حیدر آباد،نوابشاہ، میرپور خاص (پی پی آئی) فلڈ ایمرجنسی ری ہیبیلیٹیشن پروجیکٹ کے تحت حکومت سندھ نے شہید بے نظیر آباد، بدین، عمرکوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ اضلاع کے بڑے شہروں میں گزشتہ برس کے سیلاب سے تباہ فراہمی و نکاسی آب کے انفراسٹرکچر کی بحالی کا آغاز کر دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق مذکورہ پروجیکٹس ورلڈ بینک سے ملنے والے قرض سے مکمل کئے جائیں گے۔
گوانگ ڈونگ “پرل ریور ٹیلنٹس” کو بھرتی کرنے کے لیے 80 ملین رینمنبی تک کی امدادی رقم پیش کرتا ہے
نیکسٹ وی آر نے بین الاقوامی سطح پر پھیلاؤ اور 80 ملین ڈالرز کے سیریز بی سرمایہ کاری مرحلے کے ساتھ عالمی شراکت داریوں کو ہدف بنا لیا
موزیڈو کے ملحقہ ادارے پے ایز نے چین اور جنوبی کوریا میں آن لائن ادائیگی خدمات فراہم کرنے کے لیے جنوبی کوریا کے کے جی انیسس کے ساتھ شراکت داری کرلی
سب سے طویل عرصے سے اولمپک ریکارڈ یافتہ نے اپنے لانگ جمپ ریکارڈ کو توڑنے کا چیلنج دے دیا، انعام ۔۔۔ ایک بیئر
شہر ریشم ووجیانگ بیجنگ میں چیپاؤ ٹاؤن کو ترویج دیتا ہوا
ناننگ-چونگ گوانکن ماس ٹرانزٹ انٹریپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس نے ناننگ میں باضابطہ طور پر کام شروع کردیا
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
علامہ اقبال ایکسپریس کے اوقات کارفوری طورپرتبدیل
کراچی (پی پی آئی) پاکستان ریلویز نے علامہ اقبال ایکسپریس کے اوقات کارفوری طورپرتبدیل کردئیے ہیں۔نئے ا وقات کار کے مطابق اب یہ ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے سہہ پہر3 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام6بجے سیالکوٹ پہنچا کرے گی۔ قبل ازیں علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے دوپہر2 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوا کرتی تھی۔
کراچی میں معروف نعت خواں مولانا رحیم اللہ عطاری قاتلانہ حملہ میں جاں بحق
کراچی (پی پی آئی)اورنگی ٹاؤن میں گلشن عطار مسجد کے مؤذن اور معروف نعت خواں مولانا رحیم اللہ عطاری کو موٹرسائیکل پرسواردو ملزمان نے فائرنگ کر کے شہید کردیا، پی پی آئی کے مطابق ان کے چہرے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں، واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم گولی کا ایک خول ملا ہے۔جاں بحق رحیم اللہ کے اہلخانہ نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے وقت رحیم اللہ نعت خوانی کی تقریب میں جا رہے تھے، مقتول کا چھ مہینے کا بیٹا ہے اور ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔
سندھ کے دیہات میں بھی کتوں کے کاٹنے کے واقعات یکایک بڑھ گئے
شاہ پور چاکر(پی پی آئی) کراچی اور حیدر آباد و سکھر کے بعد سندھ کے دیہات سے بھی سگ گزیدگی کے واقعات کی خبریں مل رہی ہیں،شاہپورچاکر وگردونواح میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر میں کتے کے کاٹنے کے 111 کیسز سامنے آئے اور رواں ماہ نومبر کے ابتدائی بارہ ایام میں 44 افراد کو کتوں نے کاٹ لیا۔رورل ہیلتھ سینٹرشاہپورچاکر نے سگ گزیدہ افراد کی بڑی تعداد لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)
گوانگ ڈونگ “پرل ریور ٹیلنٹس” کو بھرتی کرنے کے لیے 80 ملین رینمنبی تک کی امدادی رقم پیش کرتا ہے
