کراچی(پی پی آئی) ملک برادری کی جانب سے حاجی ملک اختر کی زیر سرپرستی ایک پرْ وقار تقریب کااہتمام ایف سی ایریا لیاقت آباد میں منعقد کیاگیاجس میں مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی تھے۔ان کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق، احمد سلیم صدیقی سمیت رابطہ کمیٹی کے عہدیداران، سابقہ سیشن جج افضل روشن و دیگر ملک برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے حاجی ملک اختر نے کہاکہ ملک برادری نے ہمیشہ پیار امن و بھائی چارگی کو اجاگر کیاہے، ایم کیوایم (پاکستان)کے ساتھ رشتہ کئی سالوں پرانا ہے ہر اچھے برے دور میں ہم نے ثابت قدم رہتے ہوئے ساتھ دیاہے، 1986سے لے کر اب تک بہت سے نشیب وفراز دیکھے ہم نے وہ دور بھی دیکھا جب اردو بولنے والوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے 1988سے کراچی میں مقیم ہیں،ہم نے امن و بھائی چارگی کے فروغ کے لیے قربانیاں بھی دی ہیں، آج متحد ہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے سینئر رہنماؤں کا آنا ہمارے لیے عزت افزا ہیں میں تہہ دل سے ان کا اور آنے والے تمام دوست احباب کاشکریہ اداکرتاہوں، ہمارا مقصد ملک میں امن و امان قائم رہے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔تقریب سے خالد مقبول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک برادری کی قربانیوں کو ہم فراموش نہیں کرسکتے ایم کیوایم کے آغاز سے ہمارے ساتھ آج کی اس خوبصورت تقریب کو سجانے پرملک برادری اور حاجی ملک اختر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم (پاکستان)نے ہمیشہ رنگ ونسل سے بے نیاز ہوکر عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک برادری کاپیار و محبت ہمارے ساتھ اسی طرح برقرار ہے، سابق سیشن جج افضل روشن کاکہنا تھاکہ سندھ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری اسٹریٹ کرائم اور کے الیکٹرک کی بدمعاشی کے خلاف اب وقت آگیاہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ہم ملک برادری ایم کیوایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یوروکوالیفائر:جرمنی ہنگری کی کامیابی ، یونان کی آخری مرحلے میں رسائی میں ناکام
فرانس اور البانیا کے درمیان دوستانہ میچ برابر
سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کی جام مہتاب ڈہر کوصحت کی وزارت سنبھالنے پر مبارک باد
امریکن آئس ہاکی:ڈیٹریوٹ ریڈونگز کی بلیک ہاکس کو21سال بعد شکست
سمرسیٹ نے اسٹیو اسنیل کوٹیم کا کوچ اور اکیڈمی ڈائرکٹر مقررکردیا
پاپوانی گنی کی تین روزہ میچ میں ہانگ کانگ کو شکست
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اسلام آباد کے ہائی سکیورٹی زون میں موٹرسائیکل کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ
اسلام آباد)پی پی آئی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ہائی سکیورٹی زون میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ہائی سکیورٹی زون کے حوالے سے نئی حکمت تیار کرتے ہوئے یکم نومبر سے ہائی سکیورٹی میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نئی حکمت عملی کے تحت موٹرسائیکل اب کنونشن سنٹر میں پارک ہوں گے اور کنونشن سنٹر سے ہائی سکیورٹی زون میں داخلے کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پابندی پر عملدر آمد کے لئے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں، یہ فیصلہ ہائی سکیورٹی زون میں ٹریفک کے رش کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت بری امام آنے اور جانے کے لیے متبادل راستہ استعمال کیا جاسکے گا۔بتایا گیا ہے کہ کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے، ایس پی سکیورٹی اسلام آباد نے ہائی سکیورٹی زون ناکہ جات پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و جوانوں کو بریفنگ بھی دی،انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ ڈیوٹی کرنے اورامن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں ڈرون اڑانے پر بھی 2 روز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا کہ کسی بھی تقریب، جلسہ یا کسی تفریحی مقام یا مارگلہ پہاڑیوں پر ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید
