کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا شنگھائی میں تاریخی “شیکومین” امتیازی مقام کا انتظام کرے گا

119 واں کینٹن میلہ باضابطہ طور پر کھل گیا

اے پی آر انرجی تسمانیہ کو کم اخراج والی دہرے ایندھن کی گیس ٹربائن بجلی فراہم کرے گا

انٹرنیٹ سرمایہ کار اور سائنس انسان دوست شخصیت یوری ملنر اور طبیعیات دان اسٹیفن ہاکنگ نے انقلابی اسٹارشوٹ پروجیکٹ کا اعلان کردیا تاکہ ایک نسل میں ستاروں تک کا 100 ملین میل فی گھنٹہ مشن تیار کیا جا سکے

سی ایس اے گروپ نے ٹوکیو، جاپان میں نئی لیبارٹری کھول لی

سن وے یونیورسٹی کے پروفیسر نوید خان کو سائنس اکیڈمی گولڈ میڈل مل گیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا شنگھائی میں تاریخی “شیکومین” امتیازی مقام کا انتظام کرے گا

کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی، شنگھائی کے سوہوئی ضلع میں ثقافتی حفاظت کے علاقے کے اندر “شیکومین” املاک کا آخری بچ جانے والا مجموعے میں ایک مکمل-حویلی شہری ریزورٹ ہے سنگاپور، 19 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر– شنگھائی ہینگ فو انوسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا کو کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی کا مینیجر مقرر کردیا ہے، جو مارچ 2017ء میں کھلے گا۔ سوہوئی ضلع کے ہینگ فو تاریخی و ثقافتی محفوظ علاقے میں قائم کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی شہر کا واحد مکمل-حویلی شہری ریزورٹ ہوگا جو تاریخی “شیکومین” (سنگی مال خانہ درواز) املاک کے بچ جانے والے مجموعے میں آخری ہے، جو 1930ء کے شنگھائی کی نمایاں علامت تھی۔ کاپیلا ریزیڈینسز شنگھائی، جو انہی املاک کے اندر واقع ہے، 2017ء کے اوائل میں کھولی جائیں گی۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160412/8521602356-a دراصل 1930ء کی دہائی میں فرانسیسی ریئل اسٹیٹ کمپنی فونسے اے اموبیلیرے دی چینے کی جانب سے بنائی گئی جیان یی لی املاک انتہائی پرتعیش کاپیلا شنگھائی، کاپیلا ریزیڈنسز اور دی گیلری پر مشتمل ہیں، جن میں موخر الذکر طرز زندگی کے برانڈز کا ایک خوردہ مقام ہے۔ مالدار گاہکوں کے لیے حساس انداز میں بحال کی گئی یہ “شیکومین” عمارتیں شنگھائی کے روایتی اور مغربی انداز تعمیر کا ملاپ ہیں جو 1860ء کی دہائی میں پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ شنگھائی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی کی وجہ سے اصل “شیکومین” گھر اب چمکتی دمکتی بلند عمارات اور جدید طرز تعمیر کے مقابلے میں کمیاب ہیں۔ جیان یی لی املاک شنگھائی کے رہائشی ورثے کی علامت ہوں گے جہاں پیرس کے رکھ رکھاؤ کے ساتھ چینی آنگن والے گھر پیش ہیں۔ جناب چو جنگ سونگ، جنرل مینیجر شنگھائی ہینگ فو انوسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، نے کہا کہ “ایک دہائی سے کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا عالمی مہمان نوازی کی علامات بننے والے مقامات کی تعمیر اور ثقافتی قدر و اہمیت کے ساتھ تاریخی طرز تعمیر کی حفاظت سے وابستہ ہے۔ سوفانگ گروپ اور کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا کے درمیان یہ تعاون ہم خیال شراکت داری کا اتحاد ہے۔ فریقین کو ایک دوسرے کی خوبیوں کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور جیان یی لی کے انوکھے تعمیراتی ڈھانچوں کے گمشدہ تاریخی و ثقافتی ورثے پر آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ ہمارا مشترکہ ہدف ہے کہ جیی یی لی کو ایک متحرک اور دلکش امتیازی نشان میں تبدیل کریں جو شنگھائی کے خوبصورت تاریخی طرز تعمیر کے حفاظتی استعمال کی علامت ہو۔” کاپیلہ ہوٹل گروپ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ہورسٹ شولز نے کہا کہ “کاپیلا ہوٹل گروپ بچ جانے والی آخری شنگھائی “شیکومین” املاک اور شنگھائی کے ثقافتی ورثے کے اہم حصے کے رکھوالے کے طور پر تقرری پر بہت فخر محسوس کرتا ہے۔ جدید داخلی شہر کے ساتھ ماضی کے دلفریب ورثے کی پہلو بہ پہلو موجودگی کاپیلا شنگھائی کو انوکھا بناتی ہے۔ ہم اپنے کاپیلا خدمات کے فلسفے سے بہرہ مند ہوں گے اور انتہائی پرتعیش رہائش کے شعبے میں اپنے تجربے کا فائدہ اٹھائیں گے تاکہ شنگھائی کے لیے مہمان نوازی کی نئی علامت تخلیق کر سکیں۔” کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی ورثہ