(August 11, 2016)
گوانگ چو، چین، 10 اگست 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– گوانگ ڈونگ نے باصلاحیت افراد کو تلاش کرنے کے اپنے سالانہ عالمی منصوبے کا اجرا کردیا ہے جسے 2016ء گوانگ ڈونگ “پرل ریور ٹیلنٹس پلان” کا نام دیا گیا ہے، جو جدت طراز اور منتظمی ٹیموں اور باصلاحیت افراد کی قیادت کرنے پر نظریں رکھ رہا ہے۔ درخواستوں کی قبولیت 31 اگست کو مکمل ہوگی اور تمام درخواست گزار باضابطہ ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کروائیں (http://rc.gdstc.gov.cn)۔ اس کا ہدف بہترین مقام و غیر ملکی باصلاحیت افراد کو بھرتی کرکے گوانگ ڈونگ کی جدت طرازی اور منتظمی کے لیے صوبے کی جدت طرازی سے چلنے والی ترقی حکمت عملی کا نفاذ ہے۔ نوٹس کے مطابق جدت طراز اور منتظمی ٹیمیں اور باصلاحیت افراد کو درخواست دیں گے اور دو زمرہ جات میں ان پر نظرثانی کی جائے گی بشمول “ٹیکنالوجی آر اینڈ ڈی اور صنعت کاری” اور عملی بنیادی تحقیق”۔ “اور جدت طراز اور منتظمی ٹیموں کے لیے “گلوبل ینگ ٹیلنٹ ٹیم پروجیکٹ” خصوصی طور پر قائم کیا گیا ہے۔ بہترین عالمی ٹیمیں 80 ملین رینمنبی کی امدادی رقم پائیں گی، اور معروف باصلاحیت افراد 6 ملین یوآن کی امدادی رقم حاصل کریں گے، جن میں 5 ملین یوآن کا خصوصی کام کا فنڈ اور 1 ملین یوآن (بعد از ٹیکس) اقامت کی امداد ہوگی۔ باصلاحیت افراد کو متعارف کروائے جانے کے بعد گوانگ ڈونگ میں کم از کم پانچ مسلسل سال کام کرنا ہوگا، معروف باصلاحیت افراد کو گوانگ ٹیموں میں کل وقتی کام کرنا ہوگا اور ٹیموں کو گوانگ ڈونگ میں کام کے طریقے اور اوقات کار کی متعلقہ ضروریات پوری کرنی ہوں گی۔ رابطہ معلومات: اسپیشل آفس آف انوویٹو اینڈ انٹریپرینیوریل ٹیمز انٹروڈکشن، گوانگ ڈونگ پروونشل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ ٹیلی فون: 83163919-020-86+, 83163358، 83163355 فیکس: 83163914-020-86+ آفس آف لیڈنگ ٹیلنٹس انٹروڈکشن، گوانگ ڈونگ پروونشل ڈپارٹمنٹ آف ہیومن ریسورسز اینڈ سوشل سکیورٹی ٹیلی فون: 83134790-020-86+، 83134791 فیکس: 83134793-020-86+ مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل پر کلک کیجیے: http://www.newsgd.com/news/2016-08/03/content_152976079.htm ذریعہ: خبری دفتر گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت
نیکسٹ وی آر نے بین الاقوامی سطح پر پھیلاؤ اور 80 ملین ڈالرز کے سیریز بی سرمایہ کاری مرحلے کے ساتھ عالمی شراکت داریوں کو ہدف بنا لیا
(August 10, 2016)
ایشیا بھر سے سرمایہ کار براہ راست ورچوئل ریئلٹی نشریات میں رہنما کی مدد کریں گے کہ وہ وسیع عالمی ناظرین تک عالمی معیار کی تفریح کا ایک تحفظ پذیر بہاؤ تشکیل دے لگونا بیچ، کیلیفورنیا، 9 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– براہ راست ورچوئل ریئلٹی نشریات ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما نیکسٹ وی آر نے سرمایہ کاری کے اہم سنگ میل کا اعلان کردیا ہے جس میں ادارے کو اپنے عالمی اثرات بڑھانے میں مدد کے لیے سیریز بی مرحلے میں 80 ملین ڈالرز ملے ہیں۔ اس سیریز بی سرمایہ کاری کا بیشتر حصہ ایشیا بھر میں تفریح، مواد اور ٹیکنالوجی مارکیٹوں سے وابستہ معروف سرمایہ کاروں اور ساتھ ساتھ سیریز اے مرحلے کے لیے شریک امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ نئے امریکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی دیا گیا ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160808/396602 سیریز بی سرمایہ کاری نیکسٹ وی آر کو اپنے ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم کی پیشرفت تیز کرنے اور اہم، عالمی ٹیکنالوجی، تفریح اور سرمایہ کاری شراکت داروں کے بڑھتے ہوئے اجتماع کے ذریعے بین الاقوامی کارگزاری صارفین کو محافل موسیقی، عالمی معیار کے کھیلوں اور دیگر کارکردگیوں سے زیادہ براہ راست تفریح دینے کے قابل بناتی ہے۔ نیکسٹ وی آر کے ایگزیکٹو چیئرمین بریڈ ایلن نے کہا کہ “اس نئی سرمایہ کاری کے ذریعے ہم براہ راست کھیل و موسیقی تقریبات سے وابستہ دنیا کی سب سے بڑی فین بیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نیکسٹ وی آر کے ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ ایشیا کے سب سے بڑے کرداروں کی مدد ہمیں چین، کوریا اور جاپان میں مقامی و بین الاقوامی مواد دونوں تخلیق اور تقسیم کرنے کے لیے زبردست وسائل دیتی ہے۔” نیکسٹ وی آر کی خصوصی مواد اور ورچوئل ریئلٹی تجربات کی فہرست 2016ء بڑے پیمانے پر بڑھی۔ حال ہی میں نیکسٹ وی آر نے براہ راست تفریح کی دنیا کے بڑے نام لائیو نیشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا تاکہ درجہ ‘اول’ کی سینکڑوں کارکردگیوں کو دنیا بھر میں پرستاروں تک پہنچا سکے۔ جیسا کہ نیکسٹ وی آر کھیلوں کے اہم مقابلوں کو ورچوئل ریئلٹی میں براہ راست نشر کرتا ہے جس میں ماضی کے مقابلے بھی شامل ہیں جیسا کہ یو ایس اوپن اور ماسٹرز ٹورنامنٹ، کینٹکی ڈربی، ڈیٹونا 500، انٹرنیشنل چیمپئنز کپ (آئی سی سی) اور دیگر کئی، نئی سرمایہ کاری براہ راست اور برطلب ورچوئل ریئلٹی نشریات کے تسلسل کی قیادت کرے گی۔ سیریز بی مرحلے کے سرمایہ کاروں میں شامل ہیں: سی آئی ٹی آئی سی گوآن انفارمیشن انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ بنیادی طور پر انفارمیشن نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور انفارمیشن خدمات کی ترویج میں شامل ہے۔ ادارے کے کاروبار میں کیبل ٹیلی وژن نیٹ ورک سروسز، اضافی قدر رکھنے والی ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات، نیٹ ورک سسٹم کی تکمیل اور ایپلی کیشن سافٹویئر مصنوعات کی تیاری شامل ہیں۔ نیٹ ایز، ایک معروف چینی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اور آن لائن گیمنگ ادارہ، جس کی توجہ موبائل اور پی سی گیمز کے لیے مواد کی فراہمی، اور ساتھ ساتھ صارفی شمولیت کو تحریک دینے پر ہے۔ بلزرڈ انٹرٹینمنٹ، مائیکروسوفٹ اور موجانگ
موزیڈو کے ملحقہ ادارے پے ایز نے چین اور جنوبی کوریا میں آن لائن ادائیگی خدمات فراہم کرنے کے لیے جنوبی کوریا کے کے جی انیسس کے ساتھ شراکت داری کرلی
(August 9, 2016)
