ریڈ سینوفارم کی جانب سے شنگھائی میں دنیا کے سب سے بڑے صحت عامہ کے ایونٹ – دِس – کی میزبانی

شنگھائی، 25 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

دی ہیلتھ انڈسٹری سمٹ (دِس) 2016ء 17 اپریل کو شنگھائی میں نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں شروع ہوئی۔

منتظمین نے چار روز کے دوران ریکارڈ 380,000 داخلے، 216,784 پیشہ ورانہ مہمانوں اور 55,000 سے زیادہ نمائشی عملے کا اعلان کیا۔ مہمانوں کی بڑی تعداد کے لیے تیاری کرتے ہوئے شنگھائی نے شہری سطح پر حفاظت کا انتظام کیا تھا اور لوگوں کی بڑی تعداد کے لیے سب وے کی تعداد میں اضافہ کیا اور مقام کے گرد ٹریفک کے انتظامات بڑھائے گئے۔ اس عرصے کے دوران شنگھائی میں ہوٹل بھی مکمل طور پر بھرے رہے۔

Reed Sinopharm Hosts World’s Largest Healthcare Event – tHIS in Shanghai.

صرف اپنے دوسرے سال میں موجود دِس 330,000 مربع میٹر نمائشی علاقے اور 107 انفرادی کانفرنسوں کے ذریعے صحت عامہ کی صنعت کے سب سے بڑے ایونٹ کی حیثیت سے خود کو مستحکم کر چکی ہے۔

کلیدی تقریبات میں چین کی سرفہرست تین طبی آلات اور ادویات سازی کی نمائشیں (سی ایم ای ایف، فارماچائنا اور اے پی آئی چائنا) اور صحت عامہ کا معروف سرمایہ کاری فورم – ہیلتھ کیئر چائنا 2016ء شامل ہیں۔ اس سال کا سرمایہ کاری فورم کی میزبانی مشترکہ طور پر ریڈ سینوفارم، جے پی مورگن ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی، سی آئی سی سی اور سینوفارم کیپٹل کی جانب سے کی گئی تھی اور اس میں 700 سے زیادہ منتخب سرمایہ کاروں اور اداروں نے شرکت کی تھی۔

نمائش صنعت کی پوری رسدی زنجیر کو نمایاں کیا اور جینیاتی تشخیص، بحالی روبوٹکس، ویئرایبل ٹیکنالوجی، 3ڈی پرنٹنگ اور دیگر سمیت جدید ترین ٹیکنالوجیاں پیش کیں۔

30 ممالک کے 6,900 نمائشی ادارے تقریب میں شریک تھے جنہوں نے لاکھوں مصنوعات اور خدمات پیشکیں۔ جی ای، یونائیٹڈ امیجنگ، سیمنز، فلپس اور مائنڈرے جیسے صحت کے آلات بنانے والے معروف ادارے اور چین میں ادویات بنانے والے بڑے گروپ جیسا کہ سینوفارم، شنگھائی فارما اور سی آر فارماسیوٹیکلز اہم ترین شرکا میں شامل تھے۔

نیچرل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایکسپو اس سلسلے میں تیزی سے ابھرتے ہوئے شعبوں میں شامل تھی، جسے چین میں ایک بچہ پالیسی کے خاتمے کی روشنی میں آبادی میں ممکنہ اضافے اور درمیانے طبقے میں صحت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کی مدد حاصل ہے۔

2016ء میں 13 ویں پنج سالہ منصوبے کے آغاز کے ساتھ صحت عامہ، ادویات سازی اور صحت بیمہ کی ترقی پر توجہ رکھنے والے “ہیلتھ چائنا 2020ء” پروگرام نے صحت کی صنعت کو چین کی ترقی میں سرفہرست ترجیحات میں اور قومی حکمت عملی کا حصہ بنا دیا ہے۔

چین میں ان اداروں نے جو روایتی طور پر صحت عامہ سے منسلک نہیں بھی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری اور وسائل منتقل کیے ہیں، کئی نے صنعت کے احاطے پر اپنی توجہ ظاہر کرنے کے لیے اپنے اداروں کے نام تبدیل کیے۔ علی بابا، لینوو، فوسن اور وانڈا گروپ جیسے بین الاقوامی بڑے ادارے مستقبل میں بڑے مواقع کی توقع میں صنعت کے کلیدی شعبے میں قدم جما لیے ہیں۔

ہیلتھ انڈسٹری سمٹ ریڈ سینوفارم کی جانب سے منظم کی گئی، جو دنیا کے معروف ایونٹ آرگنائزیشن ریڈ ایگزی بیشنز اور چین کے معروف ریاستی ادویات ساز ادارے سینوفارم کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اگلا ایڈیشن مئی 2017ء میں شنگھائی میں ہوگا۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160421/358198

Latest from Blog