کراچی(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے تشہیری مہم کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔لیگی قیادت نے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ پوسٹرز،فلیکسز اور بنیرز پر نواز شریف کی تصویر نمایاں ہونی چاہیے،نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی رہنما کی تصویر نہیں ہو گی۔ بینرز پر بنیادی پیغام ”امید سے یقین تک،پاک سرزمین تک“ لازمی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔جبکہ اس کے علاوہ ”پارٹی قائد کے سنگ غربت اور مہنگائی مٹائیں“ ”آئیں 21 اکتوبر کو تاریخ بنائیں“ جیسے نعرے بھی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔ ن لیگ نے پارٹی کا فراہم کردہ تشہری مواد ہی بینرز،اسٹیمرز اور ہورڈنگز پر پرنٹ کرانا کی ہدایت کی اور اس کے ساتھ ساتھ کاروں،موٹر سائیکل اور رکشوں کیلئے اشتہاری اسٹکرز پرنٹ کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ویلنگٹن ٹیسٹ : کیویز نے چھ وکٹ پر 571رنز بنالیے
نویں چولستان جیپ ریلی کا فائنل نادر مگسی نے جیت لیا
ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیش کے مینز اور ویمنز ٹیموں کا اعلان
ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز کے کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز
پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی
پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
تحریک انصاف کراچی کا دفتر انصاف ہاؤس عدالتی حکم پر کھول دیا گیا
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں تحریک انصاف کا سیاسی دفتر انصاف ہاؤس کھول دیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق انصاف ہاؤس عدالتی حکم پر کھولا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ آئیندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تمام سرگرمیوں کا آغاز انصاف ہاؤس سے کیا جائے گاجب کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہدایت کی ہے کہ اب ورکرز کنونشنز کا آغاز کیا جائے۔۔
ٹیکس اصلاحات کیلئے قائم ٹاسک فورس کی ڈاکٹر شمشاد اختر چیئرپرسن مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی)ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ٹاسک فورس کی چیئرپرسن مقرر کر دی گئیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر مشرف، امان اللہ امیر ٹاسک فورس میں شامل،عامر اعجاز خان، خالد محمود اور چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹونہ بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق ایف بی آر کے ارشد سلیم طارق ممبر ٹیکس اصلاحات ٹاسک فورس کے سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے ہیں،ٹاسک فورس ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تجاویز تیار کرے گی،ٹاسک فورس ٹیکس نظام کی خامیوں کو دور کرنے کئلئے تجاویز دیگی۔ ٹاسک فورس ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے اقدامات تجویز کرے گی، ٹاسک فورس اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے حکمت عملی پیش کرے گی، ٹاسک فورس ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کیلئے مختلف تجایوز پیش کرے گی۔ ٹاسک فورس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اور حکمت عملی سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز دے گی۔
عمران سے غلطیاں سرزد ہوئیں، انہیں بھی احساس ہے:علی محمد خان
لاہور (پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے چیئرمین عمران خان سے غلطیاں سرزد ہونے کا اعتراف کر لیا تو اسٹیبلشمنٹ اور نگران وزیرعظم کو بھی مشورے دیئے۔ سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو کہنا چاہوں گا کہ جدائی میں بھی وقار ہونا چاہئے، خیبرپختونخوا کی لیڈر شپ سے پہلا اعتراض احتساب کمیشن کے بند ہو نے پر کیا تھا، تحریک انصاف کو آگے بڑھنا ہو گا، ہمیں انداز ہے ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اور سیاسی قیادت اگر مل کر بیٹھیں تو مسائل کا کچھ حل نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کیا، ان کی اکثریت تو جیل میں ہے۔ اسد عمر کے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا دکھ ہوا تاہم وہ ابھی بھی ہماری پارٹی میں ہیں۔ ملک کو سیاسی انتقام کی بجائے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے غلطیاں ہوئی ہیں جس کا انہیں احساس ہے۔علی محمد خان نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مشورہ دیا کہ انہیں متنازع بیانات سے دور رہنا چاہئے، نگران سیٹ اپ کا کام صاف و شفاف انتخابات کروانا ہے۔ کہا کہ مجھے 7 مرتبہ گرفتار کیا گیا جبکہ اڈیالہ میں مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

