اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو رہائی کا پروانہ نا مل سکا، عدالت نے سائفر کیس میں مزید 14 روز کا ریمانڈ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی، آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اٹک جیل پہنچ کر کیس کی سماعت کی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت نے14روزہ ریمانڈدے دیا، عدالتی فیصلے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبروپیش کیاگیا اور حاضری لگائی گئی، دوران سماعت جیل کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے جیل میں ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔ واضح رہے کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے توشہ خانہ کیس میں رہائی کا پروانہ ملنے کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں آج تک کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا، ساتھ ہی ساتھ عدالت نے پی ٹی آئی چیئر مین کو آج ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، سیکیورٹی رسک ہونے کی وجہ سے وزارت قانون نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنیکی اجازت دی تھی،وزارت قانون سے اجازت ملنے کے بعد آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین آج صبح کیس کی سماعت کیلئے اٹک جیل پہنچے اور کیس کی سماعت کی۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کی طرح سائفر کیس میں بھی بے انصافی کی بنیاد رکھ دی گئی، بند کمرے میں ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے،چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے، خفیہ ٹرائل یا اس کے نتیجے میں سنائے گئے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔
سبی:نواب اکبر خان بگٹی کی ساتویں برسی عقیدت سے منائی گئی
مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی
یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میدان نیویارک میں سج گیا
پاکستان زمبابوے کیخلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں ہارا
انگلش میڈیا نے ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز فتح سے محرومی کا سبب علیم ڈار کو قرار دیدیا
حکومتی عدم توجہی ، سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد یوسف ملازمت سے برخاست
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بجلی بلوں کیخلاف ملک گیر ہڑتال،تاجروں نے حمایت کردی
لاہور (پی پی آئی) تاجروں نے امیر جماعت اسلامی کی 2ستمبر کو بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی۔ ہڑتال کی حمایت کا اعلان صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز، محمد اشرف بھٹی صدر انجمن تاجران پاکستان، سابق نائب صدر لاہور چیمبر حارث عتیق اور شیخ عتیق الرحمن صدر بانو بازار انارکلی نے کیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے تاجر برادری سے ملاقات کی، تاجر برادری کو بھی بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔ مزید پڑھیں: بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف نے تحریری پلان مانگ لیا وفد میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، اعجاز تنویر صدر پاکستان بزنس فورم لاہور، ای سی ممبر لاہور چیمبر موجود، عبدالودود علوی سینئر نائب صدر پاکستان بزنس فورم پنجاب، چوہدری محسن بشیر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان بزنس فورم، صدر جماعت اسلامی یوتھ لاہور جبران بٹ، احمد سلمان بلوچ بھی موجود تھے۔
قتل کیس میں ناقص تفتیش، سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ کو طلب کرلیا
اسلام آباد (پی پی آئی)قتل کیس میں ناقص تفتیش پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ کو عدالت طلب کرلیا۔شہری سانول یوسف کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس مظاہر علی نقوی نے متعلقہ آئی او اور ڈی ایس پی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی نے کس بنیاد پر ملزم کا نام تفتیش میں شامل نہیں کیا؟، زخمی کہہ رہا ہے کی فائرنگ سانول یوسف نے کی، کیا اس طرح سے تفتیش ہوتی ہے؟جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دیے کہ کیوں نا آئی او اور ڈی ایس پی کو یہاں سے جیل بھیج دیں، بعدازاں عدالت نے قتل کیس میں ناقص تفتیش پر اعلیٰ پولیس افسران کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ تھانہ شیخوپورہ میں سانول یوسف پر اکبر کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، سانول یوسف نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری کر دیا اور سیاسی پارٹیوں بعد میں بلایا: شیخ رشید
راولپنڈی (پی پی آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب عوام سیاسی پارٹی کا نام نہیں بلکہ ریاست کے استحکام اور سلامتی کا نام ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر ایک بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری کر دیا اور سیاسی پارٹیوں کو مشاورت کے لئے بعد میں بلایا۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مہنگائی بھی بڑھ گئی، بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہیاور بلآخر IMF بھی روٹھ جائے گی۔انہوں نے گزشتہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سارا کام 16مہینے میں اپنے کیسز ختم کرانے اور سارے فائدے اٹھانے میں لگایا، اب 8 دن کی نگران حکومت پر سارا ملبہ گرایا جا رہا ہے جس کا اس میں کوئی کردار نہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقاء کا مسئلہ بن گیا ہے، اب مسئلہ سیاسی سے زیادہ معاشی ہوگیا ہے، نہ باورچی خانہ چل رہا ہے نہ کارخانہ اور نہ ہی دوکان، گھروں میں معاشی صف ماتم بچھ گئی ہے جس کی ساری ذمہ داری 16 مہینوں میں 13 پارٹیوں کی نااہل نالائق ناکام حکومت پر آتی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