مزید پڑھیں

119 واں کینٹن میلہ باضابطہ طور پر کھل گیا

24,000 سے زیادہ ادارے، 60,000 سے زیادہ بوتھس اور تقریباً 1.2 ملین مربع میٹر کا نمائشی علاقہ گوانگ چو، چین، 17 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر— 119 واں چین درآمدات و برآمدات میلہ (کینٹن میلہ) 14 اپریل کو گوانگ چو، چین میں نمائش کے بہار ورژن کے لیے افتتاحی پریس کانفرنس کے ذریعے باضابطہ طور پر کھل گیا۔ عام نمائش ترتیب اور تفصیلی نقشے ظاہر کیے گئے اور رواں سال کا نمائشی علاقہ 1.18 ملین مربع میٹرز کا احاطہ کرے گا تاکہ دنیا بھر کے 24,512 اداروں کی جانب سے 60,233 اسٹینڈز لگائے جائیں۔ 119 واں کینٹن میلہ برآمدات و درآمدات کے شعبوں کی نمائشی طرز کو جاری رکھتا ہے۔ قومی پویلین 16 مصنوعاتی زمروں میں 50 نمائشی حصوں میں تقسیم 59,243 بوتھس پیش کرتا ہے، جبکہ بین الاقوامی پویلین نمائش کے پہلے اور تیسرے مراحل میں پیش کیا جائے گا۔ 27 نمائشی حصوں میں 124 خصوصی نمائشی علاقے ہوں گے، جو نئی توانائی اور پالتو جانوروں کے لیے مصنوعات سے لے کر آؤٹ ڈور اسپا اور موٹر سائیکلوں تک صنعت کی وسیع اقسام کا احاطہ کررہا ہے۔ نمائشوں کا علاقہ 119 واں کینٹن میلہ چھ اہم موجودہ مارکیٹ مسائل کا احاطہ کرنے والی ڈیزائن نمائشوں، فورمز اور اجلاسوں کی بھی میزبانی کرے گا۔ بین الاقوامی پویلین متعلقہ موضوعات پر توجہ رکھنے والی متعدد تجارتی ملاپ کی سرگرمیاں بھی کرے گا، تاکہ کینٹن میلے میں بین الاقوامی نمائش کنندگان اور خریداروں دونوں کے تجربے کے بہتر بنا سکے۔ سو بنگ، ترجمان کینٹن میلہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل چائنا فارن ٹریڈ سینٹر، نے کہا کہ “کینٹن میلے کا مقصد تمام شریکوں کے لیے باہمی تعامل کو بہتر بنانا، صنعت کے اندر کاروبار اور رابطے کے مواقع فراہم کرنا اور اپنے برانڈز کو ترویج دینے میں اداروں کو مدد دیناہے۔” 119 ویں کینٹن میلے کی چند تقریبات: اے آر این بی پروگرام جاری ہے اور 75 ممالک کے 70 سے زیادہ خریدار کوپن جیت چکے ہیں جو فوڈ اسٹورز اور چائے خانوں میں استعمال ہوں گے۔ مقدار محدود ہے۔ پہلے آئیے، پہلے پائیے۔ ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml کینٹن میلہ فینز میٹنگ * 17 اپریل، دوپہر، وی آئی پی روم 2 (اوورسیز کوآپریٹر پارٹنر سروس)، ایریا اے۔ متعلقہ سرگرمی میں حصہ لینے کی صورت میں آپ کے لیے بڑے انعامات۔ چائنا ہوم اپلائنسز اینڈ الیکٹرانکس سمٹ ٭ 16 اپریل، دوپہر، کانفرنس روم نمبر 8، ایریا بی کا لیول بی کینٹن میلہ (مصر) انٹرنیشنل مارکیٹ فورم ٭ 17 اپریل، دوپہر، کانفرنس روم نمبر 8، ایریا بی کا لیول بی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو: توجہ بھارت پر ٭ 18 اپریل، دوپہر، کانفرنس روم نمبر 2، ایریا بی کا لیول سی

