اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ کرپشن کیسز میں نواز شریف کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔پی پی آئی کے مطابق ارہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریب دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان پر اثاثے بڑھنے پر شدید تنقید کی۔
ایم آئی ٹی کا آئی ڈی ای انکلوزِو انوویشن مقابلہ جنوبی ایشیائی اداروں کی مسابقت کی حوصلہ افزائی کرتا ہوا
مائیکروسافٹ فیچر فون کاروبار ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ اور ایچ ایم ڈی گلوبل، او وائی کو فروخت کررہا ہے
چین کے چانگ چو نیشنل ہائی ٹیک ڈسٹرکٹ میں سائیکل بنانے والے تائیوانی ادارے منگ سائیکل انڈسٹریل کی درجہ اول کی بائیسکل پیداواری تنصیب قائم
پندرہواں چین بین الاقوامی صارفی اشیاء میلہ (سی آئی سی جی ایف) 9 جون کو کھلے گا
ٹوو سوڈ نے جے اے سولر کوسی ٹی ایف لیب صلاحیت کا اجراء کردیا
اے این زیڈ نے جنوبی بحر الکاہل کے 9 جزیرہ ممالک میں یونین پے کارڈز کی جامع قبولیت کو ممکن بنا دیا – فجی میں یونین پے کارڈ قبولیت کی کوریج 90 فیصد سے زیادہ تک پھیل جائے گی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عدالت سے ’کلین چٹ‘ ملنے کے بعد نواز شریف انتخابات میں حصہ لیں گے:رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عام انتخابات میں حصہ لیں گے، کیونکہ ان کی جماعت کو توقع ہے کہ قانونی مسائل 2 مہینے میں حل ہو جائیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق م لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نواز شریف الیکشن لڑنے کے لیے ضمنی انتخابات کا انتظار نہیں کریں گے، اور امید ظاہر کی کہ ان کے خلاف مقدمات کا فیصلہ 8 فروری سے قبل ہو جائے گا۔اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ اگر نواز شریف عدالتوں سے 8 فروری تک ’کلین چٹ‘ حاصل کرنے میں ناکام رہے تو وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔نواز شریف کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر بننے سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر برقرار رہیں گے، اور نواز شریف موجودہ پوزیشن میں اپنا کردارا ادا کریں گے۔۔رانا ثنااللہ نے اس بات کو بھی دہرایا کہ ان کی جماعت 9 مئی ملزمان کے علاوہ پی ٹی آئی سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قیادت سے ناراض نہیں ہیں۔
؎؎پروفیسر طفیل سالک کی پہلی برسی کل منائی جائے گی
لاہور (پی پی آئی) انجمن طلبہ اسلام کے بانی رہنمااورگورنمنٹ کالج لاہور شعبہ فلسفہ کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک کی پہلی برسی اتوار 12نومبر کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق مرکزی اجتماع جامعہ مسجد حنفیہ رضویہ نزد نجی ہسپتال آف بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔
پولیو کیسز میں اضافے کے باعث انتظامیہ میں تشویش کی لہر
