اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، لوگوں میں جو فاصلے پیدا کر دیئے گئے انہیں نواز شریف ہی ختم کر سکتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ماضی میں نون لیگ کی قیادت کو جھوٹے کیسز میں پابند سلاسل کیا گیا، نوازشریف کو نا اہل کر کے پاکستان کی معیشت کو ڈبو دیا گیا، کیا قائد ن لیگ کا پاناما میں ذکر تھا، ہماری پارٹی کے خلاف مہم پر اربوں روپے خرچ کئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کچھ دانشور اور تجزیہ نگار ایسا بیانیہ اور ماحول بنا رہے ہیں جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جا رہی ہے، قوم کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر قوم بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور ڈاکو ہیں، کیا ہمارے ساتھ ناانصافی کو تمام غیر جانبدار تجزیہ نگار اور دانشور تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین جسے چور ڈاکو کہتے تھے وہ بھی کہہ رہے انصاف نہیں ہو رہا، انصاف ہر وقت فاسٹ ٹریک پر ہونا چاہیے، ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں، آج پاکستان کے اندر دو طرح کے طبقوں کو سہولت دی جارہی ہے، ایک عالمی قوت کے اعلیٰ کار ہیں جن کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ باوقار ریاست کے طور پر نواز شریف ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں، اداروں سے گزارش ہے کہ خدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں، ووٹ کو عزت دیں، جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں، قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے، جتنا جلدی ہو جن کا مینڈیٹ ہے انہیں آنے دیا جائے۔
سیکون 2015ء مارچ 2015ء میں السان، کوریا میں منعقد ہوگی
محمد حفیظ ایک بار پھر مشکوک ایکشن کے ذد میں آگئے
ابراہیمووک،وین پرسی اور روڈریگز سال کے بہترین گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل
میسی نے ارجنٹیناکو کروشیا کے خلاف کامیابی دلادی
روہیت شرما کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں264رنز کی تاریخی اننگز
محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی امید روشن ہوگئی:شہریارخان
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پرویز الہیٰ کی انٹی کرپشن کیس میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست
لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی انٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت واپس لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق پرویز الہیٰ کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی، جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ پرویز الہیٰ نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت واپس لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس کے مساوی2سالہ ڈی آئی ٹی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی)ملک بھر کے ٹیکنیکل بورڈز کے زیرِ انتظام دو سالہ ڈی آئی ٹی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پروگرام ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس کے برابر تصور ہوگا اور اس کیلئے دیگر مضامین یہ رکھنے ہوں گے، پی پی آئی کے مطابق گروپ اے میں میتھ، شماریات، کمپیوٹر سائنس، گروپ بی میں میتھ، اکنامکس اور کمپیوٹرسائنس گروپ سی میں میتھ فزکس اور کمپوٹرسائنس شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
سیکون 2015ء مارچ 2015ء میں السان، کوریا میں منعقد ہوگی
