کراچی (پی پی آئی)پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 101 ویں نمبر پر دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا بھر کے پاسپورٹس پر حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جاری کردہ فہرست کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جسے 193 مقامات کیلئے پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے پر فرانسکراچی (پی پی آئی)پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 101 ویں نمبر پر دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا بھر کے پاسپورٹس پر حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جاری کردہ فہرست کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جسے 193 مقامات کیلئے پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے پر فرانس اور چوتھے پر جرمنی کا پاسپورٹ مضبوط ترین قرار دیا گیا ہے۔ اٹلی کا پاسورٹ پانچویں، جاپانی پاسپورٹ چھٹے اور ساو?تھ کوریا کو ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔خلیجی ممالک کی بات کی جائے تو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 13 ویں، قطر 57 ویں اور کویت کو 59 ویں پر رکھا گیا ہے۔ سعودی عرب فہرست میں 67 ویں نمبر پر موجود ہے۔بدترین پاسپورٹس کی فہرست میں سری لنکا 99 ویں، بنگلہ دیش 100 ویں، فلسطین 102 ویں اور سیریا کو 105 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ افغانستان کو عالمی رینکنگ میں دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔عالمی رینکنگ کی فہرست میں بھارتی پاسورٹ کا 85 واں اور پاکستانی پاسپورٹ 104 نمبر پر موجود ہے۔ اور چوتھے پر جرمنی کا پاسپورٹ مضبوط ترین قرار دیا گیا ہے۔ اٹلی کا پاسورٹ پانچویں، جاپانی پاسپورٹ چھٹے اور ساو?تھ کوریا کو ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔خلیجی ممالک کی بات کی جائے تو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 13 ویں، قطر 57 ویں اور کویت کو 59 ویں پر رکھا گیا ہے۔ سعودی عرب فہرست میں 67 ویں نمبر پر موجود ہے۔بدترین پاسپورٹس کی فہرست میں سری لنکا 99 ویں، بنگلہ دیش 100 ویں، فلسطین 102 ویں اور سیریا کو 105 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ افغانستان کو عالمی رینکنگ میں دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔عالمی رینکنگ کی فہرست میں بھارتی پاسورٹ کا 85 واں اور پاکستانی پاسپورٹ 104 نمبر پر موجود ہے۔
سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے
ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حضرت بہاالدین زکریا ملتانیؒ کا عرس ختم، ملتان میں مقامی تعطیل رہی
ملتان(پی پی آئی)حضرت بہاالدین زکریا ملتانیؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس ختم ہوگیا،پی پی آئی کے مطابق عرس کی اختتامی تقریب کے سلسلے میں ملتان میں لوکل چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بشمول زکریایونیورسٹی، ایمرسن یونیورسٹی، نوازشریف انجینئرنگ اور زرعی یونیورسٹی، کالجز بند رہے۔
کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس موبائل فون چھیننے، ڈکیتی، موٹر سائیکل/کار چھیننے اور چوری کے واقعات کو اسٹریٹ کرائم کے زمرے میں درج کرتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق بہت سے معاملات میں، مسلح مجرموں نے متعدد ایسے شہریوں کو بھی گولی مار دی جنہوں نے کسی بھی قسم کی جسمانی یا زبانی مزاحمت بھی نہیں کی البتہ پولیس ایسی تمام وارداتوں کی ڈکیتی مزاحمت کے طور پر درجہ بندی کرتی ہے، اس بات سے قطع نظر کہ اس حقیقت سے متاثرہ شخص نے مزاحمت کی یا نہیں۔اس دوران ہزاروں سیل فون چھین لیے گئے یا چوری ہوگئے۔سندھ پولیس کے اعداد و شمار صوبائی دارالحکومت میں سنگین لاقانونیت کی مجموعی صورت حال کی عکاسی کرتے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں متبادل بندوبست کئے بغیر کیبل کار سروس بند
خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں کیبل کار کی رسی ٹوٹنے کے بعد صوبہ کے کئی علاقوں میں متبادل بندوبست کئے بغیرکیبل کار سروس بند کرائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق تحصیل میونسپل انتظامیہ نے بالاکوٹ میں بمپورہ، بولی اور گڑھی حبیب اللہ کے پہاڑی علاقوں میں تین نجی کیبل کاروں کو یہ کہتے ہوئے سیل کر دیا کہ وہ چیئر لفٹ صرف اس صورت میں ہی چلنے دیں گی جب کہ وہ محفوظ پائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع مانسہرہ میں ایک درجن کے قریب چیئر لفٹ پہلے ہی سیل کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع میں نصب تمام کیبل کاروں میں خرابیوں اور مضبوطی کا جائزہ لیا جائے گا، خراب اور کمزور کیبل کاروں کو چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شانگلہ میں دریاؤں اور پہاروں کے درمیان لوگوں کی جانب سے نصب چیئر لفٹوں کا بھی معائنہ کیا۔ اسی طرح لوئر دیر میں دریائے پنجکوڑہ اور دیگر ندی نالوں پر نصب کئی چیئر لفٹس کومیونسپل انتظامیہ نے سیل کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق پہاڑی علاقوں کے مکینوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پلوں اور سڑکوں کی عدم موجودگی میں دریاؤں اور پہاڑیوں کو عبور کرنے کے لیے ان کا واحد راستہ چیئر لفٹ ہے۔انہوں نے کیبل کار آپریشن کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا۔
تلاش کریں
خبریں

