لاہور)پی پی آ ئی ) پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی، داخلوں کے لیے حافظ قرآن امیدواروں کے اضافی نمبرز میرٹ سے حذف کر دیئے گئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق حافظ قرآن طلبا ء و طالبات کو اضافی نمبر نہیں دئیے جائیں گے، اضافی نمبرپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حکم پر ختم کیے گئے، پی ایم ڈی سی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعداحکامات دئیے، حافظ قرآن بارے نئی پالیسی پر عملدرآمد رواں سال داخلوں پر ہوگا، اس سے قبل حافظ قرآن کو اضافی 20 نمبر دئیے جاتے تھے، حافظ قرآن کو 20 نمبر انٹرمیڈیٹ کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ میں 55 فیصد تک نمبر لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈینٹل کالجوں کیلئے 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہوگا، نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلے بھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کرے گی، پنجاب نگران کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جس سے معلوم ہوا ہے کہ داخلے میں ایم ڈی کیٹ کے نمبروں کا حصہ 50 فیصد، ایف ایس سی 40 فیصد اور میٹرک 10 فیصد ہوگا، گزشتہ سال کے ایم ڈی کیٹ کے نتاءج رواں برس داخلے کیلئے قابل قبول نہیں ہوں گے، داخلے کیلئے ایف ایس سی یا مساوی امتحان میں کم سے کم 60 فیصد نمبر لینا لازمی ہوگا، طلبہ پبلک اور پرائیویٹ کالجز دونوں کیلئے یو ایچ ایس کے آن لائن داخلہ پورٹل پر درخواست دیں گے، امیدوار درخواست فارم میں تمام کالجوں کی چوائس دے سکیں گے، لسٹ میں نام آجانے پر امیدوار کو تین دن کے اندر کالج فیس جمع کرانا ہوگی ۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سرکاری میڈیکل کالجوں کے داخلے 31 دسمبر تک مکمل کئے جائیں گے، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے داخلے 31 جنوری تک مکمل ہوں گے، سرکاری ڈینٹل کالجوں کے داخلے 15 فروری تک اور پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں کے داخلے 28 فروری تک مکمل کئے جائیں گے، سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے پنجاب کے ڈومیسائل کی بنیاد پر ہوں گے ۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا بی سی سی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم
شیخ رشید وعدے کے مطابق اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیں : عابد شیر علی
واپڈا کے غیر منافع بخش و بیمار اداروںکی نج کاری لازمی ہوگی : عابد شیر علی
آئی پی ایل: فکسنگ میں ملوث کھلاڑی پر تاحیا ت کر کٹ کے دروازے بند ہوں گے : راجیو شکلا
پی ٹی سی ایل کاماحولیاتی تحفظ کی آگاہی کے لیے ایکو ہائیک اور شجر کاری مہم کا اہتمام
کریبئیئن پریمئر لیگ : وانر پارک اسٹیڈیم فائنل کے لیے منتخب
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
میانوالی میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
لاہور)پی پی آ ئی ) صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں کنڈل پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ۔ کاءونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت زبیر نواز جب کہ دوسرے کی محمد خان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت کے ٹیپو گروپ سے ہے، ہلاک دہشت گرد زبیر نواز کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا، زبیر نواز پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں پولیس افسران کے قتل اور فرقہ واریت میں ملوث رہا، دوسرا ہلاک دہشتگرد محمد خان کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن تھا، دونوں ہلاک دہشتگرد اغوا ء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے ۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس کے بہادر جوانوں نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، اس حملے میں جام شہادت نوش کرنے پر پولیس اہلکار ہارون خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں ، غم کی اس گھڑی میں شہید اہلکار کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ، ملک دشمن پاکستان میں امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ خیال رہے کہ دس سے بارہ دہشت گردوں نے کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا، اس حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جب کہ چیک پوسٹ کی چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی جی پولیس عثمان انور نے بتایا کہ پٹرولنگ پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دیگر فرار ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں پولیس ہیڈکانسٹیبل ہارون خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، ایس ایم ڈی لاءٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹی میں موقع پر پہنچ گئی ہیں ، جنہوں نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا، تاہم اندھیرے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کرنا پڑا ۔