سبی:نواب اکبر خان بگٹی کی ساتویں برسی عقیدت سے منائی گئی
سبی(پی پی آئی)نواب اکبر خان کی ساتویں برسی کے موقع پر سبی سمیت دیگر علاقوںمیں مکمل شٹر ڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی جبکہ مختلف علاقوںمےںقرآن خوانی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نواب اکبرخان بگٹی کی ساتویں برسی سبی سمےت بلوچستان بھر مےںعقےدت واحترام سے منائی گئی ،اس موقع پر سبی ،بختےار آباد ، لہڑی ، نوتال ،ڈھاڈر ، مچھ ، کولپورسمےت بلوچستان بھر مےں بی آر پی ، بی اےن اےف اور جے ڈبلےو پی کی کال پر مکمل شٹر ڈاو¿ن اور پہےہ جام ہرتال کی گئی ، نواب اکبرخان بگٹی کی برسی کے موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں مےں ہر قسم کا کاروبار مکمل طور پر بند رہا جبکہ سٹرکوں پر ٹریفک جزوی طور پر بحال رہی ،نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر چھوٹے بڑے شہر و گاو¿ں مےں قرآن خوانی اور روح کے اےصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی بعدازاں لنگر بھی تقسےم کےا گےا۔ نواب اکبر خان بگٹی کو سات سال قبل 26اگست 2006کو کوہلو اور ڈےرہ بگٹی کے درمیانی علاقہ تراتانی کے پہاڑوں مےں فورسز نے بڑے آپرےشن مےں قتل کےا گےا تھا،سبی مےں شہےدنواب اکبرخان بگٹی کی برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی کی جانب سے موٹر سائےکل پر پابندی بھی عائد کی گئی ۔

مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی
جمہوریہ چیک ( پی پی آئی )اسپین کے مارک مارکیوز نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی جیت لی۔ اسپینش رائیڈر نے چیمپئن شپ ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کرلی ہے۔اسپینش رائیڈر مارک مارکیوز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جمہوریہ چیک میں بھی جاری رہا۔ مارکیوز نے سیزن کی مسلسل چوتھی ریس اپنے نام کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹیبل پر برتری کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔ جمہوریہ چیک سرکٹ پر اسپینش رائیڈر نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ پچاس اعشاریہ سات دو نو سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔مارکیوز کے ٹیم میٹ دانی پیڈروسا دوسرے اور یاماہا کے ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔ دوہزار آٹھ میں مسلسل چار ریس جیتنے والے اٹلی کے ویلنٹینو روسی کا نمبر چوتھا رہا۔ مارکیوز1965 کے بعد ڈیبیو پر پانچ ریس اپنے نام کرنے والے پہلے اسپینش رائڈر ہیں۔مارکیوز دو سو تیرہ پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ ٹیبل پر لیڈ کر رہے ہیں۔ دانی پیڈروسا ایک سو ستاسی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میدان نیویارک میں سج گیا
نیویارک ( پی پی آئی )یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا نیویارک میں آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔۔ یو ایس اوپن ٹینس کے مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور ویمنز میں امریکہ کی سرینا ولیمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔روس کی اسٹار کھلاڑی ماریہ شراپوا انجری کے سبب سال کے آخری گرینڈ سلم میں حصہ نہیں لے رہیں۔ ایونٹ کے افتتاحی روز عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اپنی مہم جوئی کا آغاز اٹلی کی فراسنیسکا شیوان کے خلاف میچ سے کریں گی۔ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافیل نڈال بھی قسمت آزمائی کریں گے۔ پاکستان کے اعصام الحق اور نیدرلینڈ کے جین جولین کی جوڑی اپنے ابتدائی راو¿نڈ میں پولینڈ کی جوڑی کا سامنا کرے گی۔