– طبعی حفاظت سے لے کر آئی ٹی سیکورٹی تک بشمول آئی او ٹی، سرحدیں دھندلا جائیں گی۔ سیول، جنوبی کوریا، 12 نومبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ایشیا میں معروف حفاظتی اداروں کی بڑی تعداد مارچ 2015ء میں سیکون 2015ء (بین الاقویم سیکورٹی نمائش و کانفرنس 2015ء۔ www.seconexpo.com) میں شرکت کے لیے کوریا کا رخ کرے گی۔ شریک ادارے وڈیو سیکورٹی آلات، داخلے/اخراج کنٹرول کے سسٹمز سے لے کر بایومیٹرک تصدیق کے حل تک موجودہ اور جدید سیکورٹی ٹیکنالوجیوں کی نمائش کریں گے۔ ذاتی معلوماتی حفاظت کے آلات کا بھی احاطہ کیا جائے گا، ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کے آلات، اے آئی ٹریفک سیفٹی سسٹمز اور آئی او ٹی-متعلقہ حفاظتی حل شامل ہیں۔ سالانہ میلے کو ایم ایس آئی پی (وزارت سائنس، آئی سی ٹی اور مستقبل کی منصوبہ بندی)، ایم او ایس پی اے (وزارت حفاظت و عوامی انتظامیہ)، ایم او ٹی آئی ای (وزارت تجارت، صنعت و توانائی)، گیونگی-ڈو کونسل اور دیگر وفاقی اور مقامی حکومتی اداروں کا ، انتظامی اور مختلف سیمیناروں اور کانفرنسوں میں تعاون دونوں سلسلے میں سہارا حاصل ہے۔ سادہ الفاظ میں سیکون 2015ء معلومات کے تبادلے اور جدید معلومات کے صاف راستے کے لیے بہترین مقام ہے۔ روایت ساز سیکون 2015ء میں 450 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی ادارے 900 بوتھوں پر شریک ہوں گے جو سماجی طور پر پھیلتی ہوئی حفاظتی مارکیٹ میں آگے بڑھنے کے مواقع تلاش کریں گے۔ حاضرین کی ممکنہ تعداد، گزشتہ چند سالوں کے نقوش کے حساب سے، 45,000 ہے۔ ساتھ ساتھ ایم او ایس پی اے کی شہری شکایتی سروس، ای-گورنمنٹ کا ڈیٹا حفاظت کا نظام اور گیونگی کی مقامی حکومت کی جانب سے معلومات و حفاظت سے متعلقہ دیگر سرگرمیاں بھی نمایاں کی جائیں گی۔ کل 10 بڑی اور چھوٹی کانفرنسیں اور سیمینار بشمول “ای-گورنمنٹ انفارمیشن سیکورٹی سلوشن میلہ 2015ء) اور “ای-ڈسکوری سمپوزیم” 3 روزہ تقریب کا اہم حصہ ہے۔ سیکون کی تاریخ میں پہلی بار، تقریبات میں سے ایک “آئی او ٹی سیکورٹی ہال آف ایکسپیرینس” کا انعقاد ہوگا تاکہ شرکاء حقیقتاً آئی او ٹی-متعلقہ سیکورٹی آلات اور ٹولز کو برت سکیں۔ سیکون 2015ء، جو نئے “حفاظتی سال” کے آغاز کی علامت ہوگی،ان تمام افراد کو مدعو کرتی ہے جو حفاظت کےہمیشہ ارتقا پذیر رہنے والے شعبے میں آگے قدم رکھنا چاہتے ہیں جہاں آئی او ٹی، ارتکاز اور سائبراسپیس سیکورٹی آگے بڑھ رہی ہیں۔ * سیکون 2015ء کے لیے قبل از وقت اندراج (http://www.seconexpo.com/2015/eng/main/main.asp) رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: جناب سڈنی سک سیکون 2015ء ایگزی بیشن بیورو ٹیلی فون: 82-2-70-5031-5309+ ای میل: [email protected] www.seconexpo.com/2015 تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20141112/8521406746
محمد حفیظ ایک بار پھر مشکوک ایکشن کے ذد میں آگئے
دبئی: آئی سی سی نے محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کے اعتراض کوواپس لینے کے21 دن بعددوبارہ اعتراض لگا دیا۔آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میچ آفیشل نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا ہے جس کی پاکستان ٹیم کے منیجر معین خان کو اطلاع کردی گئی ہے، محمد حفیظ کو اپنا بولنگ ایکشن 21 دن میں ٹیسٹ کرانا ہوگا۔محمد حفیظ پر چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں بھی اعتراض کیا گیا تھا جس پر وہ بعد میں کلیئر ہوگئے تھے۔
ابراہیمووک،وین پرسی اور روڈریگز سال کے بہترین گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل
زیورخ:فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے سال کے بہترین گول کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، سویڈن کے کپتان زلاٹن ابراہیمووک ایک دفعہ پھر امیدواروں میں شامل ہوگئے ہیں۔ سویڈن کے ابراہیمووک کو گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف گول کو سال بہترین گول کا ایوارڑ دیا گیا تھا,روان سیزن میں انھیں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے باسٹیا کے خلاف گول پر فہرست میں شامل کیا گیاہے۔ سال کے بہترین گول کرنے والوں میں کولمبیا کے نوجوان کھلاڑی جیمز روڈریگز کو ورلڈ کپ میں یوروگوائے کے خلاف گول پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے، نیدرلینڈ کے وین پرسی کے اسپین کے خلاف ورلڈ کپ میں کئے گول کی بناپر ،آسٹریلیا کے ٹم کاہل کے نیدرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ ہی میں گول کرنے پر سال کے بہترین گول کرنے والوں میں شامل کیا گیاہے، دیگر کھلاڑیوں میں اسپین کے ڈیاگو کوسٹا،برازیل کے کامیلو سان ویزو،جاپان کے ہیساٹو ساٹو اورسوئٹزرلینڈ کے پاجتیم کاسامی کے نام سال کے بہترین گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ سال کے بہترین گول کا اعلان 12جنوری کو فیفا کے ہیڈکوارٹر زیورخ میں کیا جائے گا۔
