‫پندرہواں چین بین الاقوامی صارفی اشیاء میلہ (سی آئی سی جی ایف) 9 جون کو کھلے گا

ننگ بو، چین، 16مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

پندرہواں چین بین الاقوامی صارفی اشیاءء میلہ (سی آئی سی جی ایف) 9 سے 12 جون 2016ء کو ننگ بو، چین میں ہوگا۔

ایک لاکھ مربع میٹر (4 ہزار معیاری بوتھس) کے نمائشی علاقے کے ساتھ 15 واں سی آئی سی جی ایف تین شعبوں میں تقسیم ہوگا: گھریلو اشیاءاور سامان آرائش، باورچی خانے اور غسل خانے کی اشیاء،اور درآمد و ای-کامرس۔

گھریلو اشیاء اور سجاوٹ کے سامان میں صفائی کی مصنوعات، عام گھریلو مصنوعات، شیشے کے برتن، کھلونے، تحفے، میلے کی چیزیں، باغبانی کی مصنوعات اور فرنیچر، جبکہ باورچی خانے اور غسل خانے کی اشیاء میں اسٹین لیس اسٹیل کے برتن، چینی کے برتن، باورچی خانے اور گھریلو مصنوعات، الماری اور غسل خانے اور ذاتی دیکھ بھال کی مصنوعات شامل ہوں گی۔

خریداروں اور فراہم کنندگان کے لیے بہتر تجربہ پیش کرنے کی خاطر رواں سال سی آئی سی جی ایف پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے، ہونگ چیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے، پیپلز اسکوائر –شنگھائی کے قلب– اور ننگ بو شہر کے درمیان شٹل بسیں فراہم کرے گی۔

میلے کے علاوہ 2016ء چین-سی ای ای سی (وسطی و مشرقی یورپی ممالک) سرمایہ کاری و تجارتی نمائش بھی اسی وقت شروع ہوگی، جو تمام سی آئی سی جی ایف شرکاء کو سرمایہ کاری سمپوزیمز، تجارتی نمائشوں، کانفرنسوں اور فورمز اور ثقافتی تبادلے کا تجربہ اٹھانے کے لیے مدعو کرتی ہے۔ تمام 16 وسطی و مشرقی یورپی ممالک اس نمائش میں شرکت کریں گے۔

ننگ بو حکومت کے دفتر اطلاعات کے مطابق سی آئی سی جی ایف انتظامی کمیٹی 10 مئی کو ہی 52 ممالک اور خطوں سے غیر ملکی خریداروں کی 3,061 درخواستیں وصول کرچکی ہے۔

سی آئی سی جی ایف کے شعبہ نمائش کے سربراہ نے کہا کہ “ہمیں 15 ویں سی آئی سی جی ایف میں کئی ممالک اور خطوں سے سب سے زیادہ شرکا کی آمد کی توقع ہے، جیسا کہ ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا سے۔ سی آئی سی جی ایف مارکیٹ حرکیات پر قابو پانے اور کاروباری مواقع دریافت کرنے میں عالمی شراکت داروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے سے وابستہ ہے۔”

نمائش کنندہ معلومات:
سی آئی سی جی ایف تجارتی شعبہ
ٹیلی فون: 87178047-574-86+
ای میل: trade@cicgf.com
باضابطہ ویب سائٹ: http://www.cicgf.com

چین بین الاقوامی صارفی اشیاء میلہ (سی آئی سی جی ایف) کے بارے میں

چین کے چار بڑے درآمدی و برآمدی میلوں میں سے ایک سی آئی سی جی ایف کا انتظام عوامی جمہوریہ چین کی وزارت تجارت (ایم اوایف سی او ایم) اور چی جیانگ صوبائی حکومت کرتی ہے۔ 2014ء میں 13 ویں سی آئی سی جی ایف میلے نے 2,435شرکا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جبکہ درآمدی شعبے میں 33 ممالک اور خطوں کے لگ بھگ 10,000 نمائشوں کا خیرمقدم کیا گیا جس میں 12 کلیدی عالمی خریدار شامل تھے، بشمول امریکا سے لووز، فرانس سے اوچان اور تائیوان سے ہولا۔

Latest from Blog