پاکستان زمبابوے کیخلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں ہارا
ہرارے( پی پی آئی )پاکستان کو ون ڈے فارمیٹ میں بھی زمبابوے پر واضح برتری حاصل ہے۔زمبابوے گرین شرٹس کے خلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا ہے۔پاکستان ون ڈے کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے اور زمبابوے آئی سی سی کا کوئی بھی بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم ہے۔دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کو حریف ٹیم پر واضح برتری حاصل ہے۔1992 میں ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف آج تک کوئی ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ایک روزہ میچز کی بات کریں تو دونوں ٹیمیں چوالیس بار آمنے سامنے آئیں اور چالیس میں گرین شرٹس نے میدان مارا۔ دو میچز بے نتیجہ رہے۔ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف بہترین اسکور تین سو انچاس اور کم ترین اسکور چورانوے رنز ہے۔ پاکستان کے دس کھلاڑی زمبابوے کے خلاف سینچری بناچکے ہیں۔پاکستان کی موجودہ ٹیم میں شاہد آفریدی نے زمبابوے کے خلاف سب سے زیادہ تینتیس وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

انگلش میڈیا نے ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز فتح سے محرومی کا سبب علیم ڈار کو قرار دیدیا
لندن( پی پی آئی ) خراب روشنی کے سبب ایشز میں تاریخی کامیابی سے محرومی پر برطانوی میڈیا علیم ڈار پر برس پڑا، جب کہ آسٹریلوی میڈیا نے بھی پاکستانی امپائرکو ولن بنا دیا۔ آخری ٹیسٹ میں خراب روشنی پرانگلینڈ ایشز سیریز میں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل نہ کرسکا۔پاکستانی ایمپائر علیم ڈار دوہرے عذاب کا شکار ہوگئے، جب خراب روشنی کے باعث ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ جلد ختم کرنے پر انگلش میڈیا جان کا عذاب بن گیا۔ کینگرو کپتان مائیکل کلارک کو ہاتھ سے روکنے پر آسٹریلوی میڈیا بھی پاکستانی ایمپائر کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگیا۔ایشز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو فتح کیلئے آخری چار اوورز میں چوالیس رنز درکار تھے۔ شکست سامنے دیکھ کر آسٹریلوی کپتان نے بیڈ لائٹ کی کال دی تو فیلڈ ایمپائر علیم ڈار لائٹ میٹر چیک کرنے لگے۔ زیادہ وقت لگا تو مائیکل کلارک خود میٹر دیکھنے پہنچ گئے جس پر علیم ڈار نے کلارک کو ہاتھ سے روکا اور یہی انہیں مہنگا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب انگلش میڈیا بھی علیم ڈار کا دشمن بنا ہوا ہے، برٹش اخبار کہتے ہیں کہ علیم ڈار نے میچ جلد ختم کرکے انگلینڈ کو ایشز سیریز میں تاریخی چار صفر کی کامیابی سے محروم کردیا۔ آسٹریلوی اور برطانوی میڈیا آئی سی سی سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایمپائرز کے خلاف کارروائی کرے۔

حکومتی عدم توجہی ، سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد یوسف ملازمت سے برخاست
لندن( پی پی آئی ) حکومت کی عدم توجہی نے سابق عالمی اسنوکرچیمپئن محمد یوسف کو بے روز گارکردیا، موجودہ عالمی چیمپئن محمد آصف کو آٹھ ماہ گزرنے کے بعد بھی انعامی رقم نہیں دی گئی۔سترہ برس قبل پاکستان کواسنوکرمیں پہلا عالمی اعزاز دلوانے والے محمد یوسف سے وفاقی حکومت نے روز گار چھین لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے محمد یوسف کو خاموشی کے ساتھ نوکری سے برخاست کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک سے ملک میں کھیل فروغ نہیں پاسکتا۔ صرف یہی نہیں، حکومت نے موجودہ عالمی چیمپیئن سے کیا گیا وعدہ بھی وفا نہ کیا۔ محمد آصف آٹھ ماہ سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پالیسی کے تحت ایک کروڑروپے کی انعامی رقم کے منتظرہیں۔ حکومت کے طرز عمل سے یہ تاثرملتا ہے کہ خاص ہو یا عام ، کسی سے بھی کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوں گے۔ سندھ ، پنجاب اورسرحد کے وزرائے اعلی نے بھی آصف کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا لیکن انہیں آج تک انعامی رقم نہیں مل سکی۔

