گھوٹکی (پی پی آئی) ٹندو پھاٹک کے مقام پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شوکت بگٹی اور نیاز مینگل بروہی کے ناموں سے ہوئی ہے، پی پی آئی کے مطابق شوکت بگٹی سکھر جبکہ نیاز مینگل بروہی بلوچستان کا رہائشی ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں ڈاکو گھوٹکی پولیس کو ڈکیتی کی متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
ڈیڈی چکسنگ نے موجودہ فنڈریزنگ مرحلے میں پیشرفت کا اعلان کردی
بیجنگ-گوانگسی تعاون کے فروغ کے لیے ناننگ چونگ گوانکن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ساتھ مل کر کام کرتا ہوا
میگاپورٹ نے شمالی امریکا کے لیے ڈینیل ریان کو نائب صدر برائےسیلز مقرر کردی
کینٹن میلہ 119واں کل 28 ارب امریکی ڈالرز کے کاروباری معاہدوں کے ساتھ مکمل
ریڈ سینوفارم کی جانب سے شنگھائی میں دنیا کے سب سے بڑے صحت عامہ کے ایونٹ – دِس – کی میزبانی
2021ایشیا پیسفک آن لائن وڈیو مواقع کی پیش بینی 35 ارب امریکی ڈالرز تک
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پاکستان کیلئے لائف لائن بن چکا ہے: احسن اقبال
لاہور (پی پی آئی)) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اورسابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا علاقائی مرکز بن گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آرآئی) کے ثمرات سے متعلق موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پاکستان کیلئے لائف لائن بن چکا ہے، چینی صدر شی جن پنگ کا تصور دنیا کے بین الاقوامی تعلقات میں بڑی تبدیلی لایا ہے، سرحدوں کی قید سے ماورا وڑن لوگوں کو انفراسٹرکچر کے جال کے ذریعے جوڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ ختم نہیں ہوئی اور فلسطین میں جنگ بھڑک اٹھی ہے، اسرائیل مغرب کی غیر مشروط حمایت سے فلسطین پر ظلم وبربریت کر رہا ہے، غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا ہے، نسل کشی کا نشانہ بننے والوں کے حق میں آواز اٹھانے پر چین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون اور اشتراک عمل کی حیران کن مثال بن چکا ہے، بی آر آئی میں دنیا کے مشکل مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، سی پیک سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا علاقائی مرکز بن گیا ہے، بی آر آئی کے نشان ساؤتھ ایسٹ ایشیا، ساؤتھ ایشیا اور سینٹرل ایشیا تک پھیل چکے ہیں۔رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا، یورپ اور افریقہ کو جوڑنے کا ذریعہ یہ منصوبہ عالمی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے، سیاسی جماعتیں عوام کیلئے فیصلہ سازی کرتی ہیں، سیاسی جماعتوں میں تعاون مستقبل کی صورت گری میں نہایت اہم ہے، دنیا کو آج سب سے بڑھ کر تعاون کی راہ اپنانے کی ضرورت ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت سے شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18نومبر تک منظور
راولپنڈی(پی پی آئی))عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9مئی کے 13مقدمات میں ملزم نامزد کر دیاگیا،عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18نومبر تک منظور کرلی،عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کردیں.جج ملک اعجاز آصف نے کہاکہ شیخ صاحب! لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 9مئی کے واقعات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،شیخ رشید اور راشد شفیق وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، شیخ رشید کو 9مئی کے 13مقدمات میں ملزم نامزد کردیاگیا.