حیدرآباد(نامہ نگار)کراچی،لاہورکے درمیان چلنے والی شالیمار ٹرین کا روٹ ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر تبدیل کرک دیا ہے اب یہ ٹرین براستہ جہانیاں کی بجائے وایا ملتان، فیصل آباد شورکوٹ سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی۔پی پی آئی کے مطابق شالیمار ٹرین (27اپ28/ ڈاون) کراچی کینٹ سے صبح چھ بجے روانہ ہو کر اگلے روزرات01بج کر 45 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح 28ڈاو ن شالیمار ٹرین لاہور سے صبح چھ بجے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ ملتان ہوتی ہوئی رات 02 بج کر 45 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ جبکہ ڈرگ روڈ، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، گھوٹکی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباداسٹاپ ہوں گے۔اس کے علاوہ لانڈھی صرف ڈاون سائیڈ سے اس کا سٹاپ ہوگا۔
گمان نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی میرا ریکارڈ توڑے گا : شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کا منفرد ریکارڈ ،ٹیسٹ اسکواڈ لیفٹ ہینڈ کھلاڑیوں سے محروم
فراری ٹیم کے ممبران کی مائیکل شوماکر کی ہسپتال میں جاکر عیادت
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
ایشین گیمز میں انٹری کیلئے پی ایچ ایف نے رابطہ نہیںکیا : عارف حسن
ہاتھ کی سرجری کے باعث اے بی ڈویلیئرز ایک ماہ کیلئے کرکٹ سے دور
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ڈالرا سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائیوں میں 59ملزم گرفتار
کراچی (پی پی آئی)ایف آئی اے حکام نے ملک بھر میں ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف48 کارروائیوں میں منی لانڈرنگ میں ملوث 59ملزموں کو گرفتار جبکہ 48ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں،کارروائیوں کے دوران ابتک ایک لاکھ 6ہزار ڈالر برآمد کئے جاچکے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ملزموں سے دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآمدکی گئی ہے جس کی مالیت 21ملین روپے بنتی ہے،ایف آئی اے کی جانب سے کارروائیوں میں تقریباً اب تک ٹوٹل 150ملین روپے سے زا ئدکرنسی برآمدگی کی جاچکی ہے۔
عسکری ٹاور حملہ کیس، مزید 3 ملزمان گرفتار، شناخت پریڈ کے بعد 14 روز کیلئے جیل منتقل
لاہور(پی پی آئی) عسکری ٹاور پر حملہ میں ملوث 3مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، عدالت نے ملزمان کو شناختی پریڈ کے لیے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے عسکری ٹاور پر حملہ کیس کی سماعت کی، ملزمان فیصل سلطان، کامران، ابراہیم کو چہرے ڈھانپ کر عدالت پیش کیا گیا،عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پی پی آئی کے مطابق ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ عرفان علوی پیش ہوئے اور کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں، عدالت ملزمان کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔
حضرت شاہ قاتل اجمیری ؒکا عرس کل شروع ہوگا،تیاریاں مکمل
کراچی (پی پی آئی) مخدوم سندھ حضرت شاہ قاتل اجمیری کا چار روزہ عرس بدھ13ستمبر سے شروع ہوگااور ہفتہ 16ستمبر تک کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر مزار مقدس واقع احاطہ بابا عالم شاہ بخاری میں جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر حضرت شاہ قاتل اجمیری کے تین روزہ عرس کی تیاریاں مکمل ہیں اور تقاریب میں شرکت کیلئے ان کے عقیدت مند ملک بھرسے ہرسال کی طرح کراچی پہنچ رہے ہیں۔۔
تلاش کریں
خبریں

