لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 21 اکتوبر کے جلسے اور نوازشریف کی اپیلوں کی بحالی پر مبارک پیش کی، صادق سنجرانی نے 16 ماہ کی مخلوط حکومت کی ریاستی خدمات کو بھی سراہا، شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور حاجی مدثر قیوم ناہرہ نے ملاقات کی، شہبازشریف نے قائد نوازشریف کے تاریخی استقبال کے لئے پارٹی رہنما?ں کی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے پر فخر ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔شہبازشریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کے جذبے سے عام انتخابات میں تاریخی عزم سے اتریں گے، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔پارٹی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
جسٹس نانواتی کمیشن نے گودھرا فسادات کی رپورٹ جمع کرادی
سی جی اے پی نے 2014ء تصویری مقابلے کے فاتح کا اعلان کردیا
جے اے سولر نے ملٹی-سی 60-سیلز شمسی ماڈیولز پر 280 واٹ سے زیادہ کا پاور آؤٹ پٹ ریکارڈ بنا دیا
پال جی ایلن کی ایبولا کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے مغربی افریقہ میں رابطوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے سے وابستگی
برازیلی رونالڈو عظیم کھلاڑی تھے، تیکنیکی اعتبار سے اسے اچھا کھلاڑی کوئی نہیں :زیڈان
ساف فٹ بال:پاکستان ویمنز ٹیم کامقابلہ آج بھوٹان سے ہوگا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نگران وزیر اعظم پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
لاہور(پی پی آئی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم پیر اور منگل کو لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔نگران وزیر اعظم سے گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔
لاہور: ڈینگی مچھر وار جاری،24گھنٹوں کے دوران شہر 90مریض سامنے آ گئے
لاہور(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی مچھر کے جان لیواء حملے بدستور جاری ہیں، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر لاہور میں ڈینگی کے مزید 90مریض سامنے آ گئے جبکہ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد آج بھی 60ہے اسی طرح محکمہ صحت پنجاب کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے شہر کے مختلف 1094مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے ڈینگی لاروا تلف کر دیا ہے طبی ماہرین نے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے آئیندہ دو ہفتے اہم قرار دیے ہیں اور شہریوں سے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدائت کی گئی ہے
لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی
ساہیوال(پی پی آئی) لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی۔ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر میل ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی، جب ساہیوال پہنچی تو اس کی ایک بوگی کے پہیوں سے دھواں نکل رہا تھا۔حکام کے مطابق چیکنگ میں پتا چلا کہ خیبرمیل کی ایک بوگی کے پہیے جام تھے، متاثرہ بوگی کو علیحدہ کرکے ٹرین کو کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ٹرین ایسے ہی روانہ کر دی جاتی تو اس میں آتشزدگی اور بوگیاں پٹری سے اترنے کا خدشہ تھا۔
تلاش کریں
خبریں
جسٹس نانواتی کمیشن نے گودھرا فسادات کی رپورٹ جمع کرادی
احمدآباد:جسٹس نانواتی کمیشن نے بارہ سال قبل گجرات میں مسلمانوں کو زندہ جلائے جانے کی رپورٹ گجرات کے وزیراعلیٰ آنندیبن پٹیل کے حوالے کردی۔ جسٹس نانواتی نے کہا کہ حتمی رپورٹ تیار ہے اسے کچھ دنوں میںجمع کرادیا جائے گا۔ نانواتی کمیشن نے رپورٹ کی تیاری میں 24مرتبہ توسیع کی تھی جبکہ آخری بار 31اکتوبر کواضافی وقت لیا گیاتھا۔کمیشن میں جسٹس نانواتی کے علاوہ اکشے مہتا شامل تھے۔ 2008میں انکوائرپینل نے گودھرا فسادات کے حوالے سے ایک رپورٹ جمع کرادی تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ریل کو جلانے کا واقعہ ایک منصوبہ بندی کے مطابق کیا گیا تھا۔27فروری2002کو مسلمانوں کو زندہ جلادیے جانے پرپورے بھارت میں فسادات برپاہوگئے تھے جس کے بعد3مارچ 2002کو گجرات حکومت نے ایک کمیشن قائم کیا جس میں جسٹس کے جی شاہ بھی شامل تھے،2008میں جسٹس شاہ کی وفات کے بعد اکشے مہتا کو کمیشن کا حصہ بنایاگیاتھا۔رپورٹ کے مندرجات کوابھی تک عام نہیں کیا گیا ہے۔
