سیالکوٹ(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ دیکھنا پڑے گا عوام پر گرے بجلی کے بلوں کا ذمے دار کون ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹیعوامی مہم شروع کر رہی ہے، استحکام پارٹی ہر الیکشن میں جانے کیلیے تیار ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایک جماعت کو جتوانے کیلئے بنائے گئے ٹیلر میڈ حلقے کو دہرایا جائے۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن کی طرح نئی مردم شماری بھی بہت ضروری ہے۔
حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تنازع پر مصالحتی کمیٹی قائم کردی
سرطان کے مریضوں کی مدد کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کا نمائشی میچ
پیرس اوپن : پیٹرا کویٹووا سانس کی تکلیف کے باعث ایونٹ سے دستبردار
ٹائیگر ووڈز پہلی مرتبہ بھارت میں اپنے جوہر دکھائیں گے
آئی پی ایل 7:کیوی آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کی قیمت دو لاکھ ڈالر مقرر
ایشین ٹینس چیمپئن شپ کیلئے قومی تربیتی کیمپ کا آغاز اتوار کو ہوگا
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
خاتون ہراسگی کیس میں ماخوذ برطرف نادرا ملازم کی بحالی کی درخواست خارج
اسلام آباد (پی پی آئی) خاتون ہراسگی کیس میں سابق نادرا ملازم کی نوکری پر بحالی کی درخواست خارج کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نادرا کے پاس قانونی اختیارات ہیں اس معاملے پر رٹ نہیں کرسکتے۔ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی آپ کی درخواست خارج کرچکی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہمیں صرف الزام کی بنیاد پر نوکری سے برخاست کیا گیا شواہد موجود نہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کیا تھا انکوائری کس بنیاد پر ہوئی۔وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ایک کسٹمر خاتون کو واٹس ایپ میسج کئے لیکن کوئی اسکرین شاٹ پیش نہیں کیا گیا۔ آپ ہماری درخواست مسترد نہ کریں ہم واپس لے لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ سیالکوٹ میں نادرا کے جونیئر ایگزیکٹو افسر کو صارف خاتون کو وٹس ایپ میسج کرنے پر ملازمت سے برخاست کیا گیا۔
اسمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے20 فیصد اضافہ متوقع
کراچی (پی پی آئی)حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور اسمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے20 فیصد تک اضافہ کی توقع ہے،پی پی آئی کے مطابق حالیہ کارروائی میں ڈالر اسمگلرز، بلیک مارکیٹنگ اور بینکوں کا گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے۔ کریک ڈاون سے قبل ایکسچینج کمپنیوں کو روزانہ 5 ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس میں نمایاں کمی آئی ہے اور فی ڈالر 295 روپے کا ہوگیا ہے، کہا جارہا ہے کہ اگر کارروائی جاری رہی تو ڈالر 235 روپے تک آجائے گا۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی
کراچی (پی پی آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا جس پر یو اے ای حکام نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی،پی پی آئی کے مطابق یو اے ای کی طرف سے امپورٹ پر عائد پابندی کا اطلاق 10اکتوبر سے ہوگا۔یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ امپورٹ پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے،ایکسپورٹرز کا کہناتھاکہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ ایک کروڑ20لاکھ ڈالر تھی،ہوئی جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے،ایکسپورٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت یو اے ای سے معاملہ اٹھائے۔
تلاش کریں
خبریں

حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تنازع پر مصالحتی کمیٹی قائم کردی
(January 31, 2014)
اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنز کے تنازع کو حل کرنے کے لئے بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پانچ رکنی مصالحتی کمیٹی قائم کردی ۔ ذرائع کے مطابق بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل ہونے سے بچانے کے لئے قومی اسپورٹس پالیسی میں ترمیم کے حوالے سے آئی او سی سے درخواست کی ہے کہ انہیں دی جانے والی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ معاملات کومناسب طور پر حل کرنے کی کوشش کی جاسکیں گے ۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 31جنوری تک حکومت پاکستان کو قومی اسپورٹس پالیسی سے آئی او سی کے چارٹر سے متصادم شقیں نکالنے کی ہدایت کی ہے ۔

