اسلام آباد (پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگِل کے بغاوت پراکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔ بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گِل کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے مقدمے میں شریکِ ملزم عمادیوسف کے خلاف ٹرائل ختم کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے بغاوت پر اکستانے کے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے شریکِ ملزم عمادیوسف کے خلاف ٹرائل ختم کرنے کی ڈائریکشن دی، شریک ملزم عمادیوسف کی حد تک کیس میں ٹرائل ختم کیاجاتاہے۔ فاضل جج نیحکم دیا کہ کیس میں اشتہاری شہبازگِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں۔ عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ شہبازگِل جب بھی نظر آئیں، گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے۔
الطاف حسین نے ملک کے غریبوں کے لیے آواز حق بلند کی:ایم کیو ایم حیدرآباد
پی ایف یو جے کے تنظیم کے وجود کو برقرار رکھا جائے گا:میاں رفعت قادری
ٹوکیو اوپن ٹینس:ثانیہ مرزا ،کارابلیک نے ڈبلز کا فائنل جیت لیا
کوریا اوپن ٹینس:کیرولینا اور پلیسکو فائنل میں مدمقابل ہوں گی
ایشین گیمز ہاکی پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی
لاستھ ملنگا زخمی ہوکر میدان سے باہر ہوگئے
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ میں سرمایہ کاروں، تاجروں، صنعتکاروں کیلئے بزنس فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی)حکومت سندھ نے سرمایہ کاروں، تاجروں، صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے صوبے بھر میں بزنس فسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے سمری جلد وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائے گی ان سنٹرز میں کاروبار شروع کرنے کے لئے تمام ضروری این او سیز کا اجرا ایک چھت تلے ممکن ہو جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق بزنس فسلیٹیشن سنٹرزمیں آنے والے درخواست گزار کو اس کی درخواست پروسیس کرنے میں مدد کرنے کے علاوہ اسے ٹریکنگ آئی ڈی اور این او سی حاصل کرنے آنے کے لئے تاریخ بھی بتا ئی جائے گی۔
پراسٹیٹ کینسر کے علاج کا نیا طریقہ دریافت،طبی سائنس میں بڑی کامیابی
کراچی (پی پی آئی)پراسٹیٹ کینسر کے علاج میں طبی سائنس میں بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اس حوالے سے ہونے والی تحقیق کے نتیجے میں یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ مرض دواوں کے خلاف کس طرح مزاحمت کرتا ہے اور اس پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ریسرچرز ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کینسر کی جانب سے خون کے سفید خلیوں کو ہائی جیک کرنے کیلئے جاری کئے جانے والے پیغامات روکنے کیلئے مختلف دواوں کو استعمال کیا۔ ان دواوں نے کینسر کے ایڈوانسڈ مرحلے میں اس پر کنٹرول کیا اور ٹیومرز مزید نہ بڑھنے یا سکڑنے پر مجبور کردیا۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ظاہر ہوا کہ خون کے سفید خلئے کینسر کے بڑھنے میں مددگار ہوتے ہیں اور اگر ان کو ٹارگٹ کیا جائے تو مرض کی جانب سے مزاحمت ختم ہوجاتی ہے، ٹیومر کے بڑھنے کا عمل سست پڑ جاتا ہے۔ یہ تحقیق کرنے والی ٹیم کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لندن، رائل مارسڈین این ایچ ایس فاونڈیشن ٹرسٹ اور آنکولوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سوئٹزرلینڈ پر مشتمل تھی۔ کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوت کے تجرباتی کینسر میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر جوہن ڈی بونو کا کہنا ہے کہ اس ریسرچ سے پہلی دفعہ یہ ثابت ہوا ہے کہ کینسر کو ٹارگٹ کرنے کے بجائے خون کے سفید خلیوں کو ٹارگٹ کر کے مرض کے پھیلاو کو روکنا ممکن ہے، اس سے ٹیومر سکڑ جاتے ہیں اور مریض کو آرام ملتا ہے۔۔ یہ اسٹڈی ریسرچرز کی کم وبیش ایک عشرے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر اندریا ایلی مونٹی کا کہنا ہے کہ اب ریسرچرز کی ٹیم کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ پراسٹیٹ کینسر یوکے کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکتر ماتھیو ہوبس کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے انھیں بہت خوشی ہوئی ہے۔
کشمیریوں کو بھارتی جبر کا سامنا،خاتمہ کیلئے عالمی ادارے سامنے آئیں:مشعال ملک
راولپنڈی (پی پی آئی) وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو بھارتی تسلط کی صورت میں جس جبر کا سامنا ہے اس خاتمہ میں عالمی ادارے سامنے آئیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے جبکہ اسرائیل بھی فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