میسی نے ارجنٹیناکو کروشیا کے خلاف کامیابی دلادی
لندن:ارجنٹینا نے کروشیا کو دوستانہ میچ میں شکست دے دی۔ انگلینڈ کے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کے گراﺅنڈ میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں ارجنٹینا نے لیونل میسی کے پنالٹی گول کے باعث کروشیا کو2-1سے ہرادیا۔ لیونل میسی نے میچ کے 57ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو برتری دلادی، قبل ازیں اسٹار کھلاڑی سرجیو اگویرو نے گیند کو ہاتھ لگا کر میچ کو برابر کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اگویرو کے فاﺅل کے باعث کروشیانے مقابلہ 1-1برابرکردیاتھاتاہم میسی نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ کروشیا کے کوچ نیکو کوواکس کا کہنا تھا کہ ارجنٹینا کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیںاور ان کے پاس گول کرنے کے بہت سے اورمواقع بھی تھے۔
روہیت شرما کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں264رنز کی تاریخی اننگز
کولکتہ:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہیت شرما نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے لمبی اننگز کا نیا ریکارڈقائم کردیا۔ روہت شرما نے 173 گیندوں پر 33 چھکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 264 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔روہیت شرما نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 250 رنزبنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، ون ڈے کرکٹ میں یہ ان کی دوسری ڈبل سنچری ہے، ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے تینوں کھلاڑیوں کا تعلق بھارت سے ہے، اسے قبل وریندر سہواگ نے 219 جبکہ سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے200 رنز بناکر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان کے سعید انور 196رنز بناکئی سال تک یہ ریکارڑ اپنے نام محفوظ رکھ چکے ہیں۔
محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی امید روشن ہوگئی:شہریارخان
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڑ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، زمبابوے ،ا سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں نے دورہ پاکستان پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے شکار محمد عامر کی سزا میں کمی اور ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے ہم نے بھرپور تیاری کر لی ہے اور امید ہے کہ ان کی کرکٹ میں واپسی جلد ممکن ہو سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین میں تبدیلی آچکی ہے اور اس میں محمد عامر کے حوالے سے رعایت کا قانون نکل آیا ہے، ہمارے ماہرین وہ تمام دستاویزات تیار کر رہے ہیں اور امید ہے کہ محمد عامر کو جلد کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا ، ہم نے ابھی محمد عامر کے کیس پر کام شروع کیا ہے جبکہ محمد آصف اور سلمان بٹ کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ، چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے لئے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی پر نقد انعامات کا اعلان بھی کیا ، انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ نقد ، کوچ اورانتظامیہ کو ساڑھے تین تین لاکھ ، یاسر شاہ کو چھ لاکھ ، احمد شہزاد اور سرفراز احمد کو ساڑھے سات لاکھ ، اظہر علی اور ذوالفقار بابر کو دس لاکھ ، جبکہ مصباح الحق اور یونس خان کو15، 15 لاکھ فی کس ملیں گے ۔ شہریار خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کے آئی سی سی صدر بننے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور اب آئی سی سی میں ہمارے دو نمائندے شامل ہوں گے ، انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا انڈر 19 اور انڈر 13 کی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کو تیار ہیں ۔