پر ہے کہ سپریم کورٹ کے بار بار تنبیہ کے باوجود وہ چیئرمین نیب کی تقرری کرنے پر آمادہ نہیں، گویا کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایات تک کو پس پشت دالاجارہا ہے جس سے موجودہ حکمرانوں کی کرپٹ عناصر اور کرپشن میں ملوث سابق حکمرانوں سے خفیہ سازباز کی نشاندہی ہوتی ہے۔

میرپورخاص: چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم ، دو خواتین جاں بحق تین افراد شدید زخمی
میرپورخاص: تیز رفتار چنگ چی رکشہ اور ٹریکڑ ٹرالی میںتصادم سے دوخواتین جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میروا ہ روڈ سمن گوٹھ اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار چنگ چی رکشہ اور ٹریکڑ ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چنگ چی رکشہ میں سوار فرادمسمات سیتا ،مسمات سمتی دیوی،میرخان،امرسنگھ، اور رائے سنگھ شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مسمات سیتا اور مسمات سمتی دیوی دم توڑ گئیں، شدید زخمی میرخان کو تشویش ناک حالت میں حیدر آباداسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی ٹریکڑ ٹرالی اور چنگ چی رکشہ کو قانونی کاروائی کے لےے اپنی تحویل میں لے لیاجب کہ ٹریکڑ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