اسلام آباد (پی پی آئی) سال رواں میں اب تک پاکستان سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے، اور 64 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی مثبت رپورٹ آئی ہے، پی پی آئی کے مطابق سرکاری حکام تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان میں ملنے والے 34 نمونوں میں سے 90 فیصد افغانستان سے آئے ہیں، ہمارے اپنے کیسز 10 فیصد سے بھی کم ہیں۔ ویکسین کی وجہ سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک پولیو فری ہو گئے ہیں،اب صرف پاکستان اور افغانستان وائرس کے متاثرہ ممالک ہیں۔سیوریج کے نمونوں میں وائرس کی تشخیص یہ ظاہر کرتی ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے بچوں کی قوت مدافعت میں کمی آگئی ہے اور ان کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)
ایم آئی ٹی کا آئی ڈی ای انکلوزِو انوویشن مقابلہ جنوبی ایشیائی اداروں کی مسابقت کی حوصلہ افزائی کرتا ہوا
(May 19, 2016)
1 ملین ڈالرز ایسے اداروں کو دیے جائیں گے جو ڈیجیٹل عہد میں بنیادی اور درمیانے درجے کے کمانے والوں کے لیے اقتصادی مواقع تخلیق کریں؛ یکم جون 2016ء آخری تاریخ کیمبرج، میساچوسٹس، 17 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت تیزی سے تبدیلی لا رہی ہے، لیکن ادارے اور کام کرنے والوں کی مہارت وہ رفتار برقرار نہیں رکھ پا رہی۔ لاکھوں افراد پہلے ہی پیچھے رہ چکےہیں اور یہ رحجان ممکنہ طور پر مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160517/369006LOGO اس کے ردعمل میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے منصوبہ برائے ڈیجیٹل معیشت نے پہلے سالانہ انکلوزِو انوویشن کمپٹیشن (آئی آئی سی) www.MITinclusiveinnovation.com کا اجرا کیا ہے۔ آئی آئی سی ان اداروں کو 1 ملین ڈالرز دے گی جو درمیانے اور بنیادی سطح کی آمدنی حاصل کرنے والوں کے لیے معاشی مواقع بہتر بنانے پر توجہ رکھ کر زیادہ مکمل، سیر حاصل اور ماحول دوست مستقبل ایجاد کررہےہیں۔ برائے منافع، اور غیر منافع بخش، ہر حجم، عمر، قسم اور قوم سے تعلق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اداروں کو جانچا جائے گا کہ وہ ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں اور ایسے انقلابی طریقے اپنا رہے ہیں جو درمیانے اور بنیادی سطح کے کمانے والوں کے لیے اقتصادی مواقع بڑھائیں۔ مقابلے کو سرمایہ کاری میں دی راک فیلر فاؤنڈیشن، دی جوائس فاؤنڈیشن، دی نیس ڈيک ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اور ایرک و اینڈی شمٹ کی مدد حاصل ہوگی۔ ادارے مندرجہ ذیل چار زمروں میں مقابلہ کریں گے: مہارتیں: ہم اپنی افرادی قوت کے اراکین کو مستقبل کے مواقع کے لیے کس طرح مہارتوں سے دوبارہ لیس کر سکتے ہیں؟ برابری: ہم طلب کے ساتھ مزدوری کی فراہمی کو کس طرح مساوی کر سکتے ہیں؟ ہم قابل افراد کو کام کے لیے کھلے مواقع سے کس طرح جوڑ سکتے ہیں؟ انسان + مشینیں: ہم انسانی مزدوری کو ٹیکنالوجی کے ساتھ کس طرح بڑھا سکتے ہیں تاکہ وہ انسان یا مشین کے اکیلے پیش کردہ نتائج سے زیادہ حاصل کر سکے؟ نئے نمونے: ہم نئی عملی مشقوں اور کاروباری نمونوں کو موجودہ مزدوری مارکیٹ کو تبدیل کرنے کے لیے کس طرح تخلیق کر سکتے ہیں اور تاکہ نئے اقتصادی مواقع پیدا ہوں؟ چار بڑے انعامی فاتحین، چار زمروں میں سے ہر میں ایک، 125,000 ڈالرز انعام حاصل کریں گے۔ سولہ مقابلے کے فاتحین – ہر زمرے میں چار –25,000 ڈالرز حاصل کریں گے۔ آئی آئی سی کے منصفین “ججز چوائس” ایوارڈز حاصل کرنے کے لیے چند انوکھے موجد اداروں کا بھی انتخاب کریں گے۔ درخواست گزار لازمی یکم جون 2016ء تک رجسٹر ہو جائیں اور 15 جون 2016ء تک درخواستیں جمع کرا دیں جب مقابلہ مکمل ہوگا۔ فاتحین کا اعلان ایم آئی ٹی سولو (solve.mit.edu) کے تعاون سے 27 ستمبر 2016ء کو بوسٹن کے ہب ویک (hubweekboston.com) میں ہوگا۔ ڈیجیٹل اکانمی پر ایم آئی ٹی منصوبے کے بارے میں ملاحظہ کیجیے: mitsloan.mit.edu/ide ایم آئی ٹی انوویشن انیشی ایٹو کے بارے میں ملاحظہ کیجیے: innovation.mit.edu ایم آئی ٹی سلون اسکول آف مینجمنٹ کے بارے میں ملاحظہ کیجیے: mitsloan.mit.edu
مائیکروسافٹ فیچر فون کاروبار ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ اور ایچ ایم ڈی گلوبل، او وائی کو فروخت کررہا ہے
(May 19, 2016)
ریڈمنڈ، واشنگٹن، 18 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– مائیکروسافٹ کارپوریشن نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ ادارے کے ابتدائی سطح کے فیچر فون اثاثہ جات کو 350 ملین ڈالرز میں ہون ہائی/فوکسکون ٹیکنالوجی گروپ کے ماتحت ادارے ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ اور ایچ ایم ڈی گلوبل؛ او وائے کو فروخت کرنے رضامندی ہوگی ہے۔ معاہدے کے تحت ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ ہنوئی، ویت نام میں واقع ادارے کی مینوفیکچرنگ تنصیب مائیکروسافٹ موبائل ویت نام بھی حاصل کرے گا۔ معاہدے کے اختتام تک تقریباً 4,500 ملازمین ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ یا ایچ ایم ڈی گلوبل منتقل ہو جائیں گے، یا اس کا موقع پائیں گے، جو مقامی قانون کی تعمیل سے مشروط ہے۔ Microsoft company logo. لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO مائیکروسافٹ ونڈوز 10 موبائل بنانا اور لومیا 650، لومیا 950 اور لومیا 950 ایکس ایل جیسے لومیا فونز، اور ایسر، الکاٹیل، ایچ پی، ٹرینٹی اور وائیو جیسے او ای ایم شراکت داروں کے لیے فونز بنانا جاری رکھے گا۔ معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ اپنے تمام فیچر فون اثاثہ جات، بشمول برانڈز، سافٹویئرز اور سروسز، دیکھ بھال کا نیٹ ورک اور دیگر اثاثہ جات، صارفین معاہدے اور رسد کے اہم معاہدے تمام ہی منتقل کرے گا، مقامی قانون کی تعمیل کے مطابق۔ مالی سودا 2016ء کی دوسری ششماہی میں مکمل ہونا متوقع ہے، جو انضباطی منظوریوں اور تکمیل کی دیگر شرائط سے مشروط ہے۔ مائیکروسافٹ _نیس ڈيک “ایم ایس ایف ٹی” @microsoft) پہلے موبائل، پہلے کلاؤڈ دنیا کے لیے ایک معروف پلیٹ فارم اور پروڈکٹیوٹی کمپنی ہے، اور اس کا مقصد زمین پر موجود ہر شخص اور ہر اداے کو زیادہ سے زیادہ کے حصول کی طاقت دینا ہے۔
چین کے چانگ چو نیشنل ہائی ٹیک ڈسٹرکٹ میں سائیکل بنانے والے تائیوانی ادارے منگ سائیکل انڈسٹریل کی درجہ اول کی بائیسکل پیداواری تنصیب قائم
(May 19, 2016)