وکیل نے کہاکہ شیخ رشید کے خلاف سیاسی انتقام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا،شیخ رشید اور راشد شفیق کے نام ان گنت مقدمات میں ڈال دیئے گئے ہیں،ہر روز نئے مقدمے میں نام ڈالنے کی خبر ملتی ہے۔جج ملک اعجاز آصف نے کہاکہ شیخ صاحب! لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا ہے.، شیخ رشید نے کہاکہ میرے خلاف سابقہ کوئی مقدمہ نہیں تمام مقدمات چلے کے بعد کے ہیں.وکیل نے کہاکہ آئی جی پنجاب ہائیکورٹ میں لکھ کردے چکے ہیں کہ شیخ رشید کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18نومبر تک منظور کرلی،عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کردیں،عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی مزید 4مقدمات میں عبوری ضمانتیں ذاتی مچلکوں پر منظور کرلیں۔
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران کیخلاف سماعت 13 نومبر کیلئے مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی)چئیرمین پی ٹی آئی کا توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس 13 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا۔ پی پی آئی کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کی کاروائی کے لئے الیکشن کمیشن نے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے،اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی جبکہ اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)
ڈیڈی چکسنگ نے موجودہ فنڈریزنگ مرحلے میں پیشرفت کا اعلان کردی
(May 14, 2016)
ایپل سے 1 ارب امریکی ڈالرز کی تزویراتی سرمایہ کاری وصولبیجنگ، 13 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایک ہی مقام پر دنیا کے معروف نقل و حمل کے متحرک پلیٹ فارم ڈیڈی چکسنگ (“ڈیڈی” یا “ادارہ”) نے آج تازہ ترین فنڈریزنگ مرحلےکے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔ چینی اور بین الاقوامی اداروں کے گروپ میں ایپل ڈیڈی میں 1 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کر گیا ہے، یوں ادارے کی تاریخ میں واحد سب سے بڑی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ ڈیڈی چکسنگ حقائق نامہ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160513/8521603099 اس سرمایہ کاری کے ذریعے ایپل ڈیڈی میں تزویراتی سرمایہ کار بن چکا ہے اور ٹینسینٹ، علی بابا اور دیگر کلیدی معاون اداروں میں شامل ہوگیا ہے جوکروڑوں چینی ڈرائیوروں اور مسافروں کو خدمات فراہم کرنے والے گاڑی شیئر کرنے کے پلیٹ فارم کی تعمیر میں ڈیڈی کے مقصد میں مزید مدد دے گا۔ ڈیڈی کے بانی اور سی ای او چینگ وی نے کہا کہ “ایپل کی جانب سے تصدیق ہماری چار سال پرانی کمپنی کے لیے بہت بڑی حوصلہ افزائی اور تحریک ہے۔ ڈیڈی اپنے ڈرائیورز، سواروں اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ سخت محنت کرے گا تاکہ ہر شہری کو نقل و حرکت کے لچکدار اور قابل بھروسہ مواقع دیے جا سکیں اور شہروں کو نقل و حرکت، ماحولیاتی اور روزگار کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دی جا سکے۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کہا کہ “ڈیڈی اس جدت طرازی کی مثال پیش کرتا ہے جو چین میں آئی او ایس ڈیولپر کمیونٹی میں جگہ پا رہی ہے۔ ہم ان کے قائم کردہ کاروبار اور ان کی شاندار قائدانہ ٹیم سے بہت متاثر ہیں، اور ہماری نظریں آگے بڑھتے ہوئے ان کی مدد کرنے پر مرکوز ہیں۔” اپنی ڈیٹا مائننگ اور تجزیے کی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ڈیڈی اب اپنے پلیٹ فارم پر روزانہ 11 ملین سواریاں مکمل کرتا ہے، موبائل ٹیکنالوجی کی بنیاد پر نقل و حرکت کے مواقع کی وسیع رینج کے ساتھ 400 سے زیادہ چینی شہروں میں لگ بھگ 300 ملین صارفین کو خدمات دے رہاہے۔ ڈیڈی 14 ملین چینی کار مالکان اور ڈرائیوروں کے ساتھ کام کرتا ہے، اور نجی کار رکھنے والے شیئر میں 87 فیصد اور ٹیکسی رکھنے کے شعبے میں 99 فیصد حصہ رکھتا ہے۔” [1] [1] “فوکس رپورٹ آن پرائیوٹ-کار ہیلنگ ان چائنا 2015ء”، چین قومی نیٹ ورک انفارمیشن مرکز ڈیڈی چکسنگ ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے برعظیم چین میں برنسوک گروپ [email protected] 8600 5960 (10) 86+ ہانگ کانگ برنسوک گروپ [email protected] 5000 3512 852+ امریکا سارڈ وربینن اینڈ کمپنی [email protected] 8750 618 415 1+ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160513/8521603099
بیجنگ-گوانگسی تعاون کے فروغ کے لیے ناننگ چونگ گوانکن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ساتھ مل کر کام کرتا ہوا
(May 13, 2016)
ناننگ، چین، 10 مئی 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– دسمبر 2015ء میں حکومت ناننگ، چونگ گوانکن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی انتظامی کمیٹی اور چونگ گوانکن ڈيولپمنٹ گروپ نے بیجنگ میں ایک تزویراتی تعاون کے ڈھانچہ پر مشتمل معاہدے پر دستخط کیے، اور دونوں علاقوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور جدت طرازی اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے تینوں فریقین کے لیے مشترکہ میکانزم تشکیل دیا گیا۔ معاہدہ 2015ء ناننگ-بیجنگ تعاون کے اتفاق کا نتیجہ تھا، اور ناننگ کی جانب سے جدت طرازی سے تحریک پانے والی ترقی کی حکمت عملی نافذ کرنے کا اہم طریقہ بھی۔ یہ تعاون صنعتوں، پالیسیوں، منصوبوں کے حوالے سے اور افراد کے تبادلے سے متعالق ہے، جو تین حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا ایک ناننگ-زیڈ پارک انوویشن سینٹر کا قیام، اور اسے سائنس و ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا، تزویراتی ابھرتی صنعتوں میں مظاہرہ اور خدمات دینا جو صرف وسط-جنوبی اور جنوب-مغربی چین کو ہی خدمات نہ دیں بلکہ پورے آسیان ممالک کے لیے فائدے لے کر آئیں، ساتھ ہی صنعتوں کے تعاون، وسائل کے تبادلے اور نتائج اور جدت طرازی سے ہونے والی ترقی کو سہولت دینا۔ دوسرا، آئی ٹی، اسمارٹ سٹی، توانائی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیاتی صحت عامہ کے شعبوں میں نئے تعاون کا آغاز ہے جو چونگ گوانکن سائںس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے روایتی شعبوں کی ترقی کی بنیاد پر ہو، ٹیکنالوجیکل پختگی، صنعت کاری کی اعلیٰ سطح اور وسیع تناظر کے ساتھ۔ تیسرا، ایک چین-آسیان آئی ٹی بیس تیار کرنا جو انٹرنیٹ + آسیان خطہ + چونگ گوانکن پارک + ناننگ کے نمونے پر کام کرے۔ تینوں فریقین کے مطابق یہ تعاون مکمل فوائد سے کھیلنے کا موقع دے گا اور باہمی فائدے لائے گا، جو نہ صرف بین العلاقائی مشترکہ کوشش سے ہونے والی جدت طرازی اور ترقی کو خدمات دے گا بلکہ جدت طرازی کی تحریک سے ناننگ میں ہونے والی ترقی کے نفاذ کو بھی بہتر بنا کر اسے نئے عہد میں لائے گا۔ گوانگ سی چوانگ خود مختار علاقے کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سیکریٹری میونسپل پارٹی کمیٹی وانگ سیاؤڈونگ، بیجنگ کے ڈپٹی میئر سوئی چی جیانگ اور چونگ گوانکن ڈیولپمنٹ گروپ کے صدر سو چیانگ نے دستخطی تقریب میں شرکت کی۔ ناننگ کے میئر چو ہونگ بو، ڈائریکٹر انتظامی کمیٹی چونگ گوانکن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک گو ہونگ اور چونگ گوانکن ڈیولپمنٹ گروپ کے جنرل مینیجر چو ینفان نے فریقین کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔ ذریعہ: ناننگ میونسپل بیورو آف نیوز