ڈیرہ اسماعیل خان)پی پی آئی) سی پیک ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم مسلح دہشتگردوں کا ٹول پلازہ پر دھاوا، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل شیر عالم شہید ہوگیا، مسلح دہشتگردوں نے ٹول پلازہ عملہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یارک کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ پر واقع یارک ٹول پلازہ کے قریب مسلح دہشتگردوں کا پولیس کیمپ پر جدید ہتھیاروں سے رات گئے حملہ کیا۔
پولیس اہلکاروں کی مزاحمت اور حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا، جبکہ علاقہ میں دستی بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی، سی پیک یارک ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ 15سے 20پولیس اہلکار موجود تھے۔ یارک ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ پر شدید فائرنگ کے بعد حملہ اور رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف آر پی کا جوان شیر عالم سکنہ محرابی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔دوسری جانب پاک فوج اور ڈیرہ پولیس کے جوانوں کی زبردست جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور دہشت گرد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،یارک ٹول پلازہ اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
وزیراعظم کا ترکیے کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد(پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ترکیے کے ساتھ خصوصاً اقتصادی شعبے میں کثیرجہتی تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترکیے کے 100 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترکیے کے ساتھ اشیاء کی تجارت کے معاہدے اور تذویراتی اقتصادی فریم ورک پر دستخط سمیت اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ گہری اقتصادی شراکت داری اور مضبوط رابطے آنے والے برسوں میں دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور ترکیے کے درمیان مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی تذویراتی تعاون اور تذویراتی اقتصادی فریم ورک سمیت ادارہ جاتی طریقہ کارکے تحت دفاع، صحت، تعلیم، زراعت، سیاحت، ثقافت اوراقتصادی شعبوں میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گزشتہ ایک سو سال کے دوران خصوصاًصدر رجب طیب اردگان کی متحرک قیادت میں ترکیے کی شاندار ترقی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریہ ترکیہ کی دوسری صدی کے آغاز پر ترکیہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں، خدا کرے کہ دونوں اقوام کے مابین یہ محبت و احترام کا منفرد رشتہ ہمیشہ ایسے ہی قائم رہے۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
یوروکوالیفائر:جرمنی ہنگری کی کامیابی ، یونان کی آخری مرحلے میں رسائی میں ناکام
برلن،ایتھنز:عالمی چمپیئن جرمنی نے یورو کوالیفائر کے گروپ ڈی کے میچ میں جبرالٹر کو0-4سے شکست دے دی، جرمنی گروپ میں اپنے دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے،جرمنی کی جانب سے تھامس مولر نے میچ کے 12ویں منٹ میں گول کرکے جیت کی بنیاد رکھی،مولر نے دو جبکہ ماریو گوئٹزے ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ہنگری نے فن لیند کو 0-1سے شکست دے ددی، فن لینڈ نے شمالی آئرلینڈ کے خلاف ٹیم کی شکست پر کوچ ایٹلا پینٹر کو عہدےسے برطرف کردیا تھا، فن لینڈ کی ٹیم منگل کو روس کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔یورو کوالیفائر کے ایک اور میچ میں سابق یوروچمپین یونان کو فاروئی آئس لینڈ کے ہاتھوں 1-0سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔یونان گروپ میں مسلسل تین شکستوں کے ساتھ ہی یوروکپ کے فائنل مرحلے میں داخل ہونے کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں۔
