اسلام آباد)پی پی آئی) نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے بجلی، تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اندھیرے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتہ ہیں۔جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر فوری عمل درآمد کے لیے اردن کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر قبول کیا گیا تھا۔
افریقن نیشنز کپ کی میزبانی افریقی ملک ایکواٹورئیل گوئٹیا کے سپرد
انڈر 19پریمئرلیگ:افغانستان اور ملائیشیا نے اپنے اپنے میچ جیت لیے
انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو مستقل رکنیت دے دی
انگلش فٹ بال کلب چیلسی کو ریکارڑ 18.4ملین پاﺅند منافع
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ:ولنگٹن نے آکلینڈ کو چھے وکٹوں سے ہرادیا
اے بی ڈی ولیئرز ون ڈے میں تیزترین سات ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی آئی اے کی آج بھی 53 پروازیں منسوخ
اکراچی)پی پی آئی)ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں پی ایس او سے معاملات طے پانے کے باوجود پی آئی اے کا شیڈول بحال نہیں ہوسکا اور آج بھی 53 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، گوادر پی کے 503، 504، سکھر پی کے 536، 537 جبکہ لاہور پی کے 306، 307، دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213، 214، مسقط پی کے 126 منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد سے دبئی کی 4 پروازیں پی کے 233، 211، 212، 234، کوئٹہ پی کے 325، 326، شارجہ پی کے 181، سکھر پی کے 631، 632، جدہ پی کے 842، مسقط پی کے 292، ابوظہبی پی کے 262 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔لاہور سے ابوظہبی پی کے 263، مسقط پی کے 229، کوئٹہ پی کے 322، 323، مدینہ پی کے 747، باکو پی کے 160 اور دبئی پی کے 204 منسوخ کی جا چکی ہیں۔ملتان سے مسقط پی کے 171، ریاض پی کے 765، 766، شارجہ پی کے 293، 294 جبکہ مدینہ سے ملتان پی کے 716 منسوخ کی گئی ہیں۔سیالکوٹ سے دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281، 282، کویت سٹی پی کے 239 اور ابوظہبی پی کے 178 منسوخ ہیں۔پشاور سے دبئی پی کے 283، ابوظہبی پی کے 217، مسقط پی کے 259، 260 اور دوحہ پی کے 286 بھی منسوخ ہیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی پی کے 223 اور 224بھی منسوخ ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی آج ملکی و غیر ملکی 53 پروازوں کی منسوخی کے بعد 13 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی ہے۔
سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال
گلگت(پی پی آئی) گلگت اور سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آج 6 پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے مطابق پروازیں پی کے 601 اور 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوں گی۔اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 بھی آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ گلگت سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی شیڈول پر ہیں۔قومی ایئر لائن میں ہنگامی صورت حال کی وجہ سے کئی روز سے پروازیں منسوخ تھیں، منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں ملکی، غیرملکی سیاہ سکردو اور گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں۔بیرون ملک سے آئے ہوئے غیرملکی سیاحوں کی انٹرنیشنل پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں، گلگت اور سکردو کی پروازیں پھنسے مسافروں کو واپس اسلام آباد لائیں گی۔
پاک ترک دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے: محسن نقوی
لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ترکیہ کے 100ویں قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاک ترکیہ دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت اورعوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ترکیہ کے رپبلک ڈے کی 100ویں سالگرہ پاکستانیوں کے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے، ترکیہ عالمی منظر نامہ پر ایک اہم اسلامی ملک ہے،اس کی ترقی کے لئے ترکیہ کے عوام اور قیادت کی محنت قابل ستائش ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کی ہر مشکل گھڑی میں امداد اور تعاون کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ محبت، بھائی چارے، اعتماد اور پارٹنرشپ کا خوبصورت امتزاج ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کی باہمی شراکت داری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، پنجاب میں ترکیہ کے مختلف ادارو ں کی شاندار خدمات کو سراہتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ اسلامی برادر ممالک ہیں، ہماری ثقافت، تاریخ اور تہذیب ایک جیسی ہے، اس لیے ہماری دوستی مثالی ہے، ترکیہ کے عوام کے روشن مستقبل اور پاک ترکیہ دوستی کی مزید مضبوطی کے لئے دعا گو ہوں۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
افریقن نیشنز کپ کی میزبانی افریقی ملک ایکواٹورئیل گوئٹیا کے سپرد