آسٹن، ٹیکساس، 8 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– موزیڈو کے ملحقہ ادارے پے ایز، جو چین کا معروف ادائیگی گیٹ وے ہے، اعلان کرتا ہے کہ اس نے جنوبی کوریا کے معروف ادائیگی فراہم کنندہ کے جی انیسس کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے تاکہ چین اور جنوبی کوریا میں کاروباری اداروں اور صارفین کے لیے برقی ادائیگی خدمات فراہم کرے۔ موزیڈو میں اسٹریٹجک گلوبل انیشی ایٹوز کے بانی و چیئرمین مائیکل لبرٹی نے کہا کہ “کے جی انیسس کے ساتھ یہ تزویراتی شراکت داری چین اور جنوبی کوریا دونوں میں کئی کاروباری اداروں اور صارفین کو باسہولت اور محفوظ ادائیگی خدمات فراہم کرتی ہے۔ پے ایز غیر ملکی مارکیٹیں بنانے، آن لائن اور آف لائن ادائیگی خدمات کے پھیلاؤ اور چین اور جنوبی کوریا کے اندر صارفین کو زیادہ انتخاب اور بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے کے جی انیسس کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔” کے جی انیسس نمائند نے کہا کہ “پے ایز کے ساتھ شراکت داری کے جی انیسس کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ کے جی انیسس جنوبی کوریا میں مارکیٹ حصہ بڑھانے کے لیے پے ایز کی مدد کرے گا، ساتھ ساتھ، پے ایز چین کے اندر زیادہ مارکیٹ حصہ حاصل کرنے کے لیے کے جی انیسس کی مدد کرنے کے قابل ہوگا۔ بالآخر اس کلیدی شراکت داری کا نتیجہ ای کامرس ادائیگی خدمات کا ایک وسیع، بین السرحدی جال کی صورت میں نکلے گا۔” یہ شراکت داری پے ایز کو بین الاقوامی فروخت کنندگان کو جنوبی کوریائی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد دے گا جبکہ کے جی انیسس چین کے اندر ایک باسہولت ادائیگی سروس پیش کرے گا۔ یہ باہمی کوشش تیز اور محفوظ ادائیگی تکمیل تخلیق کرتی جبکہ کاروباری اداروں کو جنوبی کوریائی مارکیٹ میں داخل ہونے، بینالسرحدی کلیئرنگ اور تصفیہ کے مسائل حل کرنے اور ایسا نظآم تخلیق کرنے میں مدد دے گی جو جنوبی کوریائی صارفین کے لیے باسہولت ہو۔ پے ایز کے بارے میں بیجنگ میں صدر دفاتر کا حامل موزیڈو کا ملحقہ ادارہ پے ایز اس وقت ان ادائیگی خدمات پلیٹ فارم پر توجہ رکھتا ہے جو موبائل، آن لائن، کال سینٹر اور پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) ٹرمینلز کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ جامع ادائیگی پلیٹ فارم چین میں 23 بینکوں کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھتا ہے اور چائنا یونین پے کا رکن ہے۔ پے ایز چائنا یونین پے اور 4 عالمی سطح پر قبول کیے جانے والے بین الاقوامی کریڈٹ کارڈز: ماسٹرکارڈ، ویزا، امریکن ایکسپریس اور جے سی بی کارڈز سمیت تمام ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز پروسیس کر سکتا ہے۔ پے ایز کے اہم صارفین میں بیجنگ حکومت، بینک، جامعات اور ایپل، ایمیزن، نائیکی، کورین ایئر، ایچ پی، بربیری، ڈی اینڈ جی، بیلی، ارمانی، ٹریول زو، پیئرٹرانسفر، لورو پیانا، نیسپریسو، ایچ اینڈ ایم، یوکس، چائنا ٹیلی کام، چائنا موبائل اور چائنا یونیکورن وغیرہ جیسے فورچیون 500 ادارے شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.beijing.com.cn اور http://www.payeasenet.com۔ کے جی انیسس کے بارے میں 1998ء میں قائم ہونے والا کے جی انیسس کوریا کا پہلا آن لائن ادائیگی خدمات فراہم کنندہ ہے، جو
سب سے طویل عرصے سے اولمپک ریکارڈ یافتہ نے اپنے لانگ جمپ ریکارڈ کو توڑنے کا چیلنج دے دیا، انعام ۔۔۔ ایک بیئر
(August 8, 2016)
