ٹوو سوڈ نے جے اے سولر کوسی ٹی ایف لیب صلاحیت کا اجراء کردیا

بیجنگ، مئی 16، 2016 / پی آر نیوز وائر / — ٹوو سوڈ گروپ (“TUV SUD”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے جے سولر ہولڈنگ کمپنی  لمیٹڈ (“جے اے سولر” یا “جے اے”) (NASDAQ:JASO)  کو کسٹمرکی ٹیسٹنگ فیسیلیٹیز (سی ٹی ایف) کی لیب صلاحیت  کا اجراء کردیا ہے۔ سی ٹی ایف لیب صلاحیت کو پی وی انڈسٹری میں کوالٹی کنٹرول مہارت اور پیشہ ورانہ لیب ٹیسٹنگ کی مسلمہ خصوصیات کے حوالے سے دیکھا جاتا ہے۔

JA Solar Logo.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO

سی ٹی ایف صلاحیت اس بات کا مظہر ہے کہ  پی وی سولر مصنوعات کے لیب ٹیسٹ نتائج کو براہ راست ٹوو سوڈ کی جاری کردہ ایک سی بی (سرٹیفیکیشن باڈیز اسکیم) رپورٹ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے جس سے  مصنوعات کی مارکیٹ پہچان میں اضافہ اور ساتھ ہی ساتھ ادارہ کے پیشہ ورانہ لیب ٹیسٹنگ کی صلاحیت کی تشہیر بھی کی جاسکتی ہے۔ سی ٹی ایف کے بارے میں مزید معلومات آئی ای سی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

جے اے سولر کے کوالٹی کنٹرول کے نائب صدر،  ڈاکٹر ژن منگ ہوآنگ نےتبصرہ  کرتےہوئے کہا: ” سرکردہ اعلیٰ کارکردگی کی حامل سولر مصنوعات بنانے والوں میں سے ایک کے بطور، جے اے سولر کو شنگھائی اور ہیفئے پیدواری سائیٹس میں موجود اپنی پی وی ماڈیول ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو سی ٹی ایف صلاحیت یافتہ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹوو سوڈ ایک عالمی طور پر مانی ہوئی ٹیسٹنگ، انسپیکسشن اور سرٹیفیکیشن ایجنسی ہے، اور جے اے کے برانڈ نام کی پہچان کو مزید نمایاں کرنا اور اپنی مصنوعات کے معیار کو مزید قابل اعتماد بنانا اس کا مقصد ہونا چاہئے۔”

ڈاکٹر ہوآنگ نے  مزیدکہا، “ہماری ماڈیول ٹیسٹنگ لیباریٹری مصنوعات کی کوالٹی کنٹرول اور نئے مواد اور مصنوعات کو جے اے پر متعارف کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔ سی ٹی ایف لیب کی یہ صلاحیت جے اے سولر کی منفرد پراڈکٹ کوالٹی کنٹرول کا ایک اور ثبوت ہے۔”

ٹوو سوڈ گریٹر چائنہ ریجن کے چیف پی وی انسپکٹر،  جناب ہےلیانگ ژو  نے کہا، “سی ٹی ایف لیب صلاحیت ٹوو سوڈ میں ایک جے ای لیب کی تیسری اپ گریڈ کو ظاہر کرتی ہے۔ ہر اپ گریڈ جے اے کی لیب منیجمنٹ اور ٹیسٹنگ خصوصیات کی پہچان کرتی ہے، اور لیب آئی ای سی ای ای / سی بی ریگولیشن کے مطابق عمل کرتی ہے۔ سی بی ٹیسٹ رپورٹ اور سرٹیفیکیشن پوری دنیا میں سولر پی وی مصنوعات کے لئے تکنیکی معیاری ضروریات ہیں۔ اس سے پہلے، تقریباً تمام سی بی ٹیسٹنگ رپورٹس صرف تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ ایجنسیز ہی سے حاصل کی جاسکتی تھیں۔ فیکٹری لیب سی ٹی ایف قابلیت کے ساتھ، جے اے سولر اب ٹوو سوڈ یا اپنے ذاتی سی ٹی ایف سند یافتہ ٹیسٹنگ لیب دونوں میں سے کسی ایک سے ایک سی بی ٹیسٹ رپورٹ حاصل کر سکتا ہے۔ یہ سولر انڈسٹری میں ایک نمایاں کامیابی ہے۔

جے ای سولر ہولڈنگز کمپنی لمٹیڈ کے بارے میں

جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمٹیڈ اعلیٰ کارکردگی کی حامل سولر پاور مصنوعات تیار کرنے والا ایک سرکردہ ادارہ ہے جو گھریلو، تجارتی اور افادیتی پیمانے پر بجلی پیدا کرنے کے لئے سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کرتا ہے۔ کمپنی دنیا کے وسیع تر سولر پاور مصنوعات تیار کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ اس کی معیاری اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل مصنوعات  سب سے زیادہ طاقتور اور کم قیمت پیشکشوں میں شامل ہیں۔ کمپنی اپنے برانڈ نیم کے تحت مصنوعات تقسیم کرتی ہے اور ساتھ ہی اپنے کلائنٹس کے لئےبھی مصنوعات تیار کرتی ہے۔  انہیں یہاں دیکھئے www.jasolar.com ۔

ٹوو سوڈ (TUV SUD) گروپ کے بارے میں

ٹوو سوڈ  ایک پریمیم معیاری، حفاظت، اور پائیداری حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو ٹیسٹنگ، انسپکشن، آڈیٹنگ، سرٹیفیکیشن، تربیت، اور علمی خدمات میں مہارت رکھتاہے۔ 1866 سے کمپنی عوام، جائیداد اور ماحول کے ٹیکنالوجی سے متعلق خطرات سے تحفّظ کے اپنے بانی اصول پر بدستور کاربند ہے۔ میونخ، جرمنی میں صدر دفاتر کے ساتھ ٹوو سوڈ  کی دنیا بھر میں 800 سے زائد مقامات پر نمائندگی موجود ہے۔ ٹوو سوڈ  اپنے اپنے شعبوں میں ماہرین کے طور پر تسلیم شدہ 22,000 سے زیادہ کثیر الشعبہ ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ عالمی سطح پر کام کرتا ہے۔ انمول بصیرت کے ساتھ غیر جانبدار مہارت کا امتزاج، کمپنی کے کاروباری اداروں، صارفین اور ماحول دونوں کے لیے محکم  قدر اضافہ کر دیتی ہے۔ ٹوو سوڈ  کا مقصد دنیا بھر میں کارکردگی میں اضافہ کرنے ، اخراجات کو کم کرنے اور خطرے کے انتظام کے لئے خدمات کی ایک جامع اقسام کے ساتھ گاہکوں کی مدد کرنا ہے۔ www.tuv-sud.com

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

Latest from Blog