چانگ چو، چین، 17 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– تائیوان میں قائم سائیکل ساز منگ سائیکل انڈسٹریل نے چین کے صوبہ جیانگ سو کے چانگ چو نیشنل ہائی ٹیک ڈسٹرکٹ (سی این ڈی) میں اپنی تنصیب میں جاری سرمایہ کاری کی بنیاد پر خود کو بائیسکل مارکیٹ میں زبردست اضافے کی بہترین مثال کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ کامیابی کے پیچھے موجود راز حقیقی سامان بنانے والے (اوای ایم) سے ساخت گری پر توجہ رکھنے والے ادارے میں تبدیلی ہے، ایک برانڈ کی حییت سے جو اپنی ملکیتی جدید ٹیکنالوجیاں رکھتا ہے۔ 5 مئی کو منگ سائیکل انڈسٹریل نے اپنے ماتحت ادارے منگ (چانگ چو) سائیکل انڈسٹریل کے تیسرے کارخانے کی فیتہ کٹائی اور افتتاح کی تقریب منعقد کی۔ نئے کارخانے کے جاری ہونے اور سرمایہ کاری کے 55.25 ملین ڈالرزسے 154.2 ملین ڈالرز تک پہنچنے سے، منگ (چانگ چو) سائیکل انڈسٹریل سالانہ دو ملین سائیکلیں بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ مارچ 2000ء میں منگ (چانگ چو) سائیکل انڈسٹریل کو غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے مینوفیکچرنگ ادارے کی حیثیت سے قائم کیا گیا تھا۔ جولائی 2001ء میں تنصیب نے سی این ڈی میں پیداوار شروع کی تھی۔ تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری بڑھاتے ہوئےمنگ (چانگ چو) سائیکل انڈسٹریل نے 17 ستمبر 2010ء کو ہائی-ٹیک انٹرپرائز سند حاصل کی۔ 2011ء میں منگنے جدت طرازی، ملکیتی حقوق دانش اور ملکیتی برانڈز کے سلسلے میں تین اہم تبدیلیوں کو تحریک دینے کے لیے اپنا تحقیقی و ترقی مرکز قائم کیا، اور ادارے کو اوا ی ایم کے بجائے ایک تکمیل کار اور ڈیزائنر کی حیثیت سے تشکیل نو میں مدد دی۔ بائیسکل بنانے والا ادارہ اب تک 32 پیٹنٹس حاصل کر چکا ہے۔ اس کی تمام مصنوعات چین سے باہر 30 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں، جن میں امریکا، کینیڈا، روس، جاپان، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ 2015ء میں ادارے نے تقریباً 1.6 ملین سائیکلیں اور 1.2 ملین سائیکل فریم اور دو شاخے تیار کیے۔ منگ سائیکل انڈسٹریل اپنی سرمایہ کاری کو مسلسل بڑھایا اور چانگ چو میں موجودگی کو پھیلایا ہے، نہ چین کی مارکیٹ کے لحاظ سے صرف اپنی بہترین انتظامی و تزویراتیوژن کا مظاہرہ کیا ہے، بلکہ چانگ چو نیشنل ہائی ٹیک ڈسٹرکٹ میں سرمایہ کاری کے موزوں کو ماحول میں بھی۔ چانگ تائی شان، چیئرمینمنگ سائیکل انڈسٹریل، نے ایسی اعلیٰ معیار کی، باسہولت اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیے افتتاحی تقریب میں شہری و مقامی ضلعی سطح کے حکومتی اداروں کو سراہا۔ اب تک 228 معروف تائیوانی ادارے جن میں منگ سائیکل انڈسٹریل اور کائمکو بھی چانگ چو نیشنل ہائی ٹیک ڈسٹرکٹ میں تنصیبات بنا چکے ہیں، 300 سے زیادہ تائیوانی ایگزیکٹوز نے یہاں مستقل رہائش کا انتخاب کیا ہے۔
پندرہواں چین بین الاقوامی صارفی اشیاء میلہ (سی آئی سی جی ایف) 9 جون کو کھلے گا
(May 17, 2016)
