لاہور (پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعہ سے متعلق 2 مقدمات میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔پی پی آئی کے مطابق مذکورہ مقدمات میں کارروائی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں فرخ حبیب، اعظم سواتی، حماد اظہر اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو کئی شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، اس روز ہونے والے پْرتشدد واقعات کے سلسلے میں لاہور کے سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں درج 2 مقدمات میں رہنماوں کو نامزد کیا گیا ہے۔احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات سمیت متعدد سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا، جس کے ردعمل میں پی ٹی آئی کے خلاف شروع ہونے والا کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے۔دونوں مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج ابھر گل خان نے کی جنہوں نے علیحدہ علیحدہ لیکن ملتے جلتے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران نے 6 جولائی کو عدالت سے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے تھے اور انہیں سب انسپکٹرز شہزاد اکرم اور تنویر احمد کے حوالے کیا تھا۔عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ سب انسپکٹرز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا کیونکہ وہ گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ تفتیشی افسران کی درخواست کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت مذکورہ بالا ملزمان کے خلاف احکامات جاری کیے جائیں۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شہرقائد میں جاری
پی سی بی نے عمر گل کو فٹ نہ ہونے کے باعث وطن واپس بلالیا
نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 58رنز سے ہرادیا
الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے انگلش کرکٹر بن گئے
تین ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری
ناقص کارکردگی سہواگ کے گلے پڑگئی ،آئی پی ایل سے نظرانداز ہونے کا امکان
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
منفی خبروں کے ذریعہ خوف و ہراس پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع
کراچی/لاہور (پی پی آئی)عوام میں منفی خبروں کے ذریعہ خوف و ہراس پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق لاہور میں تو سی آئی اے چوہنگ پولیس نیٹک ٹاکر گینگ کے سرغنہ عثمان اور اسکے ساتھی ریان کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔۔ڈی ایس پی چوہنگ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بنا کر عوام میں خوف حراس پھیلاتے تھے اور منفی خبروں کی تشہیر کرتے تھے۔ اْن کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 پسٹل جن میں 9MM پسٹل شامل ہے برآمد ہوئے ہیں۔۔
آئندہ الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کی چاروں صوبوں میں متضاد حکمت عملی
لندن /لاہور/کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے لندن اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سطح پرکسی بھی جماعت سے قومی وصوبائی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مسلم لیگ ن پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی،پنجاب میں پیپلزپارٹی سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھی مخالفت کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے آئی پی پی سے بھی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، البتہ سندھ خیبرپختونخوااور بلوچستان میں مختلف جماعتوں سے مقامی سطح پر اتحاد کی منظوری دی گئی فیصلہ ہوا کہ جے یو آئی ف اوراے این پی سے خیبر پی کے میں، سندھی قوم پرستوں اورپیرپگارا کی سربراہی میں قائم جی ڈی اے سے سندھ میں نیزبلوچستان میں بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن میں انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے،شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔
پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے کے فیصلے کیخلاف نیب انٹراکورٹ اپیل منظور
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نیب انٹراکورٹ اپیل منظور کرلی اور 18ستمبر تک پرویز الٰہی کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پرسماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ سنگل بنچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے سے متعلق حقائق کے برعکس فیصلہ جاری کیا، اس حوالے سے نیب نہ تو پارٹی تھا نہ ہی نیب کو نوٹس جاری کیاگیا،نیب کو پرویز الٰہی کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کی انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 18ستمبر تک پرویز الٰہی کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے۔
تلاش کریں
خبریں

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شہرقائد میں جاری
کراچی: قطرمیں تین ملکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شہرقائد میں جاری ہے، کھلاڑی اورآفیشلزایونٹ میں بہترنتائج دینے کیلئے پرامید ہیں۔ کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں 16 کھلاڑی صبح اورشام کے سیشنز پریکٹس میں مصروف ہیں۔ کیمپ میں بولنگ بیٹنگ اورفیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس کوبہتربنانے پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔کپتان ثناءمیراور سینئر بلے بازنین عابدی کے مطابق وہ جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلے کے پیش نظرزیادہ محنت کر رہی ہیں۔ کھلاڑیوں کی فٹنس ماضی کے مقابلے میں بہترہوئی ہے، امید ہے سخت مقابلہ ہوگا۔کوچ محتشم رشید کہتے ہیں کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں سخت محنت کے ساتھ اپنی خامیوں پرقابو پانے کی کوشش بھی کررہی ہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم قطر میں جنوبی افریقہ اورآئرلینڈ کیخلاف ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیگی۔

پی سی بی نے عمر گل کو فٹ نہ ہونے کے باعث وطن واپس بلالیا
لاہور: قومی ٹیم نے مایہ ناز فاسٹ بولر اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل عمر گل کو مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کے باعث متحدہ عرب امارات سے واپس بلا لیا گیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق عمر گل کو واپس پاکستان بلانے کا فیصلہ ان کی فٹنس کو مد نظر رکھ کر کیا گیا۔ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں اور انہیں بولنگ کرانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں لہٰذا انہیں ٹیم کے ڈاکٹر کے مشورے کے بعد واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم عمر گل فٹ ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمر گل کو ان فٹ ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم آخری 3 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک مضبوط کرنے کے لئے انہیں خصوصی طور پر پاکستان سے متحدہ عرب امارات بلایا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 58رنز سے ہرادیا
نیلسن: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 58 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوںکی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیوی ٹاپ آرڈر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر285رنز تک پہنچادیا۔ مارٹن گپٹل نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جیسے رائڈر اور ولیمسن نے47,47 رنز اسکور کئے۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنرز کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز نے33اعشاریہ 4اوورز میں پانچ وکٹوں پر134 رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔ کھیل دوبارہ شروع نہ ہوا اور نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت58 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے انگلش کرکٹر بن گئے
سڈنی: انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک مسلسل 100ٹیسٹ میچ کھیلنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ۔کک نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کرکے حاصل کیا ۔سابق آسٹریلین کپتان ایلن بارڈر مسلسل 153ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے واحدکھلاڑی ہیں ۔سابق آسٹریلوی بلے باز مارک وا 107ٹیسٹ میچوں کے ساتھ دوسرے جبکہ سابق انڈین کپتان سنیل گواسگر مسلسل 106ٹیسٹ میچ کھیل کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

تین ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری
کراچی: تین ملکی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے ۔ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ویمنز ٹیم 8جنوری کو دوحا روانہ ہوگی ۔خواتین ٹیم کیمپ میں کوچ محتشم رشید کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی جارہی ہے ۔

ناقص کارکردگی سہواگ کے گلے پڑگئی ،آئی پی ایل سے نظرانداز ہونے کا امکان
نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز وریندر سہواگ کے ستارے گردش میں آگئے ۔سہواگ خراب کارکردگی کے باعث ایک عرصے سے بھارتی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ بھارت میں جاری سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں بھی ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ آئی پی ایل کے تازہ ایڈیشن میں ان کی بولی مزید کم ہوجائے گی ۔سہواگ گزشتہ 6ایڈیشن سے دہلی ڈیولز کی نمائندگی کررہے ہیں ۔