گمان نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی میرا ریکارڈ توڑے گا : شاہد آفریدی
(January 1, 2014)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنے پر حیرانگی کا اظہار کردیا، انھوں نے کہا خواہش تھی کہ ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ تک برقرار رہتا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ صبح وہ سو رہے تھے جب ان کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنے کے بارے میں بھانجے سے خبر ملی، جسے سن کر وہ کافی حیران ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر سے ریکارڈ ٹوٹنے کا خطرہ تھا، سوچا بھی نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی ان کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ کولن انڈریسن کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ تو بنتے ہیں، ٹوٹنے کے لئے ہیں لیکن ان کی خواہش تھی کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ تک قائم رہتا لیکن ایسا نہیں ہوا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا منفرد ریکارڈ ،ٹیسٹ اسکواڈ لیفٹ ہینڈ کھلاڑیوں سے محروم
(January 1, 2014)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے گیارہ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو شامل نہ کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں2002 کے بعد یہ منفرد ریکارڈ بنایا ہے، قومی ٹیم میں کوئی بھی بائیں ہاتھ کا بیٹسمین شامل نہیں ہے۔اس سے قبل دوہزار دو میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی بھی لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین موجود نہیں تھا۔اس ٹیسٹ کی خاص بات انضمام الحق کی ٹرپل سنچری تھی، جس نے پاکستان کو اننگز اور324رنز سے فتح دلائی تھی۔

فراری ٹیم کے ممبران کی مائیکل شوماکر کی ہسپتال میں جاکر عیادت
(January 1, 2014)
پیرس: فارمولا ون ٹیم فراری کے ٹیم ممبرزنے فرانس کے ہسپتال میں زیرعلاج سات مرتبہ کے عالمی چیمپئین مائیکل شوماکرکی عیادت کی۔ اتوار کو فرانس کے اسکی ریزورٹ پر حادثے میں زخمی ہونے والے جرمن ڈرائیور مائیکل شوماکر گرینوبل کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت بدستورتشویشناک ہے۔ شوماکر کے سابق بوس اورایف آئی اے کے موجودہ صدرجین ٹوڈ اور سابق ٹیسٹ ڈرائیور لوکا بڈورنے ہسپتال جا کر شوماکرکی عیادت کی۔ ہسپتال کے باہر فراری کے مداحوں نے ایک کیمپ لگایا ہے جس میں فراری کا جھنڈا بھی لگایا گیا ہے۔ شوماکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ دوسرے آپریشن کے بعد ان کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن صورتحال اب بھی بہت نازک ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
(January 1, 2014)
لاہور: بھارت کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے روایتی حریف ٹیم کے خلاف 24 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پی بی سی کے مطابق بلائنڈ کرکٹ کی حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سلطان شاہ کے مطابق بھارتی ٹیم آئندہ سال فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونیوالی کرکٹ سیریز میں تین ٹی 20 اور تین ہی ایک روزہ میچز کھیلیں جائیں گے۔

ایشین گیمز میں انٹری کیلئے پی ایچ ایف نے رابطہ نہیںکیا : عارف حسن
(January 1, 2014)
کراچی: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسید عارف حسن کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا ، اب بھی وقت ہے ایشین گیمز میں انٹری بھیجی جاسکتی ہے۔ کراچی میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حسن کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملا ت میں مداخلت کا انجام ٹھیک نہیں ہوگا۔ اورآئی او سی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کواپنا رویہ درست کرنے کے لیے اکتیس جنوری تک کا وقت دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عارف حسن نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ عارف حسن نے مزید بتایا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے فیڈریشن کے باہمی اختلافات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

ہاتھ کی سرجری کے باعث اے بی ڈویلیئرز ایک ماہ کیلئے کرکٹ سے دور
(January 1, 2014)
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا ون ڈے ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ہاتھ کی سرجری کے باعث ایک ماہ تک کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے ۔توقع کی جارہی ہے کہ وہ فروری میں آسٹریلیا کے خلاف شیڈول سیریز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے ۔ڈویلیئرز 2011میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ہاتھ کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کے ہاتھ میں پلیٹ ڈالی گئی تھی ۔ ٹیم کے منیجر محمد موسٰی جی کے مطابق ڈویلیئرز کے ہاتھ میں رکھی پلیٹ دوبارہ ان کے لئے تکلیف کا باعث بن رہی جس کے لئے ڈاکٹر ز نے آپریشن تجویز کیا ہے ۔