سرطان کے مریضوں کی مدد کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کا نمائشی میچ
(January 31, 2014)
لانسیسٹن: سابق آسٹریلین کرکٹ کپتان رکی پونٹنگ کے اعزاز میں ٹی 20میچ کا انعقاد کیا گیا ،میچ کی آمدنی سے پونٹنگ فاﺅنڈیشن کے ذریعے سرطان کے مریضوں کے خاندانوں کی مدد کی جائے گی ۔پونٹنگ کی ٹیم میں سابق ٹیسٹ اوپنر میتھیو ہیڈن ،ایڈکوآن ،ایان ہیلی ،ڈین جونز ،اینڈریو سائمنڈزبھی شامل تھے جبکہ دوسرے ٹیم میں ایڈم گلکرسٹ کی زیر قیادت جسٹن لینگر ،مائیکل ہسی ،گریگ بلیوٹ ،فلپ ہیوز اور ڈیمن فلیمنگ میدان میں اترے ۔

پیرس اوپن : پیٹرا کویٹووا سانس کی تکلیف کے باعث ایونٹ سے دستبردار
(January 31, 2014)
پیرس: سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹووا سانس کی تکلیف کے باعث پیرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں ۔پیٹر اکویٹووا کو دوسرے راﺅنڈ میں فرنچ پلیئرالیزے کورنیٹ کا سامنا تھا ۔منتظمین نے پیٹر اکویٹووا کی جگہ پر جمہوری چیک کی باربرا اسٹریکوا کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹائیگر ووڈز پہلی مرتبہ بھارت میں اپنے جوہر دکھائیں گے
(January 31, 2014)
نئی دہلی: عالمی نمبر ایک گالفر ٹائیگر ووڈ ز پہلی مرتبہ بھارت میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔ ٹائیگر ووڈز دبئی ڈیزرٹ کلاسک میں شرکت کے بعد آئندہ ماہ 4فروری کو موٹر سائیکل ساز ادارے کی دعوت پر مختصر دورے پر بھارتی دارلحکومت نئی دہلی آئیں گے اور دہلی گالف کلب میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے ۔

آئی پی ایل 7:کیوی آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کی قیمت دو لاکھ ڈالر مقرر
(January 31, 2014)
ویلنگٹن: آئی پی ایل سیزن سات کی نیلامی کے لئے کیوی آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کی بنیادی قیمت دو لاکھ ڈالرز سے کم رکھی گئی ہے ۔ابتداءمیں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ گزشتہ ماہ میں شاندار پرفارمنس کی کارکردگی کے باعث ان کو مہنگے کھلاڑی کے طور پر فروخت کیا جائے گا لیکن ان کی ابتدائی قیمت صرف ایک کروڑ مقرر ہوسکی ہے ۔

ایشین ٹینس چیمپئن شپ کیلئے قومی تربیتی کیمپ کا آغاز اتوار کو ہوگا
(January 30, 2014)
اسلام آباد: ایشین ٹینس چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اتوار سے پی ٹی ایف دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگا ۔ کیمپ میں مصحف ضیاءچیف کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ چار کوچز ان کی معاونت کریں گے جن میں جلیل خان ،خالد محمود خان ،معین خان اور راشد خان شامل ہیں ۔ تربیتی کیمپ میں جن کھلاڑیوں کومدعو کیا گیا ہے ان میں محمد مدثر ،زید مجاہد ،محمدمزمل ،سید نوفل کلیم ،امان عتیق،عبدالمجید ،طلحہ بن آصف ،حافظ ارباب علی ،ثاقب عمیر ،برکت اللہ ،الہام خان ،حمزہ ریحان ،میر شاہ زیب ،ماہین آفتاب اور علینا آفتاب شامل ہیں ۔