الطاف حسین نے ملک کے غریبوں کے لیے آواز حق بلند کی:ایم کیو ایم حیدرآباد
حیدرآباد:ملک کے غریب افراد کے لئے الطاف حسین ہی نے نہ صر ف انکے حقوق کیلئے آواز حق بلند کی بلکہ نھوں نے عملی طور پر یہ ثابت کر کے بھی دکھایا کہ غریب اگر متحد ہو جا ئیں تو ان کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے سندھ میں مزید انتظامی سطح پر صوبوں کے قیام کی مخالفت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ آج پاکستان میں آزادی اور انقلاب کی صدائیںگونج رہی ہیں تبدیلی کی یہ گو نج الطاف حسین کے فکر و فلسفہ کا تسلسل ہے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ا ور انکے وفادار کا رکنان اور حق پرست اردو بولنے والے سندھی عوام سندھ ہی میں پیدا ہوئے جو کہ سندھ کے سپو ت ہونے کا سچا ثبوت ہے اسکے باوجود سندھ کے سپوتوں سے انکا حق چھیننا ظلم و بر بریت کی انتہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کوپہلے ہی پولیس کے لئے تین رینج میں تقسیم کیا جا چکا ہے یعنی اپر سندھ ، لو ئر سندھ ، اور کراچی یہ تقسیم لو گوں کے رہن سہن اور اطوار کے طور پر تھی تو اب سندھ کو انتظامی طورپر دو یا تین یو نٹ پر مشتمل کر دیا جائے تو اس میں کو ئی اچنباءکی بات نہ ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ قابض حکمران شہر ی عوام کے حقو ق کو لسانیت کا نام دیکر ملک اور صو بہ سندھ کی ترقی کی دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں اور لسانیت کی فضاءقائم کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آزادی مارچ اور تبدیلی کی بات کرنے والے کراچی کی عوام کو جاگیر دارانہ اور موروثی حکمرانی سے آزاد نہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

پی ایف یو جے کے تنظیم کے وجود کو برقرار رکھا جائے گا:میاں رفعت قادری
حیدرآباد: پاکستان فےڈرل ےونےن آف جرنلسٹس (دستور)کے سےکرٹری جنرل مےاں رفعت قادری نے کہاہے کہ پی اےف ےو جے کے تمام ےونٹس نے موجودہ صورتحال مےں متفقہ طور پر فےصلہ کےاہے کہ تنظےم کے وجود کو ہر صورت برقرار رکھاجائے گا تاکہ مثبت اور تعمےری صحافت کو جاری رکھا جاسکے جبکہ تنظےم قومی اداروں کے ساتھ جاری کسی بھی محاذآرائی کاحصہ نہےں بنے گی۔مےاں رفعت قادری نے کہا کہ مختلف گروپوں کے مجوزہ اتحاد ےاانضمام سے متعلق صورتحال پر بذرےعہ خط تمام ےونٹس سے آراءطلب کی گئی تھےں جس پر متفقہ طور پر کہاگےاکہ بعض قوتوں کا اتحاد کے نام پر غےرسنجےدہ روےہ مزےد انتشار کا باعث بن رہاہے اس سلسلہ مےں پی اےف ےوجے (دستور)کے صدر ادرےس بختےار جوبھی بےانات دے رہے ہےں وہ ان کی ذاتی رائے ہے کیونکہ مجوزہ اتحاد ےاانضمام سے متعلق تجاوےز ابھی تک پی ایف یو جے (دستور) کے زیرغور نہیں آئی ہیں، مےاں رفعت قادری نے کہا کہ اس سلسلے میں آئندہ منتخب باڈی غور کرکے کوئی بھی فیصلہ کرنے کے سلسلے میں مکمل بااختےار ہوگی۔