وفاقی حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ
اسلام آباد(پی پی آ ئی ) وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نگران وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام شرکت کریں گے ۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں چاروں نگران صوبائی وزرائے اعلی کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور تمام صوبوں کے پولیس سربراہان بھی شرکت کریں گے ۔ یہ بھی پڑھیں : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کیلئے خوشخبری، ایف بی آر نے بڑا اعلان کر دیا وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اجلاس کے شرکا کو ملکی سکیورٹی پر بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر غور کے ساتھ اہم نکات پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے اور اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔
پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ
کراچی: (پی پی آ ئی ) سعودی عرب کے لیے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا فلاءٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس میں ایئرلائن ذراءع سے پتا چلا ہے کہ کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا لیکن طیارہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پرواز پی کے 859 کی شام 4 بج کر 45 منٹ پر روانگی کا امکان ہے ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 742 تقریباً 5 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے، اسی طرح اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 301 کے آنے میں بھی 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی، پی آئی اے کے طیارے پی کے 301 کو صبح 11 بج کر 55 منٹ پر کراچی پہنچنا تھا، پی کے 742 کو ساڑھے 11 بجے جدہ سے کراچی آنا تھا، جس کی 3 بج کر 45 منٹ پر آمد متوقع ہے ۔ ذراءع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث فلاءٹ آپریشن متاثر ہے، پروازوں میں تاخیر کے باعث مسافروں نے احتجاج کیا، اس دوران مسافروں کی ایئر پورٹ پر عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ گزشتہ روز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارے میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ بتایا گیا ہے کہ جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی پاکستان روانگی کے وقت اس کے اے پی یونٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پرواز کی روانگی منسوخ کرتے ہوئے 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، جہاں گوجرانوالہ کا رہائشی 31 سالہ نوجوان ذکیس احمد بھی دیگر مسافروں کے ہمراہ ہوٹل میں مقیم تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔
تلاش کریں
خبریں

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا بی سی سی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم
دبئی: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے آئی پی ایل کے میچز متحدہ عرب امارات منتقل کر نے کے بھارتی کر کٹ بورڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہناہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے عوام اور اس خطے کے لیے بہت اچھی خبر ہے ، اس ٹورنامنٹ کا متحدہ عرب امارات میں انعقادکامیاب سیزن ثابت ہوگا اس پہلے متحدہ عرب امارات میںآئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائر میچز اور انڈر 19ورلڈ کپ 2014کا کامیاب انعقادہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر یو اے ای کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بھی نیک شگون ثا بت ہوگی جو بنگلہ دیش میں ہو نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2014اور آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2015میں حصہ لے رہی ہے۔ رچرڈسن نے مزید کہا کہ آئی سی سی اپنے ہیڈ کوارٹر میں آئی پی ایل کے میچز کرا نے کے لیے تیا رہے ،ٹورنامنٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آئی سی سی متحدہ عرب امارات میں میچز کے انعقاد میں مدددے گی اور اینٹی کرپشن سمیت تما م خدما ت فراہم کر نے کو تیا رہے ۔ رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں موجود کر کٹ کے شائقین کے لیے یاد گار ایونٹ منعقدکرانے لیے آئی سی سی اور بی سی سی آ ئی کے لیے ایک اچھا موقع بھی ہو گا۔