فرانس اور البانیا کے درمیان دوستانہ میچ برابر
پیرس:فرانس اور البانیا کے درمیان دوستانہ میچ برابری پر ختم ہوگیا۔ فرانس کی ٹیم متبادل کھلاڑی اینٹونی گریزمین کے گول کے باعث البانیا کے ہاتھوںیقینی ہوم شکست سے بچ گئی،دونوں جانب سے ایک ایک گول کیا گیا۔یورو کپ2016کا میزبنا ملک فرانس پہلے چمپیئنز شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکاہے۔ فرانس کے منیجر ڈیڈیئر ڈیشمپس کا کہنا ہے کہ ہمیں میچ میںاچھے مواقع ملے تھے خصوصاً دوسرے ہاف میں البانیا کی ٹیم تھک چکی تھی۔ فرانس کی ٹیم نے رواں سال شا ن دار کارکردگی کا مظاہر کیاہے،ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست رواں سال میں ان کی واحد شکست ہے۔
سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کی جام مہتاب ڈہر کوصحت کی وزارت سنبھالنے پر مبارک باد
کراچی:سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مرکزی کابینہ کا اجلاس سول اسپتال کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں مرکزی صدر اخلاق احمد خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل سیداسلام الدین شاہ،چیئرمین مرزا جاوید بیگ سیمت دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اخلاق احمد نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے جائز مسائل تاحال حل طلب ہیں اخلاق احمد خان نے جام مہتاب ڈہرکو صوبائی وزیر صحت کا قلم دان سنبھالنے پر مبا رک باد پیش کی ، اور امید ظاہر کی کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے تمام مسائل کے حل کے لیے جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے خاص طور سے پیرامیڈیکل اسٹاف کے یتیم بچوں کو جلد ازجلد سرکار ی نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔
امریکن آئس ہاکی:ڈیٹریوٹ ریڈونگز کی بلیک ہاکس کو21سال بعد شکست
مشی گن:امریکن آئس ہاکی لیگ میں ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز کی ٹیم نے روایتی حریف شکاگو بلیک ہاکس کو 21 سال بعد شکست دے دی۔ امریکی ریاست مشی گن میں ہونیوالے ویسٹرن کانفرنس سینٹرل ڈویژن کے ٹورنامنٹ میں میزبان ڈیٹریوٹ اور شکاگو کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ ڈیٹریوٹ نے شکاگوکی بلیک ہاکس کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ ریڈ ونگز کی جانب سے لیوک ، فرانزن ، تاتار ٹامس اور سمتھ نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سینٹرل ڈویژن میں ڈیٹریوٹ نے شکاگو کے خلاف 1993 کے بعد پہلی بار کامیابی سمیٹی۔
سمرسیٹ نے اسٹیو اسنیل کوٹیم کا کوچ اور اکیڈمی ڈائرکٹر مقررکردیا
لندن: انگلش کاﺅنٹی سمرسیٹ نے سابق وکٹ کیپر اسٹیو اسنیل کو ٹیم کا اکیڈمی کا ڈائرکٹر اور بی ٹیم کا کوچ مقررکردیا۔ اسٹیو اسنیل کو ٹیم کی سابق انتظامیہ اینڈی ہوری اور ڈیو ہوفٹن کے چلے جانے کے بعد ان کے متبادل کے طورپر شامل کیا گیاہے۔ 31سالہ اسٹیو اسنیل نے اپنے کیرئر کا زیادہ حصہ گلوسسٹر شائر کے ساتھ گذارا تاہم وہاں سے 2010میں فارغ ہوگئے تھے جس کے بعد انھوں نے 2011میں سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، حال ہی میں وہ گلوسسٹر شائر میں وکٹ کیپنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔
پاپوانی گنی کی تین روزہ میچ میں ہانگ کانگ کو شکست
کوئنزلینڈ:پاپوانیوگنی نے ہانگ کانگ کو تین روزہ ٹورمیچ میں 133رنز سے شکست دے دی۔پاپوانیوگنی کے فاسٹ بولر نورمان وینوا کی شان دار کارکردگی سے ہانگ کانگ کو شکست ہوئی ،انھوں نے36رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ پاپوانیو گنی نے پہلی اننگزمیں 469اور دوسری اننگز میں114رنز بناکر379رنز کا ہدف دیا ، ہانگ کانگ کی ٹیم نے پہلی اننگزمیں205رنز بنائے تھے تاہم 379رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگزمیں245رنز بناکرآﺅٹ ہوگئی اور پاپوانیوگنی نے133رنز سے فتح سمیٹی۔ پاپوانیو گنی نے ہانگ کانگ کودومیچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کیا تھا۔