مزید پڑھیں

اے پی آر انرجی تسمانیہ کو کم اخراج والی دہرے ایندھن کی گیس ٹربائن بجلی فراہم کرے گا

جیکسن ول، فلوریڈا، 18 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– فوری بجلی حل کے معروف عالمی ادارے اے پی آر انرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ہائیڈرو تسمانیہ کے ساتھ تین صاف دہرے ایندھن کے گیس ٹربائنز نصب کرنے اور چلانے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO متحرک پاور پلانٹ بجلی کی پیداوارکی موجود صلاحیت کو مکمل کرے گا اور طویل خشک سالی کی وجہ سے ہائیڈروپاور نتائج اور زیر آب پاور کیبل کی ناکامی کی وجہ سے آسٹریلیا سے بجلی برآمد کرنے میں ناکامی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں آسٹریلیا کی اس ریاست کو مدد دے گا۔ توقع ہے کہ پلانٹ مئی کے اوائل میں شروع ہو جائے گا اور ہائیڈرو تسمانیہ کو اپنے صارفین کے لیے مسلسل محفوظ بجلی فراہمی ممکن بنائے گا۔ اے پی آر انرجی کے ایندھن کے حوالے سے لچک رکھنے والے ٹربائنز اخراج کو مزید کم کرنے کے لیے پانی کی ضرب کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ٹربائنز ایک روایتی تیز رفتار ڈیزل سے چلنے والے انجن کے مقابلے میں 93 فیصد کم نائٹروجن آکسائیڈ پیدا کریں گی – نتیجتاً سالانہ بنیادوں پر ڈیزل سے چلنے والے انجنوں کے 8017 میٹرک ٹن نائٹروجن آکسائیڈ اخراج کو کم کرکے 532 میٹرک ٹن تک لے آتا ہے۔ مزید برآں، بھرپور طاقت رکھنے والے ٹربائنز کو ڈیزل انجنوں کے حامل اتنی ہی طاقت رکھنے والے ٹربائنز کے مقابلے میں صرف ایک تہائی جگہ درکار ہوگی، اور یہ 20 فیصد کم شور کرتے ہیں۔ اے پی آر انرجی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو جان کیمپیئن نے کہا کہ “ہمیں صرف دو مہینوں میں ہائیڈرو تسمانیہ کو کم اخراج رکھنے والے بجلی کے حل فراہم کرنے پر خوش ہیں جو تسمانیہ کے گھریلو اور کاروباری صارفین کو بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ ہمارے موبائل ٹربائنز ماحولیاتی طور پر ہوشیار صارفین اور تسمانیہ اور باقی آسٹریلیا جیسے سخت انضباطی قوانین رکھنے والے ترقی یافتہ مقامات کے لیے متعدد فراہم پیش کرتے ہیں۔” تسمانیہ منصوبہ آسٹریلیا میں اے پی آر انرجی کا دوسرا ہے۔ ادارہ مغربی آسٹریلیا میں پورٹ ہیڈلینڈ کے مقام پر ہورائزن پاور کو مدد فراہم کرنے والا چار-ٹربائن کا منصوبہ بھی رکھتا ہے۔ اے پی آر انرجی کے بارے میں اے پی آر انرجی دنیا کا معروف ترین فاسٹ-ٹریک موبائل ٹربائن پاور فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ہمارے تیز، لچک دار اور مکمل خدمات کے حامل بجلی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں جب بھی، جہاں بھی اور جب تک انہیں ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے معروف تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے جامع اور آگے بڑھائے جانے کے قابل پلانٹس دنیا بھر میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں مارکیٹوں میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دے رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیےwww.aprenergy.com پر ادارے کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

مزید پڑھیں

انٹرنیٹ سرمایہ کار اور سائنس انسان دوست شخصیت یوری ملنر اور طبیعیات دان اسٹیفن ہاکنگ نے انقلابی اسٹارشوٹ پروجیکٹ کا اعلان کردیا تاکہ ایک نسل میں ستاروں تک کا 100 ملین میل فی گھنٹہ مشن تیار کیا جا سکے