ننگ بو، چین، 16مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– پندرہواں چین بین الاقوامی صارفی اشیاءء میلہ (سی آئی سی جی ایف) 9 سے 12 جون 2016ء کو ننگ بو، چین میں ہوگا۔ ایک لاکھ مربع میٹر (4 ہزار معیاری بوتھس) کے نمائشی علاقے کے ساتھ 15 واں سی آئی سی جی ایف تین شعبوں میں تقسیم ہوگا: گھریلو اشیاءاور سامان آرائش، باورچی خانے اور غسل خانے کی اشیاء،اور درآمد و ای-کامرس۔ گھریلو اشیاء اور سجاوٹ کے سامان میں صفائی کی مصنوعات، عام گھریلو مصنوعات، شیشے کے برتن، کھلونے، تحفے، میلے کی چیزیں، باغبانی کی مصنوعات اور فرنیچر، جبکہ باورچی خانے اور غسل خانے کی اشیاء میں اسٹین لیس اسٹیل کے برتن، چینی کے برتن، باورچی خانے اور گھریلو مصنوعات، الماری اور غسل خانے اور ذاتی دیکھ بھال کی مصنوعات شامل ہوں گی۔ خریداروں اور فراہم کنندگان کے لیے بہتر تجربہ پیش کرنے کی خاطر رواں سال سی آئی سی جی ایف پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے، ہونگ چیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے، پیپلز اسکوائر –شنگھائی کے قلب– اور ننگ بو شہر کے درمیان شٹل بسیں فراہم کرے گی۔ میلے کے علاوہ 2016ء چین-سی ای ای سی (وسطی و مشرقی یورپی ممالک) سرمایہ کاری و تجارتی نمائش بھی اسی وقت شروع ہوگی، جو تمام سی آئی سی جی ایف شرکاء کو سرمایہ کاری سمپوزیمز، تجارتی نمائشوں، کانفرنسوں اور فورمز اور ثقافتی تبادلے کا تجربہ اٹھانے کے لیے مدعو کرتی ہے۔ تمام 16 وسطی و مشرقی یورپی ممالک اس نمائش میں شرکت کریں گے۔ ننگ بو حکومت کے دفتر اطلاعات کے مطابق سی آئی سی جی ایف انتظامی کمیٹی 10 مئی کو ہی 52 ممالک اور خطوں سے غیر ملکی خریداروں کی 3,061 درخواستیں وصول کرچکی ہے۔ سی آئی سی جی ایف کے شعبہ نمائش کے سربراہ نے کہا کہ “ہمیں 15 ویں سی آئی سی جی ایف میں کئی ممالک اور خطوں سے سب سے زیادہ شرکا کی آمد کی توقع ہے، جیسا کہ ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا سے۔ سی آئی سی جی ایف مارکیٹ حرکیات پر قابو پانے اور کاروباری مواقع دریافت کرنے میں عالمی شراکت داروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے سے وابستہ ہے۔” نمائش کنندہ معلومات: سی آئی سی جی ایف تجارتی شعبہ ٹیلی فون: 87178047-574-86+ ای میل: [email protected] باضابطہ ویب سائٹ: http://www.cicgf.com چین بین الاقوامی صارفی اشیاء میلہ (سی آئی سی جی ایف) کے بارے میں چین کے چار بڑے درآمدی و برآمدی میلوں میں سے ایک سی آئی سی جی ایف کا انتظام عوامی جمہوریہ چین کی وزارت تجارت (ایم اوایف سی او ایم) اور چی جیانگ صوبائی حکومت کرتی ہے۔ 2014ء میں 13 ویں سی آئی سی جی ایف میلے نے 2,435شرکا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جبکہ درآمدی شعبے میں 33 ممالک اور خطوں کے لگ بھگ 10,000 نمائشوں کا خیرمقدم کیا گیا جس میں 12 کلیدی عالمی خریدار شامل تھے، بشمول امریکا سے لووز، فرانس سے اوچان اور تائیوان سے ہولا۔
ٹوو سوڈ نے جے اے سولر کوسی ٹی ایف لیب صلاحیت کا اجراء کردیا
(May 17, 2016)