میگاپورٹ نے شمالی امریکا کے لیے ڈینیل ریان کو نائب صدر برائےسیلز مقرر کردی
(May 13, 2016)
برسبین، آسٹریلیا، 11 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایس ڈی این کی بنیاد پر لچکدارانٹرکنکشن کے رہنما عالمی ادارے میگاپورٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ ڈینیل ریان نے شمالی امریکا کے لیے نائب صدر برائےسیلز کی حیثیت سے ادارے میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ میگاپورٹ لوگو۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160510/8521602989 http://photos.prnasia.com/prnvar/20150203/8521500675LOGO قیادت میں یہ اضافہ ایسے وقت میں آیا ہے جب میگاپورٹنے عالمی سطح پر 66 مقامات میں اضافی 6 مارکیٹوں اور 29 مقامات میں 8 مارکیٹوں کے لیے اپنی خدمات کی دستیابی کے ساتھ شمالی امریکا میں قدم جمانے کا عمل مکمل کیا ہے۔ اپنے عہدے میں ریان شمالی امریکا میں میگاپورٹ کے کاروبار کو پھیلانا جاری رکھنے اور عالمی گو ٹو مارکیٹ حکمت عملیوں کو سہارا دینے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ریان میگاپورٹ کے سی ای اوڈینورمیڈکس کو براہ راست جوابدہ ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرمیگاپورٹ لمیٹڈ ڈینورمیڈکس نے کہا کہ “ڈین ہماری صنعت میں ایک موثر اور متاثر کن سیلز رہنما کی حیثیت سے ثابت ہو چکے ہیں۔ وہ مستحکم سمجھ رکھتے ہیں کہ ادارے ڈیٹاسروسز کا ماحولی نظام تشکیل دینے کے لیے ایک رسدی زنجیر کی حیثیت سے کس طرح تعامل کریں۔ یہ، اور صارفین کے فروخت سفر کی گہری معلومات، انہیں نئی مارکیٹوں اور شعبوں میں میگاپورٹ کے ماڈل کو تحریک دینے پوزیشن میں لاتی ہے۔ یہ سب ڈان کو قطعی صارف طرفدار بناتی ہیں کیونکہ میگاپورٹ میں ہم صارفین کے تجربے کی دل وجان سے قدر کرتے ہیں۔” ڈینورمیڈکس،چیف ایکزیکٹیو آفیسر میگاپورٹ لیمیٹیڈ۔ ریان بین الاقوامی ڈیٹا سینٹر مارکیٹ میں 10 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ڈیٹا سینٹر خدمات فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے آئی او سے میگاپورٹ میں شمولیت اختیار کی، جہاں وہ حال ہی میں برطانیہ کے لیے نیو مارکیٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے امریکا میں آئی اوڈیٹاسینٹرز کے ساتھ انٹرپرائز اور چینلز سیلز میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جہاں انہوں نے عالمی گو ٹو مارکیٹ حکمت عملیوں کو سہارا دینے اور عملی طور پر نافذ کرنے میں سینئر کردار ادا کیے اور ادارے کے عالمی قدم بڑھائے۔ ریان ایسی ٹیکنالوجیوں اور اداروں کے زبردست حامی ہیں جو جدت طرازی کرتی ہیں اور قدیم مارکیٹوں کو تہہ و بالا کر دیتی ہیں۔ ریان نے کہا کہ “کلاؤڈ اور ڈیٹا سینٹر چلانے والوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایک باہم منسلک برادری کی تعمیر پر واضح توجہ کے ساتھ میری نظریں لچکدارانٹرکنکٹ میں رہنما کی حیثیت سے میگاپورٹ کے اثر و رسوخ کو مسلسل بڑھانے پر ہیں۔ مجھے میگاپورٹ تحریک سے ہونے والے صنعتی تبدیلی کے عمل کا حصہ بننے اور ایسی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔” میگاپورٹ کے بارے میں میگاپورٹ الاسٹک انٹرکنکشن خدمات میں رہنما، عالمی آزاد اور غیر جانبدار ادارہ ہے۔ سافٹویئرڈیفائنڈ نیٹ ورکنگ کو استعمال کرتے ہوئے ادارے کا عالمی پلیٹ فارم صارفین کے لیے میگاپورٹ فیبرک میں نیٹ ورک پر دیگر خدمات کے ساتھ فوری طور پر منسلک ہونا ممکن بناتا ہے۔ خدمات کو صارفین موبائل ڈیوائسز، اپنے کمپیوٹر یا دیگر آزاد اے پی آئی کے ذریعے براہ راست قابو کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا، ایشیا
کینٹن میلہ 119واں کل 28 ارب امریکی ڈالرز کے کاروباری معاہدوں کے ساتھ مکمل
(May 12, 2016)
گوانگ چو، چین، 11 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 119 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن میلہ) 5 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ میلے میں ہونے والے کل معاہدے 182.288 ارب رینمنبی (28.084 ارب امریکی ڈالرز) کی مالیت کے رہے۔ میلے میں غیر ملکی مہمانوں کی تعداد 185,596 تک جا پہنچی، جو سال بہ سال میں 0.43 فیصد اضافہ ہے؛ جس میں ہانگ کانگ، بھارت، امریکا، تائیوان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، روس، انڈونیشیا اور آسٹریلیا سب سے زیادہ نمائندگی رکھنے والے ممالک رہے۔ 2015ء میں سرفہرست 250 عالمی خوردہ فروشوں میں سے 92 – بشمول وال-مارٹ، ہوم-ڈیپوٹ، ٹیسکو اور کیریفور— بھی دنیا بھر کے 200 دیگر ممالک اور خطوں کے نمائندگان کے ساتھ شریک تھے۔ غیر ملکی خریداروں میں 39.44 فیصد برقی و برقیاتی گھریلو مصنوعات کی صنعت سے تعلق رکھتے تھے، 30.49 فیصد، 28.45 فیصد اور 27.05 فیصد بالترتیب صارفی مصنوعات، گھریلو سجاوٹ اور تحفوں کی صنعت سے تھے اور 24.26 فیصد نے مشینری کے شعبے کی نمائندگی کی۔ تقریب میں ہونے والے معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کینٹن میلے کے ترجمان سو بنگ نے کہا کہ “زیادہ تر آرڈر برانڈ زون میں کیے گئے جہاں تجارت کی شرح 9.32 ارب امریکی ڈالرز رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے اور کل تجارتی حجم کے 33.2 فیصد پر مشتمل ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ خریدار اس طریقے سے کاروبار کرنے کی واضح ترجیحات رکھتے ہیں اور یہ کہ قیمتوں کی تبدیلی کے حوالے سے کم حساسیت اور زیادہ توجہ مصنوعات اور خدمات کے معیار پر ہے۔” منتظم کی حیثیت سے سی ایف ٹی سی نے کینٹن میلے کے اس ایڈیشن میں کئی بہتریاں کیں، جن میں زیادہ تر توجہ قواعد، کارروائی اورانتظام، حفاظت اور مجموعی خدمات پر رہی۔ اہم پیشرفت کی ایک مثال ملکیت دانش کی حفاظت ہے، جس کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے حوالے سے کسی بھی تشویش سے نمٹنے کے لیے ایک مخصوص استقبالیہ مرکز مقرر کیا گيا۔ سی ایف ٹی سی نے فیس بک اور لنکڈ ان جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو شامل کرکے “اسمارٹ کینٹن میلہ” کو تحریک دی، اور “مصنوعات کو نمایاں” کرنے کا اجرا کیا، اپنے وی چیٹ سروس اکاؤنٹ کو بہتر بنایا اور رہائش اور سفر کی خدمات کے مزید آپشنز فراہم کیے۔ 25,000 نئے خریداروں نے سوشل میڈيا اور سرچ انجنوں کے ذریعے رجسٹریشن کروائی۔ 120 واں کینٹن میلہ اکتوبر 2016ء میں شروع ہوگا اور تمام شرکا کے لیے غیر معمولی نمائشی خدمات کا پلیٹ فارم فراہم کرنا جاری رکھے گا۔ کینٹن میلے کے بارے میں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ، جسے کینٹن میلہ بھی کہتے ہیں، سال میں دو مرتبہ بہار و خزاں میں گوانگ چو میں ہوتا ہے۔ 1957ء سے ہونے والا یہ میلہ جامع نمائش ہے جو طویل ترین تاریخ، اعلیٰ ترین سطح، بڑے پیمانے اور مصنوعات کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ عالمی خریداروں کی وسیع تر تقسیم اور چین میں سب سے زیادہ کاروباری حجم بھی رکھتا ہے۔