100 ملین ڈالرز کا تحقیقی و انجینئرنگ منصوبہ ننھے ‘نیوکرافٹ’ کو 20 فیصد روشنی کی رفتار کی رفتار سے چلانے کے لیے روشنی کی شعاع کے استعمال کے لیے تصور کا ثبوت چاہتا ہے۔ ایک ممکنہ مشن اپنے آغاز کے بعد لگ بھگ 20 سالوں میں الفا سینٹاری تک پہنچ سکتا ہے۔ مارک زکربرگ بورڈ میں شامل ہو رہے ہیں۔ نیو یارک، 12 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– انٹرنیٹ سرمایہ کار اور سائنس انسان دوست یوری ملنر آج ون ورلڈ آبزرویٹری میں مادّی کائنات کے معروف عالم اسٹیفن ہاکنگ سے ملے تاکہ ایک نئے بریک تھرو انیشی ایٹو کا اعلان کریں جس کی توجہ خلائی تحقیق اور کائنات میں زندگی کی تلاش پر ہوگی۔ بریک تھرو اسٹار شوٹ 100 ملین ڈالرز کا ایک تحقیقی و انجینئرنگ پروگرام ہے جس کا مقصد روشنی سے چلنے والے نینوکرافٹس کے تصور کا عملی ثبوت دیکھنا ہے۔ یہ روشنی کی 20 فیصد رفتار کے ساتھ چل سکتے ہیں اور ہمارے قریبی ستاروں کے نظام میں ممکنہ سیاروں اور دیگر سائنسی معلومات کی تصاویر لے سکتے ہیں۔ الفا سینٹاری، اس کے آغاز کے بعد صرف 20 سال سے کچھ زیادہ کے فاصلے پر ہوگی۔ اس منصوبے کی قیادت ناساایمس ریسرچ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر پیٹ وورڈنکریں گے اور معروف عالمی سائنس دانوں اور انجینئرز کی کمیٹی انہیں اس پر مشاورت دے گی۔ بورڈ اسٹیفن ہاکنگ، یوری ملنر اور مارک زکربرگ پر مشتمل ہوگا۔ اینڈرویان، فریمینڈائسن، مے جیمیسن، ایویلوئب اور پیٹ وورڈن نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ آج، یوری گیگارین کی پہلی خلائی پرواز کے 55 سال، اور ‘چاند کی طرف پرواز’ کو تقریباً نصف صدی مکمل ہونے پر بریک تھرو اسٹارشوٹ اگلی بڑی جست کی تیاریاں کر رہا ہے، اس مرتبہ ستاروں کی جانب۔ بریک تھرو اسٹارشوٹ الفا سینٹاری ستاروں کا نظام 25 ٹریلین میل (4.37 نوری سالوں) کے فاصلے پر ہے۔ آج کے تیز ترین خلائی جہاز سے بھی وہاں تک پہنچنے میں 30,000 سال لگیں گے۔ بریک تھرو اسٹارشوٹ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ آیا ایک ننھا نینو کرافٹ، روشنی کی ایک لہر سے تحریک پانے والی سواری پر ہزاروں گنا تیزی سے اڑ سکتا ہے یا نہیں۔ یہ گویا خلائی سفر میں سلیکون ویلی کا انداز لانا ہے، جو 21 ویں صدی میں ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آنے والی جدت کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ 1۔ نینوکرافٹس نینوکرافٹسننھی خلا پیما ہیں جو دو مرکزی حصوں پر مشتمل ہیں: اسٹارچپ: مور کے قانون نے مائیکروالیکٹرانک اجزا کے حجم میں ڈرامائی تبدیلی لانا مممکن بنایا۔ اس نے ایک گرام-اسکیل ویفر کا امکان پیدا کیا ہے جو کیمرے، فوٹون تھرسٹر، پاور سپلائی، آمدورفت اور رابطے کے آلے اور ایک مکمل طور پر کارآمد خلائی جہازوں کو لے جائے گا۔ لائٹ سیل: نینوٹیکنالوجی میں آنے والی جدت انتہائی پتلے اور کم وزن خاص مادہ تیار کررہی ہے، اور یوں میٹر-پیمائش کی سواریوں کی چند سو ایٹم موٹائی اور گرام-پیمائش کمیت کے ساتھ بناوٹ کو ممکن بنایا ہے۔ 2۔ لائٹ بیمر لیزرز کی بڑھتی ہوئی طاقت اور گھٹی ہوئی قیمت، مور کے قانون کے ساتھ یکسانیت، لائٹ بیمنگ ٹیکنالوجی نے زبردست ترقی کی جانب رہنمائی