سی جی اے پی نے 2014ء تصویری مقابلے کے فاتح کا اعلان کردیا
واشنگٹن، 17 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — سی جی اے پی تصویری مقابلے 2014ء کا پہلا انعام جیتنے والے ملائیشیا کے سوہ ییو کیات ہیں۔ تین ججوں کے پینل نے 95 ممالک سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور اور شوقیہ فوٹوگرافرز کی 4,820 تصاویر میں سے ان کی تصویر “ماہی خور پرندہ ماہی گیر” کو منتخب کیا۔ جیتنے والی تصویر چین کے ایک آدمی کو ظاہر کرتی ہے جو چین میں ماہی خور پرندوں کے ذریعے مچھلیاں پکڑنے کے معدوم ہوتے فن کی مشق کررہا ہے – یہ ایک ہزاروں سال پرانا روایتی طریقہ ہے جس میں پرندوں کو مچھلیاں پکڑنا سکھایا جاتا ہے۔ اس اعلامیہ سے متعلق ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/players/English/7267351-cgap-financial-inclusion-photo-contest-winners-2014/ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141115/158839 سالانہ سی جی اے پی تصویری مقابلہ، جسے 2006ء میں شروع کیا گیا تھا، کا مقصد دنیا بھر میں مالیاتی شمولیت کو ظاہر کرتی ہوئی زبردست تصویر کشی کو نمایاں کرنا ہے۔ معنی خیز تصویر کشی کے ذریعے سی جی اے پی ان مختلف طریقوں کو نمایاں کرتا ہے جس کے ذریعے غریب گھرانے اپنے مالی زندگیوں کو منظم کرتے ہیں اور اقتصادی اہرام کی بنیاد پر رہنے والے افراد کے لیے باضابطہ مالی خدمات کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر ہوتا ہے۔ ججوں نے شاعرانہ اور تمثیل انگیز طریقے سے داستان بیان کرنے پر “ماہی خور پرندہ ماہی گیر” کا انتخاب کیا۔ ماہی خور ماہی گیر پرندے، جیسا کہ ایک تصویر میں موجود ہے عام طور پر سیاحت کی صنعت میں شامل ہوتے ہیں اور ان کا کاروبار مالیاتی خدمات تک آسان رسائی کے لیے فائدہ دیتا ہے۔ “تصویر نے ہمیشہ رہنے والا تصور قائم کیا ہے، جو ایک جدید کہانی سے منسلک ہے،” میگھان دھالیوال، ملٹی میڈیا پروجیکٹس کوآرڈینیٹر برائے پولٹزر سینٹر آن کرائسس رپورٹنگ نے کہا۔ “یہ افسانوی سا لگتا ہے، اور اس کے کپڑے پرندے کے پروں سے ملتی جلتی شکل بناتے ہیں۔” جیتنے والی تصویر کے پس پردہ زبردست کہانی کے ساتھ ساتھ ججوں نے کہا کہ یہ تکنیکی طور پر ایک شاندار تصویر ہے۔ “ارتکاز ماہی گیر پر ہے، لیکن صارف پھر بھی پس منظر کی خوبصورت تفصیلات دیکھ سکتا ہے،” اندرا ولیمز بابک، نیوزیم کے لیے سینئر مینیجر برائے ویژوئل ریسورسز نے کہا۔ 2014ء کا پہلا انعام فوٹوگرافی آلات کے لیے 2,000 ڈالرز کے تحفوں پر مشتمل سند ہے۔ 30 جیتنے والی تصاویر پر مشتمل مکمل گیلری www.cgap.org/photocontestپر دیکھی جاسکتی ہے۔ ججوں نے دوسرے اور تیسرے درجے پر آنے والے فاتحین کے ساتھ ساتھ 27 علاقائی فاتحین، حتمی مقابلے کے شرکاء اور خصوصی انعامات حاصل کرنے والوں کا بھی انتخاب کیا، جنہیں تکنیکی مہارت اور کہانی کے بیان اور مالیاتی شمولیت کے پس پردہ چہروں کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔ جینیٹ اورتز-اوسوریو، امریکی ریڈکراس میں مینیجر برائے فوٹو اینڈ ڈیجیٹل ایسیٹس، خاص طور پر تنزانیہ سے تیسرا انعام جیتنے والی تصویر سے متاثر ہوئیں۔ انہوں نے ہیلی ٹکر کی جانب سے کھینچی گئی “چھوٹے کاشتکار” نامی تصویر کو متحرک قرار دیا:”آپ سمجھ سکتے ہیں کہ تصویر میں موجود عورت سخت زندگی گزارتی ہے، لیکن اسی لمحے آپ اسے بااختیار پاتے
جے اے سولر نے ملٹی-سی 60-سیلز شمسی ماڈیولز پر 280 واٹ سے زیادہ کا پاور آؤٹ پٹ ریکارڈ بنا دیا