قاہرہ:افریقن فٹ بال کنفیڈریشن نے مراکش کے انکار کے بعد افریقن نیشنز کپ کی میزبانی افریقا کے چھوٹے سے ملک ایکواٹورئیل گوئنیا کو سونپ دی۔ مراکش نے ایبولا وائرس کے خوف سے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس سے کنفیڈریشن نے مسترد کرتے ہوئے میزبانی جنوبی افریقی ملک کو دے دی۔ ایکواٹورئیل گوئینیا تیل کی دولت سے مالا مال ملک ہے جہاں کی زیادہ تر آبادی ہسپانوی زبان بولتی ہے، ایکواٹورئیل گوئینیا نے 2012میں ہمسایہ ملک گابون کے ساتھ مشترکہ طورپر فائنل کی میزبانی کی تھی تاہم اب 16ملکوں کی ٹیموں کی میزبانی اکیلے ان کو دی گئی ہے جہاں صرف دو اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کے ہیں،دوسری جانب سے یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکاہے کہ نئے میزبان ملک اس ذمہ داری کو اکیلے نبھا سکتاہے یا نہیں،یاد رہے ایکواٹورئیل کو شروع میں غلط بیانی پر نااہل قرار دیا گیاتھا۔ افریقن نیشنز کپ 17جنوری سے8فروی تک کھیلاجائے گا۔
انڈر 19پریمئرلیگ:افغانستان اور ملائیشیا نے اپنے اپنے میچ جیت لیے
کویت سٹی: ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19پریمئر لیگ کے میچوں میں ملائیشیا اورافغانستان نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کرلی۔ کویت کے دارالحکومت میں کھیلے گئے 10ویں میچ میں ملائیشیا نے سعودی عرب کو دس وکٹوں سے شکست دے دی،سعودی عرب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 26ویں اوور میں صرف 39رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی،سعودی عرب کی جانب سے کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا ،ملائیشیا کے ویراندریپ سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں، ملائیشیا نے ہدف چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔انڈر 19پریمئر لیگ کے 11ویں میچ میں افغانستان نے نیپال کو5وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیپال نے پہلے بیٹنگ کی اور 134رنز کا ہدف دیا ،افغانستان کے راشدخان نے چار وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے 36اوورمیں شاہداللہ کے شان دار52رنز کے ذریعے ہدف مقرری اوور سے پہلے حاصل کیا۔
انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو مستقل رکنیت دے دی
جیجو، جنوبی کوریا: انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسنگ انڈیا کو ورلڈ باڈی کا مستقل رکن بننے کی منظوری دے دی۔ جنوبی کوریا کے شہر جیجو میں منعقدہ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے کانگرس کو اجلاس ہوا جس میں بھارت کو ورلڈ باڈی میں مستقل رکنیت دینے کی منظوری دی گئی۔ باکسنگ انڈیا کے صدر سندیپ جاجوڈیا کا کہنا ہے کہ ہمیں اس تازہ پیش رفت پر بہت خوشی ہے ،ان کا کہناہے کہ ہماری پہلی ترجیح بھارت کی وزارت کھیل سے اس کی منظوری اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت حاصل کرناہے۔ باکسنگ انڈیا کے سیکرٹری جنرل جے کوولی کا کہنا ہے کہ فیڈریشن بھارتی باکسروں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مدد کرے گی۔
انگلش فٹ بال کلب چیلسی کو ریکارڑ 18.4ملین پاﺅند منافع
لندن: انگلش فٹ بال کلب چیلسی نے سال میں 18.4ملین پاﺅنڈ منافع کمانے کا اعلان کردیا۔ چیلسی نے جمعے کواعلان کیا کہ کلب کوایک کروڑ 84لاکھ پاﺅنڈ منافع حاصل ہوا ہے یہ ان کا تیسرے سال میں دوسرا سنگ میل ہے جبکہ 30جون کو مالی سال کے اختتام تک 31کروڑ 9لاکھ اور 80ہزار پاﺅنڈ کا ٹرن اوور ہوگا۔دوسال قبل چیلسی نے1.4ملین پاﺅنڈ کامنافع ہوا تھا اور جبکہ نمو میں 255.8سے اضافہ گزشتہ پانچ سالوں کا تسلسل ہے۔ چیلسی انگلش پریمئر لیگ کے رواں سیزن میں 11میچ کھیل کر29پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ:ولنگٹن نے آکلینڈ کو چھے وکٹوں سے ہرادیا
آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ولنگٹن نے آکلینڈ کو 6وکٹوں سے شکت دے دی۔آکلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں کولن مونروکے جارحانہ 52رنز کے بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے۔ولنگٹن نے مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ولنگٹن کی جانب سے آسٹریلوی بیٹسمین بریڈ ہوج نے 42گیندوں پر سات چھکوں کی مددسے ناقابل شکست 84رنز بنائے۔
اے بی ڈی ولیئرز ون ڈے میں تیزترین سات ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین
پرتھ:جنوبی افریقا کے ون ڈے کپتان اے بی ڈی ولیئرز تیز ترین 7ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں اے بی ڈی ولیئرز نے کیرئر کے 7ہزار رنز مکمل کئے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیزترین بیٹسمین بھی بن گئے، اسے قبل یہ ریکارڑ بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کے پاس تھا جنھوں نے 174اننگز میں سات ہزار رنز بنائے تھے۔ اے بی ڈی ولیئرز نے 80رنز بنائے تاہم ان کی یہ اننگز ٹیم کے کام نہیں آسکی اور ٹیم میچ 32رنز سے ہار گئی۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 301رنز کا ہدف دیاتھا ۔آسٹریلیا ون ڈے کی پہلی اننگزمیں سب سے زیادہ3سورنزبنانے والی دوسری ٹیم ہے ، بھارت نے 82دفعہ جبکہ آسٹریلیا نے 78مرتبہ تین سو کا ہندسہ ترتیب دیاتاہم آسٹریلیا نے68مرتبہ کامیابی سمیٹی بھارت نے صرف 66مرتبہ جیت اپنے نام کی۔