ویلنگٹن ٹیسٹ : کیویز نے چھ وکٹ پر 571رنز بنالیے
ویلنگٹن: ویلنگٹن ٹیسٹ میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر میزبان کیویز نے چھ وکٹ پر 571 رنز کے ساتھ بھارت پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔برینڈن میکولم نے بھارتی بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔320 رنز کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے کیوی ہیرو نے واٹلنگ کے ساتھ پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ویلنگٹن میں ہونیوالے سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز بھی برینڈن کا بلا خوب چلا۔میکولم نے ٹیسٹ کیریر کی مسلسل دوسری ڈبل سنچری سکور کی۔وہ کیرئیربیسٹ بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔میکولم اور واٹلنگ نے ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی وکٹ پر 352 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر عالمی ریکارڈ بریک کیا جو اس سے پہلے 351 رنز کے ساتھ سری لنکا کے پاس تھا۔واٹلنگ کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کر کے 124 رنز پر آوٹ ہوئے۔دن کے اختتام پر میکولم کے ساتھ جمی 67 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں ، اس سے پہلے بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے تھے۔

نویں چولستان جیپ ریلی کا فائنل نادر مگسی نے جیت لیا
چولستان: نویں چولستان جیپ ریلی کے فائنل راﺅنڈ میں اے کٹیگری کے مقابلوں میں نادر مگسی نے 220 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 15 منٹ میں طے کر کے چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جیپ ریلی کے فائنل راﺅنڈ میں 85 گاڑیوں نے حصہ لیا جسے اے، بی، سی، ڈی، ایس ون اور ایس ٹو میں تقسیم کیا گیا۔ اے کٹیگری میں شامل نادر مگسی نے اپنے حریف سابق چیمپئن قاسم سعدی کو شکست دے دی۔ جیپ ریلی کے موقع پر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ غیر ملکیوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوتی رہی۔

ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیش کے مینز اور ویمنز ٹیموں کا اعلان
ڈھاکہ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مینز اور ویمنز کے 15,15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔چیف سلیکٹر فاروق احمد نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں متاثر کن پرفارمنس دینے والے صابر رحمان اور شبیر حسین کو منتخب کر لیا۔عرفات سنی کو ڈراپ کر کے فٹ ہونیوالے ا سپنر عبدالرزاق کو شامل کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں مشفق الرحیم مینز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میزبان ویمن ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ میں سلمہ خاتون کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز کے کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز
لاہور: ایشیا کپ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر کنڈیشنگ کیمپ آج (منگل) سے لاہور میں شروع ہوگا۔ہیڈ کوچ معین خان کی نگرانی میں شروع ہونے والے چار روزہ کنڈیشنگ کیمپ میں کپتان مصباح الحق سمیت 15کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے۔کھلاڑیوں کو صبح اور شام سیشنز میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کے علاوہ فیلڈنگ،باولنگ اور بیٹینگ کی پریکٹس کرائی جائے گی جبکہ ٹارگٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔کیمپ 21 فروری کو ختم ہوگا اورقومی اسکواڈ 22 فروری کی صبح لاہور سے دبئی کے راستے بنگلہ دیش روانہ ہوگا جہاں 25فروری سے ایشیا کپ کا آغاز ہوگا۔دفاعی چیمپئن پاکستان اسی روز سری لنکا کے خلاف اپنی مہم جوئی کا آغاز کرے گا۔

پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی
ویتنام: پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی۔ پاکستان کے عقیل خان نے ڈیوس کپ ٹو ٹائی کے ریورس سنگلز میں ویتنام کے کھلاڑی کو شکست دے دی۔ ویتنام میں جاری ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹو ٹائی کے تیسرے روز ریورس سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان نے ویت نام کے کھلاڑی تھین ہوآنگ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔ عقیل خان کی فتح کا اسکور چھ دو ، چھ چاراور چھ تین رہا۔ بیسٹ آف فائیو میں پاکستان نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگا
اسلام آباد: پاکستانی ٹیم تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن حکام کے مطابق چیمپئن شپ رواں سال اپریل کے آخری ہفتے میں نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہوگی ۔ ایونٹ میںپاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش ،سری لنکا ،نیپال ،بھوٹان ،مالدیپ اورافغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