لانگ جمپر باب بیمون نے کھلاڑیوں کو للکارا ہے کہ وہ ان کے “پرفیکٹ جمپ” کو پیچھے چھوڑیں اور پائیں ایک بیئر، چیمپئنز کی فطری پسند نیو یارک، 8 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– دنیا میں سب سے طویل عرصے سے موجود ایتھلیٹک ریکارڈز میں سے ایک کے مالک بوب بیمون نے تمام لانگ جمپ کھلاڑیوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس مہینے ان کا ریکارڈ توڑیں۔ وہ انتظار کریں گے اور اگر یہ ٹوٹ گیا تو جیتنے والے کو باب ایک تازہ اور کڑک بیئر خرید کر دیں گے: زندگی کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرنے کا جشن منانے کے لیے بہترین مشروب جو ایک صحت مند اور متوازن طرز زندگی کا حصہ ہے، جب اسے اعتدال میں استعمال کیا جائے تو۔ یہ شرط لگانے والے کا انعام کہیں زیادہ معقول لگتا ہے کیونکہ افتتاحی تقریب کا دن 5 اگست 2016ء بیئر کا بین الاقوامی دن بھی تھا۔ وڈیو – https://youtu.be/ajO_n47KZX0 ریکارڈ توڑنے والے کے لیے بیئر کا انعام کیوں؟ بیئر اور کھیل کا زیادہ تر لوگوں کے تصور سے بھی زیادہ بہت مضبوط ربط ہے۔ انہیں نہ صرف دنیا بھر میں فتوحات کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے، بلکہ یہ مشروب اعتدال میں استعمال کیا جائے تو متوازن طرز زندگی کا حصہ بن سکتا ہے۔ قدرتی اجزا سے بنی بیئر فطری تخمیر کے عمل کا نتیجہ ہے اور اسے بحیرۂ روم کے ساتھ کے علاقوں کی خوراک کا حصہ سمجھا جاتا ہے، جو دنیا کی بہترین خوراکوں میں سے ایک ہے۔ بیمون نے کہا کہ “ایک سخت تربیتی سیشن کے بعد میری نظریں خاطر تواضع کے لیے ایک بیئر کا لطف اٹھانے پر رہتی ہیں۔ ایک دوست کے ساتھ بیئر کا لطف اٹھانا زندگی کی حقیقی خوشیوں میں سے ایک تھا، اور اب بھی ہے۔” تقریباً 50 سال پہلے بوب بیمون نے لانگ جمپ کا ریکارڈ توڑا تھا، 1968ء میں 8.9 میٹرز تک پہنچ کر۔ “دی پرفیکٹ جمپ” جیسا کہ اسے بعد میں نام دیا گیا تھا، نے کھیلوں کی دنیا میں کافی داد و تحسین پائی اور اسے 20 ویں صدی کے پانچ سب سے بڑے کھیلوں کے مواقع میں سے ایک نامزد کیا گیا تھا۔ اس وقت اتنی طوالت کی حامل جمپ کی پیمائش کے لیے موزوں بصری ڈیوائس موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے حکام کو اسے ہاتھوں سے ناپنا پڑا۔ اس وقت سے کھلاڑی ہر چار سال بعد اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کرچکے ہیں، لیکن کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا۔ اب ریکارڈ یافتہ کی حیثیت سے اکتانے کے بعد بیمون نے وڈیو کے ذریعے چیلنج جاری کیا ہے، جس میں لانگ جمپرز کو اپنا ریکارڈ توڑنے اور انعامات حاصل کرنے کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے: ایک بیئر تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے ساتھ۔ بیمون چیمپئن بننے کے لیے ساتھی کھلاڑیوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں تاکہ وہ ان کے ریکارڈ کا خاتمہ کریں اور وہ بالآخر ریٹائرمنٹ پر مطمئن ہو جائیں۔ جیتنے والا ان ان گنت کھلاڑیوں اور شہریوں کے درجے میں شامل ہو جائے گا جو اپنی حیران کن کامیابیوں کا جشن
شہر ریشم ووجیانگ بیجنگ میں چیپاؤ ٹاؤن کو ترویج دیتا ہوا
(August 8, 2016)