بیجنگ، مئی 16، 2016 / پی آر نیوز وائر / — ٹوو سوڈ گروپ (“TUV SUD”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے جے سولر ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (“جے اے سولر” یا “جے اے”) (NASDAQ:JASO) کو کسٹمرکی ٹیسٹنگ فیسیلیٹیز (سی ٹی ایف) کی لیب صلاحیت کا اجراء کردیا ہے۔ سی ٹی ایف لیب صلاحیت کو پی وی انڈسٹری میں کوالٹی کنٹرول مہارت اور پیشہ ورانہ لیب ٹیسٹنگ کی مسلمہ خصوصیات کے حوالے سے دیکھا جاتا ہے۔ JA Solar Logo. http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO سی ٹی ایف صلاحیت اس بات کا مظہر ہے کہ پی وی سولر مصنوعات کے لیب ٹیسٹ نتائج کو براہ راست ٹوو سوڈ کی جاری کردہ ایک سی بی (سرٹیفیکیشن باڈیز اسکیم) رپورٹ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جس سے مصنوعات کی مارکیٹ پہچان میں اضافہ اور ساتھ ہی ساتھ ادارہ کے پیشہ ورانہ لیب ٹیسٹنگ کی صلاحیت کی تشہیر بھی کی جاسکتی ہے۔ سی ٹی ایف کے بارے میں مزید معلومات آئی ای سی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ جے اے سولر کے کوالٹی کنٹرول کے نائب صدر، ڈاکٹر ژن منگ ہوآنگ نےتبصرہ کرتےہوئے کہا: ” سرکردہ اعلیٰ کارکردگی کی حامل سولر مصنوعات بنانے والوں میں سے ایک کے بطور، جے اے سولر کو شنگھائی اور ہیفئے پیدواری سائیٹس میں موجود اپنی پی وی ماڈیول ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو سی ٹی ایف صلاحیت یافتہ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹوو سوڈ ایک عالمی طور پر مانی ہوئی ٹیسٹنگ، انسپیکسشن اور سرٹیفیکیشن ایجنسی ہے، اور جے اے کے برانڈ نام کی پہچان کو مزید نمایاں کرنا اور اپنی مصنوعات کے معیار کو مزید قابل اعتماد بنانا اس کا مقصد ہونا چاہئے۔” ڈاکٹر ہوآنگ نے مزیدکہا، “ہماری ماڈیول ٹیسٹنگ لیباریٹری مصنوعات کی کوالٹی کنٹرول اور نئے مواد اور مصنوعات کو جے اے پر متعارف کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ سی ٹی ایف لیب کی یہ صلاحیت جے اے سولر کی منفرد پراڈکٹ کوالٹی کنٹرول کا ایک اور ثبوت ہے۔” ٹوو سوڈ گریٹر چائنہ ریجن کے چیف پی وی انسپکٹر، جناب ہےلیانگ ژو نے کہا، “سی ٹی ایف لیب صلاحیت ٹوو سوڈ میں ایک جے ای لیب کی تیسری اپ گریڈ کو ظاہر کرتی ہے۔ ہر اپ گریڈ جے اے کی لیب منیجمنٹ اور ٹیسٹنگ خصوصیات کی پہچان کرتی ہے، اور لیب آئی ای سی ای ای / سی بی ریگولیشن کے مطابق عمل کرتی ہے۔ سی بی ٹیسٹ رپورٹ اور سرٹیفیکیشن پوری دنیا میں سولر پی وی مصنوعات کے لئے تکنیکی معیاری ضروریات ہیں۔ اس سے پہلے، تقریباً تمام سی بی ٹیسٹنگ رپورٹس صرف تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ایجنسیز ہی سے حاصل کی جاسکتی تھیں۔ فیکٹری لیب سی ٹی ایف قابلیت کے ساتھ، جے اے سولر اب ٹوو سوڈ یا اپنے ذاتی سی ٹی ایف سند یافتہ ٹیسٹنگ لیب دونوں میں سے کسی ایک سے ایک سی بی ٹیسٹ رپورٹ حاصل کر سکتا ہے۔ یہ سولر انڈسٹری میں ایک نمایاں کامیابی ہے۔ جے ای سولر ہولڈنگز کمپنی لمٹیڈ کے بارے میں جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمٹیڈ اعلیٰ کارکردگی کی حامل سولر پاور مصنوعات تیار کرنے والا ایک سرکردہ ادارہ ہے جو گھریلو، تجارتی اور افادیتی پیمانے
اے این زیڈ نے جنوبی بحر الکاہل کے 9 جزیرہ ممالک میں یونین پے کارڈز کی جامع قبولیت کو ممکن بنا دیا – فجی میں یونین پے کارڈ قبولیت کی کوریج 90 فیصد سے زیادہ تک پھیل جائے گی
(May 14, 2016)