شیخ رشید وعدے کے مطابق اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیں : عابد شیر علی
حیدرآباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ڈالر سابقہ قیمت 98روپے پر آگیا ہے اس کے بعد شیخ رشید احمد کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ شیخ رشید احمد اداکارہ میرا کی طرح اپنے بیانات بدلنے کے ماہر ہیں ،تاہم جس کا انھوں نے برملا اعلان کیا تھا کہ اگر یہ حکومت ڈالر98روپے کی سطح پر واپس لے آئی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے تو وہ اپنا وعدہ ایفا کریں ۔

واپڈا کے غیر منافع بخش و بیمار اداروںکی نج کاری لازمی ہوگی : عابد شیر علی
حیدرآباد: پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ واپڈا کے غیر منافع بخش و بیمار اداروں کی نج کاری لازمی کی جائے گی‘بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جارہا ہے ‘ اراکین اسمبلی تعاون کریں ۔ عابد شیر علی نے کہاکہ حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پائے گی ،عوام کنڈا سسٹم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں ‘ تھر میں لوڈ شیڈنگ ختم اورسبسڈی بھی دی جائے گی‘گدو تھرمل پاور 242میگا واٹ بجلی شامل کردی گئی ہے ‘حیسکو کے نااہل افسران کے خلاف ابتدائی کاروائی بھی کی گئی ہے ۔وزیر مملکت عابد شیر علی نے حیسکو حیدرآباد کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر حیسکو چیف سلم جاٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے انھوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت پانی و بجلی کے انھی اداروں کی نج کاری کرے گی جو بیمار اور غیر منافع بخش ہیں انہوں نے کہاکہ واپڈا کے ملازمین کی یونینوں کے رہنما ں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا وہ مخالفت نہیں کریں گے، انہوں نے کہاکہ حیسکو میں بجلی کا خسارہ بدستور موجود ہے اگرچہ ملک کے چاروں صوبوں کی بجلی کمپنیاں خسارے پر چل رہی ہیں لیکن جہاں جہاں بھی بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں ہم سخت قدم اٹھار ہے ہیں بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں جیل بھیجا جائے اور واپڈا کے وہ ملازمین جو چوری میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ میں نے بجلی چوری کے مقامات کے اعداد و شمار ثبوت کے ساتھ جمع کرلیے ہیں انہوں نے بتایا کہ حیسکو کے اجلاس میں لائن لاسسز اور کنڈا سسٹم پر تفصیلی غور کے بعد فوری طور پر میں نے ایکسی این میر پور خاص سید خالد حسین ‘ ایس ڈی او ٹنڈو الہیار ‘ ون اور ٹو سب ڈویژن ‘ عبدالستار چنہ ‘ایس ڈی او نوری آباد ( ضلع جام شورو ) شیر محمد اور ایس ڈی او سامارو( ضلع میر پور خاص ) کو معطل کردیا ہے اسی طرح ایس ڈی او پیر آباد میر پور خاص اور ایس ڈی او علامہ اقبال سب ڈویژن حیدرآباد کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے انہوں نے اسکی تفصیل بتاتے ہو ئے کہاکہ ان علاقوں میں 80سے93فیصد تک بجلی چوری ہو رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ جن علاقوں میں 90فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں اگر ایک گھنٹہ بجلی بند رکھی جائے تو قومی خزانہ کو 10لاکھ روپے کا فائدہ ہو گا انہوں نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جن سب ڈویژن میں بجلی چوری ہو گی وہاں لوڈ شیڈنگ بھی ختم نہیں ہو گی اور عین ممکن ہے کہ ہم وہاں صد فی صد لوڈ شیڈنگ کریں جبکہ موسم گرما میں بھی ملک میں 6تا 8گھنٹہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ سندھ میں پی پی کے ایم این ایز میر منور تالپور‘ پیر شفقت علی شاہ جیلانی ‘ ملک اسد سکندر ‘ غلام مصطفی شاہ ‘ عبدالستار بچانی ‘ ڈاکٹر فہمیدہ

آئی پی ایل: فکسنگ میں ملوث کھلاڑی پر تاحیا ت کر کٹ کے دروازے بند ہوں گے : راجیو شکلا