ریڈ سینوفارم کی جانب سے شنگھائی میں دنیا کے سب سے بڑے صحت عامہ کے ایونٹ – دِس – کی میزبانی
(April 25, 2016)
شنگھائی، 25 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– دی ہیلتھ انڈسٹری سمٹ (دِس) 2016ء 17 اپریل کو شنگھائی میں نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں شروع ہوئی۔ منتظمین نے چار روز کے دوران ریکارڈ 380,000 داخلے، 216,784 پیشہ ورانہ مہمانوں اور 55,000 سے زیادہ نمائشی عملے کا اعلان کیا۔ مہمانوں کی بڑی تعداد کے لیے تیاری کرتے ہوئے شنگھائی نے شہری سطح پر حفاظت کا انتظام کیا تھا اور لوگوں کی بڑی تعداد کے لیے سب وے کی تعداد میں اضافہ کیا اور مقام کے گرد ٹریفک کے انتظامات بڑھائے گئے۔ اس عرصے کے دوران شنگھائی میں ہوٹل بھی مکمل طور پر بھرے رہے۔ صرف اپنے دوسرے سال میں موجود دِس 330,000 مربع میٹر نمائشی علاقے اور 107 انفرادی کانفرنسوں کے ذریعے صحت عامہ کی صنعت کے سب سے بڑے ایونٹ کی حیثیت سے خود کو مستحکم کر چکی ہے۔ کلیدی تقریبات میں چین کی سرفہرست تین طبی آلات اور ادویات سازی کی نمائشیں (سی ایم ای ایف، فارماچائنا اور اے پی آئی چائنا) اور صحت عامہ کا معروف سرمایہ کاری فورم – ہیلتھ کیئر چائنا 2016ء شامل ہیں۔ اس سال کا سرمایہ کاری فورم کی میزبانی مشترکہ طور پر ریڈ سینوفارم، جے پی مورگن ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی، سی آئی سی سی اور سینوفارم کیپٹل کی جانب سے کی گئی تھی اور اس میں 700 سے زیادہ منتخب سرمایہ کاروں اور اداروں نے شرکت کی تھی۔ نمائش صنعت کی پوری رسدی زنجیر کو نمایاں کیا اور جینیاتی تشخیص، بحالی روبوٹکس، ویئرایبل ٹیکنالوجی، 3ڈی پرنٹنگ اور دیگر سمیت جدید ترین ٹیکنالوجیاں پیش کیں۔ 30 ممالک کے 6,900 نمائشی ادارے تقریب میں شریک تھے جنہوں نے لاکھوں مصنوعات اور خدمات پیشکیں۔ جی ای، یونائیٹڈ امیجنگ، سیمنز، فلپس اور مائنڈرے جیسے صحت کے آلات بنانے والے معروف ادارے اور چین میں ادویات بنانے والے بڑے گروپ جیسا کہ سینوفارم، شنگھائی فارما اور سی آر فارماسیوٹیکلز اہم ترین شرکا میں شامل تھے۔ نیچرل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایکسپو اس سلسلے میں تیزی سے ابھرتے ہوئے شعبوں میں شامل تھی، جسے چین میں ایک بچہ پالیسی کے خاتمے کی روشنی میں آبادی میں ممکنہ اضافے اور درمیانے طبقے میں صحت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کی مدد حاصل ہے۔ 2016ء میں 13 ویں پنج سالہ منصوبے کے آغاز کے ساتھ صحت عامہ، ادویات سازی اور صحت بیمہ کی ترقی پر توجہ رکھنے والے “ہیلتھ چائنا 2020ء” پروگرام نے صحت کی صنعت کو چین کی ترقی میں سرفہرست ترجیحات میں اور قومی حکمت عملی کا حصہ بنا دیا ہے۔ چین میں ان اداروں نے جو روایتی طور پر صحت عامہ سے منسلک نہیں بھی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری اور وسائل منتقل کیے ہیں، کئی نے صنعت کے احاطے پر اپنی توجہ ظاہر کرنے کے لیے اپنے اداروں کے نام تبدیل کیے۔ علی بابا، لینوو، فوسن اور وانڈا گروپ جیسے بین الاقوامی بڑے ادارے مستقبل میں بڑے مواقع کی توقع میں صنعت کے کلیدی شعبے میں قدم جما لیے ہیں۔ ہیلتھ انڈسٹری سمٹ ریڈ سینوفارم کی جانب سے منظم کی گئی، جو دنیا کے معروف ایونٹ آرگنائزیشن ریڈ ایگزی بیشنز اور چین کے معروف ریاستی ادویات ساز ادارے سینوفارم