شنگھائی، 17 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی شمسی مصنوعات کے دنیا کے سب سے بڑے ساخت گر ادارے جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “ادارہ) نے آج اعلان کیا ہے کہ 60 ملٹی-کرسٹلائن سلیکون (“ملٹی –سی”) سیلز سے بننے والے اس کے شمسی ماڈیولز کی مجاز طاقت 280 واٹ سے زیادہ کے نئے سنگ میل کو پہنچ چکی ہے۔ حاصل کردہ یہ نیا نتیجہ، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق ہوئی ہے اور اسے جرمنی کے ٹی یو وی رائن لینڈ کے شنگھائی تجرباتی مرکز نے سند دی ہے، 60 عام صنعتی حجم (156 ضرب 156 مربع ملی میٹر) کے ملٹی-سی سیلوں پر مشتمل پی وی پینلوں اور ایک واحد عام جنکشن بکس کے استعمال کے ذریعے اب تک کی ریکارڈ سب سے زیادہ 17.2 فیصد سے زیادہ تبدیلی موثریت ظاہر کرچکا ہے۔ “60 سیلوں کے ساتھ ملٹی-سی ماڈیولز کی جانب سے 280 واٹ سے زیادہ آؤٹ پٹ پاور کا تازہ ترین نتیجہ ہماری آر اینڈ ڈی کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے جو ملٹی-سی شمسی سیلوں کی نئی موثریت کے ریکارڈ کو پہنچنے کے لیے اعلان کردہ جے اے سولر کی حالیہ پیشرفت کا تعاقب کرتی ہے۔” جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا، “یہ نیا سنگ میل ایک مرتبہ پھر قیمت کے لحاظ سے موثر اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے شمسی سیلوں اور اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ماڈیولز کو ممکن بنانے سے جے اس سولر کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔” “ان ریکارڈ یافتہ شمسی ماڈیولز سے حال ہی میں حاصل کی جانے والی آؤٹ پٹ پاور کو ہمارے ماڈیول اسمبلی عمل اور انکیپسولیشن مواد پر ہلکے پھلکے کام کے ذریعے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔” جناب یونگ لیو، چیف آپریشن آفیسر، جے اے سولر نے کہا۔ کم از کم مزید پانچ واٹس کا اضافہ واضح طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بجلی کی پیداوار کو بڑھانے اور تنصیب کے اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے ہمارے نچلے دھارے کے صارفین کے لیے زبردست اہمیت کا اضافہ کرے گا۔” جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات کا معروف ساخت گر ہے جو رہائشی، تجارتی اور افادۂ عام کے لیے بجلی کی پیداوار کے لیے سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرتی ہیں۔ ادارہ شمسی توانائی کی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے پیش کاروں میں سے ایک ہے۔ اس کی معیاری اور انتہائی موثر مصنوعاتی پیشکشیں صنعت میں سب سے طاقتور اور اخراجات کے حوالے سے موثر ہیں۔ ادارہ اپنے برانڈ کے تحت اور دیگر صارفین کےلیے بھی مصنوعات تقسیم کرتا ہے۔ ادارہ نے 2013ء میں ~2.0 گیگاواٹ کی شمسی توانائی مصنوعات برآمد کیں۔ جے اے سولر ہولڈنگز کے صدر دفاتر شنگھائی، چین میں ہیں اور ادارہ شنگھائی کے ساتھ ساتھ ہیبی، جیانگ سو اور آنہوئی صوبوں میں بھی پیداواری تنصیبات چلاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.jasolar.com ۔
پال جی ایلن کی ایبولا کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے مغربی افریقہ میں رابطوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے سے وابستگی
– ڈیٹا جمع کرنے اور ایبولا ضروریات میں مدد کے لیے 10,000 اسمارٹ فونز کی فراہمی؛ موجودہ رابطوں میں اضافے کے لیے نیٹ ہوپ کے لیے گرانٹ سیاٹل، 17 نومبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — انسان دوست شخصیت پال جی ایلن نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اور پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن ڈیٹا جمع کرنے اور امداد کی ضروریات کو پہچاننے کے لیے مغربی افریقہ میں 10,000 خاص طور پر پروگرام شدہ اسمارٹ فونز پیش کرے گا۔ مزید برآں، جناب ایلن لائبیریا، گنی اور سیرالیون بھر میں رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے نیٹ ہوپ کو گرانٹ فراہم کررہے ہیں۔ یہ منصوبہ ایبولا بحران سے نمٹنے کے لیے جناب ایلن کی 100 ملین ڈالر کی وابستگی کا حصہ ہے۔ اسمارٹ فون فراہمی: اسمارٹ فونز حکومتی کارکنوں اور امدادی رضاکاروں کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی موثریت کے بارے میں قابل بھروسہ اعدادوشمار اکٹھا کرنا ممکن بنائیں گے۔ یہ فونز اداروں کی جانب سے تحفےاور ساتھ ساتھ پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن کی جانب سے خرید کر حاصل کیے گئے تھے۔ اعدادوشمار میدان عمل میں فوری ضروریات کا موثر انداز میں جائزہ لینے اور ان سے نمٹنے کے لیے درست ترین وسائل فراہم کرنے میں حکومتی اور نجی امدادی اداروں کو مدد دینے میں استعمال ہوں گے۔ اقوام متحدہ کا مشن برائے ایبولا ایمرجنسی رسپانس (UNMEER) رابطوں کو ایبولا بحران سے نمٹنے کے لیے سرفہرست ترجیحات میں رکھتا ہے۔ یو این ایم ای ای آر بڑے شہروں میں براڈ بینڈ حل لاگو کرے گا تاکہ سیلولر رابطوں کو پھیلایا جا سکے۔ امدادی کارکن ایبولا صورتحال کے بارے میں معلومات اکٹھی کرکے ہیومنیٹیرین ڈیٹا ایکسچینج کو پیش کرنے کے لیے فونز کا استعمال کریں گے۔ نیٹ ہوپ سپورٹ: نیٹ ہوپ 42 بین الاقوامی این جی اوز کا کنسورشیم ہے؛ جو دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی اور ہنگامی امداد کی انجمنوں کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی رابطوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔ نیٹ ہوپ کے لیے جناب ایلن کے عطیات ایک کنیکٹیوٹی ایکسلریٹر فنڈ(CAF) کے قیام میں مدد دیں گے تاکہ 45 مقامات پر موجودہ رابطوں کو بڑھایا جا سکے؛ مزید 30 مقامات پر رابطوں میں مدد دینے کے لیے 10 ویری اسمال اپرچر ٹرمینل سیٹلائٹس (VSAT) کی فراہمی؛ مختلف مختصر مدتی نجی شعبے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے موبائل گنجائش کو بڑھایا؛ اور موبائل نیٹ ورک چلانے والوں کو شامل کرکے موجودہ موبائل نیٹ ورکس میں نئی گنجائش پیدا کی جا سکے۔ حوصلہ بڑھاتی باتیں: جناب ایلن نے کہا کہ “ہمیں ایبولا بحران سے نمٹنے کے لیے قابل بھروسہ اعدادوشمار کی ضرورت ہے تاکہ جان سکیں کہ متاثرہ علاقوں میں کیا ہو رہا ہے۔ نیٹ ہوپ اقوام متحدہ اور تمام بڑے اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے کہ وہ رابطوں میں کمی خامی کو شناخت کرے۔ آج ہم مغربی افریقہ میں ایبولا سے موثر انداز میں لڑنے کے لیے رابطوں اور ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے وسائل جمع کررہے ہیں۔” “پال ایلن کی سرمایہ کاری علاقے میں رابطوں اور ڈیٹا جمع کرنے
برازیلی رونالڈو عظیم کھلاڑی تھے، تیکنیکی اعتبار سے اسے اچھا کھلاڑی کوئی نہیں :زیڈان
پیرس:فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے سابق عظیم کپتان زین الدین زیڈان نے کہا ہے کہ برازیل کے سابق اسٹرائیکر رونالڈو سب سے بہترین کھلاڑی تھے ۔ زیڈان کا کہنا تھا کہ میں نے جن کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا ان میں سب سے بہترین اسٹرائیکر برازیلی رونالڈو تھے۔انھوں نے کہا کہ میںنے ان کو کھیل اور ٹریننگ دوران ہمیشہ بہترین کھلاڑی پایا۔زیڈان اور رونالڈو 2002سے2006تک ہسپانوی کلب ریال میڈرڑ کی جانب سے ایک ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔ زیڈان کا کہنا تھا کہ رونالڈو گیند کے ساتھ جو کرنا چاہے کرکے دیکھاتے تھے مجھے اس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی، زیڈان کا کہنا تھا کہ تیکنیکی اعتبار سے مجھے رونالڈو سے زیادہ کسی نے متاثر نہیں کیا۔۔ رونالڈو ان پانچ عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے جس میں برازیل کے پیلے، ارجبٹینا کے ڈیاگو میراڈونا، ہنگری کے فرینے پوسکاس ،فرانس کے زیڈان اور اب رونالڈو کو ماضی کے اسٹارکھلاڑیوں اور ماہرین کے مشورے پر ہال آف فیم میں شامل کیا گیاہے۔
ساف فٹ بال:پاکستان ویمنز ٹیم کامقابلہ آج بھوٹان سے ہوگا
اسلام آباد: ساف فٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ آج بھوٹان کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم چمپین شپ میں ناقص کارکردگی کے باعث پہلے ہی باہر ہوچکی ہے،پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں سری لنکا نے 2-1 سے جبکہ دوسرے میچ میںنیپال نے2-0سے شکست دی تھی،ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل19 اور فائنل21 نومبر کواسلام آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔
