مدینہ منورہ(پی پی آئی)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر نبی کریمﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔ جبکہ دورے کے دوران سعودی عرب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔۔
خیبرپختونخواہ میں نئی ٹریفک پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری دےدی گئی
پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ رشید ملک نے جیت لی
اسلام آباد کچہری واقعہ پر پورے ملک میں وکلاءیوم سیاہ منائیں گے
کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرزکے ٹارگٹڈ چھاپے،21 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
لنڈی کوتل:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا 2 اہلکار جاں بحق 8 زخمی
باکسر عامر خان کی امریکی ہسپتال میں معذور بچے کی عیادت
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری سے روک رکھا تھا، ہمارے آرڈرکی جب خلاف ورزی ہو تو ہمارے لئے بڑا مشکل ہوتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔اس پر جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظرمیں اس عدالت کی خلاف ورزی ہوئی، آئی جیملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، اگرعدالت کارروائی سے مطمئن نہ ہوئی تو اسے مزید آگے بڑھائیں گے۔عدالت نے آئی جی کوملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ جو پولیس اہلکارعدالتی حکم کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع زیرغور
کراچی (پی پی آئی)ایف بی آر کا نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 30ستمبرمیں توسیع کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کیلئے2 تجاویززیرغور ہیں۔ توسیع 15 دن یا ایک ماہ کیلئے کی جا سکتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا حتمی اعلان نگران وزیرخزانہ کی منظوری سے ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبررکھی ہوئی ہے۔ ذرائع ایف بی آر کا مزیدکہنا ہیکہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ ٹیکس بارایسوسی ایشنزاورمختلف چیمبرزآف کامرس نے کررکھاہے۔
گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر نظام کی استعداد میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی)ایف بی آر نے آئی آر آئی ایس سسٹم کی استعداد میں اضافہ کردیاہیجس سے تقریباً 5 سے 6 لاکھ ٹیکس دہندگان روزانہ کی بنیاد پر بیک وقت اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ موجودہ دنوں کے دوران انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ میں مسائل یا غلطیاں سامنے آئی تھیں۔
تلاش کریں
خبریں

خیبرپختونخواہ میں نئی ٹریفک پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری دےدی گئی
(March 4, 2014)
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا ہ پرویز خٹک نے موٹر وے اور ہائی وے پولیس کی طرز پر خیبرپختونخوا ہ میں نئی ٹریفک پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ ہاﺅس سے جاری اعلامئے کے مطابق ٹریفک پولیس فورس پشاور کو محفوظ، سرسبز اور خوب صورت شہر بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی فورس ٹریفک مسائل پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگی، نئی پولیس فورس کے قیام کیلئے 58 کروڑ 16لاکھ روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ نئی ریفک پولیس فورس میں 900 پولیس افسران اور اہل کار بھرتی کئے جائیں گے۔

پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ رشید ملک نے جیت لی
(March 4, 2014)
لاہور: پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ رشید ملک نے منیر عاشق کو ہرا کر جیت لی۔رشید ملک کہتے ہیں کہ حکومت کی سرپرستی کی صورت میں ہی بہترین ٹینس پلیئرز سامنے لائے جاسکتے ہیں۔ باغ جناح لاہور کے ٹینس کورٹ میں ہونیوالی چھ روزہ چیمپئن شپ میں مختلف ایج گروپ کے مقابلے ہوئے۔مینز سنگل میں رشید ملک نے منیر عاشق کو چھ ایک چھ ایک لیڈیز سنگل میں اوشنا سہیل نے ردا خالد کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کئے۔انڈر 18میں میاں بلال،انڈر فورٹین میں حمبل،انڈر ٹوائیلو میں نالعین عباس،انڈر ٹین میں عبداللہ عدنان فاتح رہے۔رشید ملک کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی ملنے کی صورت میں ہی ٹینس میں نیا ٹیلنٹ اور چیمپیئن سامنے آئیں گے۔ آخر میں سپانسر ادارے کے حکام نے چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اسلام آباد کچہری واقعہ پر پورے ملک میں وکلاءیوم سیاہ منائیں گے
(March 3, 2014)
اسلام آباد: اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں دہشتگردی کے المناک واقعے پر اسلام آباد بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل نے آج (منگل )ملک بھر میں یوم سوگ، یوم سیاہ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل رمضان چوہدری اور سپریم کورٹ بار کونسل صدر کامران مرتضیٰ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں اسلام آباد واقعہ پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے اور منگل کو مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ملک بھر کی عدالتوں اور وکلاءسے اپیل کی ہے کہ اس ہڑتال کو کامیاب بنایا جائے اور اس کی بھرپور طریقے سے اس کی مذمت کی جائے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار اور کچہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ رمضان چوہدری نے کہا کہ ایک عرصے سے وکلاءاور ججز کو دہشتگردوں کی جانب سے واضح دھمکیاں دی جا رہی تھیں تاہم حکومت نے اس حوالے سے ان کی سکیورٹی کے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر اسلام آباد اور دیگر شہروں میں قائم عدالتوں اور وکلاءچیمبرز میں سکیورٹی کو بہتر بنائیں جبکہ سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والے وکلاءکے ورثاءکو معاوضے کی ادائیگی کی جائے اور وکلاءاور ججز کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ ادھر ملک بھر کے وکلاءنے بھی عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وکلاءنے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کھلی دہشتگردی کیخلاف منگل کو عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے وکلاءیوم سیاہ منائینگے۔

کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرزکے ٹارگٹڈ چھاپے،21 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
(March 3, 2014)
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگٹڈ چھاپے،21 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔شہر قائد میں کالعدم تنظیم کے کارندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کئے اور کالعدم تنظیم کے کارندوں ، گینگ وار سمیت21 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ رینجرز نے دھوبی گھاٹ لیاری ، مجاہد کالونی ، لاسی گوٹھ ، مسرت کالونی ، ناتھا خان ، کٹی پہاڑی اور جمعہ گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے۔

لنڈی کوتل:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا 2 اہلکار جاں بحق 8 زخمی
(March 3, 2014)
لنڈی کوتل: لنڈی کوتل کے علاقے سدو خیل میں پاک افغان شاہراہ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے، دھماکے میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف سی کی گاڑی لنڈی کوتل سے جمرود جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ بھی کی۔

باکسر عامر خان کی امریکی ہسپتال میں معذور بچے کی عیادت
(March 3, 2014)
کیلیفورنیا: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا بڑی کامیابی ہے۔برطانوی باکسر عامر خان نے کیلیفورنیا میں ایک ہسپتال میں دس سال سے بیمار علی نقوی سے ملاقات کی۔ انہوں نے حادثے میں معذور ہونیوالے نوجوان علی نقوی کو اپنی شرٹ اور گلوز کے علاوہ تحائف بھی دیئے۔اس موقع پر عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مجبور لوگوں کی مدد کرنا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ آجائے اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔ عامر خان فاونڈیشن دنیا بھر میں بچوں اور مستحق افراد کی بحالی کے لیے کام کر رہاہے۔