سی ایس اے گروپ نے ٹوکیو، جاپان میں نئی لیبارٹری کھول لی

تنصیب آئی ٹی اور آڈیو/وڈیو، پیمائش کے آلے اور طبی مصنوعات کے لیے جانچ پیش کرتی ہے

ٹوکیو، 15 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– جانچ اور اسناد فراہم کرنے والے عالمی ادارے اور معیارات تیار کرنے والی معروف انجمن سی ایس اے گروپ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ٹوکیو میں نئی تجربہ گاہ کھول دی ہے جو جانچ اور سند کی خدمات پیش کررہی ہے جن میں طبی آلات کے لیے توسیع شدہ خدمات اور نئی داخلی حفاظت کی جانچ تجربہ گاہ شامل ہیں۔

ٹوکیو میں نئی تجربہ گاہ انفارمیشن ٹیکنالوجی آلات اور آڈیو/وڈیو آلات، پیمائش کے آلات اور طبی مصنوعات میں جانچ اور سند کے لیے مہارت رکھتی ہے اور قیاسی جانچ اور بر مقام جانچ کی خدمات پیش کرتی ہے۔

سی ایس اے گروپ کے ٹوکیو آپریشنز ومینیجر تاکاکی ایگاوا نے کہا کہ “انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نئے طبی آلات تیزی سے پھیلتی ہوا شعبہ ہیں۔ ہماری استعمال کردہ تقریباً تمام ہی اشیا کسی نہ کسی طرح سے باہم منسلک ہوتی ہیں۔ سی ایس اے گروپ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں مین اپنی خدمات کو توسیع دینے سے وابستہ ہیں اور ہماری روزمرہ استعمال کردہ ان مصنوعات و خدمات کے نئے اور جدید حلوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ جاپان جدید ٹیکنالوجیوں میں رہنما ملک ہے اور ہم یہاں اپنے صارفین کے ساتھ مل کر آج کی اور مستقبل میں جدید مصنوعات کی ترویج میں مدد دیں گے۔”

ٹوکیو تجربہ گاہ شمالی امریکا، یورپ اور دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں کے لیے موزوں معیارات کے لیے مصنوعات کی قدر پیمائی اور جانچ کے قابل ہے۔ تنصیب 60065، 60950 اور نئے 62368 معیار کے تحت آئی ٹی/اے وی اور ساتھ ساتھ 61010 کے تحت پیمائشی ڈیوائس معیار اور میڈیکل 60601 کے ساتھ ٹوکیو میں سب سے زیادہ خصوصیات کی حامل حفاظت کی جانچ و سند کی شہری تجربہ گاہ ہے۔ مقامی تکنیکی ماہرین بھی گھریلو آلات، آئی ٹی/اے وی، صنعتی اور طبی شعبوں کے لیے خدمات پیش کرتے ہیں۔

مندرجہ بالا خدمات کے علاوہ ٹوکیو تجربہ گاہ صنعتی مصنوعات کے لیے جانچ اور سند پیش کرنے کے لیے مستقبل میں توسیع کرے گی۔ نئی تنصیب کے اضافے کے ساتھ سی ایس اے گروپ اب ایشیا بھر میں تزویراتی مقامات پر تجربہ گاہیں اور دفاتر کا حامل ہوگیا ہے، جن میں چین، تائیوان، جنوبی کوریا اور سنگاپور بھی شامل ہیں۔

سی ایس اے گروپ کے بارے میں

سی ایس اے گروپ ایک آزاد رکنیت انجمن ہے جو حفاظت، سماجی بہتری اور تحفظ پذیری  سے وابستہ ہے۔ اس کی معلومات و تجربہ کلیدی کاروباری شعبوں میں معیارات کی تیاری؛ تربیت و مشاورتی حل؛ عالمی جانچ اور استناد خدمات پر مشتمل ہے جن میں خطرناک مقامات اور صنعتی، نقل و حمل، پلمبنگ اور عمیرات، طب، حفاظت اور ٹیکنالوجی، گھریلو آلات اور گیس، متبادل توانائی، روشنی اور تحفظ پذیری؛ اور ساتھ ساتھ صارفی مصنوعات کی قدر پیمائش کی خدمات شامل ہیں۔ سی ایس اے تصدیق کا نشان دنیا بھر میں اربوں مصنوعات پر ظاہر ہوتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.csagroup.org۔

مزید معلومات کے لیے سی ایس اے گروپ رابطہ: ماکوتو ساساکی، سی ایس اے گروپ جاپان لمیٹڈ، 8040 6865 3 81+، csajapaninfo@csagroup.org؛ ذرائع ابلاغ رابطہ: چی ہیاکاوا، ہل+نولٹن اسٹریٹجیز، 6114 6859 3 81+
، chie.hayakawa@hkstrategies.com؛ سی ایس اے گروپ ذرائع ابلاغ رابطہ: ایلیسن ہاکنز، سی ایس اے گروپ،
2615 747 416 1+، allison.hawkins@csagroup.org

Next Post

انٹرنیٹ سرمایہ کار اور سائنس انسان دوست شخصیت یوری ملنر اور طبیعیات دان اسٹیفن ہاکنگ نے انقلابی اسٹارشوٹ پروجیکٹ کا اعلان کردیا تاکہ ایک نسل میں ستاروں تک کا 100 ملین میل فی گھنٹہ مشن تیار کیا جا سکے

Sat Apr 16 , 2016
100 ملین ڈالرز کا تحقیقی و انجینئرنگ منصوبہ ننھے ‘نیوکرافٹ’ کو 20 فیصد روشنی کی رفتار کی رفتار سے چلانے کے لیے روشنی کی شعاع کے استعمال کے لیے تصور کا ثبوت چاہتا ہے۔ ایک ممکنہ مشن اپنے آغاز کے بعد لگ بھگ 20 سالوں میں الفا سینٹاری تک پہنچ سکتا ہے۔ مارک زکربرگ بورڈ میں شامل ہو رہے ہیں۔ […]