جے پور: بھارتی کر کٹ بور ڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کھلاڑیوں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں کو ئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث پایا گیاتو اس سے تاحیات پا بندی کا سامنا کر نا پڑے گا۔ شکلانے کہا کہ بی سی سی آئی میچ فکسنگ کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی بر داشت نہیں کرے گا ، انھوں نے کھلاڑیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی کھلاڑی میچ فکسنگ کر تے ہوئے پایا گیا تو اس کے لیے تاحیات کر کٹ کے دروازے بند کر دیے جائیں گے ۔ جے پور میں بھوج پوری فلم اسٹار روی کرشن کی پولنگ کمپین کے سلسلے میں جے پور آئے ہوئے بی سی سی آئی کے نائب صدرراجیوشکلا نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل گورننگ باڈی، آئی پی ایل کے پچھلے سیزن میں اسپاٹ اور میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد اس دفعہ ان تما م غیر قانونی کاموں سے بچنے کے لیے چوکس ہے، اورآئی پی ایل کے تمام میچز کا باریک بینی جائز ہ لیا جائے گا، فکسنگ کے حوالے کوئی شکایت آئی تو اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ بڑے سختی سے اس کی چھان بین کرے گا، الزاما ت ثابت ہونے کی صورت میں اس کھلاڑی پر تاحیات پابندی لگا دی جائے گی۔

پی ٹی سی ایل کاماحولیاتی تحفظ کی آگاہی کے لیے ایکو ہائیک اور شجر کاری مہم کا اہتمام
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ماحول کے تحفظ اور حفاظت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مارگلہ کی پہاڑیوں پرایکو ہائیک اور شجر کاری مہم کا اہتمام کیا ۔اس تقریب کا اہتمام کمپنی کی کی کارپوریٹ سوشل ریسپو نسیبلیٹی پو لیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ایکوہائیک کے ذریعے اپنے ماحول کو صاف رکھنے اورپاکستان کو درپیش اہم ماحولیاتی مسائل کے بارے میں عوام الناس اور ملازمین میں شعور اجاگر کیا گیا ۔اقراء، فاسٹ اور بحریہ یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ارکان نے بھی اس سما جی مہم میں حصہ لیا ۔ پی ٹی سی ایل ملازمین اور طلبہ پرمشتمل 230ہائیکرز نے ماحول کو صاف رکھنے کی اس مہم میں حصہ لیا جو ٹریل 3 اور 5پر مارگلہ پہاڑیوں کے دامن سے شر وع ہو ئی اور پیر سوہاوہ کے دلکش مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔ شرکاءنے اپنے ماحول کو صاف اور گندگی سے پاک رکھنے کی ضرورت کے بارے میں عوام الناس میں شعو ر ا جا گر کرنے کے پیش نظر ٹر یکس سے کوڑا کرکٹ بھی اکٹھا کیا ۔ا س موقع پر سی ڈی اے کے تعاون سے شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ۔ پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر او سید مظہر حسین کی سربراہی میں پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ افسران نے اس مہم میں حصہ لیا اور مارگلا کی پہاڑیوں پر چیڑ کے پودے بھی لگائے ۔پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر او سید مظہر حسین نے اس مو قع پر پی ٹی سی ایل کی سی ایس آر پالیسی کے تحت شروع کی جانے والی مختلف سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں جن میں ضرورت کی گھڑی میں اپنے ساتھی ہم وطنوں کو ریلیف فراہم کرنا ، موبائل میڈیکل کیمپ قائم کرنا ، ہسپتالوں کو آلات اور سپلائیز فراہم کرنا شامل ہیں کے با رے میںآ گا ہ کیا ۔ انھوں نے خاص طور پر انٹرن شپ پروگرام کا ذکر کیا جس کے تحت انجینئرنگ ، بزنس اور فنانس کے شعبوں میں 500گریجویٹس کو ایک سال کیلئے پی ٹی سی ایل کے مختلف اداروں میں غیر معمولی تجربہ حاصل کرنے اور ڈویلپمنٹ کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ انھوں نے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ پی ٹی سی ایل ملک کی سماجی اور اقتصادی خدمات میں اپنا کردار ادا کرتارہے ۔ ایکو ہائیک اور شجر کا ری مہم کے اختتام پر ماہرماحولیات ڈاکٹر محمد حنیف نے قدرتی ماحول کی حفاظت کرنے کی ضرورت اور بنی نوع انسان کے اجتماعی فائدے کیلئے اس کا تحفظ کر نے کی ضرورت کی وضاحت کی ۔

کریبئیئن پریمئر لیگ : وانر پارک اسٹیڈیم فائنل کے لیے منتخب
سینٹ کٹس: سینٹ کٹس کے کر کٹ اسٹیڈیم وارنر پارک کو کریبئین پریمئر لیگ کے فائنل کے لیے منتخب کر لیا گیا ۔ 2007کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے تعمیر کرد ہ اس اسٹیڈیم میں جولائی2014 سے شروع ہونے والی کریبئین لیگ کا سیمی فائنل اور چھے لیگ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے لیے وارنر پارک کا انتخاب اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے بعد کیا گیاہے ۔سینٹ کٹس کے وزیر کھیل گلین فلپ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کو سی پی ایل کے فائنل کے لیے منتخب کیے جانے کی خوشی میں آفیشلز اور آٹھ ہزار افراد جشن منانے کی تیا ری کر رہے ہیں۔