ایم آئی ٹی کا آئی ڈی ای انکلوزِو انوویشن مقابلہ جنوبی ایشیائی اداروں کی مسابقت کی حوصلہ افزائی کرتا ہوا

1 ملین ڈالرز ایسے اداروں کو دیے جائیں گے جو ڈیجیٹل عہد میں بنیادی اور درمیانے درجے کے کمانے والوں کے لیے اقتصادی مواقع تخلیق کریں؛ یکم جون 2016ء آخری تاریخ

کیمبرج، میساچوسٹس، 17 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت تیزی سے تبدیلی لا رہی ہے، لیکن ادارے اور کام کرنے والوں کی مہارت وہ رفتار برقرار نہیں رکھ پا رہی۔ لاکھوں افراد پہلے ہی پیچھے رہ چکےہیں اور یہ رحجان ممکنہ طور پر مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔

MIT Initiative on the Digital Economy Logo.

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160517/369006LOGO

اس کے ردعمل میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے منصوبہ برائے ڈیجیٹل معیشت نے پہلے سالانہ انکلوزِو انوویشن کمپٹیشن (آئی آئی سی) www.MITinclusiveinnovation.com کا اجرا کیا ہے۔

آئی آئی سی ان اداروں کو 1 ملین ڈالرز دے گی جو درمیانے اور بنیادی سطح کی آمدنی حاصل کرنے والوں کے لیے معاشی مواقع بہتر بنانے پر توجہ رکھ کر زیادہ مکمل، سیر حاصل اور ماحول دوست مستقبل ایجاد کررہےہیں۔ برائے منافع، اور غیر منافع بخش، ہر حجم، عمر، قسم اور قوم سے تعلق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اداروں کو جانچا جائے گا کہ وہ ٹیکنالوجی کے جدید ذرائع کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں اور ایسے انقلابی طریقے اپنا رہے ہیں جو درمیانے اور بنیادی سطح کے کمانے والوں کے لیے اقتصادی مواقع بڑھائیں۔

مقابلے کو سرمایہ کاری میں دی راک فیلر فاؤنڈیشن، دی جوائس فاؤنڈیشن، دی نیس ڈيک ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اور ایرک و اینڈی شمٹ کی مدد حاصل ہوگی۔

ادارے مندرجہ ذیل چار زمروں میں مقابلہ کریں گے:

مہارتیں: ہم اپنی افرادی قوت کے اراکین کو مستقبل کے مواقع کے لیے کس طرح مہارتوں سے دوبارہ لیس کر سکتے ہیں؟

برابری: ہم طلب کے ساتھ مزدوری کی فراہمی کو کس طرح مساوی کر سکتے ہیں؟ ہم قابل افراد کو کام کے لیے کھلے مواقع سے کس طرح جوڑ سکتے ہیں؟

انسان + مشینیں: ہم انسانی مزدوری کو ٹیکنالوجی کے ساتھ کس طرح بڑھا سکتے ہیں تاکہ وہ انسان یا مشین کے اکیلے پیش کردہ نتائج سے زیادہ حاصل کر سکے؟

نئے نمونے: ہم نئی عملی مشقوں اور کاروباری نمونوں کو موجودہ مزدوری مارکیٹ کو تبدیل کرنے کے لیے کس طرح تخلیق کر سکتے ہیں اور تاکہ نئے اقتصادی مواقع پیدا ہوں؟

چار بڑے انعامی فاتحین، چار زمروں میں سے ہر میں ایک، 125,000 ڈالرز انعام حاصل کریں گے۔ سولہ مقابلے کے فاتحین – ہر زمرے میں چار –25,000 ڈالرز حاصل کریں گے۔

آئی آئی سی کے منصفین “ججز چوائس” ایوارڈز حاصل کرنے کے لیے چند انوکھے موجد اداروں کا بھی انتخاب کریں گے۔

درخواست گزار لازمی یکم جون 2016ء تک رجسٹر ہو جائیں اور 15 جون 2016ء تک درخواستیں جمع کرا دیں جب مقابلہ مکمل ہوگا۔ فاتحین کا اعلان ایم آئی ٹی سولو (solve.mit.edu) کے تعاون سے 27 ستمبر 2016ء کو بوسٹن کے ہب ویک (hubweekboston.com) میں ہوگا۔

ڈیجیٹل اکانمی پر ایم آئی ٹی منصوبے کے بارے میں ملاحظہ کیجیے: mitsloan.mit.edu/ide

ایم آئی ٹی انوویشن انیشی ایٹو کے بارے میں ملاحظہ کیجیے: innovation.mit.edu

ایم آئی ٹی سلون اسکول آف مینجمنٹ کے بارے میں ملاحظہ کیجیے: mitsloan.mit.edu

Latest from Blog