گھوٹکی (پی پی آئی)گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار کے دوران علاقہ مکین موٹروے پر پہنچ گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار کے دوران علاقہ مکینوں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب اہل علاقہ نے پولیس پر بروقت نہ پہنچنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کیدوران پولیس نہیں پہنچی، ہم ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے رہے۔پولیس نے علاقہ مکینوں کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری کو چوکی نمبر130 پر بھیج دیا گیا تھا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے متوازی گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا
بارسلونا فیس بک پر 50ملین شائقین کے ساتھ دنیا کا پہلا فٹبال کلب بن گیا
جنید خان نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی
لبرٹی بیل اوپن اسکواش چیمپئن میں پاکستان کی ماریہ طوراِن ایکشن ہوں گی
یوراج سنگھ کینسر سے آگاہی کا پروگرام شروع کریں گے
انگلی میں فریکچر کے باعث عدنان اکمل سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے لاپتہ 2 سالہ بچہ 12گھنٹے بعد گٹر سے زندہ بازیاب
کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے لاپتہ 2 سالہ بچہ 12گھنٹے بعد گٹر زندہ مل گیا۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 9سالہ عبداللہ نے اپنے دو سالہ دوست زو خان کو گٹر میں دھکا دیا،جس کے نتیجے میں وہ گٹر میں جاگرا،8گھنٹے تک نظر نہ آنے پر اہلخانہ نے بچے کی تلاش شروع کی اورپوچھ گچھ پر 9سالہ عبداللہ نے بتایا کہ اس نے زو خان کو گٹر میں پھینک دیا تھا،جس پر اہلخانہ نے گٹر میں بچے کی تلاش شروع کردی،12گھنٹے بعد زو خان کو زندہ سلامت گٹر سے نکال دیا گیا،والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کردیا۔
صداقت عباسی بازیابی کیس میں وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صداقت عباسی بازیابی کیس میں وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد دارالحکومت ہے،سی سی ٹی وی لگے ہیں، ایجنسیز ہیں، کیا امیج جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد پولیس پر برہم ہو گئے۔اجسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ کیسے ممکن ہے ایک بندہ ریڈ زون پارلیمنٹ لاجز سے اٹھایا گیا؟ابھی تک انکوائری مکمل نہیں ہوئی، 12دن سے بندہ غائب ہے کسی کو کچھ علم نہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ بغیرکسی مقدمے کے اٹھا لیا جاتا ہے کچھ خیال کریں،کم سے کم کسی مقدمے میں تو ڈالتے، چوری ڈکیتی اتنے پرچے ہیں۔، ایک کیس سے بندہ رہا ہوتا ہے، دوسرے میں اٹھا لیا جاتا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی
لاہور(پی پی آئی) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے،عسکری ٹاور پر حملہ، تھانہ شادمان نذر آتش کرنے سمیت چار کیسوں میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے وکلاسے دلائل طلب کر لئے۔
تلاش کریں
خبریں

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے متوازی گروپوں میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا
(January 4, 2014)
کراچی: متوازی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ۔دونوں ایسوسی ایشنز کے نمائندے کھیلوں کے فروغ کے بجائے ذاتی مفادات کو کیلئے کھیل اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچارہے ہے ۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مدثر آرائیں کا دعویٰ ہے کہ احمدعلی راجپوت عدالت عالیہ کے نام پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔ دوسری جانب متوازی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کہا ہے کہ مدثر آرائیں اینڈ جعلی اولمپک ایسوسی ایشن کو اب فرار کا راستہ نہیں ملے گا۔

بارسلونا فیس بک پر 50ملین شائقین کے ساتھ دنیا کا پہلا فٹبال کلب بن گیا
(January 4, 2014)
بارسلونا: اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 50ملین شائقین رکھنے والا دنیا کا پہلا اسپورٹس کلب بن گیا ۔ٹیم کے آفیشل فیس بک پیج پر انڈونیشیا کے چار اعشاریہ سات تین ملین شائقین موجود ہیں ۔ میکسیکو کے ساڑھے تین ملین ،برازیل کے ڈھائی ملین ،امریکا کے دواعشاریہ ایک ملین اورترکی کے ایک اعشاریہ سات ملین شائقین نے بارسلونا کے پیج کو لائیک کیا ہے ۔

جنید خان نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی
(January 4, 2014)
ابوظہبی: قومی فاسٹ بولر جنید خان نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی ۔جمعے کو ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز وہ جب میدان میں اترے تو انہیں ٹیسٹ کیرئیر میں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ درکار تھی ۔ جنید نے دینش چندی مل کو آﺅٹ کرکے کیرئیر کی 50وکٹیں مکمل کرلیں۔

لبرٹی بیل اوپن اسکواش چیمپئن میں پاکستان کی ماریہ طوراِن ایکشن ہوں گی
(January 4, 2014)
کراچی: پاکستان کی نمبرون اسکواش پلیئر ماریہ طور امریکا میں ہونے والی لبرٹی بیل اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گی ۔ ویمن اسکواش ایسوسی ایشن کا ایونٹ آٹھ جنوری سے امریکی شہر بیرن میں منعقد ہوگا ۔ ماریہ ایونٹ میں تھرڈ سیڈ کھلاڑی ہوں گی جن کا مقابلہ دس جنوری کو میکسیکو کی ڈیانا گارشیا سے ہوگا۔

یوراج سنگھ کینسر سے آگاہی کا پروگرام شروع کریں گے
(January 4, 2014)
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی یوراج سنگھ اپنی ذاتی تنظیم یووی کین کے تحت ملک بھر کے 26شہروں اور قصبوں میں واقع دوہزار سے زائد اسکولوں میں کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام شروع کریں گے ۔مہم کا آغاز نئی دہلی ،ممبئی اور چنڈی گڑی سے ہوسکتا ہے ۔ یوراج سنگھ کے مطابق ہرسال تقریباً 12ملین افراد کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

انگلی میں فریکچر کے باعث عدنان اکمل سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
(January 3, 2014)
ابوظہبی: پاکستانی کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہو گئی۔ فاسٹ بولر عمر گل کے بعد عدنان اکمل بھی سیریز سے باہر ہو گئے۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل کی انگلی زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان اکمل کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بھیج دیا جائے گااور ان کی جگہ وکٹ کیپر کے فرائض یونس خان سرانجام دیں گے۔ اس سے پہلے عمر گل بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کے باعث نو ماہ تک کرکٹ سے دور رہے تھے لیکن انہیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کا موقع دیا گیا تھا۔