مزید پڑھیں

سی ایس اے گروپ نے ٹوکیو، جاپان میں نئی لیبارٹری کھول لی

تنصیب آئی ٹی اور آڈیو/وڈیو، پیمائش کے آلے اور طبی مصنوعات کے لیے جانچ پیش کرتی ہے ٹوکیو، 15 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– جانچ اور اسناد فراہم کرنے والے عالمی ادارے اور معیارات تیار کرنے والی معروف انجمن سی ایس اے گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ٹوکیو میں نئی تجربہ گاہ کھول دی ہے جو جانچ اور سند کی خدمات پیش کررہی ہے جن میں طبی آلات کے لیے توسیع شدہ خدمات اور نئی داخلی حفاظت کی جانچ تجربہ گاہ شامل ہیں۔ ٹوکیو میں نئی تجربہ گاہ انفارمیشن ٹیکنالوجی آلات اور آڈیو/وڈیو آلات، پیمائش کے آلات اور طبی مصنوعات میں جانچ اور سند کے لیے مہارت رکھتی ہے اور قیاسی جانچ اور بر مقام جانچ کی خدمات پیش کرتی ہے۔ سی ایس اے گروپ کے ٹوکیو آپریشنز ومینیجر تاکاکی ایگاوا نے کہا کہ “انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نئے طبی آلات تیزی سے پھیلتی ہوا شعبہ ہیں۔ ہماری استعمال کردہ تقریباً تمام ہی اشیا کسی نہ کسی طرح سے باہم منسلک ہوتی ہیں۔ سی ایس اے گروپ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں مین اپنی خدمات کو توسیع دینے سے وابستہ ہیں اور ہماری روزمرہ استعمال کردہ ان مصنوعات و خدمات کے نئے اور جدید حلوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ جاپان جدید ٹیکنالوجیوں میں رہنما ملک ہے اور ہم یہاں اپنے صارفین کے ساتھ مل کر آج کی اور مستقبل میں جدید مصنوعات کی ترویج میں مدد دیں گے۔” ٹوکیو تجربہ گاہ شمالی امریکا، یورپ اور دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں کے لیے موزوں معیارات کے لیے مصنوعات کی قدر پیمائی اور جانچ کے قابل ہے۔ تنصیب 60065، 60950 اور نئے 62368 معیار کے تحت آئی ٹی/اے وی اور ساتھ ساتھ 61010 کے تحت پیمائشی ڈیوائس معیار اور میڈیکل 60601 کے ساتھ ٹوکیو میں سب سے زیادہ خصوصیات کی حامل حفاظت کی جانچ و سند کی شہری تجربہ گاہ ہے۔ مقامی تکنیکی ماہرین بھی گھریلو آلات، آئی ٹی/اے وی، صنعتی اور طبی شعبوں کے لیے خدمات پیش کرتے ہیں۔ مندرجہ بالا خدمات کے علاوہ ٹوکیو تجربہ گاہ صنعتی مصنوعات کے لیے جانچ اور سند پیش کرنے کے لیے مستقبل میں توسیع کرے گی۔ نئی تنصیب کے اضافے کے ساتھ سی ایس اے گروپ اب ایشیا بھر میں تزویراتی مقامات پر تجربہ گاہیں اور دفاتر کا حامل ہوگیا ہے، جن میں چین، تائیوان، جنوبی کوریا اور سنگاپور بھی شامل ہیں۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں سی ایس اے گروپ ایک آزاد رکنیت انجمن ہے جو حفاظت، سماجی بہتری اور تحفظ پذیری  سے وابستہ ہے۔ اس کی معلومات و تجربہ کلیدی کاروباری شعبوں میں معیارات کی تیاری؛ تربیت و مشاورتی حل؛ عالمی جانچ اور استناد خدمات پر مشتمل ہے جن میں خطرناک مقامات اور صنعتی، نقل و حمل، پلمبنگ اور عمیرات، طب، حفاظت اور ٹیکنالوجی، گھریلو آلات اور گیس، متبادل توانائی، روشنی اور تحفظ پذیری؛ اور ساتھ ساتھ صارفی مصنوعات کی قدر پیمائش کی خدمات شامل ہیں۔ سی ایس اے تصدیق کا نشان دنیا بھر میں اربوں مصنوعات پر ظاہر ہوتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.csagroup.org۔ مزید معلومات کے لیے سی ایس