ٹوکیو اوپن ٹینس:ثانیہ مرزا ،کارابلیک نے ڈبلز کا فائنل جیت لیا
ٹوکیو:دفاعی چمپیئن ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی کارابلیک نے جاپان ٹوکیو ٹورے پیسیفک اوپن وومنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ٹورے پیسیفک وومنز ڈبلز کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور کارابلیک کی جوڑی نے ہسپانوی جوڑی گیبرین ماگوروزا اور کارلاسواریز کو2-6اور5-7سے باآسانی شکست دے دی۔دفاعی چمپئن جوڑی نے اپنی زبردست فارم کو جاری رکھتے ہوئے ٹائٹل کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا انعام بھی حاصل کرلیا۔ایک گھنٹہ 15منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں ثانیہ اور کارابلیک نے پہلے سروس کرتے ہوئے73 فی صد پوائنٹ کی برتری حاصل کرکے ریکارڑ قائم کیا جبکہ حریف کھلاڑیوں کے سات مرتبہ انجام دینے والے ریکارڑ کو بھی توڑ دیا۔

کوریا اوپن ٹینس:کیرولینا اور پلیسکو فائنل میں مدمقابل ہوں گی
سیول:کوریا اوپن ٹینس کی سیکنڈ سیڈڈ چیک ری پبلک کی کیرولینا پلیسکووا نے روسی اسٹار مانا کیری لینکو کو ہرادیا۔جنوبی کوریا کے اولمپک پارک ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے میچ میںکیرولینا پلیسکووا نے مانا کیری لینکو کو6-4،6-7اور3-6کو شکست دے دی ۔کیرولینا نے اسے قبل 2008میں کوریا اوپن ٹینس میں کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب کیری لینکو رواں سال کے آغاز میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر عالمی ریکنگ میں 100ویں پوزیشن میں آگئی تھی اور تین ماہ کے لیے میدان سے باہر ہوگئی تھی۔دوسرے میچ میں امریکا کی پانچویں سیڈڈ واروارا لیپنکو نے کرسٹینا مک ہالی کو6-3،1-6اور6-7سے شکست دے دی۔فائنل میں لیپنکو کا مقابلہ پلیسکوا سے ہوگا۔

ایشین گیمز ہاکی پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی
انچیون:ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے سری لنکا پر گولز کی بارش کردی ،گرین شرٹس نے 0-14 کے بڑے مارجن سے سری لنکاکو شکست دے دی۔جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور 14گولز کرڈالے ۔پاکستانی کپتان محمدعمران اور عمر بٹہ نے 4-4جبکہ محمد عرفان اور محمد رضوان نے2,2گول کیے۔نوجوان کھلاڑی بھی گول کرنے میں پیچھے ن رہے ،محمد توثیق اور محمد وقاص نے1,1گول کرکے ٹیم کو بڑے مارجن سے فتح دلائی۔

لاستھ ملنگا زخمی ہوکر میدان سے باہر ہوگئے
کولمبو:سری لنکاکرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹخنے کی انجری کے باعث اگلے تین ماہ تک کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔لاستھ ملنگا اپنے علا ج کے لیے جلد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر پراموڈایا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف 26نومبر سے شروع ہونے والی ایک روزہ سریز میں ملنگا کی کمی محسوس ہوگی،تاہم انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری میں ہونے والی سریز میں ملنگا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے سری لنکا ٹیم نومبر میں انگلینڈ کے خلاف سات میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کھیلے گی۔