2021ایشیا پیسفک آن لائن وڈیو مواقع کی پیش بینی 35 ارب امریکی ڈالرز تک
(April 21, 2016)
ہانگ کانگ، سنگاپور اور ممبئی، 18 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/–میڈیا پارٹنرز ایشیا (ایم پی اے) کی شائع شدہ نئی رپورٹ کے مطابق ایشیا بحر الکاہل کی آن لائن وڈیو آمدنی 2016ء میں 13 ارب امریکی ڈالرز کے بعد اوسط 22 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 2021ء تک 35 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔ چین بدستور سب سے بڑی مارکیٹ رہے گا، جو 2021ء تک ایشیا بحر الکاہل آن لائن وڈیو آمدنی کا 76 فیصد رکھے گا۔ جاپان، آسٹریلیا، کوریا اور بھارت بھی اہم کردار ادا کریں گے، جن کی مجموعی آمدنی 2021ء تک علاقائی آن لائن وڈیو آمدنی کا 17 فیصد ہوگی۔ MPA, Asia Pacific Online Video Distribution April 2016. http://photos.prnasia.com/prnvar/20160418/8521602480 رپورٹ، جسے ایشیا پیسفک آن لائن وڈیو ڈسٹری بیوشن کا عنوان دیا گیا ہے، ایشیا بحر الکاہل کی 14 مارکیٹوں کا احاطہ کرتی ہے، اشتہارات اور سبسکرپشن کی بنیاد پر چلنے والی وڈیو اور ساتھ ساتھ موبائل اور فکسڈ براڈبینڈ نیٹ ورکس میں بھی ہونے والی ترقی کا کھوج لگاتی ہے۔ رپورٹ کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم پی اے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ویوک کوٹو نے کہا کہ: “براڈبینڈ کی نمو، اور مواد کی لائسنسنگ میں دھیمی لیکن بتدریج تبدیلی، آن لائن وڈیو خدمات کے لیے طلب کو بڑھا رہی ہے۔ البتہ مقامی مواد کو متحرک کرنے والے کی تقسیم بدستور اوسط درجے کی ہے، خاص طور پر چین، بھارت اور کوریا سے باہر۔ یہ جنوب مشرقی ایشیا میں واضح ہے، جہاں براڈبینڈ نفوذ تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن بیشتر مارکیٹوں کی بنیاد نیچے ہونے کی وجہ سے ٹیلی کام آپریٹرز ان مارکیٹوں میں براڈبینڈ نیٹ ورکس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور سبسکرپشن کی بنیاد پر آن لائن وڈیو پلیٹ فارموں کے ساتھ مکمل کر رہے ہیں تاکہ سبسکرپشن کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔ یہ آن لائن وڈیو چلانے والوں کو کیریئر بلنگ کا فائدہ اٹھانے اور ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے میں مارکیٹ محدودیت پر غلبہ پانے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ مختصر مدت میں آن لائن وڈیو کھپت اور طویل میعاد میں اے آر پی یوز کو متحرک دینے میں اہم ہے۔” آن لائن وڈیو اشتہارات 2015ء میں ایشیا بحر الکاہل میں ڈیجیٹل اشتہارات پر کیے جانے والے اخراجات کا 15 فیصد سے بھی کم رہے۔ یہ حصہ 2021ء تک 22 فیصد تک پہنچے گا۔ آن لائن وڈیو اشتہارات کی فروخت 2021ء تک لگ بھگ 22 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچے گی جو 2016ء میں 9 ارب امریکی ڈالرز ہے، یعنی 19 فیصد سی اے جی آر۔ چین 2021ء تک آن لائن وڈیو اشتہارات میں 70 فیصد سے زیادہ حصہ رکھے گا۔ آن لائن سبسکرپشن وڈیو-آن-ڈیمانڈ (ایس وی او ڈی) شعبے میں ایم پی اے توقع رکھتا ہے کہ ادا کرنے والے کل صارفین 2016ء میں 177 ملین سے بڑھ کر 2021ء تک 360 ملین ہو جائیں گے، جس میں چین سب سے آگے ہوگا۔ ایس وی او ڈی آمدنی 2021ء تک 13 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچے گی، 2016ء میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز کی سی اے جی آر میں 28 فیصد اضافے کے ساتھ۔ چین ایک مرتبہ پھر اکثریت کا