بیجنگ، چین، 8 اگست 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– چائنا ووجیانگ چیپاؤ ٹاؤن پروموشن کانفرنس اور انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ڈیزائن مقابلے کی پریس کانفرنس بتعاون ووجیانگ ضلعی حکومت اور بہ انتظام ووجیانگ ٹیہو لیک نیو سٹی انتظامی کمیٹی اور ووجیانگ مشرقی ٹیہو لیک ایکو-ٹورازم ریزورٹ انتظامی کمیٹی 3 اگست کو کامیابی کے ساتھ بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ روایتی ثقافت کو آگے لے جانے اور دستکاری کو قبول کرنے کے موضوع کے ساتھ یہ کانفرنس مقامی و بیرون ملک مقیم غیر معمولی ماہرین تعمیرات کو مدعو کرچکی ہے کہ وہ جدید تعمیراتی خصوصیات کے ساتھ چیپاؤ عناصر کو ملا کر بہترین ڈیزائنوں کے انتخاب کے لیے چیپاؤ ٹاؤن میں بنیادی عمارات ڈیزائن کریں۔ چیپاؤ ٹاؤن ووجیانگ کے اندرونی علاقے کے مرکز میں واقع ہے، جس نے ریشم کے کئی مشہور کاریگر پیش کیے ہیں، جن میں فی داشینگ، “ریشم کی ماں”، چیان سیاؤپنگ، بانی سونگ کمخواب کے قومی ثقافتی ورثہ اور چو ہونگ شینگ، “چیپاؤ کے شنگھائی مکتبے کی چلتی پھرتی لغت” شامل ہیں۔ ریشم کے پارچہ جات کی پیداوار ووجیانگ کی معروف صنعت بن چکی ہے جس میں پیداواری گنجائش سینکڑوں ارب یوآن تک ہے۔ اس کی ریشمی پیداوار کل قومی برآمدات کا چھٹا حصہ ہیں۔ ووجیانگ کے ترقی یافتہ صنعتی علاقے اور وسیع ثقافتی ورثے کی بدولت چیپاؤ ٹاؤن روایتی ثقافت اور دستکاری ورثے کے ساتھ آگے جانے کے قابل ہے۔ مستقبل میں یہ چیپاؤ ثقافت کے موضوع پر ایک ثقافتی قصبہ، دستکاری قبولیت کے لیے ایک صنعتی قصبہ اور جنوبی دریائے یانگزے کےخوبصورت منظر کے ساتھ ایک سیاحتی قصبہ تعمیر کرے گا اور “چیپاؤ ہزاروں سالوں سے چینی ملبوسات کا بہترین نمائندہ ہے، ووجیانگ چیپاؤ ورثے کا بہترین نمائندہ ہے” کا شاندار خواب حقیقت کا روپ دھار جائے گا۔ چیپاؤ ٹاؤن کا خواب دنیائے فیشن کے رہنماؤں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔ جیسا کہ پیرس ہاؤٹ کاؤچر ویک میں پیش ہونے والے پہلے چینی فیشن ڈیزائن لارینس سو نے کلاسیکی شہ پاروں کی سیریز میں متعدد ڈیزائن تیار کیے جن میں فین بنگ بنگ کے لیے تیار کردہ “اورینٹل آسپیشیس کلاؤڈ” ڈریگن عبا لباس بھی شامل تھا۔ ان کے نقطہ نظر سے، پانچ ہزار سال کی روشن تاریخ کے ساتھ چیپاؤ مشرقی حسن کے ساتھ چینی ملبوسات کا نمائندہ ہے۔ چیپاؤ ٹاؤن چینی قدیم معیارات سے روح کو جذب کرنے جدت طرازی تک کے ذریعے کامیابی حاصل کرے گا۔ ڈیزائن مقابلہ چیپاؤ عجائب گھر، چیپاؤ موضوع پر ہوٹل، چیپاؤ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، لیڈیز کالج، چیپاؤ آؤٹ ڈور شو ایریا اور ایسے ہی بنیادی منصوبوں کے لیے بولی کی خاطر مدعو کرتا ہے۔ پورا مقابلہ درخواستوں، فائلوں کی وصولی، جائزے اور نتیجے تک پہنچنے تک اگست سے 2016ء کے اختتام تک جاری رہے گا۔ شرکا چیپاؤ ٹاؤن کی باضابطہ ویب سائٹ (http://www.townqipao.com/) پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ چین میں مستند ماہرین کو ججوں کے پینل کے چیئرمین کی حیثیت سے چو چانگ (سیکریٹری جنرل چائنا ایسوسی ایشن آف آرکیٹیکچر) کے ساتھ جائزہ عمل میں مدعو کیا گیا ہے۔ ایک پہلا انعام، دو دوسرے انعامات اور تین تیسرے انعامات منتخب کیے جائیں گے۔ انہیں بونس اور قصبے کی تعمیر میں حصہ لینے کے مواقع بھی
ناننگ-چونگ گوانکن ماس ٹرانزٹ انٹریپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس نے ناننگ میں باضابطہ طور پر کام شروع کردیا
(August 8, 2016)