مزید پڑھیں

سن وے یونیورسٹی کے پروفیسر نوید خان کو سائنس اکیڈمی گولڈ میڈل مل گیا

– لال بیگ کے طاقتور دفاعی نظام پر اعزاز یافتہ حیاتی سائنس تحقیق اب سن وے یونیورسٹی میں – بندر سن وے، ملائیشیا، 13 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– حیاتیاتی سائنس میں اپنے شاندار تحقیقاتی کام پر سن وے یونیورسٹی کے پروفیسر نوید خان کو نومبر 2015ء میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسز (پاس) گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ سادہ لیکن حیران کن، لال بیگوں پر ان کی تحقیق کا خلاصہ یوں کیا جا سکتا ہے۔ “جیسا کہ لال بیگ انسانوں کے لیے غلیظ ترین مقامات پر رہتے ہیں، یہ بات معقول لگتی ہے کہ بڑے جراثيم کے خلاف وہ انتہائی طاقتور دفاعی نظام رکھتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ہم نئے جراثیم کش صابنوں کے ذریعے خود کو مختلف بیماریوں کے حملوں سے بچا رہے ہیں، لال بیگوں جیسی مخلوق آلودہ ترین ماحول میں پنپ رہی ہے۔” Professor Naveed Khan, Head of Biological Sciences, Sunway University who made a hero out of cockroaches. http://photos.prnasia.com/prnvar/20160405/8521602182 پروفیسر خان کی تحقیق نے لال بیگوں کے دماغ میں متعدد نئی اینٹی بایوٹکس یعنی ضد نامیات کو پایا۔ انہوں نے پایا کہ لال بیگ کا مرکزی اعصابی نظام ایسی زبردست خصوصیات کی حامل ضد نامیات پیدا کرتا ہے جو انسانوں کے لیے مہلک جراثیم کو مار یتی ہیں جیسا کہ میتھیسلین-ریزسٹنٹ اسٹیفی لوکوکس اوریئس (ایم آر ایس اے) او نیوروپیتھوجینک ای کولی وہ بھی انسانی خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر۔ پروفیسر خان متعدی امراض کا موثر جواب ڈھونڈنے کی خواہش رکھتے ہیں، کہتے ہیں کہ “لال بیگ ایسا جانور ہے جس سے سب سے زیادہ نفرت کی جاتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کوئی 300 ملین سالوں سے موجود ہیں، بدترین حالات اور زبردست تابکاری میں بھی زندہ رہے، اور غلیظ ترین مقامات میں رہتے اور پنپتے ہیں۔ ان حقائق کو بنیاد بنا کر ہم ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ ان کے پاس طاقتور دفاعی نظام ہے۔” پروفیسر خان مانتے ہیں کہ ان کی تحقیق متعدی امراض کے خطروں اور بڑے جراثیم کے ظہور کے مرحلے پر لاکھوں انسانوں کی جانیں بچا سکتی ہے۔ ان کی تحقیق نے ذرائع ابلاغ کی بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی اور “Naveed Khan and Cockroach” لکھ کر گوگل پر تلاش کریں تو 50,000 سے زیادہ ویب صفحات کا نتیجہ آتا ہے۔ سن وے میں شامل ہونے کے بعد ان کی ٹیم اس سے بھی زیادہ خطرناک جانوروں پر کام کو پھیلا چکی ہے، جیسا کہ مگرمچھ اور گھڑیال۔ وہ زور دیتے ہیں کہ بہت پرانے مسائل یا ابھرتے ہوئے مسائل کے نئے جوابات کو بنیادی چیزوں پر غور کرنے سے ملیں گے۔ پروفیسر خان نے بتایا کہ کس طرح سن وے یونیورسٹی طلبا میں مسائل حل کرنے کی سمجھ بڑھا رہی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ طلبا کی تحقیقی حساسیت مضبوط ہو جائے گی اور وہ اپنے پورے ڈگری پروگرام کے دوران تجربہ گاہ میں آتے رہیں گے۔ پروفیسر خان نے مزید کہا کہ “تحقیق کوئی ملازمت نہیں بلکہ ایک طرز زندگی ہے۔ ان مہارتوں کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کریں۔ یہ قوم اور آپ کی صلاحیتوں میں اضافے کا

مزید پڑھیں