سنسناٹی اوپن ٹینس: رافیل نڈال اور آزرنیکا نے ٹائٹلز جیت لئے
سنسناٹی ،اوہائیو( پی پی آئی)سپین کے رافیل نڈال نے سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز فائنل میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا سے شکست کھا گئیں۔فائنل میں نڈال نے جان ازنر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ میچ کا سکور سات، چھ اور سات چھ رہا۔ نڈال اس سے پہلے کبھی سنسناٹی اوپن کے فائنل تک نہیں پہنچے تھے۔ خواتین کے مقابلے میں بیلا روس کی وکٹوریا آزرنیکا نے امریکہ کی سیرینا ولیمز کو دو چھ، چھ دو اور سات چھ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایشیا ہاکی کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
لاہور( پی پی آئی)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل کی امیدیں لئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے ملائیشیا روانہ ہونے والوں میں سلمان اکبر، عمران بٹ، محمد عمران کپتان، وسیم احمد، محمد عرفان، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، عامر شہزاد، وقاص شریف، شفقت رسول، عبدالحسیم، شکیل عباسی، زبیر علی، علی شان، محمد دلیر اور عمر بھٹہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ نواں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 24 اگست سے یکم ستمبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جانا ہے۔ ایونٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔روانگی کے وقت کپتان محمد عمران کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اس لئے ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ ملائیشیا جا رہے ہیں اور ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کر کے ہی وطن واپس لوٹیں گے۔

قومی ٹیم کے باصلاحیت باﺅلر ز کوبھی کوچنگ کی ضرورت ہے : وسیم اکرم
لاہور( پی پی آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ہی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں، مجھے نئے باﺅلرز کی کوچنگ کر کے خوشی ہوگی۔ ایک گفتگو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ باﺅلرز کا قحط نہیں نئے باﺅلرز کو تلاش کرنے کا موثر طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے باصلاحیت کھلاڑی ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود تمام باﺅلر باصلاحیت ہیں لیکن ان کی کئی حوالے سے کوچنگ کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض ایک لڑاکا کرکٹر ہے مگر وہ عدم اعتماد کا شکار ہے۔

انڈین چیمپئنز لیگ:بھارتی بورڈنے پی سی بی کو انتظار کا مشورہ دیدیا
لاہور( پی پی آئی)ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں فیصل آباد وولفز کی شرکت پر بھارتی بورڈ نے پاکستان کو واضح یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا۔ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کو رواں ماہ کے آخر تک انتظار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال دیکھتے ہوئے ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کا ارادہ موخر کر دیا۔ ایونٹ کے میچز 17 ستمبر سے 6 اکتوبر تک بھارت میں ہونے ہیں۔ سرحدی کشیدگی نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات بگاڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم فیصل آباد وولفز کی ایونٹ میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو اس نے واضح طور پر کہا کہ اس بارے میں ہماری حکومت ہی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ: بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو کو1-2سے ہرادیا
بیونس آئرس( پی پی آئی)ارجنٹائن فٹبال چیمپئن شپ میں بوکا جونئیرز نے ایٹلیٹکو رافیلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹکو نے کھیل کا آغاز تو اچھا کیا لیکن وہ اختتام جیت پر نہ کرسکے۔ چوتھے منٹ میں ایٹلیکٹو نے گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کردیا۔ تیسویں منٹ میں بوکا جونئیر نے گول داغ کر برتری حاصل کی۔ اکتالیسویں منٹ حریف ٹیم نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ 38ویںمنٹ میں بوکا جونئیرز نے ایمانول اینسوا کے گول کی بدولت ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔ جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ ایٹلیٹکو نے مقابلہ برابر کرنے کے لئے بوکا جونئیرز کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم وہ گیند کو جال کی راہ نہ دکھا سکے۔ ایٹلیٹکو کے خلاف کامیابی نے بوکا جونئیرز کو چیمپئن شپ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی
برلن( پی پی آئی) جرمن فٹبال لیگ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے فتح اپنے نام کر لی۔جرمنی میں جاری فٹبال لیگ کے گروپ میچ میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے برنس وِی کی ٹیم کو شکست دی۔ فاتح ٹیم نے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گولز سے فتح اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے ساتھ بروشیا کی پوائنٹس ٹیبل پر صورحال بھی مزید بہتر ہو گئی ہے۔