شنگھائی، چین، 13 مئی 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 11 مئی کو یونین پے انٹرنیشنل اور اے این زیڈ نے فجی میں مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز نمبر) جنوبی بحر الکاہل کے 9 جزیرہ ممالک میں اے این زیڈ کے تمام اے ٹی ایمز اور پی او ایس ٹرمینلز پر قبول کیے جائیں گے۔ یونین پے چپ کارڈز ان ممالک میں پہلی بار قبول ہوں گے۔ کے جیان بو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل، اور سعود منام، اے این زیڈ کنٹری مینیجر فجی، نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ ایاز سید خیوم، فجی کے اٹارنی جنرل اور وزیر خزانہ، فیاض صدیق کویا، فجی کے صنعتی تجارت و سیاحت کے وزیر، یولنڈا چین، فجی کی وزارت تجارت کے چائنا ٹریڈ کمشنر، اور ٹرومین ربیڈلی، چیئرمین سیاحت فجی اس موقع پر تہنیتی پیغام کے ساتھ موجود تھے۔ اے این زیڈ ایشیا بحر الکاہل میں یونین پے انٹرنیشنل کا اہم شراکت دار ہے۔ اپریل 2014ء میں فریقین نے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی موجودگی میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے بعد اے این زیڈ نے آسٹریلیا میں 80,000 پی او ایس ٹرمینلز اور 2,000 سے زیادہ اے ٹی ایمز پر یونین پے کارڈ قبولیت کو ممکن بنایا۔ اس جنوری میں اے این زیڈ نے نیوزی لینڈ میں اپنے اے ٹی ایمز اور تاجروں کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرنا ممکن بنایا۔ اب یہ تعاون جنوبی بحر الکاہل تک پھیل گیا ہے جس میں فجی، پاپوا نیو گنی، وانواٹو، سمووا، ٹونگا، کک جزائر، سولومن جزائر، کریباٹی اور مشرقی تیمور شامل ہیں۔ تعاون کے ذریعے فجی اور پاپوا نیو گنی میں یونین پے کارڈز کی قبولیت کوریج 90 فیصد سے زیادہ تک بڑھ چکی ہے۔ دریں اثناء، کریباٹی اور مشرقی تیمور میں یہ یونین پے کا آغاز ہے جبکہ سمووا، سولومن جزائر اور کک جزائر میں تاجر پہلی بار یونین پے کارڈز قبول کرنے کے قابل ہوں گے۔ آگے اے این زیڈ کمبوڈیا اور ویت نام میں اپنے اے ٹی ایمز پر یونین پے کارڈز کی قبولیت ممکن بنائے گا ۔ کے جیان بو نے کہا کہ جنوبی بحر الکاہل جزیرہ ممالک “21 ویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم” کا اہم حصہ ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل مقامی یونین پے قبولیت کے ماحول کو بہتر بنا رہا ہے تاکہ خطے کا دورہ کرنے والے یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے باسہولت ادائیگی خدمت فراہم کی جائے۔ یہ تعاون نہ صرف یونین پے قبولیت کے اثرات اور خطے میں کارڈ استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنائے گا بلکہ مقامی کارڈ اجرا کے لیے مستحکم بنیاد بھی ڈالے گا، جو مقامی افراد کے لیے نئے ادائیگی آپشنز فراہم کرے گا۔ چائنا پیسفک فورم کی جانب سے فجی، وانواٹو اور سمووا کو جنوبی بحر الکاہل میں اہم سیاحتی مقامات کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے۔ ٹورازم فجی کے مطابق 2015ء میں 40,000 چینی سیاحوں نے فجی کا دورہ کیا، جو سال بہ سال میں 40 فیصد اضافہ ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل مرکزی دھارے کے اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھا رہا