ناننگ، چین، 5 اگست 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– ناننگ-چونگ گوانکن ماس ٹرانزٹ انٹریپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس نے ناننگ کے ہائی-ٹیک زون میں 24 جولائی سے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔ قبل ازیں گوانگ سی خود مختار علاقے کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری پینگ چنگ ہوا نے وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی بیجنگ کے نائب میئر سوئی چی جیانگ کر رہے تھے، جو چونگ گوان کن انتظامی کمیٹی کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری بھی ہیں۔ چیئرمین خود مختار علاقہ چین وو نے سوئی چی جیانگ کے ہمراہ بیس کا افتتاح کیا اور مقیم اداروں کے پہلے گروہ کی دستخطی تقریب کو ملاحظہ کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ناننگ-چونگ گوانکن ماس ٹرانزٹ انٹریپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس خود کو ایک جدید ماحول میں بدلنے کی کوشش کرے گا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سہارا رکھنے والے، تیز فہم ساخت گری میلان کے حامل اور ماس انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن بیس اور سہارا دینے والے متعدد دیگر پلیٹ فارموں کے ذریعے اہم اداروں کا غلبہ ہے، یوں وہ سرمائے، باصلاحیت افراد اور جدت طرازی کے عوامل کو عالمی سطح پر یکجا کرتا ہے۔ ان تمام کوششوں کے ساتھ بیس چونگ گوان کن کی کامیابی کو کہیں اور بھی نقل اور مزید پھیلایا جا سکتا ہے، جو ناننگ کو چین-آسیان علاقوں میں خدمات سے چلنے والے جدید شہر میں تبدیل کر رہا ہے۔ گوانگ سی خود مختار علاقے کی پارٹی کمیٹی کے رکن قائمہ کمیٹی اور ناننگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری وانگ سیاؤڈونگ نے کہا کہ ناننگ ماس انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس بنانے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کو عملی پیداوار میں ڈھالنے کے فروغ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گا۔ منصوبےکے تحت ناننگ-چونگ گوان کن ماس انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس بنیادی طور پر پڑوسی خطے میں ایک بین الاقوامی جدت طرازی کا مرکز بنے گا اور 2020ء تک وسطی و جنوبی، مغربی و جنوبی اور ساتھ ساتھ آسیان علاقوں میں بھی بہتر خدمات پیش کرنے کے لیے آر اینڈ ڈی، باصلاحیت افراد، رابطہ کار اور خدمات فراہم کرے گا۔ دریں اثنا بیس اعلیٰ جدت طرازی عوامل کو یکجا کرکے بڑھتا ہوا اثر و رسوخ حاصل کرے گی۔ اس وقت ناننگ بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، انٹیلی جینٹ ساخت گری، توانائی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ اور جدید زراعت کے شعبوں میں چونگ گوان کن کے ساتھ بہتر تعاون حاصل کر چکا ہے۔ ناننگ-چونگ گوانکن ماس ٹرانزٹ انٹریپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس کو 12 سے زیادہ ہائی-ٹیک اداروں کی جانب سے متعارف کروایا گیا تھا جن میں سی ای آئی آئی ایف، گوگل ایڈورڈز ایکسپیریئنس سینٹر (گوانگ سی)، اسمارٹ کلاؤڈ، گوانگ سی جی جیا رن ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اور ایچ آئی ٹی روبوٹ گروپ شامل تھے۔ ذریعہ: ناننگ میونسپل بیورو آف نیوز تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=274379
