کراچی (پی پی آئی)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے مکینوں کے پراپرٹی ٹیکس میں ضافے پر سندھ ہائی کورٹ نے سی بی سی اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو رہائشیوں کے خلاف کوئی بھی زبردستی کارروائی کرنے سے روک دیا جنہوں نے عدالت میں 2 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے کچھ رہائشیوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈز راولپنڈی کے جاری کردہ خط کو مسترد کیا جائے، ان کا مؤقف تھا کہ اس طرح کے خط کے ذریعے غیر قانونی، حد سے زیادہ اور من چاہا ٹیکس لگایا گیا ہے جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، ایڈووکیٹ زہیم حیدر اور سی بی سی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ضمیر حسین عدالت میں پیش ہوئے۔تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کراچی (سی بی کے) کی جانب سے کوئی بھی حاضر نہیں ہوا اور بنچ نے دوبارہ سی بی کے کے ساتھ ساتھ ایڈووکیٹ جنرل کو 20 ستمبر کو ہونے والی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ایک درخواست میں درخواست گزاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سعادت یار خان نے درخواست گزاروں کو جائیداد اور دیگر ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے چالان کے حوالے سے عبوری حکم امتناع کی استدعا کی۔
نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ، دوہفتے میں جواب طلب
نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ
فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا
سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار
امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف
تلہار:پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی: نیازاحمد لاشاری
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
انجمن گلستان ادب آج یوم نفاذ اردو منائے گی
کراچی (پی پی آئی)علمی ادبی و ثقافتی تنظیم انجمن گلستان ادب پاکستان جمعہ 8ستمبر کو یوم نفاذ اردو منائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں انجمن کا خصوصی اجلاس دن گیارہ بجے گلستان جوہر میں منعقدہوگا جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے اردو کے نفاذ کے فیصلے کے حوالے سے مقررین اظہار خیال کریں گے۔
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ کے نواحی علاقہ اغبرگ میں مبینہ مقابلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق اغبرگ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔مارے جانے والے دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی نے ملزمان کے زیراستعمال مکان سے خودکش جیکٹ، 5 دستی بم اور دھماکہ خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
ای سی سی کی پیٹرول پر ڈیلر مارجن بڑھانے کی منظوری
اسلام آباد (پی پی آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول پر ڈیلر مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول پر ڈیلرز مارجن ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ، دوہفتے میں جواب طلب
اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے احمد نواز خان کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجم سیٹھی عدالتی فیصلے کے باوجود بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر چیئرمین پی سی بی کے طور پر کام جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنا توہین کے زمرے میں آتا ہے۔کسی کو عدالتی فیصلے کی تضحیک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عدالت نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پی سی بی بتائیں کہ الیکشن کیلئے جسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ سے رابطہ کیا یا نہیں۔

نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات گورننگ باڈی کو منتقل کر دیئے گئے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں نجم سیٹھی کی جانب سے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر حکم امتناعی کا ذکر نہیں کیا گیا۔ نجم سیٹھی کو ہٹانے کے حکم کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایڈہاک ختم ہوگیا اور تمام اختیارات بورڈ کی گورننگ باڈی کو منتقل ہو گئے۔ آرٹیکل 41 کے تحت گورننگ بورڈ کے اختیار بحال ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے گورننگ بورڈ کے ارکان نے مشاورت بھی شروع کر دی ہے اور بہت جلد گورننگ بورڈ کے اہم اجلاس کا بھی امکان ہے۔ اب گورننگ بورڈ ہی الیکشن اور دیگر معاملات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا
پیرس: فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔فرانس میں زیادہ کمانے والوں سے 75فیصد ٹیکس کی وصولی کی فہرست میں فٹبال کلبوں کو بھی شامل کر لیا گیا۔فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ ایک ملین یورو سے زائد کمانے والی ساری کمپنیاں ٹیکس جمع کرانے کی پابند ہیں۔ جن کلبوں نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا یہ قانون ان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس سے قبل ٹیکس کی ادائیگی پر نیشنز پرفیشنل کلبز یونین نے احتجاج کیا تھا۔ اور نومبر دسمبر میں ہونے والے سارے میچز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار
کراچی: پاکستان کے اسپن کنگ سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔ فیصل آبادی منڈے نے رواں سال ون ڈے میں 41شکار کر رکھے ہیں۔ دوسرے کے ماہر سعید اجمل کے پاس ہے رواں سال سب سے زیادہ وکٹوں لینے والے باﺅلر بننے کا موقع ہے۔ روایتی حریف بھارت سے پہلی پوزیشن چھیننے کے لئے سعید اجمل کو اب صرف دو شکار کرنا ہوں گے۔ اسپن کنگ رواں سال اکیس میچز میں اکتالیس وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارتی رویندرا جڈیجا ستائیس میچوں میں 43شکار کے ساتھ نمبر ون ہیں۔اسٹریلوی مچل جونسن33 وکٹیں لے کر تیسرے ، آسٹریلوی میک کے چوتھے اور سری لنکن لیستھ مالنگا پانچویں نمبر پر ہیں۔ مجموعی طور پر سعید اجمل نے ون ڈے کرکٹ میں تیرانوے میچز کھیل کر ایک سو پچاس بلے بازوں کو پویلین بھیج رکھا ہے۔

امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف
کراچی: بھارت کے شہر امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ بچی امرتسر جیل ہی میں اپنی پیدائش کے بعد مسلسل جیل میں اپنی زندگی گذار رہی ہے۔پاکستانی بچی کی پیدائش سے لیکر اب تک جیل میں موجودگی کا انکشاف پاکستان اور بھارت کی اعلی عدالتوں کے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل پرزنرز کمیٹی کے حالیہ دورہ امرتسر کے دوران ہوا ہے۔یہ بچی اپنی ماں فاطمہ بی بی کے ساتھ جیل میں قید ہے۔فاطمہ بی بی کو دس سال قبل گرفتار کرکے امرتسر جیل میں بند کیا گیا تھا۔فاطمہ بی بی نے امرتسر جیل ہی میں ایک بچی کو جنم دیا جو مسلسل جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہے،بھارتی حکومت،سول سوسائٹی اوربھارتی میڈیا 9 سال سے اس بچی کی حالت زار پر خاموش ہے۔

تلہار:پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی: نیازاحمد لاشاری
تلہار: پاکستان پیپلز پارٹی تلہار کے صدر نیاز احمد لاشاری نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کامیابی حا صل کر لے گی۔ نیشنل پریس کلب تلہار میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے نیاز احمد لاشاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کر لے گی ، انھوں نے کہا کہ بلدیا تی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کے مخا لفین کو تاریخی شکست کاسامنا کر نا پڑے گا کیونکہ پیپلز پارٹی اس ملک کے غریب مظلوموں ،ہاریوں اورمزدوروں کی پارٹی ہے ،یہ پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے، انھوں نے کہاکہ تحصیل تلہار کے ہر علاقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کھڑے ہونگے ۔
